Tag: President

  • حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے: صدرِ مملکت

    حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے: صدرِ مملکت

    کراچی: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ چینی بحران کی رپورٹ پبلک کرنا بہت ضروری تھا، فرانزک رپورٹ آنے کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے، حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے صدر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سے روزانہ بات ہوتی ہے، اہم فیصلوں میں میرا مشورہ بھی شامل ہوتا ہے، اٹھارویں ترمیم کے ذریعے کے پی میں صحت شعبے میں بہتری لاسکے، میں نہیں سمجھتا کرونا وائرس کوئی سازش ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سازش کے الزامات تو ہمیشہ لگتے رہتے ہیں، اسمبلی تحلیل سے متعلق کوئی سمری میرے پاس نہیں آئی، حکومت اپاہج نہیں، ہم بہت کچھ کرسکتے ہیں، لوگوں کی ڈیمانڈ تھی مہنگائی اور بےروزگاری کا خاتمہ ہو، ہم نے حکومت میں آنے سے پہلے تعلیم اور صحت ترجیح رکھی۔

    کرونا وائرس قومی بحران ہے: صدر مملکت عارف علوی

    صدر مملکت کا کہنا ہے کہ کروناوائرس کے خلاف میڈیا نے بھی بہترین کردار ادا کیا ہے، ہمارے ملک میں اشیاخوردونوش وافر مقدار میں موجود ہیں، لیڈرشپ اہم ہے اور دیانتدار ہونی چاہیے، لیڈرشپ کوئی بھی قدم اٹھائے تو ووٹ بھی ضروری ہے۔ سینیٹ میں پی ٹی آئی کے 22لوگوں کے پیسے لینےکی خبر آئی۔

    عارف علوی نے کہا کہ مذکورہ خبر پر عمران خان نے کہا تھا ملوث افراد کو چھوڑوں گا نہیں، عمران خان نے ان 22لوگوں کے خلاف کارروائی کی، حکومت آنے سے پہلے سوچا تھا 6ماہ میں ملک کو درست سمت میں ڈال دیں گے، حکومت میں آنے کے بعد پتہ چلا خزانہ خالی اور دیگر مسائل بھی تھے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اہم مشاورت اور اتفاق رائے سے کوئی بھی فیصلہ کامیاب ہوتا ہے، درست کام کررہے ہیں لیکن رکاوٹیں اور گڑھے بہت ہیں، ملک وقوم درست راستے پر گامزن ہے، قوم بننے کے لیے تیار ہے، بہترین لیڈر شپ بھی میسر آگئی ہے۔

  • ترک صدر قومی کھلاڑیوں کے گُن گانے لگے

    ترک صدر قومی کھلاڑیوں کے گُن گانے لگے

    انقرہ: آرٹسٹک جمناسٹکس ورلڈ چیمپئن شپ میں ملک کا نام روشن کرنے والے ایتھلیٹس نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے خصوصی ملاقات کی، ملکی صدر نے کھلاڑی کی صلاحیتوں کو داد دی۔

    تفصیلات کے مطابق ’’صدر اردوان صدارتی کمپلیکس‘‘ میں قومی جمناسٹس احمد اور ابراہیم کولک سے ترک صدر نے خصوصی ملاقات کی اس دوران انہوں نے ملک کا نام روشن کرنے پر کھلاڑیوں کی تعریف کی۔

    آرٹسٹک جمناسٹکس ورلڈ چیمپیئن شپ میں چوبیس سالہ ابراہیم کولک طلائی تمغہ جیتنے والے پہلے ترک ایتھلیٹ ہیں۔ اسی مقابلے میں احمد نے چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ اس عظیم کامیابی پر اردوان نے خصوصی طور پر کھلاڑیوں کو مبارکباد دی تھی۔

    اٹلی میں کھیلے جانے والے عالمی مقابلے میں ابراہیم نے 14 ہزار 933 پوائنٹس کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا تھا۔

    اس بہترین کامیابی کے بعد ابراہیم کولک نے ٹوکیو میں ہونے والے اولمپک کے عالمی میلے کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا ہے۔

  • وزیراعظم کے بعد صدر عارف علوی بھی نوجوانوں کی ترقی کے لئے میدان میں آگئے

    وزیراعظم کے بعد صدر عارف علوی بھی نوجوانوں کی ترقی کے لئے میدان میں آگئے

    اسلام آباد : وزیراعظم کےبعدصدر عارف علوی بھی نوجوانوں کی ترقی کےلئےمیدان میں آگئے اور آرٹیفشل انٹیلی جنس پروگرام کامیاب جوان منصوبے کے ساتھ چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے، منصوبے کےتحت ایک لاکھ نوجوانوں کو آرٹیفشل انٹیلی جنس کی تربیت دی جاسکے گی۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی بھی نوجوانوں کی ترقی کے لئے میدان میں آگئے ، اس سلسلے میں صدرعارف علوی سے معاون خصوصی برائےیوتھ افیئرزعثمان ڈار کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں آرٹیفشل انٹیلی جنس پروگرام کو کامیاب جوان منصوبے کے ساتھ چلانے کا فیصلہ کیا گیا، منصوبے کے تحت ایک لاکھ نوجوانوں کو آرٹیفشل انٹیلی جنس کی تربیت دی جاسکے گی۔

    اس موقع پر صدرمملکت عارف علوی نے کہا ترقی یافتہ ممالک تیزی سے آرٹیفشل انٹیلی جنس پر منتقل ہورہےہیں، مصنوعی ذہانت دنیا کا مستقبل ہے، جدید طریقے اپنانے ہوں گے، کامیاب جوان پروگرام کی زبردست پذیرائی خوش آئند ہے۔

    عارف علوی کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی تعمیروترقی کے لئے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، پروگرام کے پلیٹ فارم کو موثر بنا کر نوجوان نسل کی سرپرستی کریں گے۔

    معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار نے کہا کہ سربراہان مملکت کا منصوبے میں تعاون نوجوانوں کے لئے اچھی خبر ہے، وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں شفاف ترین پروگرام کی بنیاد رکھی۔

    مزید پڑھیں : کامیاب جوان پروگرام کی زبردست پذیرائی

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت پر کام بہت پہلے شروع ہو جانا چاہئے تھا ، گزشتہ حکومتوں کے باعث ملک آرٹیفشل انٹیلی جنس میں پیچھے رہ گیا، کوشش کریں گے اپنے نوجوانوں کو عالمی طرز کی تربیت فراہم کریں۔

    یاد رہے 17 اکتوبر کو وزیراعظم عمران خان نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے فلاحی منصو بے کامیاب جوان پروگرام کا افتتاح کیا تھا ، پروگرام کے تحت نوجوانوں کو ایک لاکھ روپے تک کا بلاسود جبکہ پچاس لاکھ روپے تک کا کم شرح سود پر قرض مل سکے گا۔

    وزیراعظم نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ ہمارا ٹارگٹ ہوگا اپنے کاروبار کے لیے 10 لاکھ نوجوانوں کو قرضے دیے جائیں، کامیاب جوان پروگرام میں سفارش نہیں چلے گی، میرٹ پر کام ہوگا۔

  • بغدادی کے نجی سرکل کے لوگ ترکی میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں: اردوان

    بغدادی کے نجی سرکل کے لوگ ترکی میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں: اردوان

    انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ابوبکر بغدادی کے خاندان کے لوگ اور قریبی افراد ترکی میں داخل ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترکی کے صدر نے انکشاف کیا ہے کہ ہلاک ہونے والے داعش کے سربراہ ابوبکر بغدادی کے نجی سرکل کے لوگ شام سے ترکی میں داخل ہونے کی کوشش کررہے ہیں، کئی افراد گرفتار کرلیے گئے۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ ترک فورسز کی جانب سے داعش جنگجوؤں کی سازش پر خصوصی نظر رکھی جارہی ہے، اور بغدادی کے قریبی رشتے داروں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، گزشتہ روز بغدادی کی بہن اور بیوی کو گرفتار کیا گیا تھا۔

    ترک صدر رجب طیب اردوان کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بغدادی کے قریبی لوگ ترکی میں داخل ہوکر ملک میں دہشت گردی کے عزائم رکھتے ہیں، اسی لیے وہ یہاں پناہ تلاش کررہے ہیں، تاہم متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    انہوں نے عسکریت پسند تنظیم داعش کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار کیا۔ ترک حکام کا کہنا ہے کہ اس طرح کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا، گزشتہ سال 2 جون کو شمالی ترکی سے بغدادی کی ایک بیوی اور بیٹی کو گرفتار کیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ہلاک ہونے والے داعش کے سربراہ ابوبکر بغدادی کی بیوی اور بہن گرفتار ہوچکی ہیں۔ امریکی صدر نے ترک ہم منصب رجب طیب اردوان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اس دوران انہیں اطلاع دی گئی کہ ترک فورسز کے ہاتھوں بغدادی کی بہن اور بیوی گرفتار ہوئیں۔

    ٹرمپ کا بغدادی کی بیوی اور بہن کی گرفتاری کا دعویٰ

    واضح رہے کہ 5 نومبر کو ترک حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ فورسز نے شمالی شام کے علاقے سے ابوبکر بغدادی کی بہن کو گرفتار کرلیا ہے، ترک عہدیدار کا کہنا تھا کہ گرفتار ہونے والوں میں ابوبکر بغدادی کی بہن، ان کے شوہر اور بہو شامل ہیں، جن سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

  • ملیشیا کے وزیراعظم  مہاتیر محمد بھارت کے خلاف ڈٹ گئے

    ملیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد بھارت کے خلاف ڈٹ گئے

    کوالالمپور: ملیشیا کے وزیراعظم مہاتیرمحمد بھارت کے خلاف ڈٹ گئے، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے کشمیریوں کے حق میں دیے گئے بیان پر قائم رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی جارحیت سے دنیا کو آگاہ کیا تھا اور مظلوم کشمیریوں کی آواز بنے تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ان کے اس بیان کے بعد بھارت نے ملیشیا پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تجارتی معاملات ختم کرنے کا بھی عندیہ دیا تھا۔

    دباؤ کے باوجود ملیشیا کے صدر اپنے بیان پر قائم ہیں، ان کا کہنا ہے کہ کشمیری عوام کو حق خود ارادیت ملنا چاہیئے، تجارت اہم ہے لیکن عوام کو پس پشت نہیں ڈالا جاسکتا۔

    مقبوضہ کشمیرکی صورتحال، ملائیشین وزیراعظم میدان میں آگئے ، مودی پریشان

    خیال رہے کہ مہاتیرمحمد نے اقوام متحدہ میں تقریر میں کہا تھا کہ بھارت نے کشمیرپرحملہ کر کے قبضہ کیا ہوا ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود بھارت نے مقبوضہ کشمیرپرقبضہ کیا ہوا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے مسئلے کو پرامن طریقے سے حل ہونا چاہیے، بھارت کو پاکستان کے ساتھ کام کرنا چاہیے تاکہ یہ مسئلہ حل ہو اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے کیونکہ یہ اقدام عالمی ادارے اور قانون کی حکمرانی کو دیگر طریقے سے نظرانداز کرنے کا باعث بنے گا۔

  • ترک صدر نے کرد جنگجوؤں کو سنگین نتائج کی دھمکی دے دی

    ترک صدر نے کرد جنگجوؤں کو سنگین نتائج کی دھمکی دے دی

    انقرہ: ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے دھمکی دی ہے کہ معاہدے پر عمل نہ ہوا تو کردوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ کردوں نے سیز فائر کے مقررہ کردہ 4 دنوں کے دوران بارڈر سے ملحق سیف زون خالی نہ کیا تو ان کے خلاف آپریشن دوبارہ شروع کردیا جائے گا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک انٹریو میں ترک صدر نے کہا کہ کرد فورسز کو سرحدی علاقہ فوری طور پر خالی کردینا چاہیے اور اگر انہوں نے ایسا نہیں کیا تو کرد فورسز کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن دوبارہ شروع کردیا جائے گا۔

    ان کاکہنا تھا کہ معاہدے کی خلاف ورزی نہ ہوئی اور وعدے پر عمل کیا گیا تو ’سیف زون‘ کا مسئلہ آسانی سے حل ہوجائے گا اور اگر معاہدے کے مطابق کردوں نے سرحدی علاقہ خالی نہیں کیا تو 120 گھنٹے مکمل ہوتے ہی کردوں کو منہ کھانا پڑے گی۔

    شمالی شام میں معمولی جھڑپ تھی جو ختم ہوگئی، اردوان کی ٹرمپ کو یقین دہانی

    خیال رہے کہ اس سے قبل امریکا اور ترکی کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت ترکی نے کردوں کو سرحدی علاقہ خالی کرنے کے لیے پانچ دن (120 گھنٹے) کی مہلت دی تھی۔

    واضح رہے ترکی اپنے مشرقی سرحد سے ملحقہ شامی علاقے میں 35 لاکھ شامہ مہاجرین کو بساکر ایک ’سیف زون‘ بنانا چاہتا ہے تاہم اس علاقے سے امریکی فوج کے انخلا کے بعد ایک بحران پیدا ہوا اور وہاں پر کردوں کی موجودگی پر ترکی نے علاقہ خالی کروانے کے لیے آپریشن شروع کردیا تھا۔

  • ایران خطے کے تمام ممالک سے دوستانہ تعلقات چاہتا ہے: حسن روحانی

    ایران خطے کے تمام ممالک سے دوستانہ تعلقات چاہتا ہے: حسن روحانی

    تہران: ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ جنگ مسئلے کا حل نہیں، ہم خطے کے تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں حسن روحانی کا کہنا تھا کہ سات، 8 سال سے خطہ دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے، چاہتے ہیں خطے سے شدت پسندی کا خاتمہ ہو۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے پاکستان، افغانستان دیگر ممالک کے عوام کو نشان بنایا، ایران خطے کے تمام ممالک سے دوستانہ تعلقات چاہتا ہے۔

    حسن روحانی نے کہا کہ فلسطینی مظالم کا شکار ہیں، ایران تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے ذریعے تنازعات کا حل چاہتا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے عوام کی ٹانگیں سلامت ہیں، لیکن امریکا کے گھٹنے ٹوٹ گئے، ایران جنگ نہیں چاہتا، ہم جنگ کے خلاف ہیں۔

    خیال رہے کہ گذشتہ ماہ ایرانی صدر نے جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا نے عالمی معیشت میں ایران کے کردار کو محدود کردیا ہے، ایران، کیوبا، وینزویلا، چین، روس پر پابندیاں جرم کے زمرے میں آتی ہیں۔

    ایران اپنی سالمیت اور خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، حسن روحانی

    اپنے ایک بیان میں حسن روحانی نے یہ بھی کہا تھا کہ خلیج میں موجود غیرملکی افواج خود کو ایرانی مفادات سے دور رکھیں، اگر غیرملکی افواج مخلص ہیں تو وہ علاقے کو ہتھیاروں کی دوڑ کا مرکز بنانے سے گریز کریں، آپ کی موجودگی ہمیشہ تکلیف اور مشکلات کا سبب بنتی ہے۔

  • ترک صدر نے پابندی کی دھمکیاں مسترد کردیں، فوجی آپریشن جاری رکھنے کا عزم

    ترک صدر نے پابندی کی دھمکیاں مسترد کردیں، فوجی آپریشن جاری رکھنے کا عزم

    انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان نے عالمی دباؤ اور پابندی کی دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے شام میں فوجی آپریشن جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے واضح کیا ہے کہ شام میں ترک فوجی آپریشن کو دھمکیوں کے ذریعے نہیں ختم کیا جاسکتا، کرد جنجگوؤں کے خاتمے کے لیے مشن جاری رہے گا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سرکاری ٹی وی کے ذریعے اپنے خطاب میں ترک صدر نے متنبہ کیا کہ جو سمجھتے ہیں اس طرح کی حکمت عملی سے آپریشن رک جائے گا تو یہ ان کی بھول ہے۔

    رجب طیب اردوان کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا کہ جب فرانس اور جرمنی نے اسلحہ اور جنگی ساز وسان کی فروخت ترکی کو روک دی۔ ردعمل میں ترک حکام نے بھی سخت موقف اختیار کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے میرا ٹیلی فونک رابطہ ہوا، اس دوران شام میں جاری آپریشن اور حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ترک صدر نے بتایا کہ جرمن چانسلر نے فریقین کے درمیان ثالثی کی بھی کی پیش کی جو مسترد کردی گئی۔

    ترک فوج کا شام میں آپریشن، مقامی سیاست دان سمیت 10 شہری ہلاک

    یاد رہے کہ ترک فوج کا شام میں 20 میل تک سیف زون بنانے کے لیے فوجی آپریشن جاری ہے، گذشتہ دنوں ایک غلطی کے نتیجے میں امریکی فوجی مورچے کے قریب گولہ باری ہوئی جہاں درجنوں اہلکار تعینات تھے۔

    بعد ازاں امریکی حکام کا کہنا تھا کہ ترک فوج نے شامی سرحدی شہر کوبانی میں توپ خانے سے گولاباری کی، فائر کیے گئے چند گولے امریکی دستوں کے قریب گرے۔

  • چینی صدر کا پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ: اعلامیہ

    چینی صدر کا پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ: اعلامیہ

    بیجنگ: وزیر اعظم عمران خان اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، ملاقات میں چینی صدر نے پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اور چینی صدر شی جن پنگ میں ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، اعلامیے کے مطابق چینی صدر نے وزیر اعظم عمران خان اور وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی، وزیر خارجہ، وزیر منصوبہ بندی، وزیر ریلوے اور مشیر تجارت بھی موجود تھے۔

    اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت سے بھی آگاہ کیا۔ ملاقات میں وزیر اعظم نے خطے میں امن کے لیے فوری طور پر مقبوضہ وادی سے کرفیو اٹھانے پر زور دیا۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر سے فوری طور پر کرفیو اٹھائے۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز صورتحال پیدا کر رکھی ہے۔

    اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں لوگوں کا لاک ڈاؤن جاری ہے، کشمیر میں انسانی بحران جنم لے رہا ہے۔ اہم قومی امور پر چین نے ہمیشہ پاکستان کی حمایت کی۔ پاکستان کی اقتصادی ترقی میں چین کا کردار اہم ہے، سی پیک کی جلد تکمیل ہماری پہلی ترجیح ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان نے چین کو تمام اہم امور پر مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔

    ملاقات میں چینی صدر نے سماجی و معاشی ترقی پر مبنی حکومتی ایجنڈے کو بھی سراہا۔ چینی صدر کا کہنا تھا کہ چین کے پاکستان کے ساتھ تعلقات مضبوط اور مستحکم ہیں۔

    اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک کے مابین تعلقات مزید مضبوط اور وسیع تر کرنے پر اتفاق ہوا۔ صدر شی جن پنگ نے سی پیک منصوبوں میں تیزی لانے پر پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک سے قومی و علاقائی معاشی ترقی کے عمل میں مدد ملے گی۔

    چینی صدر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ معاشی اصلاحات سے پاکستان مستحکم معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

    چینی صدر نے پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ بھی کیا۔ دونوں رہنماؤں نے افغان مسئلے کے پر امن حل پر اتفاق کیا۔

    ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون پر اظہار اطمینان کیا گیا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی روابط کے مزید فروغ پر بھی اتفاق ہوا۔

  • چین اور پاکستان کسی کے داخلی امور میں عدم مداخلت پر یقین رکھتے ہیں: صدر مملکت

    چین اور پاکستان کسی کے داخلی امور میں عدم مداخلت پر یقین رکھتے ہیں: صدر مملکت

    اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ چین کی معیشت دنیا بھر میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، چین اور پاکستان کسی کے داخلی امور میں عدم مداخلت پر یقین رکھتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چین کی ترقی پاکستان سمیت پوری دنیا کے لیے مثال ہے، پاکستان کو چین کے ساتھ دوستی پر فخر ہے۔

    صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ چین نے معیشت کے ہر شعبے میں ترقی کی ہے، چین کی معیشت دنیا بھر میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ چین اور پاکستان کسی کے داخلی امور میں عدم مداخلت پر یقین رکھتے ہیں۔

    اس سے قبل ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ملک میں 70 سالوں سے بدعنوانی عام رہی ہے، کرپشن کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔ حکومت کرپشن اور سرخ فیتے کے خاتمے کے لیے جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لارہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بلاک چین ٹیکنالوجی اعداد و شمار میں غلط رد و بدل روکنے میں کارگر ہے، حکومت تاجر برادری کو ہر ممکن سہولیات فراہم اور پاکستان میں کاروبار کو آسان بنارہی ہے۔

    صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں پاکستان کے سافٹ ویئر انجینئرز ہیں جو اپنی محنت سے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔ ملک میں 70 سال سے بدعنوانی عام رہی موجودہ حکومت بدعنوانوں کا احتساب کر رہی ہے۔