Tag: President

  • افغان صدر دو روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچ رہے ہیں

    افغان صدر دو روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچ رہے ہیں

    اسلام آباد: افغان صدر اشرف غنی دو روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچ رہے ہیں، دورے میں وہ صدر ڈاکٹرعارف الرحمان علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق افغان صدر لاہور کا دورہ بھی کریں گے جہاں ایک بزنس فورم سے خطاب کریں گے فورم میں پاکستان اور افغانستان کی کاروباری شخصیات شرکت کری گے۔

    یہ افغان صدر کا اسلام آباد کا تیسرا دورہ ہے، وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر کے درمیان ایک غیررسمی ملاقات رمضان المبارک میں مکہ میں ہونے والی اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں ہوئی تھی۔

    پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کافی عرصے سے کشیدہ ہیں ۔ جس کی وجہ افغانستان سے پاکستان میں ہونے والے دہشت گرد حملے ہیں۔

    پاکستان سے بھاگے ہوئے کئی دہشت گرد اس وقت افغانستان میں پناہ لئے ہوئے ہیں، اسلام آباد کئی بار ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرچکا ہے، مگر کابل نے اس پر کوئی بات کرنے کو تیار نہیں ہے۔

    پاکستان افغان سرحد کے ساتھ باڑ بھی لگارہا ہے جس پر افغان فورسز کی جانب سے مزاحمت کی جارہی ہے اور اسے روکنے کے لئے کئی بار حملے بھی کئے جس میں پاک فوج کے کئی جوان شہید ہوچکے ہیں۔

    امریکا اور طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے میں بھی پاکستان کا اہم کردار رہا ہے، دونوں فریقین میں تمام بات چیت قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوئے ہیں اور اگر مزید مذاکرات ہوئے تو وہ بھی قطر میں ہی ہوں گے۔

    امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی تین روز قبل ہی پاکستان کا دورہ کرکے واپس گئے ہیں، ان کے فورا بعد اب افغان صدر اشرف غنی اسلام آباد آرہے ہیں، اس لئے اس دورے کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔

  • اترپردیش بار کونسل کی خاتون صدر کو ساتھی وکیل نے قتل کردیا

    اترپردیش بار کونسل کی خاتون صدر کو ساتھی وکیل نے قتل کردیا

    نئی دہلی : درویش یادیو کو ساتھی وکیل منیش شرما نے قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مارلی، مقتولہ خاتون وکیل اور قاتل منیش شرما نے ایک ہی دفتر سے وکالت کا آغاز کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ کی عدالت میں بار کونسل کی خاتون صدر درویش یادیو کون کے ساتھی وکیل نے گولیاں مار کر قتل کر کے خود کو بھی گولی مارلی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بھارتی ریاست اترپردیش کے بار کونسل کی پہلی خاتون صدر 38 سالہ درویش یادیو کو ان کے ساتھی وکیل منیش شرما نے گولی مار کر قتل کردیا، منیش شرما نے خود کو بھی گولی مار لی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگئے۔

    خاتون وکیل درویش یادیو دو روز قبل ہی بار کونسل کی چیئرپرسن منتخب ہوئی تھیں اور اپنے پہلے دورے پرعلی گڑھ عدالت پہنچی تھیں جہاں اپنے اعزاز میں ایک تقریب میں شرکت کی جس کے فوری بعد ان کے ساتھی وکیل نے انہیں گولیاں مار کر قتل کردیا۔

    وکیل منیش شرما کو شدید زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جب کہ پولیس نے آلہ قتل لائسنس یافتہ پستول کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔

    واضح رہے کہ بار کونسل کی چیئرپرسن درویش یادیو نے 2004 میں منیش شرما کے ساتھ وکالت کا آغاز کیا تھا اور دونوں ایک ہی دفتر میں بیٹھتے تھے۔

  • اقتصادی جنگ میں ایرانی قوم دشمنوں کو پشیمان کردے گی: ایرانی صدر

    اقتصادی جنگ میں ایرانی قوم دشمنوں کو پشیمان کردے گی: ایرانی صدر

    تہران: ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایرانی قوم اقتصادی جنگ میں ایک بار پھر دشمنوں کو پشیمان کردے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے تہران میں منعقدہ ایک کانفرنس میں ایرانی جانثاروں کی قدردانی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم دشمنوں کے مقابلے میں پورے وقار کے ساتھ کھڑی ہوئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دشمن، ایرانی قوم کو عزت و آزادی سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ایرانی قوم نے تہیہ کر رکھا ہے کہ وہ دشمن کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دے گی اور وہ دشمنوں کو پشیمان کردے گی۔

    ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ گذشتہ ایک سال کے دوران سخت ترین پابندیوں اور دباؤ کے باوجود ایرانی قوم نے استقامت کا سلسلہ جاری رکھا ہے اور وہ نہ صرف یہ کہ تسلیم نہیں ہو گی بلکہ دشمنوں کو کامیاب بھی نہیں ہونے دے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایرانی قوم استقامت کے اپنے اسی جذبے کی بدولت امریکا و غاصب صیہونی حکومت سمیت اپنے تمام دشمنوں کو شکست دے گی۔

    کیا امریکا ایران تنازع کے باوجود جاپانی وزیر اعظم ایران کا دورہ کریں گے؟

    صدر مملکت نے خرم شہر کی آزادی کی سالگرہ کی مبارک باد پیش اور اس کارنامے کو دفاع کے میدان میں ایرانی قوم کی شجاعت و بہادری اور قومی عزت و وقار کا بیّن ثبوت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم نے اپنے ملک کے شہر، خرم شہر کو اس طریقے سے آزاد کرایا کہ عراق کی اس وقت کی بعثی صدام حکومت کے کئی فوجی افسروں سمیت انیس ہزار فوجی اہلکاروں کو قیدی بنا لیا تھا۔

  • یوکرینی تنازعہ، یورپی یونین کی روس پر کڑی تنقید

    یوکرینی تنازعہ، یورپی یونین کی روس پر کڑی تنقید

    برسلز: یوکرینی تنازعہ سے متعلق روسی صدر ولادی میرپیوٹن کے بیان پر یورپی یونین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

    تفصیلات کے مطابق مشرقی یوکرین کے علاقے ڈونیٹسک اور لوہانسک سے متعق روس اور یوکرین کے درمیان شدید تنازع ہے، ان علاقوں میں روس نواز باغی اور ملکی افواج کے مابین جنگی صورت حال رہ چکی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر ولادی میرپیوٹن نے گذشتہ روز اپنے بیان میں کہا تھا کہ یوکرین کے علیحدگی پسند خطوں ڈونَیٹسک اور لُوہانسک کے باشندے اگر چاہیں تو اپنے لیے روسی پاسپورٹوں کی درخواستیں دے سکتے ہیں۔

    اس بیان کہ ردعمل میں یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگیرنی نے روسی صدر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، ان کے مطابق علیحدگی پسندوں کے زیر کنٹرول یوکرائنی علاقوں کے شہریوں کو روسی پاسپورٹ کی فراہمی یوکرائن کی ’خود مختاری پر حملہ‘ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ روس اس تنازعے کو مزید بڑھا رہا ہے۔ قبل ازیں یورپ کی دو بڑی طاقتوں جرمنی اور فرانس نے بھی روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

    روس کا نومنتخب یوکرینی صدر کے لیے مشکلات نہ کھڑی کرنے کا فیصلہ

    خیال رے کہ گذشتہ روز ولادی میرپیوٹن کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ بات ناقابل قبول ہے کہ یوکرائن کے ڈونَیٹسک اور لُوہانسک نامی علاقوں کے رہائشیوں کو تقریباﹰ کوئی حقوق حاصل نہیں ہیں لیکن پھر بھی نئی حکومت کے لیے حالات سازگار رہیں گے۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل معروف کامیڈین ویلودومیر زیلنسکی نے یوکرین کے صدارتی انتخابات میں موجودہ صدر کو شکست دے چکے ہیں، اب وہ ملک کے صدر کی حیثیت سے اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔

  • ہم لسانی تعصب اور دہشت گردی سے نکل آئے، ہندوستان اس میں‌ داخل ہو رہا ہے: صدر پاکستان

    ہم لسانی تعصب اور دہشت گردی سے نکل آئے، ہندوستان اس میں‌ داخل ہو رہا ہے: صدر پاکستان

    فیصل آباد: صدر پاکستان عارف علوی نے کہا ہے کہ ہم لسانی تعصب اور دہشت گردی سے نکل آئے ہیں، ہندوستان اس میں‌ داخل ہو رہا ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ کشیدگی میں پاکستان کا میڈیا امن چاہتا تھا، البتہ سرحد پارکا میڈیا جنگ چاہتا تھا.

    انھوں نے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال اب بہتر ہے، سیاحت کے فروغ کے لئے پاک فوج نے قربانیاں دے کرامن بحال کیا، پہلے گلگت میں 15 ہزار سیاح آتے تھے، اب سیزن میں 24 لاکھ آئے، پاکستانیوں نے 35 لاکھ افغان مہاجرین کو گلے لگایا، مشکل وقت میں دنیا کے ممالک 50 مہاجر برداشت نہیں کرتے۔

    صدر مملکت کا کہنا تھا کہ دنیا میں آئی ٹی اور ڈیجیٹل سیکٹر میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بدعنوانی سےغیریقینی کی صورتحال پیدا ہوتی ہے، معاشی وسماجی ترقی کے لئے کرپشن کا خاتمہ ناگزیر ہے، کرپشن کے خاتمے سے معاشی ترقی ہوگی، سرمایہ کاری بڑھےگی۔

    مزید پڑھیں: صدر مملکت نے 4کروڑ روپے سے زائد کے تحائف سرکاری توشہ خانے میں جمع کرادئیے

    انھوں نے کہا کہ برآمدات بڑھانے کے لئے عالمی مسابقتی عوامل مدنظر رکھنا ہوں گے، قوموں کی کامیابی کے لئے منزل کا تعین بہت ضروری ہے، قوموں کواپنی منزل کے حصول میں مشکلات پیش آتی ہیں۔

    صدر عارف علوی نے کہا کہ مجھے فیصل آباد سے لگاؤ ہے، اپنے چچا اور کزنز کے پاس اکثر فیصل آباد میں قیام کرتا تھا۔ فصل آبا دمیں آئی ٹی یونیورسٹی کے قیام کے لئے ایچ ای سی سےبات کروں گا۔

  • صدرمملکت کوئٹہ پہنچ گئے، ہزارہ لواحقین سے ملاقات، اظہارِہمدردی

    صدرمملکت کوئٹہ پہنچ گئے، ہزارہ لواحقین سے ملاقات، اظہارِہمدردی

    کوئٹہ: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ہزار گنجی خود کش حملے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے کوئٹہ پہنچ گئے، انہوں نے کہا کہ ہر ممکن کوشش کریں گے کہ دوبارہ ایسا واقعہ نہ ہو۔

    تفصیلات کے مطابق صدر عارف علوی آج کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن میں واقع امام بارگاہ پہنچے اور جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی مزاج پرسی کی، اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ امن کے قیام پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر کرنے کے لیے وفاق صوبائی حکومت کے ساتھ ہے، دوبارہ ایسا واقعہ نہ ہو اس کے لیے نیشنل ایکشن پلان پر مزید کام کیا جائے گا۔

    ہزار گنجی دھماکے متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ شہداءکےلواحقین کےلیےمعاوضےکااعلان کیاگیاہے،شہریوں کی حفاظت کی ذمےداری ریاست کی ہے۔ انہوں ہزارہ برادری کو یقین دہانی کرائی کہ وفاقی حکومت ان کی ہر ممکن مدد کرے گی۔

    صدر مملکت کا کہنا تھا کہ شہداء کے لواحقین سے ہمدردی ہے، ملک کے لیے ہر فرقے کے لوگوں نے قربانیاں دی ہیں۔ہم سب مسلمان ہیں ، ہمیں مل کر ایک دوسرےکےتحفظ کےلیےکام کرناچاہیے، کوئٹہ سانحے پر مجھے ذاتی طور پر تکلیف پہنچی ہے کہ انسانی جانوں کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے رات کو پیغام بھیجا کہ میں آج ہر صورت یہاں پہنچوں، وزیر اعظم خود بھی یہاں ضرور آئیں گے۔

    یاد رہے کہ 12 اپریل کو ہزار گنجی فروٹ مارکیٹ کے قریب دھماکے میں 20 افراد جاں بحق اور 48 زخمی ہو گئے تھے، دھماکے میں ہزارہ کمیونٹی کو نشانہ بنایا گیا تھا، جاں بحق افراد میں سیکورٹی اہل کار بھی شامل تھے جب کہ 8 جاں بحق افراد کا تعلق ہزارہ کمیونٹی سے تھا۔

    دھماکے کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں نا معلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا کہ دھماکا پلانٹڈ نہیں بلکہ خود کش تھا، جائے وقوعہ سے حملہ آور کے اعضا بھی ملے۔

    دھماکے کے بعد ہزارہ کمیونٹی کے افراد احتجاجاً دھرنے پر بیٹھ گئے تھے، جن کا مطالبہ تھا کہ ہزارہ برادری کے خلاف ہونے والے حملوں کو روکا جائے، اور قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔

    گزشتہ روز وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی ہزارہ برادری کے دھرنے میں پہنچے تو ان کے ہمراہ وزیر اعلیٰ بلوچستان بھی تھے، اس موقع پر شہریار آفریدی نے کہا تھا کہ ہزارہ کمیونٹی کی سوچ، فکر اور ہمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔سب ادارے دن رات ایک کر کے محنت کر رہے ہیں، ہم یہاں سیاست کرنے نہیں آئے، ہم اس معاملے میں تمام تفصیلات عوام کے سامنے رکھیں گے۔

    شہریار آفریدی نے یہ بھی کہا کہ وفاق اور صوبائی حکومت ہزارہ کمیونٹی کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیر اعظم اور آرمی چیف آپ کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، ہم آپ کو ہر سطح پر سہولتیں فراہم کریں گے۔

    وزیر داخلہ زشہریار آفریدی کی جانب سے واقعے کے ذمہ داروں کو کیفر ِ کردار تک پہنچائے جانے کی یقین دہانی کرائی جانے کے بعد ہزارہ برادری نے چار روز سے جاری اپنا دھرنا ختم کردیا۔

    ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کوئٹہ کے دو مختلف علاقوں، مری آباد اور بروری کے علاقے میں ہزارہ ٹاؤن میں آباد ہیں۔ ان پر حملوں کا سلسلہ افغانستان پر امریکی حملے کے بعد سے شروع ہوا، گزشتہ سال جنرل قمر باجوہ نے ہزارہ برادری کو تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی جس کے بعد لگ بھگ ایک سال کوئی حملہ نہیں ہوا ، تاہم ہزارہ ٹاؤن میں امن کا ایک سال بھی مکمل نہیں ہوپایا تھا کہ یہ دھماکا ہوگیا۔

  • پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے خصوصی نمائندہ مقرر کیا جائے: شیلا جیکسن کا خط

    پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے خصوصی نمائندہ مقرر کیا جائے: شیلا جیکسن کا خط

    واشنگٹن: امریکی رکن کانگریس شیلا جیکسن لی نے پاک بھارت تنازعے کے خاتمے سے متعلق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیرخارجہ مائیک پومپیو کو خط لکھ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق شیلا جیکسن نے اپنے خط میں پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے پر زور دیتے ہوئے فریقین کو مذاکرات کی میز پر آنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے خصوصی نمائندہ برائے جنوبی ایشیا مقرر کیا جائے، امریکی خصوصی نمائندہ دوطرفہ مباحثے کی ابتدا کرکے باہمی تعاون کو فروغ دے۔

    خط کے متن کے مطابق معاملے پر توجہ نہ دی گئی تو خطے پر منفی اثرات مرتب ہوں گے، خطے میں امن واستحکام کیلئے دونوں ملکوں کا کردار انتہائی اہم ہے۔

    دونوں ملکوں نے کئی مواقع پر امریکی کی مدد کی، امریکی مداخلت کے باعث تنازع کے خاتمے سے مثبت اثرات سامنے آئیں گے، ٹرمپ انتظامیہ کی اس اہم سفارتی معاملے پر فوری توجہ کی ضرورت ہے۔

    خط مں مزید کہا گیا ہے کہ کانگریس میں چیئرپرسن پاکستان کاکس کی حیثیت سے معاملے پر پیشرفت کی منتظر ہوں۔

  • پاسداران انقلاب ایران کے محافظ ہیں: صدر حسن روحانی

    پاسداران انقلاب ایران کے محافظ ہیں: صدر حسن روحانی

    تہران: ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ پاسداران انقلاب ایران کے محافظ ہیں جنہوں نے عوام کی حفاظت کے لیے قربانیاں دی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکی بیانیے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے اسلامک ریوولیوشنری گارڈز کور یا پاسداران انقلابِ اسلامی کو ایران کے محافظ قرار دیتے ہوئے امریکی فیصلے کے خلاف ان کا دفاع کیا ہے اور کہا کہ ان پاسداران نے ایرانی عوام کی زندگیاں بچانے کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔

    ایران کے سرکاری ٹیلی وژن سے نشر کردہ اپنے ایک خطاب میں ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ ان پاسداران نے ایرانی عوام کی زندگیاں بچانے کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔

    حسن روحانی کا کہنا تھا امریکا پاسداران انقلاب کے خلاف عناد رکھتا ہے اور اسی باعث اس نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

    ایرانی صدر نے امریکا کو عالمی دہشت گردی کا سربراہ بھی قرار دیا، امریکی فیصلے کے رد عمل میں ایران نے بھی امریکی فوج کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ہے۔

    دوسری جانب ایران کی اعلیٰ ترین سکیورٹی کونسل نے امریکی فیصلے کے رد عمل میں امریکی فوج کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ہے، امریکا نے گزشتہ روز پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد قرار دیا تھا۔

    امریکا دہشت گردی کو اسپانسر کرنے والا ملک ہے،ایران

    یاد رہے کہ گذشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران نے اپنے دہشت گردانہ عزائم کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے پاسداران انقلاب کو شام، لبنان، یمن اور لیبیا میں استعمال کیا جس کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

  • الجیرین عوام کا احتجاج، صدرعبدالعزیز 20 سال بعد عہدے سے مستعفی

    الجیرین عوام کا احتجاج، صدرعبدالعزیز 20 سال بعد عہدے سے مستعفی

    الجزائر : الجیریا کے صدر عبدالعزیز بوتو فلیخا نے شدید عوامی احتجاج کے نتیجے میں طویل عرصے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق عبدالعزیز بوتو فلیخا گزشتہ بیس برس نے صدارت کی کرسی پر براجمان تھے، عبدالعزیز نے پانچویں مرتبہ صدارتی الیکشن میں شامل ہونے کی منصوبہ بندی پہلے ہی ترک کردی تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ الجیریا کی طاقتور فوج نے 82 سالہ صدر کو صدارتی ذمہ داریاں کی انجام دہی کے لیے ناقابل قرار دے دیا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سابق الجیرین صدر عبدالعزیز کو چھ برس قبل عارضہ قلب لاحق ہوا تھا جس کے باعث عوامی تقریبات میں شاز و نادر ہی شرکت کرتے تھے۔

    برطانوی میدیا کا کہنا ہے کہ 20 سالوں سے صدارتی کرسی پر براجمان عبدالعزیز کے مستعفی ہونے کی خبر سن کر ہزاروں کی تعداد میں شہری سڑکوں پر جشن منارہے ہیں۔

    ایک شخص نے خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ بات اہم ہے کہ ہمیں 100 فیصد جمہوریت مل گئی ہے، ہمیں سابقہ حکومت کو مکمل طور پر ہٹانے کی ضرورت ہے اور یہ بہت مشکل کام ہے‘۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ سابق صدر عبدالعزیز بوتو فلیخا کے خلاف فروری میں فروری 2019 میں پہلی مرتبہ احتجاجی مظاہروں کا آغاز ہوا تھا جب انہوں نے پانچویں مرتبہ صدارتی انتخابات میں شرکت کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    الجیرین صدر نے یکم مارچ کو اعلان کیا تھا کہ اگر وہ الیکشن میں کامیاب ہوگئے تو پانچویں مرتبہ عہدہ نہ سنبھالنے اور وزیر اعظم کو برطرف کرنے کا وعدہ کیا تھا تاہم عوام نے صدر کے وعدے کو مسترد کردیا تھا۔

    میڈیا کے مطابق الجیریا کی طاقتور افواج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد صلاح کا کہنا تھا کہ ’عبدالعزیز مزید اپنی ذمہ داریاں انجام دینے کے قابل نہیں ہیں انہیں وقت ضائع نہیں کرنا چاہیے‘۔

  • 2045 میں امریکی صدر کون ہوگا؟ مستقبل سے آنے کا دعویٰ کرنے والے نے بتادیا

    2045 میں امریکی صدر کون ہوگا؟ مستقبل سے آنے کا دعویٰ کرنے والے نے بتادیا

    واشنگٹن : مستقبل سے آنے کا دعویٰ کرنے والے شخص کو جھوٹ پکڑنے والی مشین نے پاس کردیا جس سے پتہ چلتا ہے کہ ٹائم ٹریولر کو مستقبل کے امریکی صدر کا معلوم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں ایک شخص نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ 2045 سے زمانہ حال میں آیا ہے اور وہ مستقبل میں امریکا کا صدر ہے، حقیقت جاننے کےلیے امریکی صحافیوں نے مذکورہ شخص کا جھوٹ پکڑنے والی مشین کے ذریعے ٹیسٹ لیا جیسے ٹائم ٹریولر نے پاس کرلیا۔

    مستقبل سے آنے والے شخص نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ 2045 کے امریکی صدر کو جانتا ہے اور کمانڈر انچیف اسے ملک کا عظیم ترین صدر قبول کریں گے۔

    ٹائم ٹریولر کا کہنا ہے کہ وہ دسمبر 2019 کو پیدا ہوا ہے اور وہ مستقبل کے بہت سے معاملات اور واقعات سے بخوبی آگاہ ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص نے ایپکس ٹی وی کے ہمراہ جھوٹ پکڑنے والی مشین پر ٹیسٹ دینے کےلیے راضی ہوا تھا تاکہ لوگوں کو حقیقت بتاسکے۔

    سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹائم ٹریولر نے کہا کہ ’میں 2045 سے آیا ہوں اور جھوٹ پکڑنے والی مشین نے سچ کی نشاندہی کی۔

    ویڈیو میں واضح ہے کہ ٹائم ٹریولر مسلسل کہہ رہا تھا اس کے ہاتھ میں چپ ہے اور 2045 تک خلائی مخلوق زمین پر پہنچ چکے ہوں گے۔

    ٹائم ٹریولر نے صحافیوں کی جانب سے مستقبل کے امریکی صدر سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہا کہ مارٹن لوتھر کی پوتی یولنڈا رینی کنگ کے پاس اقتدار ہوگا۔

    ٹائم ٹریولر نے دعویٰ کیا کہ ’یولنڈا رینی کنگ‘ 2045 میں امریکا کی صدر ہوں گی اور متحدہ ریاست ہائے امریکا کی عظیم ترین صدر کے طور پر جانی جائیں گی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جھوٹ پکڑنے والی مشین نے ٹائم ٹریولر کے اس بیان کو بھی سچ بتایا۔

    مزید پڑھیں : مستقبل میں لوگ زیر سمندر شہروں میں زندگی بسر کریں گے، ٹائم ٹریولر کا دعویٰ

    مستقبل سے آنے کا دعویٰ کرنے والے نوجوان کی بریگزٹ کے بارے میں پیشگوئی

    خیال رہے کہ گزشتہ برس نو برس کی عمر میں یولنڈا رینی ہزاروں مظاہرین سے واشنگٹن ڈی سی میں خطاب کرتے ہوئے گن کنٹرولز کا مطالبہ کیا تھا۔

    یولنڈا نے کہا تھا کہ ’میرے دادا کا خواب تھا کہ ان کے چاروں پوتے رنگت سے نہ پہنچانے جائیں بلکہ اپنے کردار اور کام سے پہنچانے جائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بس بہت ہوا، میرا خواب ہے کہ دنیا کو بندوقوں سے آزاد ہونا چاہیے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ یولنڈا رینی کنگ سنہ 2045 میں 36 برس کی ہوں گی۔