Tag: press conference

  • نوازشریف کو پاک فوج اورعدلیہ سے لڑائی نہیں کرنی چاہیئے، چوہدری نثار

    نوازشریف کو پاک فوج اورعدلیہ سے لڑائی نہیں کرنی چاہیئے، چوہدری نثار

    ٹیکسلا : سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو پاک فوج اور عدلیہ سے لڑائی نہیں کرنی چاہیئے، اسی میں سب کی بھلائی ہے، آئندہ الیکشن ٹیکسلااور واہ کے حلقوں سے لڑوں گا، ای سی ایل کے معاملے پرمیں نے پالیسی تبدیل کی تھی۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے ٹیکسلا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، چوہدری نثار نے کہا کہ میں مسلم لیگ میں ہی ہوں،  پارٹی کے معاملات پارٹی میں اٹھاتا ہوں، جس چیز پر تحفظات ہوں گے اس کا ذکرباہر نہیں کروں گا، لوکل کنونشن میں آج تک شرکت نہیں کی اور نہ ہی پارٹی میں کوئی فارورڈ بلاک بن رہاہے۔

    جب نواز شریف کا بطور پارٹی قائد انتخاب ہوا وہاں میں موجود تھا، مجھے کہاں بلایا گیا کہاں نہیں ،یہ بات یہاں نہیں کروں گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ بہت سارے معاملات میں خاموشی اختیار کی ہوئی ہے، اس سے بڑی خاموشی اور کیا ہوسکتی ہے کہ میں نے نئی کابینہ میں جانے سے معذرت کرلی، بات اس حد تک پہنچی کہ اپنےحلقے تک محدود ہوگیا، لیکن اب وقت آگیا ہے کہ بہت ساری چیزوں کی وضاحت کی جائے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے یہ بتایا جائے کہ مسلم لیگ ن کا بیانیہ کیا ہے؟ میرا موقف ہے کہ فوج اور عدلیہ سے لڑائی نہ کی جائے، اسی میں نواز شریف اور ن لیگ کی بھلائی ہے، یہ میرا بیانیہ نہیں بلکہ میرا مؤقف ہے۔

    پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ میرا ٹیکسلا اور واہ کے عوام کے ساتھ لازوال رشتہ ہے، حلقے کےعوام کے مسلسل تعاون سے ایم این اے بنتارہا، مئی میں فیصلہ کروں گا کہ میں ایک حلقے سے الیکشن لڑوں یا دونوں سے، لیکن حلقہ 59 سے تو الیکشن میں حصہ لازمی لوں گا۔

    چوہدری نثار نے مزید کہا کہ جب وزارت داخلہ سنبھالی تو ویزوں سے متعلق حالات بہت خراب تھے، پاکستان میں جواجازت تھی ایسی اجازت دیگر ممالک میں نہیں تھی، یہاں بڑی تعداد میں غیر ملکیوں کو ویزے جاری کیے جارہے تھے۔

    کوئی بھی ملک ویزوں کی ایسی اجازت نہیں دے سکتا جو اُس وقت پاکستان دے رہا تھا۔ ہم نے طے کیا کہ جو ملک ہمیں ویزا دے گا اس کے شہری کو ویزا ملے گا، یہاں ایسے لوگ ویزا لے کر آئے جو پاکستان کی سیکیورٹی کیلئے خطرہ تھے۔

  • ستر سال کی تاریخ میں سپریم کورٹ نے آئین کی توہین کی: جاوید ہاشمی

    ستر سال کی تاریخ میں سپریم کورٹ نے آئین کی توہین کی: جاوید ہاشمی

    لاہور: سینئر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ستر سال کی تاریخ میں عدالت عظمیٰ نے آئین کی توہین کی، میں سپریم کورٹ سے کہتا ہوں کہ توہین عدالت میں مجھے بلائیں، کیوں نہیں بلاتے؟

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ میں نے استعفیٰ دے کر عمران خان کی سیاست بچائی جبکہ میرے استعفیٰ کا سب سے زیادہ فائدہ مسلم لیگ (ن) کو ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ ماضی میں چیف جسٹس نے ججوں کی چھٹیاں منسوخ کردی تھیں اسی دوران پارلیمنٹ ٹوٹ جاتا اور عمران خان کی سیاست ختم ہوجاتی، وہ دس سال کے لیے جیل چلے جاتے۔

    نوازشریف جو قربانی دے رہے ہیں،وہ عمران خان بھی نہیں دے سکتے، جاوید ہاشمی

    یاد رہے کہ گذشتہ دنوں میڈیا سے گفتگو جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ جب تک آئین کی بالادستی کو جج، جرنیل سیاست دان نہیں مانیں گے، تب تک ملک چل نہیں سکتا، میاں نواز شریف جو قربانی دے رہے ہیں بڑی قربانی ہے عمران خان ایسی قربانی نہیں دے سکتے۔

    سینئر سیاست دان کا مزید کہنا تھا کہ عدلیہ ہمارا سب سے بڑا ادارہ ہے، عدلیہ کا وقار مٹی میں ملتا دیکھتا ہوں اس وقار کو بچانا بھی پاکستان کے شہریوں کا کام ہے، آئین کی بالا دستی ہم سب پر فرض ہے۔

    ملک کی خاطرنواز شریف کے ساتھ کھڑا ہونا پڑا تو ہوجاؤں گا، جاوید ہاشمی

    خیال رہے کہ ماضی میں جاوید ہاشمی ن لیگ چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے، البتہ دھرنے کے موقع پر جب پارلیمنٹ پر حملہ کیا گیا، وہ عمران خان سے الگ ہوگئے، جس کے بعد انھوں نے ایک سنسنی خیز پریس کانفرنس کی تھی، جس میں دھرنے اور عمران خان پر اسٹیبلشمنٹ کی حمایت کا الزام عائد کیا تھا۔ ان الزامات کا ن لیگ کی جانب سے خیرمقدم کرتے ہوئے انھیں جاوید ہاشمی کی اصول پسندی قرار دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • فاروق ستار کا 18 مارچ کو جناح گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان

    فاروق ستار کا 18 مارچ کو جناح گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ 18 مارچ کو جناح گراؤنڈ میں جلسہ کریں گے اگر ہمیں روکا گیا تو اس کا براہ راست فائدہ ایم کیو ایم لندن کو ہوگا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، فاروق ستار کا کہنا تھا کہ جلد پی آئی بی اور بہادر آباد گروپ کا مسئلہ حل ہوجائے گا لیکن ہمیں جلسہ کرنے سے روکا گیا یا شہر کی عمارتوں کے نام تبدیل کیے گئے تو مقامی قیادت اس حوالے سے اٹھنے والے عوامی تحفظات کو دور نہیں کرسکے گی۔

    انہوں نے کہا کہ بہادر آباد اور پی آئی بی کی لڑائی میں مہاجر قوم کا نقصان ہوا، ممکن ہے اس مسئلے میں میری بھی کوئی غلطی ہو لیکن میں یہ قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ 13 مارچ کے بعد تمام مسائل حل ہوجائیں گے اور مہاجر مزید نقصانات سے بچیں گے۔

    ارکان اسمبلی نے ضمیر کا سودا کیا، جیت کا جشن منانا افسوسناک ہے، فاروق ستار

    سربراہ ایم کیو ایم نے کہا کہ اب الیکن کمیشن کی جانب سے کوئی بھی فیصلہ آئے مگر میں نے پہلے ہی حکمت عملی مرتب کر لی جس کا جلد اعلان کروں گا اور اس کے بعد  پارٹی میں جاری تنازعات حل ہوجائیں گے۔

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہمیں اب سیاسی آزادی دی جائے کیوں کہ ہم 23 اگست سے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اگر ہمیں سیاسی آزادی نہیں دی گئی اور جناح گراؤنڈ جانے سے روکا گیا تو اس کا براہ راست فائدہ ایم کیو ایم لندن کو ہوگا۔

    ایک پارٹی کے چار چار سربراہ ہو، تو 2018 کا الیکشن بھول جائیں: فاروق ستار

    ان کا مزید کہنا تھا کہ میں بہادر آباد گروپ کے دوستوں کو بھی بولتا ہوں کہ وہ جناح گراؤنڈ آئیں اور یوم تاسیس کے جلسے میں شرکت کریں، امید ہے لندن سے جڑے لوگ یوم تاسیس کی تقریب کو خراب نہیں کریں گے، جلسے سے ایک روز قبل 17 مارچ کو جناح گراؤنڈ میں پتنگ بازی اور ثقافتی میلہ لگایا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • مہاجرو!میں نے تمہارے راستے سے کانٹے چننے ہیں،مصطفیٰ کمال

    مہاجرو!میں نے تمہارے راستے سے کانٹے چننے ہیں،مصطفیٰ کمال

    کراچی : پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ مہاجرو! میں نے تمہارےراستے سے کانٹے چننے ہیں، مہاجروں کو ایم کیوایم یا بانی ایم کیوایم سےجوڑنا تضحیک ہے، لڑائی سے فائدہ اٹھانے کا تاثر نہ جائے اس لیے خود کو الگ رکھا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں سیاسی معاملات پرآج مؤقف رکھ رہےہیں ، کراچی میں جو ہورہا تھا اس میں کسی طرح شامل نہیں ہوئے، لیاقت آباد کاجلسہ تصدیق ہےکہ کراچی کےعوام پی ایس پی کیساتھ ہیں۔

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ لڑائی سے فائدہ اٹھانے کا تاثر نہ جائے اس لیے خود کو الگ رکھا، 35سال کے رشتے سے وابستہ لوگوں سےعلیحدگی اختیار کی، علیحدگی اختیارکرکے حق کی آواز بلند کی، پی ایس پی تیزی سےابھرنےوالی جماعت ہے۔


    مزید پڑھیں :  سازشوں کو ناکام بنا دیا، اب پی ایس پی کراچی کے مسائل کا اکلوتا حل ہے: مصطفیٰ کمال


    پی ایس پی سربراہ نے کہا کہ تاثردیا جارہا ہے مہاجر بانی ایم کیوایم یا ایم کیوایم کیساتھ ہیں، مہاجروں کو ایم کیوایم یا بانی ایم کیوایم سےجوڑنا تضحیک ہے، آج مہاجروں کے پاس عزت نفس بحال رکھنے کا آپشن موجود ہے، میں کراچی کے لاپتہ افرادکے لیے رویا تھا، ہم نےکراچی کےرہنے والوں کے حقوق کے لیے دھرنا دیا۔

    انکا کہنا تھا کہ میں اسٹیبلشمنٹ سےلاپتہ افراد کے لیے بات کرتاہوں، میں بندکمروں اورسب کےسامنےان کےلیےہاتھ جوڑتاہوں، مہاجروں نے پی ایس پی کا ساتھ تو پہلے دن سے ہی دے دیا ہے، انھوں نے سوال کیا کہ کیا ہم مہاجرنہیں ہیں ،ہمیں پہلے دن سے مہاجر ہونے پر فخر ہے ؟ کیامیں دیگرقوموں کے افرادکو اپنے پاس سے بھگادوں؟

    چیئرمین پی ایس پی نے کہا کہ مہاجرو!میں نےتمہارےراستےسےکانٹے چننےہیں، مختلف قومیں اس دنیامیں ہماری پہچان کے لیے ہیں، ہم صرف امت ہونے کے ناطےسے پہچانے جائیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • میں اور میرا شوہر کشمیر میں ہونے والے مظالم کی زندہ مثال ہیں، مشال ملک

    میں اور میرا شوہر کشمیر میں ہونے والے مظالم کی زندہ مثال ہیں، مشال ملک

    لاہور: کشمیری رہنما مشال ملک نے کہا ہے کہ میں اور میرا شوہر کشمیر میں ہونے والے مظالم کی زندہ مثال ہیں، کلبھوشن سے ان کے اہل خانہ کی ملاقات تو کروادی گئی ،میری بیٹی کی اپنے والد سے ملاقات کب کروائی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا کہ کشمیر کاز کو پاکستان کا بچہ بچہ تسلیم کرتا ہے مگر پاکستان میں اب کشمیر کے لئے اتنی تحریک نظر نہیں آتی جیسی ماضی میں تھی، نچلی سطح پر لوگوں کو متحرک کرنے کے لئے ہم نے ایک غیر سیاسی تحریک شروع کر رکھی ہے۔

    مشال ملک کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی تاریخ ہے کہ وہ کسی کی غلامی تسلیم نہیں کرتے کشمیر میں جب تک ایک بھی کشمیری باقی رہے گا آزادی کی جنگ جاری رہے گی۔


    مزید پڑھیں  : کلبھوشن کی اہلخانہ سے ملاقات ،مشال ملک نے بھی بھارت سے مطالبہ کردیا


    انہوں نے کہا کہ میں اور میرا شوہر کشمیر میں ہونے والے مظالم کی زندہ مثال ہیں، کشمیریوں کے لئے اسکول محفوظ ہیں نہ اسپتال ،کشمیریوں کے گھر کھلی چھاونیوں کی طرح ہیں، جہاں کسی بھی وقت فائرنگ شروع ہوجاتی ہے، کسی بھی کشمیری کو کسی بھی وقت اٹھا لیا جاتا ہے۔

    حریت رہنما کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھی راء ملوث ہے کلبھوشن اس کی تازہ مثال ہے۔

    انھوں نے پاکستانیوں سے درخواست کی کہ صرف پانچ فروری کی بجائے ہر دن کشمیر کی آواز بنیں، بھارت بات چیت سے مسئلے کا حل نہیں چاہتا، پاکستان کو ہر پلیٹ فارم پر مسئلہ کشمیر کو اٹھانا چاہئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • شہبازشریف کی تالیوں سے بھرپور پریس کانفرنس شرمناک ہے: خورشید شاہ

    شہبازشریف کی تالیوں سے بھرپور پریس کانفرنس شرمناک ہے: خورشید شاہ

    کراچی: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کی تالیوں، مبارک بادوں سے بھرپور پریس کانفرنس شرمناک ہے.

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما کی جانب سے زینب قتل کیس میں‌ ہونے والی شہباز شریف کی پریس کانفرنس پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے.

    انھوں‌ نے پریس کانفرنس میں‌ وزیر اعلیٰ کی جانب سے سرکاری اہل کاروں، انتظامیہ، اداروں‌ کی غیرضروری تعریف اور تالیاں بجانے کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ قصورکے250 بچے اور12 بچیاں پنجاب حکومت کے منہ پرطمانچہ ہیں۔

    انھوں نے سوال کیا کہ دنیاکی دوسری بڑی لیب لاہورمیں ہے توباقی ملزمان گرفتارکیوں نہیں کیے جا سکے، انھوں نے یہ بھی پوچھا کہ ڈھائی سو بچوں اور 12 بچیوں کے ملزمان کی گرفتاری کی مبارک باد شہباز شریف کب لیں‌ گے؟

    زینب کیس : ڈی این اے سو فیصد میچ ہوا، قاتل سیریل کلر ہے، شہبازشریف

    خورشید شاہ نے انتہائی سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ تالیاں‌ بجوانے پر وزیر اعلیٰ پنجاب کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے، کیوں کہ وہ ان بچیوں کوبچا نہیں سکے.

    یاد رہے کہ شہباز شریف نے آج قاتل کی گرفتاری سے متعلق زینب کے والد کے ساتھ پریس کانفرنس کی تھی، جہاں‌ وہ حکومت پنجاب کے اداروں اور اہل کاروں‌ کی بے جا تعریف کرتے اور ان کے لیے تالیاں‌ بجواتے نظر آئے، جس پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا.

      زینب کے والد کا ردعمل

    اطلاعات کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران زینب کے والد کو بولنے کا موقع نہیں دیا گیا اور ان کا مائیک بند کر دیا گیا۔ زینب کے والد نے بعد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں وہاں دکھی دل کے ساتھ بیٹھا تھا، قاتل کی سر عام پھانسی کی اپیل کرنا چاہتا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں

  • بھارت جو زبان بولتا ہے پاکستان میں اہم وزارتوں پر بیٹھے افراد بھی وہی زبان بول رہے ہیں، حافظ سعید

    بھارت جو زبان بولتا ہے پاکستان میں اہم وزارتوں پر بیٹھے افراد بھی وہی زبان بول رہے ہیں، حافظ سعید

    لاہور : جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ امریکی دباؤ پر ان کی جماعت کیخلاف اقدامات کی باتیں کی جا رہی ہیں، بھارت جو زبان بولتا ہے، پاکستان میں اہم وزارتوں پر بیٹھے افراد بھی وہی زبان بول رہے ہیں۔ 2 فروری سے عشرہ یکجہتی کشمیر منائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت الدعوۃ حافظ محمد سعید کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کشمیر کے حوالے سے بھرپور تحریک چلانے کے اعلان کے بعد انہیں اور ساتھیوں کو گرفتار کیا گیا، 2018 کو کشمیر کی آزادی کا سال قرار دیا، جس پر بھارت نے ایک بار پھر پروپیگنڈا شروع کر دیا، بھارتی واویلے کے ساتھ اسرائیل اور امریکا بھی شامل ہوچکے ہیں۔

    حافظ سعید نے کہا کہ امریکی دباؤ پر جماعت الدعوۃ کیخلاف اقدامات کی باتیں کی جا رہی ہیں، بھارت جو زبان بولتا ہے پاکستان میں اہم وزارتوں پر بیٹھے افراد بھی وہی زبان بول رہے ہیں۔

    انکا کہنا تھا کہ حافظ سعید نے کہا کہ اقوام امتحدہ کے وفد کا بہانہ بنا کر کاروائیاں کی جا رہی ہیں، کشمیر پر یو این کی قرار داد موجود ہے مگر بھارت کی 8 لاکھ فوج کشمیر میں موجود ہے، 2 سے 11 فروری تک عشرہ یکجہتی کشمیر منایا جائے گا۔

    امیر جماعت الدعوۃ نے اقوام متحدہ کے وفد کو اپنے مراکز کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ کوئی غیر قانونی کام نہیں کر رہے، لاہور ہائیکورٹ 6 مرتبہ اور سپریم کورٹ بھی ان کے حق میں فیصلہ دے چکی ہے۔

    حافظ سعید نے کہا کہ پاکستان کے وزیر داخلہ عدالتوں کی بجائے بھارتی پروپیگنڈے سے متاثر لگتے ہیں، بھارت اور امریکا کے دباؤ پر ان کے خلاف اقدامات کرنے سے باز رہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت میں را، موساد اور این ڈی ایس مشترکہ پلاننگ کر رہے ہیں، ان کا ٹارگٹ صرف پاکستان ہے، ملک پر منڈلاتے خطرات کو سمجھنا چاہیئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • افسوس کی بات ہے زینب کا قاتل اب تک نہیں پکڑا گیا، زینب کے والد

    افسوس کی بات ہے زینب کا قاتل اب تک نہیں پکڑا گیا، زینب کے والد

    قصور : ننھی زینب کے والد کا کہنا ہے کہ وزیراعلٰی پنجاب آئے تھے تو مجھے لگاکوئی اچھی خبر ہوگی مگر وہ دلاسہ دے کر چلے گئے، تفتیش کے عمل سے مطمئن ہوں لیکن قاتل کی گرفتاری چاہتا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق زینب کے والد محمدامین نے وزیراعلیٰ کی پریس کانفرنس پر اظہار مایوسی کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی پریس کانفرنس بڑی امیدسےسنی تھی، امید تھی شاید ملزم کے پکڑے جانے کی بات ہوگی، مگر وہ دلاسہ دے کر چلے گئے۔

    محمدامین کا کہنا تھا کہ افسوس کی بات ہے زینب کاقاتل اب تک نہیں پکڑاگیا، ملزم کاابھی تک نہ پکڑاجاناباعث تشویش ہے، زینب قتل کیس کی تحقیقات سےمطمئن ہیں، لیکن قاتل کی گرفتاری چاہتا ہوں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کے بیان پربہت دکھ ہوا، وزیراعظم آزادکشمیرایسےبیان کےبجائےخاموش ہی رہتے، حکمران لوگوں کےجان ومال کی حفاظت کاذمہ دارہوتاہے، افسوس حفاظت کےبجائےہمیں ہی طعنے دیئے جارہے ہیں۔

    یاد رہے کہ گذشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے قصور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی بیٹی زینب کیساتھ درندوں نے زیادتی کی، قاتل کی گرفتاری کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی، ملزمان کو مثالی سزا دی جائیگی تاکہ آئندہ کوئی ایسا سوچ نہ سکے۔


    مزید پڑھیں : زینب کے قاتل کی گرفتاری کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی، وزیراعلیٰ پنجاب


    انکا کہنا تھا کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا جاسکتا، قابل آفیسرز کی موجودگی میں تحقیقات جاری ہیں، معاملےکی خود ذاتی طور پر نگرانی کر رہا ہوں، پنجاب حکومت،ادارے بھر پور کوشش کررہےہیں، کوشش ہے مجرموں کا جلد پتہ لگایاجائے ، مجرموں کو قانون کے مطابق کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔

    خیال رہے کہ قصور کی زینب کے قتل کو 10 روز گزر گئے لیکن سفاک قاتل کا کوئی سراغ نہ مل سکا، سی سی ٹی وی فوٹیجز منظرعام پرآئیں لیکن اس میں نظر آتا مشتبہ شخص کسی کےہاتھ نہ آیا۔

    پنجاب پولیس نے درجنوں افراد کو حراست میں لیا، ڈی این اے بھی کروایا مگر اب تک نتیجہ صفر بٹا صفررہا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مال روڈ پر دھرنے والوں کے ہاتھ کیا مردان کی بیٹی کیلئے اٹھیں گے،شہبازشریف

    مال روڈ پر دھرنے والوں کے ہاتھ کیا مردان کی بیٹی کیلئے اٹھیں گے،شہبازشریف

    قصور : وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ زینب کے قاتل کی گرفتاری کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی، قصور کی زینب کی طرح مردان کی بیٹی بھی قوم کی بیٹی ہے، مال روڈ پر دھرنے والوں کے ہاتھ کیا مردان کی بیٹی کیلئے اٹھیں گے، واقعات پر ہم اب بھی سیاست کریں گے تو نہ قوم معاف کرےگی نہ خدا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے قصور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی بیٹی زینب کیساتھ درندوں نے زیادتی کی، زینب سے زیادتی ،قتل کے واقعے کی تحقیقات ہورہی ہیں، پنجاب حکومت،ادارے بھر پور کوشش کررہےہیں، کوشش ہے مجرموں کا جلد پتہ لگایاجائے ، مجرموں کو قانون کے مطابق کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قصور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، قوم کی بیٹی سے درندوں نےزیادتی کی، زینب قتل کیس پرجےآئی ٹی سےبریفنگ لی ہے، قیاس آرائیوں سے گریز اور تفتیشی ٹیم کی مددکی جائے، پرامید ہوں تحقیقات میں جلد کامیابی ملے گی

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ قصور،ملحقہ علاقوں کےلوگوں سےکہتاہوں آگےبڑھیں، تحقیقاتی ٹیم سے تعاون اور نشاندہی کریں ،نام صیغہ راز میں رکھا جائیگا، قاتل کی گرفتاری کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی، ملزمان کو مثالی سزا دی جائیگی تاکہ آئندہ کوئی ایسا سوچ نہ سکے۔

    انکا کہنا تھا کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا جاسکتا، قابل آفیسرز کی موجودگی میں تحقیقات جاری ہیں، معاملےکی خود ذاتی طور پر نگرانی کر رہا ہوں، پوری قوم غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے، تحقیقات میں تعاون کرنےوالےکانام صیغہ راز رکھا جائے گا۔


    مزید پڑھیں : عوام دھرنے والوں کے عزائم خاک میں ملا دیں گے، شہبازشریف


    شہباز شریف نے کہا کہ واقعے کی تفتیش میں تحقیقاتی ادارے کافی قریب پہنچ رہے ہیں ، ہماری کاوشیں زینب کےقاتلوں کوڈھونڈنے میں ہونی چاہئیں، مال روڈ پر دھرنے والوں کے ہاتھ کیا مردان کی بیٹی کیلئے اٹھیں گے، قصور کی زینب کی طرح مردان کی بیٹی بھی قوم کی بیٹی ہے، مشال قتل ،ڈی آئی خان میں خاتون پرتشدد بھی پاکستان کا واقعہ ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ واقعات پر ہم اب بھی سیاست کریں گے تو نہ قوم معاف کرےگی نہ خدا، ایسے واقعات پر سیاست نہ کریں ، قوم کے جذبات کو نہ بھڑکائیں، ایسی روایت پڑ گئی تو کیا ہم کل مردان میں جاکر احتجاج کریں گے، قوم زینب اور عاصمہ سمیت سب کیلئے انصاف مانگتی ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ احتجاج اور تقاریر کرنا ہے تو کرلیں شوق سے، یہ کس منہ سے بتائیں گے کہ ان کے آنسو مگرمچھ کے ہیں یا حقیقی، آنسوں مگر مچھ کے نہیں تو مردان جاکر عاصمہ کےوالدین سے تعزیت کریں، ایک ایک بات کا حساب لیا جائے گا، ان واقعات سے آپ لوگ آنکھیں نہیں چرا سکتے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان میں جمہوریت مضبوط نہیں، سراج الحق

    پاکستان میں جمہوریت مضبوط نہیں، سراج الحق

    لاہور:امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت مضبوط نہیں جس کی وجہ سے لوگ شکوک و شبہات کا شکار ہیں۔

     تفصیلات کے مطابق لاہور میں آج سے جماعت اسلامی کی مجلس شوریٰ کا اجلاس شروع ہورہا ہے جو 18 جنوری تک جاری ہے گا، اس موقع پرجماعت  کے سربراہ سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ہر سال کے آخر میں اپنی جماعت کے اخراجات کا جائزہ لیتی ہے اور پارٹی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوتا ہے۔

    پاکستان کے سیاسی صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کمزور ہوچکی ہے، پاکستان کے حالات جیسے بھی ہوں مسائل کا حل تلاش کرنا بہت ضروری ہے۔

    ملک میں رواں سال عام انتخابات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بروقت الیکشن ملک کے لیے ضروری ہے، سرمائے یا دھاندلی کی بنیاد پر کوئی الیکشن کو اغوا نہ کرے، جماعت اسلامی بروقت الیکشن چاہتی ہے۔

    امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے عدالت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص کی نااہلی سے بہتری نہیں آئے گی، ٹیکس چوروں سمیت پیسے باہر بھیجنے والے تمام افراد کا احتساب ہونا چاہیے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔