Tag: press conference

  • جھوٹ کی داستان اپنے انجام کوپہنچ گئی ، ثابت ہوگیا پوراخاندان چور ہے، شیخ رشید

    جھوٹ کی داستان اپنے انجام کوپہنچ گئی ، ثابت ہوگیا پوراخاندان چور ہے، شیخ رشید

    اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جھوٹ کی داستان اپنےانجام کوپہنچ گئی ہے ، ثابت ہوگیا پوراخاندان چور ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاناما جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد اپوزیشن حکومت پر تابڑ توڑحملے کررہی ہے، اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ پپوتمام پرچوں میں فیل ہوگیا ہے، وزیراعظم نوازشریف نے بیٹی کے نام پرقوم سے جھوٹ کہا، ن لیگ نومبر میں نئےالیکشن یا نوازشریف کی جگہ کسی اور کو لاسکتےہیں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ جھوٹ کی داستان اپنےانجام کوپہنچ گئی ہے، مریم نوازکی ملکیت سے متعلق بھی سب کچھ ثابت ہوگیا ہے، منصوبہ بندی کےتحت پریس کانفرنسزکی جارہی ہیں، ن لیگ میں شامل انسٹھ ایم این اے مشرف کے ساتھ بھی تھے، صاف صاف بتائیں کون سازش کررہاہے۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ثابت ہوگیا پوراخاندان چورہے، نوازشریف کی اپنی بھی آف شور کمپنی نکل آئی ہے، وزیراعظم کے نااہل ہونے میں اب کوئی گنجائش نہیں، نوازشریف عدلیہ اورفوج سےلڑائی چاہتےہیں، نوازشریف کو استعفیٰ دے کر گھر چلے جانا چاہیے۔


    مزید پڑھیں : کیس حکومت نہیں بلکہ شریف خاندان کیخلاف ہے، تابوت اور ثبوت یہیں سے نکلے گا، شیخ رشید


    انھوں نے کہا کہ کہا تھا، تابوت، ثبوت اور ن لیگ کا سیاسی جنازہ نکلے گا، نوازشریف نے قانون کے آگے سرنگوں نہ کیا تو جیل جائیں گے، ایس ای سی پی میں ٹیمپرنگ کس کے کہنے پر ہوئی، شیخ سعید نوازشریف لوگوں کا سوئٹزرلینڈ میں فرنٹ مین ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ خدا نہ کرے جو سزا ذوالفقار بھٹو کو ہوئی تھی وہ ان کو ہو، قوم سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی کو سلیوٹ کرتی ہے، جےآئی ٹی نےثابت کیا ادارے زندہ ہیں، جےآئی ٹی ممبران کو دھمکیاں،بچوں کو اغوا کرنے کی دھمکیاں دی گئیں، جے آئی ٹی ممبران کو دبئی کے ذریعےخریدنے کی کوشش کی گئی۔

    انھوں نے کہا کہ نوازشریف بے رحم انسان ہیں،اپنی بیٹی کا بھی سیاسی مستقبل تباہ کردیا، پورا گھرانا چور نکلا، سوائے کلثوم نواز صاحبہ کے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ گونوازگواب عالمی نعرہ بن چکا ہے، پاکستان کے دفاع کیلئے مجھے کسی عہدے کی ضرورت نہیں، جو بھی پاکستان کے دفاع کی قوت ہوگی میری آواز ان کے ساتھ ہوگی۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ یہ چاہتے ہیں کوئی غیرآئینی ہاتھ آئے اور جمہوریت کو لپیٹ دے، حدیبیہ پیپرز مل کا کیس بھی کھلنے والا ہے، 18 گریڈ افسر وزیراعظم کو جیل بھیج سکتا ہے تو کسی کا بھی احتساب ہوسکتاہے، عدالت نے شریف خاندان کو پوری صفائی کا موقع دیا ہے، یہ جےآئی ٹی میں بکری اور باہر شیر بن جاتے تھے۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ عمران خان سے کل کہوں گاکہ تمام پارٹیاں گونوازگوکی کال دیں، ہم مدعی ہے، جےآئی ٹی رپورٹ کی کاپی پہلے ملنی چاہیے تھی۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔

  • متحدہ رہنماؤں کی سرگوشیاں مائیک پر آن ایئر

    متحدہ رہنماؤں کی سرگوشیاں مائیک پر آن ایئر

    کراچی : ایم کیو ایم کی پریس کانفرنس کے دوران کامران ٹیسوری اور فاروق ستار کی چپکے چپکے کی گئی باتیں سب نے سن لیں، کامران ٹیسوری شکوے شکایتیں اور رینجرز سے مطالبوں کے مشورے دیتے رہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس 114 میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے حوالے سے ہونے والی پریس کانفرنس سے قبل  ڈاکٹر فاروق ستار اور حلقے میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے امیدوار کامران ٹیسوری کے درمیان چپکے چپکے ہونے والی باتیں سب نے سن لیں۔

    رہنماؤں نے سمجھا کہ وہ آف کیمرہ بات کررہے ہیں، اس موقع پر کامران ٹیسوری نے فاروق ستار کے کان میں سرگوشی کی کہ وہ کھلے عام اسلحہ لے کر گھوم رہا ہے ایسا بھی نہ ہو کہ ہمارے لوگ ڈر جائیں۔

    ویڈیو دیکھیں

    انہوں نے کہا کہ فاروق بھائی آپ یہ کہیں کہ ہم یہ ڈیمانڈ کرتے ہیں کہ اس دن رینجرز تلاشیاں بھی لے اور لوگوں کی باڈی سرچ کروائے تو فاروق ستار نے کہا کہ ہم نہیں وہ خود ہی کریں گے ہم کیوں بولیں، آپ سمجھ رہے ہیں نا؟ ہم نہ بولیں ورنہ اپنے ایشوز آجائیں گے۔

    کامران ٹیسوری نے کہا کہ اب یہ دیکھیں کہ یہ ہماری پریس کانفرنس ہے، ہمارے یونٹ والوں کو دیکھنا چاہیے کہ جھنڈے ہمارے بالکل اوپر ان کے لگے ہیں اور عمران خان کی تصویر بھی لگی ہوئی ہے،کم از کم ہماری تصویر لاکر لگادو۔

    انہوں نے کہا کہ یونٹ تو بالکل ایسا ہوگیا ہے کہ اللہ معاف کرے، بے چارے اسی میں خوش ہورہے ہیں کہ ہم یہاں کھڑے ہیں، یہاں پر ہمارا سسٹم یونٹ کا بالکل ختم ہوگیا، آواز جارہی ہے، یہ بھی باریک کام ہے، سب میں جارہا ہے ہاں ان کے کانوں میں جارہا ہے (دیکھیں ویڈیو)

  • مصطفی کمال کا آرمی چیف سے کرپٹ حکمرانوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

    مصطفی کمال کا آرمی چیف سے کرپٹ حکمرانوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

    کراچی : پاک سرزمن پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے آرمی چیف سے کرپٹ حکمرانوں کیخلاف کارروائی کامطالبہ کردیا اور کہا کہ حکمران دہشتگرد بنانے والی فیکٹریاں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ آرمی چیف ردالفساد کے بجائے بدعنوان کرپٹ حکمرانوں کیخلاف آپریشن کریں، اصل دہشت گرد بنانے والے اس ملک کے حکمران ہیں، یہ حکمران اپنی نااہلی کی وجہ سے لوگوں کودہشت گرد بنارہے ہیں، ہمارےجوان شہید ہو رہے ہیں اور حکمران مزید دہشت گرد پیدا کررہے ہیں۔

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہمارے جوان شہید ہو رہے ہیں اور حکمران مزید دہشت گرد پیدا کررہے ہیں، حکمرانوں کو ٹھیک نہیں کرسکتے تو دہشت گرد کیسےٹھیک ہوں گے، کیاکرپٹ حکمران لاپتہ لوگوں میں شامل نہیں ہوسکتے۔

    انکا کہنا تھا کہ عجیب مذاق ہے، بارش ہوتی ہے تو تاریں ٹوٹ جاتی ہیں اور لوگ مر جاتےہیں، کیا کے الیکٹرک کا سی ای اودہشت گرد نہیں ہے، وزیراعلیٰ اوردیگرحکمران گولی چلائے بغیر ہزاروں لوگوں کو مار رہے ہیں، کرپٹ حکمرانوں کی لاشیں ملیں گی تو امن آئیگا۔

    چیئرمین پی ایس پی کا کہنا تھا کہ لوگوں کومسائل ہیں کیاکسی کونظرنہیں آرہا، لوگوں سے پوچھوں گا حکمرانوں نے ٹھیک نہیں ہونا آپ نے کیا کرنا ہے، حکمرانوں سے کوئی شکایت نہیں کیونکہ انہوں نے ٹھیک نہیں ہونا، اب عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ انہوں نے کیا کرنا ہے۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ بیڈگورننس، ناانصافیاں، آوازاٹھانے والوں کو کچلنا اب معمول بن گیا ہے، آپریشن ردالفساد کا ایسے حکمرانوں کی موجودگی میں کوئی فائدہ نہیں، حکمرانوں نے اپنے عمل سے عوام کو دہشت گرد بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے، حکمرانوں کے رویے سے عوام مایوس ہوکر انتہا پسندی کی طرف جارہےہیں۔

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ 22اگست کو متحدہ قائد کی سیاست ختم ہوگئی تھی، لیکن فاروق ستار نے ایم کیو ایم اور قائد کوزندہ رکھا،آج ایم کیو ایم کا قائد جو کررہا ہے، اس کا کریڈٹ فاروق ستار کو جاتا ہے۔

    پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ آفرین ہے اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ کوجنہوں نے یہ تجربہ کیا، فاروق ستار ندیم نصرت اور واسع جلیل کو تو برا بھلا کہتا ہے مگر ایم کیو ایم قائد کو را کا ایجنٹ نہیں کہتا، فروغ نسیم نے لندن جاکر ایم کیو ایم کے قائد کا کیس لڑا، فروغ نسیم میں ابھی زندہ ہوں آپ میرے سامنے آئیں اور بتائیں کہ قائد را کے ایجنٹ ہیں یا نہیں۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔

  • ٹیکسوں‌ کا بوجھ کم نہ ہوا تو صنعتیں‌ بند ہوجائیں گی، ایف پی سی سی آئی

    ٹیکسوں‌ کا بوجھ کم نہ ہوا تو صنعتیں‌ بند ہوجائیں گی، ایف پی سی سی آئی

    کراچی: ایف پی سی سی آئی کے صدر زبیر طفیل نے کہا ہے کہ بجٹ میں صنعت کاروں کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا، ٹیکسوں کے بوجھ کو کم نہیں کیا گیا تو صنعتیں بند اور محنت کش سڑکوں پر آجائیں گے۔

    فیڈریشن ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے زبیر طفیل کا کہنا تھا کہ کراچی میں سیکڑوں صنعتیں اور فیکٹریاں بند ہوچکی ہیں جس سے امن وامان کا خدشہ پیدا ہوسکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ فنانس بلز کی منظوری سے پہلے حکومت سے رابطہ کیا ہے حکومت سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس ریفنڈ ادا کرے، بجلی اور گیس کے نرخ خطے کے دیگر ممالک کے برابر کیے جائیں۔

    صدر ایف پی سی سی آئی کا کہنا تھا کہ ٹرن اوور ٹیکس 1 فیصد سے 1.25 فیصد کیے جانے کی تجویز کسی صورت منظور نہیں، وزیراعظم اور وزیرخزانہ کو 11 تجاویز ارسال کر دی ہیں، حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ 5 سال پہلے لگایا گیا دو فیصد ایڈوانس ٹیکس واپس لیا جائے، کمرشل امپورٹر کا آڈٹ نہیں ہونا چاہیے،کمرشل امپورٹر اپنے حصے کا ٹیکس ادا کردیتا ہے،صنعتی بجلی کے نرخ 25 فیصد کم کیے جائیں۔

  • پاکستان چھوڑ کر کہیں‌ نہیں‌ جارہے، اہل خانہ امجد صابری

    پاکستان چھوڑ کر کہیں‌ نہیں‌ جارہے، اہل خانہ امجد صابری

    کراچی:امجد صابری کے اہل خانہ نے کہا ہے کہ ایک سال گزرنے کے باوجود امجد صابری کے قاتلوں کو سزا نہیں ملی، پاکستانی چھوڑ کر کہیں نہیں جارہے، جینا مرنا یہیں ہے۔

    دیگر فنکاروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امجد صابری کے بھائی طلحہ صابری نے کہا کہ ایک سال گزر گیا لیکن امجدصابری کے قاتلوں کواب تک سزا نہ ملی، اداروں پر یقین ہے لیکن ملزمان کو سزا ہوگی تو اہل خانہ کو سکون ملےگا۔

    amjad

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ امجد صابری کی برسی آنے سے قبل ملزموں کو سزا دی جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ امجد صابری کی گاڑی اور دیگر سامان فیملی کے حوالے نہیں کیا گیا وہ سامان بھی ہمیں دیا جائے۔

    amjad-post-4

    طلحہ صابری نے کہا کہ پاکستان چھوڑنے کی باتوں میں صداقت نہیں،جینا مرنا یہیں ہے، ہم پاکستان چھوڑ کر کہیں نہیں جا رہے، امجد کے قتل کے بعد بھی پاکستان میں رہیں گے۔

    واضح رہے کہ امجد صابری کی والدہ اور بھائیوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں شرکت کرکے ٹی وی پر کہا تھا کہ ان کی جانوں کا خطرہ ہے، ایک عورت انہیں خبردار کر گئی ہے اس لیے ہم پاکستان چھوڑنا چاہتے ہیں۔


    یہ پڑھیں: پاکستان چھوڑنا چاہتے ہیں، ایک  عورت نے کہا تم لوگوں کی جانوں کو خطرہ ہے، والدہ امجد صابری


    اب پریس کانفرنس میں انہوں نے موقف تبدیل کرتے ہوئے سابقہ بیان کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

  • بانی ایم کیوایم قتل عام میں ملوث ہیں، کارروائی کی جائے، پاکستان لائرز فورم

    بانی ایم کیوایم قتل عام میں ملوث ہیں، کارروائی کی جائے، پاکستان لائرز فورم

    اسلام آباد : پاکستان لائرز فورم کے عہدے داران نے کہا ہے کہ بانی ایم کیوایم عوام کے قتل عام میں ملوث ہیں، ان کی پاکستان کے خلاف کارروائیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، لہٰذا حکومت سیاسی مصلحتوں سےبالاتر ہو کر ملک دشمنوں کو کٹہرے میں لائے۔

    ان خیالات کا اظہار فورم کے صدرراجہ ظہور نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بانی متحدہ اور بھارتی ایجنسی ’’را‘‘کے روابط ثابت شدہ ہیں، اس کے علاوہ اجمل پہاڑی اور صولت مرزا کےاعترافی بیان سے سب ثابت ہو چکا ہے۔ بانی ایم کیو ایم کے حکم پر درجنوں صحافیوں کو قتل کیا گیا، برطانوی حکومت ان کو کیوں تحفظ فراہم کر رہی ہے۔

    لائرز فورم کے عہدیداران نے کہا کہ حکومت سیاسی مصلحتوں سےبالاتر ہو کر ملک دشمنوں کو کٹہرے میں لائے، پاکستانی حکومت کو برطانیہ سے قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ کرنا چاہیئے تاکہ ملک کے خلاف سنگین جرائم میں ملوث عناصر کو کڑی سے کڑی سزا دی جاسکے۔

    اپنی پریس کانفرنس میں پاکستان لائرز فورم نے حکومت برطانیہ سے بانی ایم کیوایم کو پاکستان کےحوالے کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

  • حکومت مسئلہ کشمیر پر ٹھوس اقدامات کرے، شاہ زین بگٹی

    حکومت مسئلہ کشمیر پر ٹھوس اقدامات کرے، شاہ زین بگٹی

    اسلام آباد : جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ پاکستان کو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ٹھوس اقدامات کرنا ہونگے، وزیر اعظم پارلیمنٹ میں واضح مؤقف پیش کریں، حافظ محمد سعید کی نظر بندی افسوسناک ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سابق وزیرِاعلیٰ بلوچستان نواب اکبر بگٹی کے پوتے نوابزادہ شاہ زین بگٹی کا کہنا تھا کہ صوبہ بلوچستان اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر اقوام متحدہ اور پاکستانی حکومت خاموش ہے۔ پاکستان کو کشمیری بہن بھائیوں کا بھر پور ساتھ دینا ہو گا، ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے بھارت کے کہنے پر حافظ محمد سعید کی نظر بندی افسوسناک ہے۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما سید ظفر علی شاہ کا کہنا تھا کہ بد مست ہندوستانی فوج نے کشمیریوں کے قتل و غارت کا بیڑا اٹھایا ہوا ہے ۔بھارتی مظالم پر دنیا کی خاموشی قابل مذمت ہے ۔مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرائے جا رہے ہیں جبکہ شہداء کو پاکستانی پرچموں میں لپیٹ کر دفن کیا جا رہاہے۔

    آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنماء احمد رضاقصوری کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر سیاسی نہیں قانونی مسئلہ ہے۔انکا کہنا تھا کہ حکومت عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو درست انداز میں پیش کرنے میں ناکام رہی ہے ۔حکومت مسئلہ کشمیر کے حوالے سے وزارت خارجہ میں خصوصی کشمیر سیل قائم کرے۔

  • عمران خان فارن فنڈنگ میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، دانیال عزیز

    عمران خان فارن فنڈنگ میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، دانیال عزیز

    اسلام آباد : مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان آپ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں، الیکشن کمیشن سے معافی مانگیں، آپ کو پکڑ کر عدالت میں لائیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی نے فارن فنڈنگ کی ہے،اس کے ثبوت موجود ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، دانیال عزیز نے کہا کہ غیرملکی فنڈنگ کا کیس ن لیگ نے فائل نہیں کرایا، گھر کے بھیدی نے ان کی لنکا ڈھائی ہے، الیکشن کمیشن میں یہ رپورٹ پی ٹی آئی نے خود جمع کرائی تھی۔

    عمران خان نے تسلیم کیا ہے کہ ہنڈی کے ذریعے دبئی سے پیسے منگوائے تھے، عمران خان فنڈنگ سے متعلق وضاحت پیش کیوں نہیں کرتے؟ دانیال عزیز نے کہا کہ خان صاحب کی اصل شکل قوم کے سامنے پیش کرنے کے لئے ن لیگ پریس کانفرنس کرتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کسی بھی سیاست دان نے کبھی بھی نواز لیگ پر قومی ادارے تباہ کرنے کا الزام عائد نہیں کیا، عمران خان نے تمام سیاسی جماعتوں پر تہمتیں لگائی ہیں اب وہ خود رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں اور واویلا مچانا شروع کردیا ہے۔

    دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ ایک طرف عمران خان کہتے ہیں کہ ہمیں فعال الیکشن کمیشن چاہئے، عارف علوی کہتے پھرتے تھے کہ چوری نہیں کی تو تلاشی دے دیں، عارف علوی اب الیکشن کمیشن کے سامنے تلاشی کیوں نہیں دیتے؟

    فعال الیکشن کمیشن کا مطالبہ کرنے والے اب اس سے بھاگ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان اب آپ پکڑے گئے ہیں آکر جواب دیں، اب آپ کو پکڑ کر عدالت میں لائیں گے۔

  • پی سی بی نے بکیز کے خلاف کبھی کارروائی نہیں کی، راشد لطیف

    پی سی بی نے بکیز کے خلاف کبھی کارروائی نہیں کی، راشد لطیف

    کراچی : سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف نے کہا ہے کہ بائیس سال سے فکسرز کیخلاف لڑ رہا ہوں، فکسنگ کی پیشکش مجھے بھی ہوئی، پی سی بی کو کئی بار آگاہ کیا لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، پریس کانفرنس کے دوران سابق کپتان راشد لطیف نے بھی اہم انکشافات کردیئے۔

    سابق وکٹ کیپرراشد لطیف نے بتایا کہ انہیں 10 ویں مرتبہ بکیز کی طرف سے فکسنگ کی پیشکش ہوئی تھی جس کے بارے بورڈ کو بتایا مگر پی سی بی نے اس بارے سنجیدگی سے کبھی ایکشن نہیں لیا۔ آفرز مجھے بھی ہوئی ہیں لیکن میں نے ہمیشہ ملک کیلئے کھیلا۔

    راشد لطیف نے کہا کہ وہ بکیز اور فکسرز کیخلاف بائیس سال سے اکیلے جنگ لڑ رہے ہیں۔ بائیس سال میں ایک بکی بھی نہیں پکڑا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بکیز کسی کھلاڑی سے رابطہ کریں تو کھلاڑی بورڈ کو آگاہ کرنے میں گھبراتا ہے کیونکہ بکیز کیخلاف کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا مگر کھلاڑیوں پر پابندی لگا دی جاتی ہے۔

    انہوں نے سوال کیا کہ بورڈ کا احتساب کون کرے گا ؟ بورڈ کے آفیشلز کی بھی تحقیقات ہونی چاہئیے، فکسنگ ایشو دبانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے قوانین درست کرنے کی ضرورت ہے، فکسنگ پاکستان کرکٹ کو بری طرح تباہ کررہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ عمر امین نے پی سی بی کو اس بارے میں رپورٹ کی تھی مگر اب اسے اپنی جان کا خطرہ لاحق ہے۔

  • افتخار چوہدری صدر بننا چاہتے تھے، آصف زرداری

    افتخار چوہدری صدر بننا چاہتے تھے، آصف زرداری

    ملتان : سابق صدراورپیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پورے پنجاب میں جلسے ضرور کریں گے، چاہے سیکیورٹی ملے یا نہ ملے، سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کا نام لیے بغیر ان کی سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شرم کرو۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب میں پیپلزپارٹی نے دبنگ انٹری دے دی۔ شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری نے ملتان آمد کے بعد سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کو ان کی رہائش پر جاکر رہائی کی مبارکباد دی۔

    ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے تخت لاہور کو چیلنج کردیا۔ انہوں نے پنجاب کو پیپلزپارٹی کی سیاسی سرگرمیوں کا گڑھ بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم پورا پنجاب لیں گے، سیکیورٹی ملے نہ ملے ہم عوام میں جائینگے اور جلسے ضرور کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کیلئے تیار رہتے ہیں چاہے آج ہو یا کل، مجھے ایسا لگتا ہے کہ نواز لیگ نہیں چاہتی کہ الیکشن ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ حامد سعید کاظمی کو اللہ نے عزت کے ساتھ بری کیا۔

    سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کا نام لیے بغیر ان کا کہنا تھا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ یہ جج سیاسی ہے اور بعد میں سیاسی جماعت بنا کر جج نے میری بات ثابت کر دی۔ ان کی ایک سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ شرم کرو، شرم کرو۔

    مخالفین پر کڑی تنقید کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ بے نظیر بھٹو ہمیشہ کہتی تھیں کہ عدالتوں سے میاں صاحب کے خلاف اور پیپلزپارٹی کے حق میں کبھی فیصلہ نہیں آیا۔

    سابق صدر آصف زرداری نے الزام لگایا کہ حکومت سڑکیں اور پل بنا کرکمیشن کھارہی ہے، ان کا یہی دھندہ ہے، انہیں قبرمیں یہ لے کر جانا ہے ہمیں قبرمیں کچھ اورلے جانا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان اورجمہوریت کی خاطر دھاندلی والا الیکشن قبول کیا۔