Tag: press conference

  • عمران خان کی انگوٹھی توجہ کا مرکز بنی رہی

    عمران خان کی انگوٹھی توجہ کا مرکز بنی رہی

    اسلام آباد : کپتان کی انگوٹھی ہیٹرک کا اشارہ یا پھر حفاظت کرنے کی ضامن ہے۔ کپتان نے کہہ دیا ہیٹرک اتنی جلدی نہیں ہوسکتی۔

    کیا کپتان کا ہیٹرک کرنے کا ارادہ ہے؟ یا میڈیا میں رہنے کے گر سیکھ لئے، اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں عمران خان کی انگوٹھی توجہ کا مرکز بن گئی، کپتان باربار انگوٹھی گھمارہے تھے۔

    صحافی کےسوال پوچھنے پرمسکرادئیے۔ اوربولےہیٹ ٹرک ہوبھی سکتی ہے۔ لیکن اتنی جلدی نہیں۔

    انگوٹھی کاراز جاننے کےلئے پی ٹی آئی ترجمان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اسے بزرگ کی نشانی قرار دے دیا۔ جو کپتان کی حفاظت کرتی ہے۔

    عمران خان نے یہ انگوٹھی چھنگلی انگلی میں پہن رکھی ہے۔ جو رنگ فنکرکے پڑوس میں ہے، ہیٹ ٹرک کےلئےفاصلہ زیادہ نہیں۔

  • حکومت کی تجربہ کارٹیم نے معیشت کو تباہ کردیا، عمران خان

    حکومت کی تجربہ کارٹیم نے معیشت کو تباہ کردیا، عمران خان

    اسلام آباد : سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پاک چین راہداری پرصرف پنجاب کونوازا جارہا ہے ملکی تاریخ کے سب سےمہنگے قرضے لئے گئے۔ حکومت کی تجربہ کارٹیم ناکام ہوگئی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں اسد عمر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، عمران خان نے وفاقی حکومت کی ڈھائی سالہ کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کردیا۔

    پریس کانفرنس کے دوران وفاقی حکومت کی وسط مدتی معاشی پالیسیوں کا جائزہ پیش کرتے ہوئے عمران خان نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی تجربہ کار ٹیم نے تاریخ کے مہنگے ترین نرخوں پر قرض لے کر ملکی معیشت تباہ کر دی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ناقص پالیسیوں کے باعث تعلیم،صحت اورپینے کے صاف پانی جیسے سہولیات پر میٹرو اور اورنج لائن ٹرین جیسے منصوبوں کو اہمیت دی گئی۔

    عمران خان نے کہا ہمارے بتائے گئے اعدادو شمار پر شک ہے تو وفاقی حکومت کے ساتھ کہیں بھی مناظرےکے لئے تیار ہیں۔

  • چوہدری نثار کا ایکشن پلان پوری قوت سے جاری رکھنے کا اعلان

    چوہدری نثار کا ایکشن پلان پوری قوت سے جاری رکھنے کا اعلان

    اسلام آباد: چوہدری نثارنے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے۔اس پلان پرپوری قوت کےساتھ عمل درآمدجاری رہے گا۔

    وزیر داخلہ نےاسلام آباد میں اہم اجلاس کی صدارت کے بعد وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا ہے نیشنل ایکشن پلان کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے اور یہ پوری قوت سے جاری رہے گا۔

    وزیر داخلہ نے ہدایت کی پلان کے ہر نکتے کی موثر مانیٹرنگ کے لئے صوبائی حکومتوں سے مل کر اقدامات کئے جائیں، کہ نیشنل ایکشن پلان کسی ایک جماعت کے خلاف نہیں۔

    چوہدری نثار نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کی بدولت امن وامان کی صورتحال میں واضح بہتری آئی اور دہشت گردی کے عفریت میں گھری قوم کا حوصلہ بھی بلند ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر اعداد وشمار اکٹھے کرنے کے عمل کو مزید تیز اور منظم کیا جائے اور پلان کے ہر پہلو کی نگرانی کے لیے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر اقدامات کیے جائیں جب کہ نکات پر پیش رفت کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی درجہ بندی کی جائے۔

  • وزیرداخلہ چوہدری نثارکاسول سوسائٹی کےممبران کی گرفتاری کانوٹس

    وزیرداخلہ چوہدری نثارکاسول سوسائٹی کےممبران کی گرفتاری کانوٹس

    اسلام آباد: وزیرداخلہ چوہدری نثارنے لال مسجد کے باہر مظاہر کرنے والے سول سوسائٹی ممبران کی گرفتاری کانوٹس لے لیا، سول سوسائٹی ارکان سانحہ اے پی ایس کی برسی پر احتجاج کر رہے تھے۔

    چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج ہرکسی کاحق ہے،بلاجوازکارروائی کرنےوالےافسران کومعطل اورواقعےکی رپورٹ وزارت داخلہ کوپیش کی جائے گی۔

    سول سوسائی ارکان کولال مسجدکےباہر اے پی ایس سانحہ پر مظاہرہ کررہے تھے جس پر پولیس نے انھیں حراست میں لیا تھا۔

  • کراچی آپریشن ایک شخص کی وجہ سے متنازعہ بنایا جارہا ہے، چوہدری نثار

    کراچی آپریشن ایک شخص کی وجہ سے متنازعہ بنایا جارہا ہے، چوہدری نثار

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن کو صرف ایک شخص کی وجہ سے متنازعہ بنایا جارہا ہے، ایک ہفتہ گزر گیا مگر سندھ حکومت نے اب تک رینجرز کے اختیارات میں توسیع نہیں کی۔

    اگر رینجرز کو اختیارات نہ دیئے گئے تو ڈاکٹر عاصم کی ویڈیو منظر عام پر لےآئیں گے

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا چوہدری نثار نے کہا کہ رینجرز اختیارات کے معاملے کو اتنا بڑھاوا دینا تشویشناک ہے۔

    ان کا کہناتھا کہ صوبائی حکومت امن و امان کی حالت درست کردے تو رینجرز کو بیرکوں میں بھیج دیں گے، کراچی آپریشن کو ڈی ٹریک کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر صوبائی حکومت کراچی آپریشن نہیں چلانا چاہتی تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں

     انہوں نے مزید کہا کہ ایک شخص کے مفاد کے لئے کراچی کے امن و امان سے کھیلا جا رہا ہے، انہوں نے پیپلزپارٹی کی قیادت سے اپیل کی کہ آپریشن کو متنازعہ نہ بنائے۔

    اس سے قبل وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن آج سے ڈھائی سال قبل تمام جماعتوں کی مشاورت اور مرضی سے شروع کیا گیا۔

    ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے سال دو ہزار تیرہ میں کراچی کو فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیاتھا، جس پر ہم نے نوٹس بھی لیا تھا۔

    چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ فوج کو چوراہوں، گلیوں کی حفاظت کے لئے کراچی میں کھڑا نہیں رکھ سکتے۔

    وزیر اعلی سندھ کو کراچی آپریشن کا کپتان بنایا گیا،مخصوص انداز مین رینجرز کی تضحیک کی جا رہی ہے ۔

    چوہدری نثار نے کہا کہ اگر سندھ حکومت کو رینجرز سے اختلاف ہے ، نیب سے اختلاف سے ہے خواہ کسی بھی اختلاف ہے تو بیان بازی نہیں کی جانی چاہئیے ۔ صوبے کو کوئی اختلافات ہیں تو میٹنگ میں بات کی جائے عوام میں نہیں۔


    Karachi operation was initiated to maintain… by arynews

  • رینجرز کے اختیارات : چوہدری نثار آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

    رینجرز کے اختیارات : چوہدری نثار آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

    اسلام آباد : چوہدری نثار آج شام اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارآج شام 4بجے اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

    اس پریس کانفرنس میں کراچی میں رینجرزاختیارات میں توسیع اور آپریشن سے متعلق اہم گفتگوکریں گے۔ یاد رہے کہ سندھ میں رینجرز کو اختیارات دینے کے حوالے سے سندھ حکومت کی ٹال مٹول تاحال جاری ہے اور لگتا ہے کہ کراچی آپریشن کی کمان وفاقی حکومت کے سنبھالنےکا ارادہ ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے رینجرزکےخصوصی اختیارات کی سمری پر تا حال دستخط نہیں کئے ہیں جس کے بعد سندھ میں رینجرزکو حاصل خصوصی اختیارات ختم ہوگئے ہیں۔

    وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ موجود صورتحال میں رینجرزکوواپس بلایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے سندھ حکومت سے اس معاملے پر دو مرتبہ رابطہ کیا تاہم ان کی جانب سے کسی سنجیدہ ردعمل کا اظہارنہیں کیا گیا ہے۔

  • ایم کیوایم واحد جماعت ہے جس نے بلدیاتی سطح پرجماعتی منشوردیا، فاروق ستار

    ایم کیوایم واحد جماعت ہے جس نے بلدیاتی سطح پرجماعتی منشوردیا، فاروق ستار

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے سینئررہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت واحد سیاسی پارٹی ہے جس نے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی منشورکا اعلان کیا ہے۔

    ڈاکٹرفاروق ستارکراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے اورانہوں نے بلدیاتی انتخابات پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کل ایم کیوایم پہلے سے ووٹ لے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے مخالفین دوپہر12 بجے تک بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کرسکتے ہیں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایم کیوایم ہر قسم کی دہشتگردی اورجرائم کے خلاف عدم برداشت کی پالیسی رکھتی ہے۔

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم واحد جماعت ہے جس نے بلدیاتی سطح پر اپنی جماعت کا منشور پیش کیا ہے۔

    انہوں نے ایم کیوایم کے بلدیاتی منشور کی کاپی دکھاتے ہوئے کہا کہ ’’اس میں کراچی شہرمیں پانی کی فراہمی، ٹرانسپورٹ، سرکلر ریلوے، صفائی اور روزگار یسے بنیادی مسائل کا حل فراہم کیا گیا ہے‘‘۔

  • ایران پر بیلسٹک میزائل سے متعلق پابندیاں برقرار رہیں گی، صدر اوباما

    ایران پر بیلسٹک میزائل سے متعلق پابندیاں برقرار رہیں گی، صدر اوباما

    واشنگٹن: صدر اوباما کا کہنا ہے کہ ایران پر بیلسٹک میزائل سے متعلق پابندیاں برقرار رہیں گی، بین الاقوامی برادری کی مدد سے ایران پرمعاہدے کی پاسداری کیلئے دباؤ ڈالتے رہیں گے، براک اوباما نے واضح کیا کہ شام میں روس کیساتھ کارروائی کے حوالے سے کوئی اتفاق نہیں.

    واشنگٹن میں نیوز کانفرنس کے دوران براک اوباما کا کہنا تھا کہ ایران پر بیلسٹک میزائل سے متعلق پابندیاں برقراررہیں گی۔ ایران کو معاہدے کی خلاف ورزی سے روکنے کیلئے بین الاقوامی برادری کےذریعے دباؤ ڈالتے رہیں گے، ایران کو سمجھنا ہوگا کہ برے برتاؤ کی قیمت پورے خطے کو ادا کرنی ہوگی.

    امریکی صدر اوبامانے کہاکہ شام میں کارروائیوں سے متعلق روس کے ساتھ ذہنی ہم آہنگی نہیں تاہم بات چیت سے ہم آہنگی ممکن ہے، اوبامانے روس کی شام میں قیام امن کی کوششوں کو نتیجہ خیز قرار نہیں دیا.

    دوسری جانب جنوبی کوریا کےصدرکیساتھ ملاقات کے بعد وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر براک اوباما کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کیساتھ مذاکرات سے متعلق کسی نتیجے پر نہیں پہنچے کیونکہ شمالی کوریا کی جانب سے جوہری ہتھیاروں سے دوری سے متعلق کوئی عندیہ نہیں دیا گیا.

    جنوبی کوریا کی صدر کا کہنا تھاکہ شمالی کوریا کو جوہری تکینیک سے دستبرداری میں سنجیدگی کا اظہار کرناہوگا، جنوبی کوریا اورامریکی صدر کی ملاقات اس لیے بھی اہمیت کی حامل ہے کہ شمالی کوریا ممکنہ طور پرلانگ رینج میزائل کا تجربہ کرنے والا ہے.

  • آئی سی سی اجلاس، پاک بھارت سیریز پر پیش رفت نہ ہوئی

    آئی سی سی اجلاس، پاک بھارت سیریز پر پیش رفت نہ ہوئی

    دبئی: آئی سی سی اجلاس میں بھی پاک بھارت سیریز پر کوئی پیش رفت نہ ہوسکی، بی سی سی آئی نے پاکستان سے سیریز پر کوئی مثبت جواب نہیں دیا۔

    پاک بھار ت سیریز کے لئے چیئرمین پی سی بی شہریار خان اور بھارتی بورڈ کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر کی دبئی میں ہونے والی ابتدائی ملاقات میں کوئی بریک تھرو نہ ہوسکا، آئی سی سی اجلاس منگل تک جاری رہے گا،دونوں آفیشلز کے درمیان ایک اور ملاقات متوقع ہے۔

    ذرائع کے مطابق بھارت سیریز پر حامی بھرنے کو تیار نہیں، بی سی سی آئی نے موقف اپنایا ہے کہ بھارتی بورڈ آپس کے مسائل میں گھرا ہوا ہے، کرکٹ پر بات نہیں کرسکتے۔

    بھارت پاکستان کو دو طرفہ کے بجائے ٹرائی سیریز کھیلنے کی پیشکش کرسکتا ہے، ذرائع کے مطابق سہ فریقی سیریز ہوئی تو تیسری ٹیم بنگلہ دیش ہوگی۔

  • بھارتی شہری کل تک بھارت روانہ ہوجائیں گے، سعد رفیق

    بھارتی شہری کل تک بھارت روانہ ہوجائیں گے، سعد رفیق

    لاہور: وفاقی وزیر ریلوےخواجہ سعد رفیق نے لاہور ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا اورسمجھوتہ ایکسپریس کے ذریعے بھارت نہ جا پانے والے مسافروں سے ملاقات کی۔

    لاہور ریلوے اسٹیشن پر رکنے والے بھارتی شہریوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ بیس بھارتی اور بیس پاکستانی شہری بھارت نہ جا پانےکے باعث لاہور ریلوے اسٹیشن پر موجود ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کو اپنے شہریوں کی دیکھ بھال کے لیے اقدامات کرنے چاہیں ہم نے بھارتی شہریوں کو یہاں برادرانہ جذبے کے تحت رکھا ہواہےاور انہیں علاج معالجے کی تمام سہولیات میسر ہیں۔

    خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہامید ہے کہ بھارتی شہری کل تک بھارت روانہ ہوجائیں گےسمجھوتہ ٹرین آپریشن معطل ہونے کا فیصلہ وزارت داخلہ کی سطح پر ہوگا۔

    وفاقی وزیر ریلوے نےاس موقع پر ریلوے اسٹیشن پر موجود گاڑیوں کے کچن کا بھی جائزہ لیا۔