Tag: press conference

  • مارچ تک نیب کو بہت ساری رقم پلی بارگین کی شکل میں ملے گی: شیخ رشید

    مارچ تک نیب کو بہت ساری رقم پلی بارگین کی شکل میں ملے گی: شیخ رشید

    کراچی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مارچ تک نیب کو بہت ساری رقم پلی بارگین کی شکل میں ملے گی، موجودہ حکومت اپنے 5 سال پورے کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی ریلوےمیں بہتری کے لیے ٹینڈر کیے گئے۔ موجودہ حکومت اپنے 5 سال پورے کرے گی۔

    وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن پر اپوزیشن سے مل بیٹھ کر بہتر فیصلہ کریں گے، مولانا فضل الرحمٰن سے دسمبر کے بعد بات کروں گا۔ بہت سارے لیڈر نئے سال کا آغاز لندن میں کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مارچ تک نیب کو بہت ساری رقم پلی بارگین کی شکل میں ملے گی، یہ سیاستدان نہیں بلکہ یہ حادثوں کی پیداوار ہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آصف زرداری جیل کاٹ سکتے ہیں مگر نواز شریف نہیں۔ کوئی مائنس فارمولہ نہیں ہوگا۔ نواز شریف اور زرداری کی کوئی سیاست نہیں دیکھ رہا۔

    انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی ایکسٹینشن سے متعلق جلد فیصلہ ہوجائے گا، پی آئی سی واقعے پر کالے کوٹ کو بڑی ندامت اٹھانی پڑی۔ اسپتالوں پر پڑھا لکھا طبقہ حملہ نہیں کر سکتا۔ پی آئی سی واقعے سے وکلا کا اپنا امیج تباہ ہوا۔

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ مہنگائی اور بیروزگاری کم کرنا ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے، کراچی سرکلر ریلوے کا 38 کلو میٹر کا ٹریک خالی کروا دیا۔

  • ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی آج ہونیوالی پریس کانفرنس ملتوی

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی آج ہونیوالی پریس کانفرنس ملتوی

    راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی آج ہونیوالی پریس کانفرنس آپریشنل مصروفیت کی وجہ سے ملتوی کردی گئی، ڈی جی آئی ایس پی آر کو ملکی سلامتی صورتحال،کشمیر اوردیگراہم معاملات پربریفنگ کرنا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کی آج ہونیوالی پریس کانفرنس ملتوی کردی گئی اور ڈی جی آئی ایس پی آر آپریشنل مصروفیت کی وجہ سےپشاور روانہ ہوگئے۔

    گذشتہ روز آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرکانفرنس ہوئی تھی ، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی، اہم کور کمانڈرز کانفرنس سات گھنٹے سے زائد جاری رہی اور روایت کے برعکس کور کمانڈرز کانفرنس کی پریس ریلیز جاری نہیں کی گئی۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ اے آر وائی کے پروگرام آف دی ریکارڈ کے میزبان کاشف عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ حکومت سے ریاستی امور پر کوئی دو رائے نہیں ہے، پاکستان کی ترقی کیلئے ضروری ہے دونوں (وزیراعظم، آرمی چیف) رابطے میں رہیں، ملاقاتیں معمول کا حصہ ہیں مگر یہ علیحدہ بات ہے کہ ہر ملاقات رپورٹ نہیں ہوگی۔

    مزید پڑھیں : ملکی ترقی کے لیے وزیراعظم اور آرمی چیف کے رابطے ضروری ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

    میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ ’آئین ذمہ داری کے مطابق جمہوری حکومت کی حمایت کررہےہیں، وزیراعظم اور آرمی چیف دونوں رابطے میں ہیں، جب بھی ضرورت پیش آتی تو ملاقاتیں ہوجاتی ہیں‘۔ پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت اور فوج ایک پیج پرہے۔

  • شریف برادران لندن کے بازاروں اور ہوٹلوں میں مزے کر رہے ہیں: فیاض الحسن چوہان

    شریف برادران لندن کے بازاروں اور ہوٹلوں میں مزے کر رہے ہیں: فیاض الحسن چوہان

    لاہور: صوبہ پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ آل شریف جھوٹ اور کرپشن میں اپنا ثانی نہیں رکھتے، شریف برادران لندن کے بازاروں اور ہوٹلوں میں مزے کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 25 کیش بوائز گڈ نیچر کمپنی سے پیسے نکلواتے تھے۔ آل شریف جھوٹ اور کرپشن میں اپنا ثانی نہیں رکھتے۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف خود نواز شریف کی پلیٹ لیٹس ٹھیک کروانے لندن چلے گئے۔ شریف برادران لندن کے بازاروں اور ہوٹلوں میں مزے کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ شہباز شریف ڈیلی میل کے رپورٹر کی اسٹوری کا جواب نہیں دے سکے۔ ڈیلی میل کے رپورٹر ڈیوڈ روز نے شہباز شریف کی کرپشن کو بے نقاب کیا۔ شریف برادران نے زلزلہ متاثرین کے فنڈز کو بھی نہ بخشا۔

    اس سے قبل ایک موقع پر فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ ڈیلی میل کا ڈیوڈ روس روز آپ سے پوچھ رہا ہے آپ کب لندن کی عدالتوں میں ہتک عزت کا مقدمہ کریں گے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ میں پراپرٹی بیچ کر شہباز شریف کو مہنگا وکیل کروا کر دینے کو تیار ہوں، شہباز شریف ملک سے باہر بیٹھ کر بھی حرکتوں سے باز نہیں آئے۔

    وزیر اطلاعات نے مزید کہا تھا کہ شہباز شریف جھوٹے حقائق پر مبنی بیانات دے کر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں، شہباز شریف کی کرپشن کا کچا چٹھہ شہزاد اکبر نے 18 سوالات میں کھول دیا۔

  • مولانا کا دعویٰ، شیخ رشید کا جواب، دور دور تک الیکشن نہیں دیکھ رہا

    مولانا کا دعویٰ، شیخ رشید کا جواب، دور دور تک الیکشن نہیں دیکھ رہا

    اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان کے دعوے پر وفاقی وزیر شیخ رشید نے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ دور دور تک الیکشن نہیں دیکھ رہا، عمران خان پانچ سال پورے کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان استعفیٰ لینے آئے تھے لیکن خالی ہاتھ چلے گئے، عمران خان نے کہا تھا این آر او نہیں دوں گا اور نہیں دیا، میڈیا پر تاثر دیا گیا کہ نواز شریف آج مرا یا صبح مر جائے گا، میڈیا کو بے وقوف بنانے پر ڈاکٹر عدنان اور ڈاکٹر وقار سے تفتیش ہونی چاہیے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے ریلوے کے حوالے سے میٹنگ کی، وزیر اعظم نے 2 ٹیکنیکل ایڈوائزرز کے لیے منظوری دی ہے۔ وزیر اعظم کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا افتتاح کریں گے۔ ریلوے کے لیے یہ سال فریٹ اور لینڈ کا ہے، ریلوے تاریخ میں پہلی بار فریٹ ٹارگٹ سے آگے ہے۔ بائیو میٹرک کو آف سورس کرنے جارہے ہیں۔ ریلوے سے ہر قسم کا مافیا ختم کیا جائے گا۔ ایم ایل ون سی پیک کی شہ رگ ہے۔

    تازہ ترین:  3 ماہ میں تبدیلی کی یقین دہانی سے متعلق مولانا فضل الرحمان کا بڑا دعویٰ

    انہوں نے کہا کہ چین کی ریلوے دنیا میں نمبر ون پر ہے۔ چین سے ایم ایل ٹو پر بھی بات کر رہے ہیں۔ سی پیک سے متعلق امریکا کو تحفظات ہیں۔ امریکا کے پیٹ میں درد ہے کہ چین سرمایہ کاری کیوں کر رہا ہے، جب امریکا کا مطلب پورا ہو جائے تو گڈ بائی کر کے چلا جاتا ہے۔ وزیر اعظم نے ہر فورم پر ایم ایل ون سے متعلق بات کی، ایم ایل ون بننے جا رہا ہے، سہرا عمران خان کے سر سجے گا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی فنڈنگ کی بھی اسکروٹنی ہونی چاہیئے۔ تحریک انصاف الیکشن کمیشن سے سرخرو ہو کر نکلے گی۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے 5 کیسز میں پلی بارگینگ شروع ہوگئی ہے، نیب عنقریب خزانہ بھرنے جارہی ہے۔ پرویز الٰہی سسٹم کا حصہ ہیں، عمران خان نے انہیں فون کیا تھا۔ وزیر اعظم نے کہا تھا این آر او نہیں دوں گا اور نہیں دیا۔ احتساب سب کا ہونا چاہیئے۔

  • فنڈز کی مانیٹرنگ کے لیے چیریٹی کمیشن قائم کر دیا گیا ہے: شوکت یوسفزئی

    فنڈز کی مانیٹرنگ کے لیے چیریٹی کمیشن قائم کر دیا گیا ہے: شوکت یوسفزئی

    پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ سیکریٹری داخلہ کی سربراہی میں چیریٹی کمیشن قائم کر دیا گیا ہے، 5 رکنی کمیشن فنڈ اکٹھا کرنے سے متعلق مانیٹرنگ کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ احساس پروگرام غریب افراد کے لیے ہے، قدرتی آفات کے بعد بحالی و مدد احساس پروگرام میں شامل ہے۔

    شوکت یوسفزئی نے کہا کہ احساس پروگرام میں 134 منصوبے شامل ہیں۔ منصوبوں میں وفاق، صوبائی حکومت اور دیگر فریقین معاونت کریں گے، احساس پروگرام کے تحت ڈیجیٹل پیمنٹ کا طریقہ اپنایا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 120 لنگر خانے ملک بھر میں کام کر رہے ہیں، 80 ہزار افراد کو بلا سود قرض فراہم کیے جائیں گے۔

    صوبائی وزیر نے بتایا کہ بارشوں کے باعث 34 فیصد فصلوں کو نقصان پہنچا، 25 ہزار ٹن گندم خیبر پختونخوا پہنچ چکی ہے۔ صوبے کو 4.65 ملین ٹن گندم درکار ہوتی ہے۔ 3.46 ملین ٹن شارٹ فال ہے جو مختلف ذرائع سے پورا کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ چیریٹی کمیشن سیکریٹری داخلہ کی سربراہی میں قائم کر دیا گیا ہے، 5 رکنی کمیشن فنڈ اکٹھا کرنے سے متعلق مانیٹرنگ کرے گا۔

    شوکت یوسفزئی کا مزید کہنا تھا کہ ضلع بونیر میں ریسکیو 1122 کے دفاتر کی منظوری دی گئی۔ ضم شدہ قبائلی علاقوں کے نوجوانوں کے لیے انصاف روزگار اسکیم شروع کی جارہی ہے۔ پختونخوا میں ڈینگی کا دیگر صوبوں کے مقابلے میں زور کم رہا۔ کابینہ اجلاس میں کہا گیا صوبے میں ڈینگی کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

  • سعودی عرب میں آئل تنصیبات پر حملہ ، سعودی وزیر دفاع آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

    سعودی عرب میں آئل تنصیبات پر حملہ ، سعودی وزیر دفاع آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

    ریاض : سعودی وزیر دفاع آج آئل تنصیبات پر حملے سے متعلق اہم تفصیلات بتانے کیلئے پریس کانفرنس کریں گے، سعودی عرب کی آئل کمپنی آرمکو  پر ہفتے کو ڈرون طیاروں سے حملہ کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں آئل تنصیبات پر حملہ سے متعلق سعودی وزیردفاع آج اہم پریس کانفرنس کریں گے، جس میں حملے میں استعمال ہتھیار کی تفصیلات بتائیں گے۔

    گذشتہ روز سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے کہا تھا کہ حملے صرف سعودی تنصیبات پر نہیں بلکہ عالمی معیشت پر کئے گئے، سعودی عرب بزدلانہ حملوں سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، عالمی برادری ایسے حملوں کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کرے۔

    مزید پڑھیں : تیل تنصیبات پر حملہ عالمی معیشت پر حملہ ہے: سعودی فرمانروا

    دوسری جانب سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے ایران کو ریاض، خطے اور عالمی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

    خیال رہے امریکا نے حملے کا ذمہ دار ایران کو ٹہراتے ہوئے سیٹلائٹ کی تصویر شئیرکی ہیں اور دعوی کیا تھا حملہ ایران کے جنوبی علاقے سے کیا گیا تاہم ایران نے حملے کے تمام الزامات کو مسترد کردیا تھا، ایرانی صدر کا کہنا تھا آئل تنصیبات پر حملہ یمن میں حملوں کی جوابی کارروائی پر ہوئے ۔

    بعد ازاں سعودی عرب نے بھی اپنی تیل کی تنصیبات پر حملوں کا ذمے دار ایران کو قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ تیل تنصیبات پر حملوں میں ایرانی ہتھیار استعمال کیے گئے۔

    واضح رہے سعودی عرب کی آئیل کمپنی آرمکو پر ہفتے کو ڈرون طیاروں سے حملہ کیا گیا تھا اور یمن کے حوثی باغیوں نے ہفتے کوآئل کمپنی آرامکو پر حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی، ڈرون حملوں میں دنیا میں تیل صاف کرنے کا سب سے بڑا کارخانہ بھی متاثر ہوا ہے۔

  • پاکستان دنیا بھر میں کشمیریوں کا وکیل ہے: وزیر اعظم آزاد کشمیر

    پاکستان دنیا بھر میں کشمیریوں کا وکیل ہے: وزیر اعظم آزاد کشمیر

    اسلام آباد: وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا بھر میں کشمیریوں کا وکیل ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کےعوام مقبوضہ کشمیر کے عوام کی مدد کو بے تاب ہیں، پاکستان دنیا بھر میں کشمیریوں کا وکیل ہے۔

    وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارتی فوج ایل او سی پر بھی بے گناہ شہریوں کو شہید کر رہی ہے، ریاست مقبوضہ کشمیر کا دنیا بھر سے رابطہ منقطع کر دیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ قربانیوں کی وجہ سے آج دنیا بھر میں مسئلہ کشمیر اجاگر ہو رہا ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کردیا ہے۔

    گزشتہ روز وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں اشیائے خور و نوش اور دواؤں کی شدید قلت ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا رکھا ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت نے 6 ہفتوں سے کشمیری حریت قیادت کو نظر بند کر رکھا ہے، بی بی سی رپورٹ میں کشمیری نے کہا کہ مجھ پر تشدد نہ کریں، گولی ماردیں۔ بھارت مقبوضہ کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کر رہا ہے، بھارت کی جانب سے ظلم و بربریت 21 ویں صدی میں کیا جا رہا ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنا چاہتا ہے۔

  • بھارت کچھ بھی کرنے سےپہلے 27 فروری کویاد رکھے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    بھارت کچھ بھی کرنے سےپہلے 27 فروری کویاد رکھے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارت کچھ بھی کرنے سےپہلےستائیس فروری کویاد رکھے،کچھ کیا تو حسن اور نعمان جیسے شاہین تیار بیٹھے ہیں۔آخری گولی،آخری سپاہی اورآخری سانس تک کشمیریوں کیساتھ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا آج کی نیوز کانفرنس کا بنیادی مقصد مقبوضہ کشمیرکی صورتحال ہے، سرحد پر کشمیریوں کی صورتحال سےمتعلق آگاہ کروں گا، کورکمانڈرز کانفرنس میں بھی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پرگفتگوکی گئی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کے2حالات ہوتےہیں،ایک اندرونی اوردوسراخطےکی صورتحال ہوتی ہے ، ہمارے خطےمیں عالمی طاقتوں کے مفاد بھی چل رہے ہیں، خطے میں مفاد کے حصول کیلئے پاکستان کو اہمیت حاصل ہے۔

    چین سے تعلقات


    میجر جنرل آصف غفور نے کہا بھارت میں آج کل ہٹلر کے پیروکار مودی کی حکومت ہے، چین کے ساتھ ہمارے اچھے اور بہترین تعلقات ہیں، خطےمیں معاشی صورتحال سے متعلق چین کا اہم کردار ہے، چین اور بھارت کےاپنےبھی بہت سےمسائل ہیں، چین اوربھارت کےمسائل کےباوجودمعاشی تعلقات ہیں۔

    افغانستان مفادات کاجنگی میدان


    ان کا کہنا تھا کہ افغانستان اقوام عالم کےمفادات کا جنگی میدان رہا ہے، افغانستان نےگزشتہ 40سال میں جنگ، شہادوں کے علاوہ کچھ نہیں دیکھا، افغانستان سرحد کیساتھ ہماری فوج کی بڑی تعداد تعینات ہے۔

    ایران سے تعلقات


    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ایران کےساتھ بھی ہمارے اچھےتعلقات ہیں، مشرق وسطیٰ کے حالات کی وجہ سے ایران بھی مسائل کا شکار ہے، مجموعی طور پر ایران کا خطے میں امن کیلئے اہم کردار ہے۔

    مقبوضہ کشمیر


    میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر اس وقت خطے میں اہم صورت اختیار کرچکا ہے، بھارت میں اقلیت اس وقت ایک مخصوص مائنڈسیٹ  کے تشدد کا شکار ہے، یہ وہی مائنڈسیٹ ہے جس نےگاندھی کوقتل کیا، جو زبردستی ہندو مذہب جوائن کراتی اور جومقبوضہ کشمیر پر قراردادوں کو تسلیم  نہیں کرتا۔

    دہشت گردی کیخلاف جنگ


    انھوں نے کہا پاکستان نےدہشت گردی کیخلاف قوم کےاتفاق سےبھرپورجنگ لڑی، ہم نےاپنے ملک کیساتھ خطےکےامن کیلئےبھی کرداراداکیا، دہشت گردی کیخلاف جنگ کے باوجود بھارت نے سرحد پر بلااشتعال فائرنگ جاری رکھی، بھارت کی کوشش رہی پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف جنگ سے توجہ ہٹ جائے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت نےجنگی جہازبھیجےجس کاپاکستان نےبھرپورجواب دیا، نئی حکومت آتےہی بھارت کومذاکرات کی پیشکش کی گئی ، وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو کہا ہے اب کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے ، بھارت نےاس ساری صورتحال کےباوجوداندرونی دہشت گردی بھی جاری رکھی۔

    پاکستان کی کوششوں سے افغانستان میں امن کی فضا


    میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارت نے کلبھوشن کی صورت میں اندرونی دہشت گردی کی کوشش کی ، پاکستان کی کوششوں کی وجہ سے افغانستان میں امن کی فضابنتی جارہی ہے ، پاکستان نے افغان سرحد کیساتھ دہشت گردوں کا داخلہ بندکرایا، بھارت سوچ رہاہےاگر پاکستانی فوج افغان سرحد سے فارغ ہوگئی تو ہمارے لیے خطرہ ہوگا۔

    پائلٹس بھارتی جارحیت کا جواب دینے کے لئے تیار


    ان کا کہنا تھا کہ بھارت کوشش کررہاہےایسی حرکت کی جائےسےانہیں جواب نہ دیاجاسکے، بھارت کوبتادیناچاہتےہیں کہ جنگیں صرف اسلحےسےنہیں لڑی جاتی، بھارت کو 27 فروری کا جواب نہیں بھولنا چاہیئے، حسن اور نعمان جیسے شاہین کسی بھی بھارتی جارحیت کا جواب دینے کے لئے تیار ہے۔

    مقبوضہ کشمیر کی صورتحال


    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا پاکستان نے تمام حالات میں کشمیریوں کی مدد جاری رکھی ہے اور ہرحال میں جاری رکھےگا، مقبوضہ کشمیرمیں ایک ماہ سے کرفیو نافذ ہے، تمام آبادی گھروں میں قید ہے، اسکول بند ہیں، ہرگھر کے باہر بندوق بردار سپاہی کھڑا ہے ، حریت قیادت قید ہے، بھارتی اپوزیشن جماعتوں کو بھی کشمیر کے دورے سے روکا جارہاہے، اشیائے خوردونوش کی قلت ہے،کشمیریوں کوادویات تک نہیں مل رہی، ایک ماہ سے کشمیری گزشتہ دہائیوں کے ظلم کی انتہا پر ہیں۔

    ففتھ جنریشن وارفیئرکےحملے


    میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ ہم نےکامیابی سےلڑی ہے، ففتھ جنریشن وارفیئرکےحملےہم پرجاری ہیں، ہم ہائبرڈ وار بھرپور  انداز میں لڑ رہے ہیں، وارفائٹنگ سے پہلے اور دوران دوسرے ایلیمنٹ اپناکرداراداکرتےہیں۔

    بھارت کےغیرقانونی اقدام پر پاکستان کا جواب


    انھوں نے مزید کہا کہ بھارت کےغیرقانونی اقدام کےجواب میں پاکستان کابھرپوررسپانس چل رہاہے، مسئلےکوسیکیورٹی کونسل میں لےکرگئےجہاں مقبوضہ کشمیر پر بات ہوئی، دنیااب کشمیرپربات کررہی ہے، مودی کہتےہیں ثالثی قبول نہیں توپھرٹرمپ سےکیوں بات کررہےہیں، عالمی طاقتوں اوراہم سربراہ نےبھارت کے اقدام پر تشویش کااظہار کیا، لندن میں جواحتجاج ہواہےاس کی مثال نہیں ملتی۔

    وزیراعظم کےعالمی رہنماؤں سےرابطےجاری


    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کےعالمی رہنماؤں سےرابطےجاری ہیں، دوسرےممالک کی جانب سےمسئلہ کشمیرپرتشویش کا اظہار کیا جارہاہے، مسئلہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرتشویش کااظہارکیاجارہاہے ، پاکستان کی کشمیریوں کےلیےجدوجہدحق خودارادیت کےحصول کیلئے ہے۔

    لائن آف کنٹرول پراشتعال انگیزی کی جاسکتی ہے


    میجر جنرل آصف غفور نے کہا مودی چاہتا ہے کوئی ایساکام کرےجس سےکشمیریوں کی جدوجہدکودہشت گردی کا رنگ دیں، ایسی صورتحال میں لائن آف کنٹرول پراشتعال انگیزی کی جاسکتی ہے جس کا بھرپور جواب دیاجائےگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ  حکومت سفارتی کوششوں سےدنیاکےضمیرکوجگانےکی کوشش کررہی ہے، وزیراعظم کہہ چکےہیں کشیدگی کواس سطح پرنہیں لے جانا چاہتے،  جس سےدنیاکوخطرہ ہو۔

    کشمیریوں کیلئے پیغام


    ڈی جی آئی ایس پی آر  نے کہا  کشمیریوں کو پیغام ہے آزادی کی جدوجہدمیں ہم ان کیساتھ کھڑے ہیں، کشمیریوں کی صابت قدمی کوسلام پیش کرتے ہیں، ان کے کیساتھ کھڑے ہیں، کھڑے تھے اور انشااللہ کھڑے رہیں گے، کشمیری اپنا جائزحق خودارادیت حاصل کرکےرہیں گےاور ہمیں یقین ہے آپ کامیاب ہوں گے، کشمیریوں کی جدوجہدآزادی میں پاکستان ان کی بھرپورمددکرےگا۔

    میجر جنرل آصف غفور  کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کی فوج خودمختاری کی محافظ ہوتی ہے، کشمیرہماری شہ رگ ہے، پاکستانی عوام،حکومت اورفوج پر  عزم ہےاورپرعزم رہےگی، آزادی کی جدوجہد کو دہشت گردی کا رنگ دینے کے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔

    انھوں نے کہا کشمیریوں کی ثابت قدمی کوسلام پیش کرتےہیں، وزیراعظم بھی کہہ چکےہیں پاکستان ایک ذمہ دارریاست ہے۔

    دورہ امریکا


    ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہنا تھا کہ دورہ امریکاسےمتعلق کچھ یوٹیوب پرویڈیوزبنانےوالوں نےگفتگو کی گئی ، یوٹیوب پرویڈیوز بنانے والوں نے ایسی گفتگوکی، جیسے ٹرمپ کے برابر والی کرسی پر بیٹھے ہوئےتھے،  وہ حضرات یہ کہہ رہےتھےکہ ٹرمپ نے یہ کہا وہ کہا، کشمیر پر وزیراعظم عمران خان اورٹرمپ کے درمیان بات ہوئی ،  دہائیوں سے کشمیریوں کیلئے لڑتے آرہے ہیں اب کیسے سمجھوتہ کرسکتےہیں ، یہ کوئی سوچ بھی کہہ سکتا ہے کہ ہم کشمیر پر کوئی سمجھوتہ کرسکتے ہیں،  کشمیر ہمیں اپنی جان سے بھی عزیز ہے۔

    آرمی چیف مدت ملازمت میں توسیع  نہیں چاہتےتھے


    میجر جنرل آصف غفور نے کہا  آرمی چیف مدت ملازمت میں توسیع نہیں چاہتےتھے، آرمی چیف کےمختلف ملکوں کےسربراہان سےاچھےمراسم ہیں، موجودہ صورتحال دیکھتے ہوئے وزیراعظم  نےآرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی۔

    کشمیرکیلئےہرحدتک جائیں گے


    ان کا کہنا تھا کہ  وزیراعظم اورملٹری لیڈرشپ کہہ چکی ہےکشمیرکیلئےہرحدتک جائیں گے، جب کسی بھی حدتک جانےکی بات کی جائےتوتمام آپشنز موجود ہوتے ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا  وزیرخارجہ کاکام سفارتکاری سےجنگ روکناہے، ہرحکومت کی کوشش ہوتی ہےمسائل کومذاکرات کےذریعےحل کیاجائے، عوام کو سمجھنا چاہیے، ہمارے ملک کو خطرہ ہوگا تو تمام آپشنز استعمال کیےجاتےہیں۔

    میجر جنرل آصف غفور  کا کہنا تھا کہ  کشمیری اپناحق خودارادیت حاصل کرکےرہیں گےاس کاوقت آن پہنچاہے،  کوئی یہ کیسےسوچ سکتاہےکہ مقبوضہ کشمیر پرکوئی ڈیل ہوسکتی ہے ، دہشت گردی کیخلاف جنگ کی وجہ سےہماری معیشت پراثرپڑا۔

    افغان سرحد


    انھوں نے مزید کہا افغان سرحدکیساتھ فینسنگ کررہےہیں، بھارت سمجھتاہےافغان سرحدپرامن ہوگیاتوفوج بھارتی سرحدپربڑھائی جائےگی، کوئی بھی ملک  اورفوج اپنا پلان پریس کانفرنس کاجلسے میں بتا کر رسپانس نہیں دیتی،  کیا پلان ہےاس میں کیا تبدیلی کرنی ہے ہم یہ ہی کام کرتےرہتےہیں۔

    ہم نےسب سوچاہوا،  ہم پرچھوڑدیں اورکیاکریں گے


    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ  ہم نےسب سوچاہوا بھارت میں بیٹھے لوگوں کوبھی پتہ ہے، ایسےکرناہےیہ ہم پرچھوڑدیں اور کیاکریں گے آپ یہ دیکھیں ، ہائبرڈوار ساتھ ساتھ چل رہی ہے، جس  میں ایک پہلو پروپیگنڈا ہے، اس وقت پاکستانی قوم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے، ہائبرڈوار میں پروپیگنڈے کے ذریعے قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ، اسرائیل اور اس قسم کے دیگر پروپیگنڈے پر کوئی توجہ نہ دی جائے۔

    میجرجنرل آصف غفور نے کہا کہ  عابدعلی سےمتعلق بھی رات کوپروپیگنڈاکیاگیا۔

    اسرائیل کوتسلیم کرنےسےمتعلق باتیں پروپیگنڈا


    ان کا کہنا تھا کہ  دوسری جنگ عظیم کےبعدعالمی طاقتوں کومفادہی ہمارا خطہ بن گیاہے،  ہمارے خطے میں عالمی طاقتوں کےمفادات کی جنگ جاری ہے، کس ملک کا کیا مفاد ہے، اس پر اس پریس بریفنگ میں نہیں بتاسکتا ، ایران کیساتھ بارڈر پر فینسنگ معاملات حل کرنے کی کوشش کررہےہیں، ایران کیساتھ بارڈر کو آرڈینیشن بہتر ہے، بات چیت بھی جاری ہے، پاک افغان بارڈر کی طرح پاک ایران بارڈر کو بھی محفوظ کریں گے، اسرائیل کوتسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے۔

    آخری گولی،آخری سپاہی اورآخری سانس تک کشمیریوں کیساتھ


    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا  آخری گولی،آخری سپاہی اورآخری سانس تک کشمیریوں کیساتھ ہیں ، 72 سال سےایک ایشوچل رہاہے اوربھارت اس پرتوجہ ہی نہیں دےرہا، مسئلہ کشمیر کو بھارت کہتاہےدوطرفہ معاملات ہےلیکن بات چیت نہیں کرتا، عالمی سطح پربات اٹھائی جاتی ہےتوبھارت اس پربھی بات چیت کیلئے تیار نہیں ہوتا۔

     بھارت کےساتھ مذاکرات نہیں ہوں گے


    میجرجنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ  بھارتی حکومت کےحالیہ اقدامات کےبعدمذاکرات کےدروازےہی بندکردیئےگئے، وزیراعظم عمران خان واضح کہہ چکے ہیں اب بھارت کےساتھ مذاکرات نہیں ہوں گے ، اگست کےغیرقانونی اقدامات غیرفعال ہونےتک بات چیت نہیں ہوسکتی۔

    پاک فوج مضبوط اورایک مکمل سسٹم


    انھوں نے مزید کہا کہ  ہم حکم کی تعمیل کرتے ہیں ایک سسٹم کے تحت چلتے ہیں ، ایک جنرل کے بدلے ایک جنرل کی ہی پروموشن ہوتی ہے، یہ پروپیگنڈا ہے کہ آرمی چیف کی وجہ سے 125جنرلز کی پروموشن نہیں ہوگی، یہ وہی پروپیگنڈا ہے، جوکچھ یوٹیوب پرویڈیوبنانےوالےکرتےہیں، پاک فوج مضبوط ہے اور ایک  مکمل سسٹم کے تحت چلتی ہے۔

    آزادی کاجذبہ کشمیریوں کی تھرڈجنریشن میں چلاگیا


    ڈی جی آئی ایس پی آر  کا کہنا تھا کہ  پاکستان نےمسئلہ کشمیرکوہمیشہ پرامن طورپرحل کرنےکی کوشش کی، مودی کی کوشش تھی72سال سےجوکچھ ہوا  یہ اقدام بھی پی لیاجائےگا، لندن میں زبردست احتجاج ہواجس کوپوری دنیا نے دیکھا۔

    میجرجنرل آصف غفور  نے کہا  مقبوضہ کشمیرمیں مکمل کرفیونافذ ہے،کشمیریوں کوگھروں سےنکلنےنہیں دیاجارہے ، آزادی کاجذبہ کشمیریوں کی تھرڈ جنریشن میں چلاگیاہے، بھارت کو سوچنا چاہیےاس قسم کے جذبے کو دبایان ہیں جاسکتا، عالمی برادری بھی مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش میں مبتلا ہے۔

    امریکااورافغان طالبان مذاکرات


    ان کا کہنا تھا کہ  افغان مفاہمتی عمل جاری ہے اور پیشرفت بھی ہورہی ہے، امریکا اور افغان طالبان کے مذاکرات حتمی مراحل میں داخل ہوچکے ہیں، پاکستان افغانستان میں امن اوراستحکام چاہتاہے ،افغان مفاہمتی عمل کادوسرامرحلہ انٹراافغان مذاکرات ہوں گے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر  نے کہا  مسئلہ کشمیرپر کسی بھی فریق کی ثالثی کوپاکستان نےقبول کیا، جوذمہ داری فوج کودی گئی اس میں سرخروہوں گے ۔

    نیوکلیئر سے متعلق ہماری نو فرسٹ یوز کی کوئی پالیسی نہیں


    میجرجنرل آصف غفور   کا کہنا تھا کہ  نیوکلیئرسےمتعلق اسٹیٹ کی پالیسی پرعمل کیاجائےگا،  نیوکلیئر سے متعلق ہماری نو فرسٹ یوز کی کوئی پالیسی نہیں، پاکستان نےکبھی پہل نہیں کی،ڈٹ کرکھڑےہیں اورکبھی پیچھےنہیں ہٹے۔

    انھوں نے کہا کہ  بھارت کی جارحیت کامنہ توڑجواب دیاجائےگا، بھارت ایسی جنگ کےبیج بورہاہےجس سےدنیاکوخطرہ ہوسکتاہے، کشمیرپاکستان کا ایک  مسئلہ  ہےجس پرپوری قوم متحدہے، کشمیریوں کیساتھ ہیں،مسئلہ کشمیرحل ہوناہے۔

    قوم سےدرخواست ہےجوبھی شہیدہےان کے گھر جائیں


    یوم دفاع کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر   کا کہنا تھا کہ  شہیدوں نےہمارے لیےاپنی جانیں قربان کیں، قوم سےدرخواست ہےجوبھی شہید ہے ان کے گھر جائیں،  شہیدوں کےلواحقین کومحسوس ہوناچاہیےقوم ان کیساتھ کھڑی ہے۔

    کشمیر پاکستان کاایشو


    میجرجنرل آصف غفور   نے کہا کہ  کشمیرکسی فرد،پارٹی کاایشونہیں یہ پاکستان کاایشوہے، کشمیرکیلئےہم سب نےمل کرآوازاٹھانی ہے،  مسئلہ کشمیر پر ہم سب ایک ہیں، کشمیرکیلئےہم سب کوایک ہوکرنکلناہے۔

    انسدادپولیومہم کومل کرکامیاب بنائیں، قوم سے درخواست


    ان کا مزید کہنا تھا کہ  پولیوایک عالمی مسئلہ ہے، قوم سےدرخواست ہےانسدادپولیومہم کومل کرکامیاب بنائیں، انسدادپولیومہم ہمارےبچوں کے مستقبل کیلئے ہے۔

  • وزارت قانون نے عوام کی آسانی کےلئے پاکستانی قوانین ویب سائٹ پر جاری کر دیئے

    وزارت قانون نے عوام کی آسانی کےلئے پاکستانی قوانین ویب سائٹ پر جاری کر دیئے

    اسلام آباد : وزیر قانون فروغ نسیم نے قیام پاکستان سے جمع شدہ آرکائیو کی اشاعت کے لئے ایپ لاؤنچ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا عوام کی آسانی کےلئے قوانین ویب سائٹ پر جاری کر دیئے اور کہا دیوانی مقدمات کے فیصلے اب ایک سے ڈیڑھ سال میں ہوجائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر قانون فروغ نسیم ،معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان اور پارلیمانی سیکرٹری ملیکہ بخاری کے ہمراہ اپنی وزارت کی کار کر دگی کے حوالے سے میڈیا بریفنگ دی، پریس کانفرنس کے آغاز پر معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ گلے سڑے نظام کے ساتھ چھٹکارا چاہنے والوں نے عمران خان کو مسیحا کے طور پر چنا.، حکومت نے وہ ریفارمز متعارف کرائیں جو پاکستان کی ضرورت تھیں، زیر اعظم کی ٹیم نے عوام کے ووٹ کے ساتھ انصاف کیا ہے؟۔

    وزیر قانون فروغ نسیم نے بتایا کہ سول پروسیجر میں ترمیم کو بل منظور ہوچکا ہے، تین اپوزیشن اراکین نے بھی بل کو سپورٹ کیا، سول ، دیوانی، زمینوں اور رینٹ مقدمات کے فیصلے اب سال ڈیڑھ سال میں ہوا کریں گے۔

    فروغ نسیم نے کہاکہ پاکستان کےقوانین اب لامنسٹری کی ویب سائٹ پرموجودہیں، 1946 سے لے کر 2018 تک پاکستانی قوانین کی آرکائیو تیار کرلی گئی ہے، آرکائیو میں آٹھ سو چوالیس قوانین موجود ہیں ، ایپ کاوزیراعظم سےاجازت لےکرافتتاح کریں گے۔

    خواتین کوحقوق کی ادائیگی کیلئے2ماہ کےاندرسہولتیں دی جائیں گی

    وزیرقانون کا کہنا تھا کہ لاءڈویژن نے اس سال بائیس قوانین ڈرافٹ کیے، ان میں سے سات قوانین پاس ہوگئے ہیں، سی سی ایل سی میں تراسی کیسز ہم نے اپروو کیے، لاءمنسٹری کے پاس ہزاروں کنٹریکٹ اور اوپینینز آئے ، وزارت قانون صبح سے رات تک کام کرتی ہے۔

    بےنامی پراپرٹی،ٹیکس چوروں کیلئے ایک کمیٹی بنائی جائےگی

    فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی50فیصدآبادی خواتین پرمشتمل ہے ، خواتین کوحقوق کی ادائیگی کیلئے2ماہ کےاندرسہولتیں دی جائیں گی ، خواتین کی شکایت پر پولیس فوری معاملے کی چھان بین کرےگی،اس قانون کے تحت خواتین کو پراپرٹی میں حق ملے گا۔

    انہوں نے کہاکہ شواہد کیلئے الگ کمیشن بنےگا، ویڈیوسہولت بھی میسرہوگی، سی آرپی سی میں تبدیلی کے تحت دوسری اپیل نہیں کی جاسکےگی، سول پروسیجر میں ترمیم کا بھی بل تیار کیاگیاہے، بے نامی پراپرٹی،ٹیکس چوروں کیلئے ایک کمیٹی بنائی جائےگی اور بےنامی داروں کابتانےوالوں کانام صیغہ رازمیں رکھاجائےگا جبکہ بےنامی داروں کیخلاف کارروائی سےریکور رقم سے انعام بھی دیاجائے گا۔

    نئے قانون کے متعارف کروانے کے بعد وراثت کا سرٹیفکیٹ 15 روز کے اندر جاری کیا جاسکے گا

    وزیر قانون کاکہنا تھا کہ مستحق ناداراورغریب لوگوں کیلئےلیگل ایڈبنائی جائےگی، وراثت کاسرٹیفکیٹ15دن میں جاری کیاجاسکےگا، ویمن ایکشن پلان بل کی منظوری کیلئےاپوزیشن کا تعاون درکارہے، کرپشن کرکےبیرون ملک جانےوالے کیخلاف لیگل اسسٹنٹس کےتحت کارروائی ہوگی۔

    فروغ نسیم نے کہاکہ نیب قوانین پر ترمیم سے متعلق نیب سے میٹنگ ہوئی ہے ،میری چیئرمین نیب سے بھی انٹریکشن رہی ہے، چیف جسٹس کی تجویزہےنیب کی ضمانت کاقانون ٹرائل کورٹ کو ہوناچاہیے ، پلی بارگین سے متعلق بھی سپریم کورٹ کی کچھ ہدایات ہیں، نیب کےپلی بارگین سےمتعلق قانون میں بھی ترمیم کی جائےگی ۔

    نیب قوانین سے متعلق کچھ ترامیم ہیں جس پرمشاورت کی جائےگی

    ان کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ شخص کےخلاف نیب کی کارروائی ختم ہونی چاہیے، نیب میگاکرپشن اسکینڈلز کیخلاف بنا ان کا فوکس بھی اس پر ہوناچاہیے، نیب قوانین سے متعلق کچھ ترامیم ہیں جس پرمشاورت کی جائےگی۔

    فروغ نسیم نے کہاکہ جج ارشد ملک کے حوالے سے ہمارے پاس ایکٹنگ چیف جسٹس کا آرڈر آیا تھا، چیف جسٹس ہائی کورٹ واپس آ گئے ہیں وہ کوئی نیا آرڈر کریں گے تو ہم عمل کریں گے۔

    آخری وقت تک کشمیرکامقدمہ لڑاجائےگا

    انھوں نے مزید کہا مقبوضہ کشمیرہم سب کے دل کے بہت قریب ہے، آخری وقت تک کشمیرکامقدمہ لڑا جائےگا، پاکستان کی جانب سےڈپلومیسی کاسلسلہ جاری ہے، ڈپلومیسی کا نتیجہ یہ نکلا کہ یواین سیکیورٹی کونسل نےاجلاس کیا، ایک مسئلہ کشمیر اور دوسراانسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں، بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ کا بیان دھمکی کےمترادف ہے۔

  • بھارتی اقدامات کے خلاف سلامتی کونسل میں جانے کا فیصلہ کیا ہے: وزیر خارجہ

    بھارتی اقدامات کے خلاف سلامتی کونسل میں جانے کا فیصلہ کیا ہے: وزیر خارجہ

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارتی اقدامات کے خلاف سلامتی کونسل میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا کہ ’کشمیر ہمارا اندرونی معاملہ ہے‘ کو مسترد کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 28 ممالک سے مقبوضہ کشمیر سے متعلق اپنی تشویش سے اظہار کردیا، مقبوضہ کشمیر ایک متنازع مسئلہ ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ نے یورپی یونین کی رہنما کو کہا یہ ہمارا اندرونی معاملہ ہے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدامات کے خلاف سلامتی کونسل میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا کہ ’یہ ہمارا اندرونی معاملہ ہے‘ اس کو مسترد کرتے ہیں۔ بھارت کے 9 لاکھ فوجی مقبوضہ کشمیر میں تعینات ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی مؤقف کہ کشمیر کی فلاح و بہبود کے لیے یہ اقدام کیا، کو مسترد کرتے ہیں۔ کیا 70 برس سے کشمیریوں کے لیے فلاح و بہبود پر کوئی قدغن تھی؟ مقبوضہ کشمیر کو جیل بنا دیا یہ فلاح و بہبود کا اقدام ہے؟ نہرو نے 14 بار وعدے کیے کشمیر کا فیصلہ عوام کی خواہش کے مطابق ہوگا۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایک بڑی قوم ہونے کے ناطے ہم پیچھے نہیں رہ سکتے، کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے خلاف ہے۔ ہم نے کب مذاکرات سے انکار کیا یا اس سے کترائے ہیں؟ صدر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کس نے مسترد کی؟ یورپی یونین اگر معاملے میں کوئی کردار ادا کر سکتی ہے تو ادا کرے۔

    انہوں نے کہا کہ کہا گیا کہ آرٹیکل 370 کا خاتمہ امریکا کی ملی بھگت سے کیا گیا، ہمارے وضاحت طلب کرنے پر ایلس ویلز کا واضح مؤقف سامنے آیا۔ ایلس ویلز نے بیان دیا کہ اس پر کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔ ہم نے جو وعدہ کرتار پور راہداری پر کیا اس پر قائم ہیں۔ سکھ برادری کو بھارت سے معاملے پر وضاحت طلب کرنی چاہیئے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے فضائی حدود محدود نہیں کیں، افغانستان کے ساتھ جو اچھے تعلقات ہیں وہ برقرار رہیں گے۔ افغان بھائیوں کو کسی قسم کی تکلیف میں نہیں ڈالیں گے۔ ممکن ہے مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے بھارت پلوامہ جیسا نیا ڈرامہ رچائے۔ آج بھی عالمی برادری کو کہتا ہوں کشمیریوں کو کچلیں گے تو ردعمل بھی آئے گا۔

    انہوں نے کہا کہ فیصلہ کر لیا گیا ہے اب سمجھوتہ ایکسپریس بھی نہیں چلے گی۔ پاکستان مکمل طور پر تیار ہے، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ بھارت میں بھی ایک بڑا طبقہ ہے جو مودی کے فیصلے کے خلاف ہے۔ بھارتی ہائیکورٹ بھی کہہ چکی ہے اس اقدام کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔ مودی کی سوچ نہیں اقوام متحدہ کی قرارداد کا پابند ہوں اور وہ بھی ہیں۔

    وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم تمام اقلیتوں کا احترام کرتے ہیں، خواہش ہے دوسری جانب سے بھی کچھ لوگ مسلمانوں پر ظلم پر بات کریں۔ پاکستان سیاسی اور سفارتی آپشنز کی طرف دیکھ رہا ہے، ملٹری آپشن زیر غور نہیں۔ بھارت ہمیں کہہ رہا ہے پاکستان فیصلوں پر نظر ثانی کرے، ہم پوچھتے ہیں کیا بھارت اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کے لیے تیار ہے؟ اگر ہاں تو آئیں مل کر نظر ثانی کرتے ہیں۔