Tag: press conference

  • عوام کی خواہش ہے جلد از جلد ریکوری ہو: شہزاد اکبر

    عوام کی خواہش ہے جلد از جلد ریکوری ہو: شہزاد اکبر

    اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ ایک ہی رقم کو چھپانے کے لیے ملٹی پل طریقے اختیار کیے جاتے ہیں، عوام کی خواہش ہے کہ جلد از جلد ریکوری ہو۔ نیب بھی قانون کے تحت اثاثے منجمد کر رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عوام غریب سے غریب تر ہوتی گئی حکمران امیر ہوتے گئے، شہباز شریف کہتے ہیں میں لندن عدالتوں میں جانے کو بے قرار ہوں۔ لندن کی عدالتوں کی جانب سے ابھی تک کوئی لیٹر نہیں ملا۔

    شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ 90 کی دہائی میں ایک خاندان نے خوب مال بنایا، کچھ چیزیں ہمارے سامنے آچکی ہیں اور کچھ آنا باقی ہیں۔ مخصوص خاندان نے ہنڈی کے ذریعے پیسہ بنایا، یہ منی ٹریل دینے سے محروم رہے، پیسہ باہر بھیجا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ سلمان شہباز کی جائیداد 90 فیصد ٹی ٹی پر کھڑی ہے، حمزہ شہباز، بھائی اور بہنوں کی جائیدادیں بھی ٹی ٹی پر چل رہی ہیں۔ ٹی ٹی پر سارا معاملہ چل رہا تھا کہ پاناما لیکس سامنے آگئی۔ پاناما لیکس صرف پاکستان نہیں پوری دنیا کے لیے تھا۔ پاناما لیکس سے متعلق ایک جے آئی ٹی بنائی گئی۔ ہل میٹل کیس سے متعلق سامنے آیا 85 فیصد رقم نواز شریف کو جاتی ہے۔

    شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ رقم ملنے کے بعد نواز شریف اپنی بیٹی مریم نواز کو گفٹ کرتے ہیں، جے آئی ٹی رپورٹس میں مریم نواز کی جانب سے کچھ رقم کی نشاندہی ہوئی۔ سنہ 2014 میں ہل میٹل سے رقم آئی اور مریم صفدر کے اکاؤنٹ میں گئی۔ 17 ملین کی ٹی ٹی جس پر مریم صفدر کے دستخط ہیں۔ اگلی ٹی ٹی 19 ملین کی آئی جو مریم صفدر کے اکاؤنٹ میں گئی، یہ وہ ٹی ٹی ہیں جو مریم صفدر سرمایہ کاری کی صورت بتاتی ہیں۔ 9.9 ملین کی ٹی ٹی بھی ہل میٹل سے آئی۔

    انہوں نے کہا کہ میری ذمہ داری منی لانڈرنگ کیسز کو دیکھنا ہے، ہل میٹل کیس میں 2 ہفتے پہلے نیب کو ایک خط بھی لکھ دیا ہے، شریف فیملی کی جانب سے آج تک کوئی منی ٹریل نہیں آئی۔ ہل میٹل میں حسین نواز مالک ظاہر ہو رہا ہے۔ ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے منافع سے بھی زیادہ رقم واپس آتی تھی۔ حسین نواز بڑے فرمانبردار تھے منافع سے زائد رقم ابو اور بہن کو بھجواتے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اگلا جو بھی قدم اٹھانا ہے وہ نیب نے اٹھانا ہے، اس پر جو بھی چارہ جوئی کرنی پڑی کریں گے۔ ایک ہی رقم کو چھپانے کے لیے ملٹی پل طریقے اختیار کیے جاتے ہیں۔ جہاں پبلک آفس ہولڈر نہیں وہاں پر چیزیں سامنے لانی پڑتی ہیں۔ عوام کی خواہش ہے کہ جلد از جلد ریکوری ہو۔

    انہوں نے کہا کہ نیب بھی قانون کے تحت اثاثے منجمد کر رہا ہے، قانون 2017 سے بنا تھا لیکن رولز نہیں تھے، اس قانون کے تحت جائیدادیں فوری طور پر ضبط ہوسکیں گی۔ ہمیں آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے کام کرنا ہے۔ اسحٰق ڈار کی پراپرٹی پر بھی قانون کے مطابق کام شروع ہوا ہے۔ 16 دن کا دورانیہ ہے اس کے بعد اختیار ہوتا ہے جائیداد ضبط کرلی جائے۔

  • قدرتی بہاؤ کے راستے پر ہم نے آبادیاں بنا لی ہیں: این ڈی ایم اے

    قدرتی بہاؤ کے راستے پر ہم نے آبادیاں بنا لی ہیں: این ڈی ایم اے

    اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا ہے کہ قدرتی بہاؤ کے راستے پر ہم نے آبادیاں بنا لی ہیں، جہاں سے پانی گزرتا ہے وہاں گھر نہ بنائیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیزاسسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے اقدامات کر رہے ہیں، ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے حوالے سے یہاں اچھی تیاری کی گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 2 ماہ پہلے کہا تھا کراچی کے نالے پلاسٹک کی بوتلوں سے بھرے ہیں، پانی کے بہاؤ کے راستے صاف کیے جانے چاہیئں۔ آبادی بڑھنے سے دریا کے کنارے آباد شہروں کو خطرہ ہے، ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے ہم ساتویں نمبر پر ہیں۔ سیلاب اور دیگر تباہی قدرت کی طرف سے ہوتے ہیں۔

    چیئرمین کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے بالا کوٹ میں جلد کام شروع کرنے کا کہا ہے، پی ڈی ایم اے کی تیاری بہترین ہے۔ قدرتی بہاؤ کے راستے پر ہم نے آبادیاں بنا لی ہیں۔ کچھ علاقوں میں بارش کا پانی روکنے کا انتظام کرنا چاہیئے۔

    انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومتوں سے مل کر پانی کے بہاؤ کے راستے صاف کریں، جہاں سے پانی گزرتا ہے وہاں گھر نہ بنائیں۔ بلین ٹری میں حکومت ہم سے مل کر چترال میں درخت لگائے گی۔

    یاد رہے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں گزشتہ 2 روز کی بارش سے سڑکیں ندی نالے بن گئے، نالے اور ڈیم ابل پڑے،مسلسل تیز بارش کے بعد بارش کا پانی سیلاب کی صورت اختیار کرگیا۔ دو روز کے دوران کرنٹ لگنے سے 17 افراد جاں بحق ہوئے۔

    کراچی کے علاوہ حیدر آباد، ٹھٹھہ، بدین، دادو، نواب شاہ، ٹندو جام اور تھر سمیت اندرون سندھ میں بھی مون سون کے بادل جم کر برسے، سب سے زیادہ بارش ٹھٹھہ میں 190 ملی میٹر ہوئی، حیدر آباد کی سڑکیں بھی بارش کے بعد تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔

  • 25جولائی کو چیئرنگ کراس پر بھرپور احتجاج کریں گے، قمر زمان کائرہ

    25جولائی کو چیئرنگ کراس پر بھرپور احتجاج کریں گے، قمر زمان کائرہ

    لاہور : پیپلزپارٹی لاہور کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ25جولائی کو چیئرنگ کراس احتجاج میں بھرپور شرکت کریں گے، چیئرمین سینیٹ کے معاملے پر اپوزیشن کا فیصلہ اٹل ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ اے پی سی کے فیصلوں کی روشنی میں چیئرنگ کراس لاہور میں بھرپور احتجاج ہوگا،25جولائی کو یوم سیاہ منایا جائے گا۔

    پیپلزپارٹی 25جولائی کوچیئرنگ کراس احتجاج میں بھرپورشرکت کریگی، قمرزمان کائرہ نے کہا کہ حکومت نے چیئرمین سینیٹ پر ہارس ٹریڈنگ کی کوششیں کرلیں۔

    چیئرمین سینیٹ کے معاملے پر اپوزیشن کا فیصلہ اٹل ہے جو ضرور پورا ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ حکمران خود کو بادشاہ سمجھتے ہیں، پاکستان میں بادشاہت نہیں ہے بلکہ جمہوریت ہے، خواہ وہ جمہوریت کمزور ہی سہی لیکن یہاں آئین پر عمل ہورہا ہے۔

    پی پی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ امریکی حکام پاکستانی حکومت کو نظرانداز کررہے ہیں، جو اتنی جلدی یوٹرن لے وہ کسی کا کیا دوست ہوگا؟ میرٹ اور کرپشن ملک کے دو بڑے مسئلے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان ترقی نہیں کرسکا، پاکستان کے عوام میں تلخیاں بڑھتی جارہی ہیں۔

  • کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

    کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

    لاہور : سابق کپتان اور کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق آج بروز بدھ لاہور میں ایک اہم پریس کانفرنس میں اپنے مستقبل کے حوالے سے اعلان کرکے قیاس آرائیوں کا خاتمہ کردیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کے ساتھ سلیکشن معاملات پر شریک رہنے اور پھر نجی دورے پر چیریٹی کیلئے فنڈز جمع کرنے والے چیف سلیکٹر انضمام الحق گزشتہ روز لاہور پہنچے۔

    پی سی بی نے اعلان کیا کہ ہے بدھ کو دوپہر ڈھائی بجے انضمام الحق لاہور میں پریس کانفرنس کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اگر وہ خود استعفیٰ دیتے ہیں تو ورلڈ کپ کے بعد وہ پاکستانی ٹیم انتظامیہ میں عہدہ چھوڑنے والے پہلے اہم اور طاقتور شخص ہوں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ انضمام الحق اپنے مستقبل کے بارے میں پریس کانفرنس میں اہم اعلان کریں گے۔ یاد رہے کہ ورلڈ کپ کے ساتھ ہی قومی سلیکشن کمیٹی کے عہدے کی معیاد ختم ہوگئی ہے، پی سی بی نئی سلیکشن کمیٹی کیلئے نئے لوگوں کا
    تقرر کرنا چاہتا ہے۔

    اس کے علاوہ29 جولائی کو پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے اجلاس سے قبل انضمام الحق اپنی پریس کانفرنس میں شکست کے اسباب پر بات کریں گے اور اپنے مستقبل کے بارے میں اعلان کریں گے۔

    یاد رہے کہ تین سال قبل انضمام الحق کو قومی سلیکشن کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا، ان کے دور میں پاکستان کی ٹیسٹ اور ون ڈے میں کارکردگی اچھی نہیں رہی۔

    تاہم ان کی سلیکشن اور جانب داری پر سابق ٹیسٹ کرکٹرز بار بار بات کرتے رہے ہیں۔ انضمام الحق کی بطور چیف سلیکٹر عہدے کی معیاد اپریل میں ختم ہوگئی تھی انہیں ورلڈ کپ تک توسیع دی گئی تھی۔

  • ماروی میمن نے انوشہ رحمان اور اسحاق ڈار سے متعلق پریس کانفرنس کا عندیہ دے دیا

    ماروی میمن نے انوشہ رحمان اور اسحاق ڈار سے متعلق پریس کانفرنس کا عندیہ دے دیا

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی رہنما ماروی میمن نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار انکل نے میرے سامنے جو کچھ انوشہ رحمان کے بارے میں کہا جلد بتاؤں گی، ماروی میمن نے اس حوالے سے جلد ہی پریس کانفرنس کرنے کا عندیہ دے دیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ماروی میمن نے  اپنے فالوورز سے مخاطب ہوتے ہوئےکہا کہ مجھ سے بار بار پوچھنا بند کرو اور میری پریس کانفرنس کا انتظار کرو۔

    ماروی میمن نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ انوشہ رحمان اسحاق ڈار کو ڈارصاحب اور ڈار انکل کہا کرتی تھی جبکہ ڈار انکل نے میرے سامنے جو انوشہ کے بارے میں کہا وہ جلد بتاؤں گی۔

    اسحاق ڈار نے قائل کرنے کی کوشش کی کہ وہ انوشہ کے صرف انکل ہیں، کیا تکون ہے؟ ابھی یہ مضحکہ خیزلگ رہا ہے لیکن اس وقت میرے لئےخودکش تھا۔

    ماروی میمن کا مزید کہنا تھا کہ چوہدری نثارکو میرے سامنے برا بھلا کہا گیا یہ مجھے برا لگتا تھا، میں جلد بتاؤں گی چوہدری نثار تمام لوگوں میں عقل مند ترین انسان ہیں پھر تم لوگوں کو چوہدری نثار کی قدر کا اندازہ ہوگا۔

    چوہدری نثار نے جتنی بھی باتیں کیں آج وہ سب سچ ثابت ہورہی ہیں،چوہدری نثار نے صرف تم لوگوں سے نہیں کہا میں بھی تمہیں بتاؤں گی پھرچوہدری نثار اور میری باتوں کا موازنہ کرتے رہنا۔

    مزید پڑھیں: اسحاق ڈار سے خفیہ شادی : ماروی میمن نے حقائق سامنے لانے کا اعلان کردیا

    ماروی میمن نے کہا کہ یہ صرف ایک ذاتی معاملے کا گٹھ جوڑ نہیں تھا، بدقسمتی سے مسٹر لندن خوفزدہ ہوکر بلیک میل ہوگئے، شہزاد اکبر اور نیب کے پاس تمام تفصیلات موجود ہیں، لہٰذا مجھ سے باربار پوچھنا بند کرو اورمیری پریس کانفرنس کا انتظارکرو۔

  • ورلڈ کپ میں کافی کچھ سیکھا کافی غلطیاں بھی کی ہیں: امام الحق، بابر اعظم

    ورلڈ کپ میں کافی کچھ سیکھا کافی غلطیاں بھی کی ہیں: امام الحق، بابر اعظم

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں بابر اعظم اور امام الحق کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں کافی کچھ سیکھا کافی غلطیاں بھی کی ہیں، بدقسمتی سے سیمی فائنل تک نہ پہنچ سکے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں بابر اعظم اور امام الحق نے پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میرا پہلا ورلڈ کپ تھا پہلے ہاف میں 2 میچ ہارے، سب نے اچھا پرفارم کیا۔ کافی کچھ سیکھا کافی غلطیاں بھی کی ہیں۔

    بابر اعظم نے کہا کہ ہم اپنا 100 فیصد دے رہے تھے، انگلینڈ کے ساتھ سیریز اچھی رہی تھی۔ وکٹ دیکھ کر پلان کرنا ہوتا ہے۔ کوچ کا فیصلہ ہوتا ہے کس کو کھلانا ہے کس کو نہیں۔ ’میرے خیال سے ورلڈ کپ انگلینڈ کو جیتنا چاہیئے، ہمیں نہیں پتہ بھارت جان کر ہارا ہے یا واقعی شکست ہوئی‘۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم کے سینئرز نے کبھی شو نہیں کروایا کہ وہ سینئر ہیں، ہمیں کبھی سوچنے بھی نہیں دیا کسی نے کہ وہ سینئرز ہیں۔ 15 کھلاڑیوں میں سے کوئی ریلو کٹا نہیں تھا۔

    امام الحق کا کہنا تھا کہ تجربہ اچھا تھا، بدقسمتی سے سیمی فائنل تک نہ پہنچ سکے۔ انسان کافی غلطیوں سے سیکھتا ہے میں بھی سیکھوں گا۔ ٹیم میں رکھنا ہے یا نہیں یہ کام پاکستان کرکٹ بورڈ کا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم جس طرح کھیلنے گئے تھے باقی ٹیمیں بھی کھیلنے آئی تھیں، ہمارے بلے بازوں نے اچھی پرفارمنس کی کوشش کی۔ 9 میں سے 5 میچ جیتے، اپنی کارکردگی مزید بہتر کروں گا۔ سب کا احترام ہے کوشش کرتا ہوں فینز خوش رہیں۔

    امام الحق کا کہنا تھا کہ کوشش ہوتی ہے دورے پر سوشل میڈیا استعمال نہ کروں، ہماری بھی فیملی اور ذاتی زندگی ہے، تنقید کی ایک حد ہوتی ہے۔ ہر شخص پر نظر رکھیں گے تو پرفارم کرنا مشکل ہوتا ہے، تمام کھلاڑی محنت کرتے ہیں ہار کسی کو اچھی نہیں لگتی۔ ’پرفارمنس پر تنقید کریں مگر کسی کی ذاتیات میں نہ جائیں‘۔

    انہوں نے کہا کہ افغانستان کی ٹیم میں ورلڈ کلاس اسپنرز تھے، افغانستان نے میچ میں بھارت کو بھی ٹف ٹائم دیا۔ جس طرح عماد وسیم نے میچ جتوایا اس پر توجہ دینی چاہیئے، آسٹریلیا کے خلاف میچ میں میری وجہ سے شروع میں ناکامی ہوئی۔ بھارت سے ہار جائیں تو ہر چیز پر تنقید ہوتی ہے، ایسا کبھی نہیں ہو سکتا تنقید نہ ہو۔

  • اب کرپشن پر کسی قسم کی خاموشی نہیں ہوگی: مراد سعید

    اب کرپشن پر کسی قسم کی خاموشی نہیں ہوگی: مراد سعید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے ایک دوسرے پر کرپشن کے الزامات لگائے اور پھر خاموش ہوگئے۔ اب وہ دور نہیں، کرپشن پر کسی قسم کی خاموشی نہیں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر اور وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند دن سے اپوزیشن کا گروہ آپس میں مل گیا ہے، ان لوگوں کا کوئی نظریہ آپس میں نہیں ملتا۔

    شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ صرف لوٹ کھسوٹ بچانے کے لیے الگ الگ نظریوں کے لوگ مل گئے، نوے کی دہائی میں یہی لوگ ایک دوسرے کو جیلوں میں ڈالتے تھے، پاکستان کے عوام نے 30 سالہ کرپٹ لوگوں سے جان چھڑانے کا فیصلہ کیا۔ گزشتہ 10 سالوں میں پاکستان کے قرضوں میں ہوشربا اضافہ کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پہلی تقریر میں ہی کہا احتساب سب کا ہوگا، ماضی کی غلطیوں کو ٹھیک کیے بغیر آگے نہیں جا سکتے۔ چھانگا مانگا کی سیاست پاکستان کی سیاست کو تباہ کرنا تھا۔ عوام نے فرسودہ نظام کے خلاف عمران خان کو ووٹ دیا۔

    شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی نے بتایا کس طرح انہوں نے اداروں کو مفلوج کیا۔ کس طرح اسٹیٹ بینک، ایف آئی اے اور ایس ای سی پی کو مفلوج کیا گیا۔ ایان علی اور بلاول بھٹو ایک ہی اکاؤنٹ سے ٹکٹ لیتے تھے۔ وزارت داخلہ کو معلوم تھا مگر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ اومنی گروپ کی جے آئی ٹی نے انسٹی ٹیوشنل کیپچر کا بڑا انکشاف کیا۔

    انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ان لوگوں کو سسلین مافیا ڈیکلیئر کیا، مافیا اس لیے کہا جاتا ہے کہ پورے نظام کو جکڑا ہوا ہے۔ ان لوگوں نے ہر نظام کو اپنے تابع کیا ہوا ہے۔ دھیلے کی کرپشن نہیں کی کہنے والے نے اپنی سلطنت کھڑی کی ہوئی تھی۔ نیب افسران کو 2 دن پہلے شہباز شریف دھمکیاں دے کر گئے۔ دھمکیوں سے ہم ہرگز نہیں گھبرائیں گے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ویڈیو پیش کرنے والے کی اپنی کریڈیبلٹی تو دیکھیں، ویڈیو اس خاتون نے پیش کی جس پر خود جعلسازی کے الزامات ہیں۔

    وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایک دوسرے پر کرپشن کے الزامات لگاتے ہیں، دونوں پارٹیاں ایک دوسرے پر کرپشن کے الزامات کے بعد خاموش ہوجاتی ہیں اور کہتی ہیں ہم جمہوریت کے لیے خاموش ہوئے، جو بھی کرپشن میں ملوث ہوگا اس کا بلا امتیاز احتساب ہوگا۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ عمران خان نے قرضوں پر کہا یہ پیسہ کہاں لگایا ہے، سنہ 2015 میں جو پروجیکٹ دینا تھا اس کا ایم او یو 2 سال پہلے ہی ہوگیا تھا۔ شاہد خاقان عباسی کا کیس بھی چل رہا ہے اس کی حقیقت بھی سامنے لائیں گے۔ احسن اقبال کے بھائی کو پنجاب ہارٹی کلچر ٹاسک فورس کا چیئرمین لگایا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ اپنے حلقے لاڑکانہ کی سڑکوں کو بھی نہیں بخشا گیا، کنٹریکٹس کی تحقیقات کیں تو وہ بھی جعلی اکاؤنٹس والے نکلے۔ اب کسی سرکاری عمارت میں آگ نہیں لگے گی، ریکارڈ نہیں جلے گا۔ جاتی امرا کی فینسنگ پر 36 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔ عجیب حکمران تھے جنہوں نے اپنے علاج کا خرچہ بھی عوام سے وصول کیا۔

  • ایک سزا یافتہ شخص کے الزامات کی کوئی حیثیت نہیں: صمصام بخاری

    ایک سزا یافتہ شخص کے الزامات کی کوئی حیثیت نہیں: صمصام بخاری

    لاہور: پنجاب کے وزیر اطلاعات صمصام بخاری کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ سزا یافتہ شخص عدلیہ، حکومت اور مخالفین پر الزامات لگا رہا ہے۔ ایک سزا یافتہ شخص کے الزامات کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے وزیر اطلاعات صمصام بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کوئی سزا یافتہ جلسے کر رہا ہے، پہلی مرتبہ سزا یافتہ عدلیہ، حکومت اور مخالفین پر الزامات لگا رہا ہے۔

    صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ سیاست میں اس طرح گم ہوئے ہیں کہ ہیروز کو یاد نہیں کر پاتے، گزشتہ روز ایک فلاپ شو کی کوشش کی گئی۔ اگر حدیبیہ کیس کھل جاتا اس پر فیصلہ ہو جاتا تو وہ تو کرپشن کی ماں ہے، سزا یافتہ لوگ ملکی اداروں پر الزام تراشی کر رہے ہیں۔ رانا ثنا اللہ سے بہت کچھ نکلے گا، ان پر پہلی ایف آئی آر چنیوٹ میں ن لیگ والوں نے کروائی۔

    انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی ایک خصوصی بریگیڈ ہے جس کی سربراہی مریم نوازکرتی ہیں، ن لیگ کی اس بریگیڈ کا کام ہے کسی طرح اداروں کو ہٹ کریں۔ ہر پریس کانفرنس میں ایسا لگتا ہے ملک مخالف زبان بولی جارہی ہے، پرسوں کی پریس کانفرنس میں شہباز شریف کھوئے ہوئے گم نظر آئے۔ مریم صفدر شعلہ بیانی کرتی رہیں اور الزام لگاتی رہیں، جج صاحب نے تردید کردی۔ حکومت کا مطالبہ ہے کہ ٹیپ کا فرانزک ہونا چاہیئے۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ منڈی بہا الدین میں جلسے کی اجازت نہیں دی گئی، جلسے کے مقام پر گراؤنڈ میں پانی بھرا ہوا تھا۔ عدلیہ پر مریم نواز کی جانب سے دباؤ ڈالنے کی کوشش کی گئی، براہ راست الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ مستقبل میں ان کے مزید کیسز کھل رہے ہیں۔ ایسی گفتگو اور دباؤ ڈالا جا رہا ہے تاکہ ان کے کیسز پر اثر پڑے۔

    انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں پر کیس تحریک انصاف نے نہیں بنائے، دونوں پارٹیز کے ایک دوسرے کے خلاف بنائے ہوئے ہیں۔ ایک ہی آدمی کے اتنے اکاؤنٹس کیسے ہو سکتے ہیں، مریم نواز کے 2 بھائی مفرور ہیں عدالتوں میں پیش نہیں ہوتے۔ نواز شریف نے اسمبلی میں بیان دیا بعد میں کہا وہ سیاسی گفتگو تھی، مریم نواز نے کہا تھا بیرون ملک تو کیا پاکستان میں بھی جائیداد نہیں۔

    صمصام بخاری کا مزید کہنا تھا کہ یہ تخت کی جنگ ہے، مریم بی بی تخت پر بیٹھنا چاہتی ہیں، شہباز شریف حمزہ شہباز کو تخت پر بٹھانا چاہتے ہیں۔ کل منڈی بہا الدین میں شہباز شریف نظر آئے ہوں تو بتا دیں۔ بانی ایم کیو ایم بھی پاکستان مخالف بیانیہ لے کر چل رہے تھے۔ یہ بھی ملک میں انتشار چاہتے ہیں۔ ایک سزا یافتہ شخص کے الزامات کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی۔

  • کیلبری کوئن جتنا بھی جھوٹ بول لیں، لوٹی ہوئی دولت واپس کرنا ہوگی، شہباز گل

    کیلبری کوئن جتنا بھی جھوٹ بول لیں، لوٹی ہوئی دولت واپس کرنا ہوگی، شہباز گل

    لاہور : ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم سے کوئی این آراو نہ ملنے پر ن لیگ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی، کیلبری کوئن جتنا بھی جھوٹ بول لیں، قوم سے لوٹی ہوئی دولت واپس کرنا ہوگی۔

    یہ بات انہوں نے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بیگم صفدر اعوان نے آج پریس کانفرنس میں الف لیلوی داستان کی دوسرے قسط سنائی۔

    نوزائیدہ لیڈر کے ساتھ60 سال کے سیاستدان ڈرے بیٹھے تھے، اخلاق سے گری جماعت مبینہ ویڈیو کو کتنے فخرسے دکھاتی رہی، شہبازگل کا کہنا تھا کہ عدلیہ پر حملے کرنے والوں نے احتساب عدالت کے جج کی کردار کشی کی۔

    عوام جانتے ہیں کہ ن لیگ ماضی میں ججز کو فون پر فیصلے ڈکٹیٹ کرتی رہی، نواز شریف اربوں روپے کی کرپشن پر عدالت عالیہ سے سزا پاکر آج جیل میں ہیں، مشکوک اور جھوٹ پرمبنی پریس کانفرنس کی عدالتی نظام میں وقعت نہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان سے کسی قسم کا کوئی این آراو نہ ملنے پر ن لیگ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔

    کیلبری کوئن جتنا بھی جھوٹ بول لیں، انہیں قوم سے لوٹی جانے والی دولت واپس کرنا ہوگی، بیگم صفدر اشتہاری بھائیوں کو بےگناہ ثابت کرتی رہیں، انہوں نےشہباز شریف سے ن لیگ کی صدارت اُچک لی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ڈراؤنے خواب کسی اور کو نہیں بلکہ بیگم صفدر اور ان کے بھگوڑے بھائیوں کو آرہے ہیں، شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی لوٹی دولت کو بچانے کیلئے مریم صفدر ہر حربہ استعمال کر رہی ہیں، بھتیجی کی جھوٹی کہانی نے چچا کوخوب بور کیا ہے، مریم صفدر کی سیاسی تربیت آج کھل کر قوم کے سامنے آگئی ہے۔

  • مریم نواز احتساب عدالت کے جج کی مبینہ ویڈیو سامنے لے آئیں

    مریم نواز احتساب عدالت کے جج کی مبینہ ویڈیو سامنے لے آئیں

    لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی مشترکہ پریس کانفرنس میں مریم نواز احتساب عدالت کے جج کی خفیہ کیمرے سے بنی مبینہ ویڈیو سامنے لے آئیں، ان کا کہنا ہے کہ غیبی مدد سے شواہد ملے ہیں۔

    مسلم لیگ ن کےرہنماشہبازشریف اورمریم نواز نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ٹھوس اور بھرپور شواہد ملے ہیں۔ انہوں نے احتساب عدالت کے جج کی ایک مبینہ ویڈیو پریس کانفرنس میں چلائی ، جس کے بارے میں مریم نواز کا دعویٰ ہے کہ وہ نواز شریف کے ایک چاہنے والے نے بنائی ہے۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی وزیراعظم کی بیٹی کوبھی عدالت اورپھرجیل جاناپڑا،یہ نہیں کہ ہم ثبوت پیش نہیں کرسکے،ہم نےثبوت پیش کیےمگرمانےنہیں گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نےہرچیزکاثبوت پیش کیالیکن انہیں تسلیم نہیں کیاگیا۔

    مریم نواز کی جانب سے جاری کردہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو میں کہا جارہا ہے کہ نوازشریف کےساتھ زیادتی اورناانصافی ہوئی۔ یہ مبینہ ویڈیو جج ارشد ملک اور ناصر بٹ نامی شخص کی ہے۔

    مریم نواز نے کہا ہے کہ جج احتساب عدالت کہتےہیں الزامات کےثبوت ہیں نہ شواہد،ناصربٹ کی جج احتساب عدالت ارشدملک سےپرانی جان پہنچان ہے۔جج ارشدملک نےناصربٹ نےکہافیصلےکےبعدمیراضمیرملامت کرتاہے۔جج ارشدملک نےکہا میں چاہتاہوں حقیقت نوازشریف کےوکلاتک پہنچے۔

    مریم نواز کے مطابق جج ارشدملک نےناصربٹ کوکہاآپ میرےسےکہیں باہرملیں،ناصربٹ نےکہاجب ملنےجارہاتھاتوجج ارشدملک کاراستےمیں فون آیا،ناصربٹ کےمطابق جج ارشدملک نےکہا آپ میرےگھرآجائیں۔ناصربٹ نےجج ارشدملک سےپوچھاآپ کاگھرکہاں ہےمجھےمعلوم نہیں،ناصربٹ کےمطابق جج ارشدملک نےگھرکاپتہ سمجھااوران سےملنےچلاگیا۔

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے مطابق ملاقات میں جج ارشدملک نےناصربٹ کوکہا کہ ثبوتوں میں فیملی بزنس کےثبوت ہی نہیں ہیں، جج ارشدملک کہتےہیں کہ ٹیکس ریٹرن،ایف بی آرفارم کاثبوت نہیں دیاگیا۔جج صاحب کہتےہیں نیب کاکوئی بھی افسرثبوت جمع کرنےگیاہی نہیں ہے،جج صاحب کہتےہیں ایف بی آرکافارم اٹھاکرمکمل کیس بنادیاگیا، حسین نوازکاپاکستان میں کوئی بزنس نہیں ہے۔

    مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ ذوالفقاربھٹوکیس میں کئی سال بعدججوں نےکہادباؤمیں فیصلہ کیا۔ شکرہےنوازشریف کیس میں سیاہی خشک نہیں ہوئی کہ جج بول پڑے۔

    ان کا کہناتھا کہ نوازشریف نےملک کی خاطرخاموشی سےجیل جاناپسندکیا۔نوازشریف نےجانتےہوئےبھی کہ انتقام ہےقانون کےسامنےسرجھکایا۔نوازشریف سزاسننےکےباوجودبیرون ملک سےواپس آئے۔