Tag: press confrence

  • پانی ریڈ لائن ہے بھارت نے پانی بند کیا تو ہم اسے جنگ سمجھیں گے: یوسف رضا گیلانی

    پانی ریڈ لائن ہے بھارت نے پانی بند کیا تو ہم اسے جنگ سمجھیں گے: یوسف رضا گیلانی

    چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پانی پاکستان کی ریڈ لائن ہے پانی روکنے کیلئے بھارت نے کوئی قدم اٹھایا تو اس کو ہم جنگ تصور کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق یوسف رضا گیلانی نے ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو ہمارے پاس اور کوئی آپشن نہیں تھا۔

    چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کہتے ہیں بھارت نے ہماری تحمل مزاجی کو کمزوری سمجھا، جب بھارت نے حملہ کیا تو سیلف ڈیفنس کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا، پانی ریڈ لائن ہے بھارت نے پانی بند کیا تو ہم اسے جنگ سمجھیں گے۔

    بجٹ سے متعلق گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کا حصہ نہیں ہیں لیکن عوام کیلئے بجٹ میں حکومت کے ساتھ تعاون کررہے ہیں اگر عوام کو ریلیف نہیں ملتا تو ہمارا ساتھ دینے کا فائدہ نہیں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ اپنے ایم این ایز اور ایم پی ایز سے کہہ رہا ہوں بجٹ میں اپنا کردار ادا کریں، عوامی نمائندے عوام کی بات سنیں اور بجٹ میں ان کے لیے آواز اٹھائیں۔

  • آصف زرداری جن کیسز کا سامنا کررہے ہیں وہ نواز دور کے ہیں، قمر زمان کائرہ

    آصف زرداری جن کیسز کا سامنا کررہے ہیں وہ نواز دور کے ہیں، قمر زمان کائرہ

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ آصف زرداری فریال تالپور کیس میں ملزم نہیں وہ گواہوں کی فہرست میں ہیں، رپورٹنگ درست نہیں تھی تو ایف آئی اے کو اس پر وضاحت دینا چاہیے تھی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ  نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف آئی اے نے آصف زرداری سے کوئی سوال نہیں کیا اور نہ ہی کوئی سوالنامہ دیا ہے۔

    رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کا 2008 سے زرداری گروپ سے کوئی تعلق نہیں، بطور صدر آصف زرداری نے تمام کارو باری کام چھوڑ دیئے تھے۔

    قمر زمان کائرہ نے آصف زرداری کی ہمشیرہ کے حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ فریال تالپورپراس کیس میں الزام نہیں وہ گواہوں کی فہرست میں ہیں، عدالت میں ہونے والی کارروائی کی خبریں باہر آتی ہیں۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ مطالبہ صرف اتنا ہے جو عدالت میں ہوا ہی نہیں اس کی خبر کیسے چلی، سوالنامہ ایف آئی اے سے متعلق رپورٹ ہوگیا، رپورٹنگ درست نہیں تھی تو ایف آئی اے کو اس پر وضاحت دینا چاہیے تھی۔

    انہوں نے کہا ہے کہ چیف جسٹس سے مطالبہ کرتے ہیں اس معاملے کا نوٹس لیں، ایف آئی اے، پیمرا سمیت سب کو ذمہ داری کا احساس کرنا چاہیے۔

    قمر زمان کائرہ نے کہا کہ آصف زرداری سے نیب میں کوئی سوال نہیں پوچھے گئے، آصف زرداری اور فریال تالپور اس کیس میں ملزم نہیں ہیں، حقائق کے منافی خبریں نہ دی جائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج  آصف زرداری جن کیسز کو فیس کر رہے ہیں نواز دور کے ہیں۔


    مزید پڑھیں : جعلی اکاؤنٹس کیس: آصف علی زرداری اور فریال تالپور ایف آئی اے میں پیش


    منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زداری اور ان کی بہن فریال تالپوروفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے۔

    ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے نجف مرزا نے منی لانڈرنگ کیس میں آصف علی زرداری اور فریال تالپور سے 38 منٹ تک پوچھ گچھ کی جس کے دوران مختلف سوالات پوچھے گئے۔

    منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور نے عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کررکھی ہے تاہم آج دونوں ایف آئی اے کی جانب سے چوتھی بار طلب کیے جانے پرپیش ہوئے۔

  • شہبازشریف افسانے تراش رہے ہیں، فواد چوہدری

    شہبازشریف افسانے تراش رہے ہیں، فواد چوہدری

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جعلی دستاویز بنانے میں شریف خاندان سے زیادہ ماہر کوئی نہیں، پاناما کیس میں قوم نے انہیں بھرپورایکٹنگ کرتے دیکھا، شہباز شریف افسانے تراش رہے ہیں۔

    ان خیالات کااظہارانہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی پریس کانفرنس کے رد عمل میں کیا، فواد چوہدری نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کے بغیر شہبازشریف کی پریس کانفرنس کا مقصد نظر نہیں آتا، وہ محض افسانےتراش رہے ہیں، ان کی باتوں نے یہ تاثر دیا کہ جیسے اپوزیشن لیڈر پریس کانفرنس کررہا ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شریف برادران کے کاغذ کی اصلیت جاننے کیلئےتحقیقات لازمی ہے، جعلی دستاویز بنانے میں شریف خاندان سے زیادہ ماہر کوئی نہیں، پاناماکیس میں قوم نےانہیں بھرپور ایکٹنگ کرتے ہوئے دیکھا۔

    انہوں نے کہا کہ عوام نے شریف برادران کو پوری قوم کو بیوقوف بنانے کی کوششیں کرتے بھی دیکھا، دونوں بھائی قوم اور پارلیمان کو بتاتے کچھ ہیں اور نکلتا کچھ اورہے، آئندہ تمام تحقیقات ان کےٹریک ریکارڈ کی روشنی میں کرانا ہونگی۔


    مزید پڑھیں: شہباز شریف کی پریس کانفرنس ،ویڈیو دیکھیں


    فواد چوہدری نے مزید کہا کہ شریف برادران ساڑھے چار سال سے اقتدارمیں ہیں، چاہتے تو آئینی ترامیم کرسکتے تھے، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے کسی بھی رہنما پرکرپشن کی تحقیقات نہیں ہورہی اور اگر ایسے الزامات ہیں بھی تو سیاسی بلیک میلنگ کے بجائے تادیبی کارروائی ہونی چاہئے۔

  • پاکستانی ٹیم آئندہ میچز میں کم بیک کرے گی،  مصباح الحق

    پاکستانی ٹیم آئندہ میچز میں کم بیک کرے گی، مصباح الحق

    کرائسٹ چرچ : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ایک بار پھر قوم کوآس دلانے کی کوشش کی،کہتے ہیں کہ آئندہ میچز میں ٹیم کم بیک کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

    نہ کوئی امید نہ کوئی سہارا، کھیلنا ہے تو پرفارم کرنا ہوگا. ویسٹ انڈیز سے شرمناک شکست کے بعد کپتان مصباح الحق کہتے ہیں کہ ٹیم کسی ایک شعبے میں نہیں ہر شعبے میں ناکام ہوئی ۔

    مصباح الحق نے کہا کہ کوچ کچھ بھی سکھا دے گراؤنڈ میں پرفارم کرنا کھلاڑیوں کا کام ہے ۔ کپتان مصباح الحق اب بھی پر امید ہیں،کہتے ہیں اگلے میچز کے لئے بیسٹ ٹیم بنائیں گے۔

    کپتان کچھ بھی کہیں قوم جہاں کھلاڑیوں سے پرفارمنس چاہتی ہے وہیں قوم کی امیدیں اب ٹیم کے کھلاڑیوں سے اٹھتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

  • جی ایس ٹی کو سترہ فیصد نیچے لایا جائے،ایف پی سی سی آئی

    جی ایس ٹی کو سترہ فیصد نیچے لایا جائے،ایف پی سی سی آئی

    کراچی : تاجروں کی ملک گیرتنظیم ایف پی سی سی آئی کےنومنتخب صدر نےاپنی پہلی پریس کانفرنس میں ہی حکومت سےجنرل سیلزٹیکس کوسترہ فیصد سےنیچےلانےکامطالبہ کردیا۔

    حکومت نےحال ہی میں مالی نقصان عوام کی جیبوں سےپوراکرنےکیلئے تیل مصنوعات پرعائد جی ایس ٹی کو سترہ سےبڑھاکر بائیس فیصدکردیا ہے،جس کو ایف پی سی سی آئی کےنومنتخب صدر میاں ادریس اور دیگر تاجر رہنماؤں نےسخت تنقیدکانشانہ بنایا۔

    تاجروں کامطالبہ تھاکہ حکومت سیلزٹیکس کی موجودہ شرح سترہ فیصد میں کمی کرے۔تاجروں نےکہاکہ حکومت سال دوہزار پندرہ کو امن کےساتھ معاشی بحالی کاسال بھی قرار دے۔اُن کاکہناتھاکہ بیمارصنعتوں کی بحالی اورکاروباری لاگت میں کمی کیلئےٹھوس اقدامات کئےجائیں۔

  • حکومت سانحہ پشاور پر کمیٹی بنا کر ڈھونگ نہ مچائے، راجا ناصرعباس

    حکومت سانحہ پشاور پر کمیٹی بنا کر ڈھونگ نہ مچائے، راجا ناصرعباس

    کراچی: مجلس وحدت المسلمین پاکستان مرکزی سیکریٹری جنرل راجا ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور ان کے خاندان کے بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات ملک کیلئے بہت بڑا سیکیورٹی رسک بن چکے ہیں۔

    کراچی میں مجلس وحدت المسلمین کے مرکز میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راجا ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ حکومت سانحہ پشاور پر کمیٹی بنا کر ڈھونگ نہ مچائے۔

    کمیٹی میں بھی دہشت گردوں کیلئے ہمدردی رکھنے والے لوگ موجود ہے،انھوں نے کہا کہ وزیر داخلہ عوام کو لالی پاپ دیکر چپ نہیں کراسکتے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف سیاست دانوں اور حکمرانوں کو ایک پیج پر ہونا ہوگا، انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو مذاکرات کے ذریعے پچھلے سال والا کھیل نہیں کھیلنے دیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو نظریاتی شکست دینے کیلئے علمائے کرام کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،علامہ راجا عباس جعفری نے کہا کہ دہشت گردوں کیخلاف نظریاتی ضرب عضب شروع کرنے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ فوج ضرب عضب کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیلائے کیونکہ ملک بھر کے حصے چھوٹے چھوٹے وزیرستان میں تبدیل ہوچکے ہیں ،انہوں نے کہا کہ عدالت عالیہ سزائے موت کے مجرموں کو ان کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے جلدی کرے ۔

  • بےوفا جاوید ہاشمی سے یہی سلوک ہونا چاہئے تھا، اعجازچوہدری

    بےوفا جاوید ہاشمی سے یہی سلوک ہونا چاہئے تھا، اعجازچوہدری

    گجرات : پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری نے کہا ہےکہ پارٹی کی پیٹھ میں چُھرا گھونپنے والے بے وفا جاوید ہاشمی کے ساتھ ایسا ہی سلوک ہونا چاہئے تھا۔

    انہوں نے کہا کہ ملتان کے ضمنی الیکشن میں میں یہی کہتا رہا کہ جاوید ہاشمی کو کسی صورت بھی جیتنا نہیں چاہئے، گجرات میں جمعہ چوبیس اکتوبر کو ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسہ کے انتظامات کے سلسلہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعجاز چوہدری نے کہا کہ گجرات کا جلسہ ناصرف تاریخ ساز ہو گا بلکہ سرگودھا کے جلسہ سے بھی بہتر اور مثالی ہو گا ۔

    انھوں نے کہا کہ جلسہ کی سیکیورٹی کی تمام تر ذمہ داری پنجاب حکومت کی ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ پنجاب حکومت جلسہ میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ پیدا نہیں کرے گی ۔

    انھوں نے کہا کہ لانگ مارچ شروع کرنے سے قبل کور کمیٹی کے تمام اجلاسوں میں جاوید ہاشمی موجود ہوتے رہے اور تمام تر پروگرام کا ان کو علم تھا مگر ہماری سمجھ میں آج تک یہ بات نہیں آئی کہ آخر ان کا مسئلہ  کیا تھا جو انھوں نے پارٹی کے ساتھ بے وفائی کرتے ہوئے پیٹھ میں چھرا گھونپ دیا ایسے بے وفاء کے ساتھ ایسا ہی سلوک ہونا چاہئے تھا۔

    انھوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کو دئے گئے چیک آج بھی کیش نہیں ہو سکے جبکہ حکومت کو سیلاب متاثرین پر لگے ٹیکس اور آبیانہ فوری طور پر معاف کر دینا چاہئے۔

    پنجاب میں بجلی کے زائد بلوں کے مد میں اب تک ستر ارب روپے وصول کر چکی ہے حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عوام کے زائد بل فوری طور پر ختم کئے جائیں۔

  • متحدہ رہنماؤں کوطالبان کی جانب سے بھتے کی پرچیاں موصول

    متحدہ رہنماؤں کوطالبان کی جانب سے بھتے کی پرچیاں موصول

    کراچی : بھتہ مافیا کراچی میں بے قابو ہوگئی، کالعدم تنظیم نے ایم کیو ایم کے رہنماؤں کو بھی بھتے کی پرچیاں بھیج دیں،ایم کیوا یم کے رہنما فاروق ستار کہتے ہیں کہ کالعدم تنظیم کی جانب سے ایم کیوایم کو سیاسی سرگرمیاں بند کرنے کی بھی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کےمتعدداراکین کوبھتے کی پرچیاں موصول ہونے رابطہ کمیٹی نے اظہار تشویش اور مذمت کا اظہار کیا ہے رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینئر ڈاکٹر فاروق ستار نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ ایم کیو ایم اور قائد تحریک الطاف حسین کو طالبان کیخلاف بولنے پر دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

    کالعدم تنظیم نے بھتہ نہ دینے کی صورت میں حملوں کی دھمکی دی ہے اوراراکین سے 5سے25لاکھ روپے تک بھتہ مانگاگیا ہے،انہوں نے بتایا کہ ’’تحریک طالبان زندہ باد‘‘  کے لیٹر ہیڈ پر نائن زیرو کے پتے پرخط موصول ہوا ہے،مذکورہ خط رابطہ کمیٹی کے گیارہ اراکین کے نام بھیجا گیا ہے جس میں خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار، بابر غوری، حیدر عباس رضوی، نسرین جلیل ودیگر شامل ہیں۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ جس طرح آئی ڈی پیز کی امداد کی جا رہی ہے اسی طرح طالبان رہنماؤں اور شہیدوں کے اہل خانہ کی بھی کفالت کی جائے اور اس سلسلے میں رقوم کی ادائیگی ان افرادکو کی جائے جن کے فون نمبرز مذکورہ خط میں درج کئے گئے ہیں۔

    فاروق ستار نے کہا کہ طالبان کی جانب سے پانچ سے پچیس لاکھ روپے تک کی رقم کا مطالبہ کیا گیا ہےاور یہ دھمکی دی گئی ہے کہ اگر رقم کا بندوبست نہ کیا گیا تو مذکورہ اراکین کہ جہنم واصل کر دیا جائے گا۔

    ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ  یہ خط پندرہ ستمبر کو موصول ہوا تھا اوررابطہ کمیٹی نے ایک ماہ قبل حکام بالاکوآگاہ کردیا تھا جس کے باوجود کوئی نوٹس نہیں لیاگیا۔

  • ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے تمام کھلاڑی باصلاحیت ہیں،شاہد آفریدی

    ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے تمام کھلاڑی باصلاحیت ہیں،شاہد آفریدی

    کراچی: قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نئے کپتان شاہد آفریدی نے قیادت ملنے پربورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ صرف پریشر کا کھیل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  شاہد خان آفریدی نے کہا کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی باصلاحیت ہیں، انہیں درست انداز میں کھلا نے کی ضرورت ہے۔ وہ دوہزار سولہ تک بہترین ٹیم بنانے کی کوشش کریں گے۔

    آفریدی اپنی پرفارمنس پر پوچھے گئے سوال پر سیخ پا ہوگئے، کہتے ہیں ان پر تنقید کرنے والے ماضی کو پہلے دیکھ لیں۔ بوم بوم نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ پریشر کا کھیل ہے۔ جو دباؤ برداشت کرلے وہ کامیاب رہتا ہے۔

    مصباح کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ اچھا پرفارم کررہے ہیں ایک سیریز سے کوئی نتیجہ اخذ نہیں کرنا چاہیے، آفریدی کا بطور کپتان پہلا امتحان پانچ اکتوبرکوآسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں ہوگا۔

  • وزیراعظم معاملات کوافہام وتفہیم سے حل کریں، ڈاکٹرفاروق ستار

    وزیراعظم معاملات کوافہام وتفہیم سے حل کریں، ڈاکٹرفاروق ستار

    کراچی:متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال میں ہمارا خاموش رہنا ممکن نہیں، قائد تحریک الطاف حسین نے اسلام آباد واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے،انہوں نے کہا کہ مسائل حل نہ ہوئے تو معاملات سے لاتعلق سے نہیں رہ سکتے۔

    ان خیالات  کا اظہار انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انکا کہنا تھا کہ اگرپرامن مظاہرین کو وزیراعظم ہاؤس جانے دیا جاتا تو کیا ہوجاتا،اسلام آباد کے حالات پورے ملک پر اثر انداز ہورہے ہیں، لوگ ذہنی پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں، ملکی معیشت کو ایک ہزار ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔

    ہماری وزیراعظم سے پرزور اپیل ہے کہ خدارا معاملے کو جلد ازجلد افہام وتفہیم سے حل کیا جائے، فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم نے ملک گیر یوم سوگ منا کر پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے کارکنان سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کل کے پولیس ایکشن سے ہماری معاملات کو سلجھانے کی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں،وزیر اعظم سے گذارش ہے کہ اگر ان ہاؤس تبدیلی آسکتی ہے تو اس پر فوری عمل درآمد کیا جائے۔،