Tag: prey

  • فلم پریڈیٹر 5 کا ٹیزر جاری

    فلم پریڈیٹر 5 کا ٹیزر جاری

    ہالی ووڈ کی ایکشن تھرلر فلم پریڈیٹر کے پانچویں سیکیول پرے کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

    پانچویں پریڈیٹر فلم کے آفیشل ٹیزر کا باضابطہ عنوان پرے ہے، یہ پہلا ٹریلر زیادہ کچھ ظاہر نہیں کرتا ہے لیکن زمین پر خلا باز شکاری کی واپسی کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

    اس مخلوق نے چھپے رہنے اور جدید انسانی جنگجوؤں کو دیکھنے کا انتخاب کیا، ان کی ٹیکنالوجی کے طریقوں کا مطالعہ کیا اور رفتہ رفتہ، اس شکاری نے جدید فوجی لڑاکا کی طرح بکتر بند اور دیگر سامان بنایا۔

    فلم پرے 5 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

  • شکار کو پکڑنے کے لیے تیندوے کی خطرناک چھلانگ، ویڈیو وائرل

    شکار کو پکڑنے کے لیے تیندوے کی خطرناک چھلانگ، ویڈیو وائرل

    چیتے اور تیندوے کی تیز رفتاری نہایت غیر معمولی ہے اور انسان تو کیا کئی جانور بھی ان کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہتے ہیں، اور جب بات ہو شکار پکڑنے کی تو ان کی پھرتی اور رفتار میں اور بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔

    بھارت میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ تیندوا کس طرح اپنے شکار تک پہنچنے کے لیے تیز رفتاری دکھاتا ہے۔

    یہ ویڈیو ایک بھارتی فاریسٹ افسر نے شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نصف رات کے وقت سنسان گلی میں تیزی کے ساتھ ایک جانور جو بظاہر بلی دکھائی دیتی ہے، اپنی جان بچانے کے لیے جالی والے دروازے کے اندر سے بھاگتی ہوئی نکل گئی۔

    بلی کی اس رفتار سے یوں لگتا ہے جیسے اسے پیچھے کوئی خطرہ ہے، اور اگلے ہی لمحے وہ خطرہ دکھائی دے جاتا ہے، ایک تیندوا اپنے شکار کو قابو کرنے کے لیے خطرناک تیز رفتاری سے دوڑ رہا ہے۔

    اگلے ہی لمحے ویڈیو دیکھنے والے حیرت میں مبتلا ہوجاتے ہیں جب تیندوا جالی والے دروازے سے چند قدم دور چھلانگ لگاتا ہے اور جست لگا کر تقریباً 5 فٹ بلند دروازہ پار کرلیتا ہے۔

    تیندوے کی اس پھرتی کو دیکھ کر یہ کہنا مشکل نہیں کہ بیچاری بلی شاید ہی اپنی جان بچا پائی ہو۔

    سوشل میڈیا پر 9 سیکنڈز کی اس وائرل ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں، کوئی بلی سے اظہار ہمدردی کر رہا ہے تو کوئی تیندوے کی اس صلاحیت پر حیران ہے۔

    یاد رہے کہ تیندوا 20 فٹ تک بلند کسی شے کو چھلانگ لگا کر پار کرسکتا ہے جبکہ ہوا میں 10 فٹ بلند چھلانگ لگا سکتا ہے۔

  • کراچی: اندھی گولی نے کم سن بچی کی جان لے لی

    کراچی: اندھی گولی نے کم سن بچی کی جان لے لی

    کراچی : شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں اندھی گولی کا نشانہ بننے 7 سالہ اقصیٰ دو روز تک زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد اسپتال میں دوران علاج زندگی کی بازی ہار گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں دو روز قبل اندھی گولی سے زخمی ہونے والی کمسن بچی اقصیٰ آج صبح زخموں کی تاب نہ لاتے اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی۔

    تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ پہلی جماعت کی طالبہ 7 سالہ اقصیٰ کو چھوٹے ہتھیار کی گولی لگی تھی، گولی دل کے قریب لگنے کے باعث موت واقع ہوئی ہے، واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔

    تفتیشی افسر نے میڈیا کو بتایا کہ کمسن مقتولہ کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ تیار کرلی گئی ہے جبکہ جناح اسپتال کے مردہ خانے میں اقصیٰ کا پورسٹ مارٹم جاری ہے، جس کی رپورٹ آنے بعد تفتیش کا دائرہ کار وسیع کریں گے۔

    تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ بچی اقصیٰ کے قتل کیس کے مقدمے میں قتل کی دفعات شامل کی جائیں گی جبکہ مقدمے دہشت گردی کی دفعہ شال کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

    تفتیشی افسر کے مطابق مقتولہ کو 100 گز کے فاصلے سے گولی لگی تھی، بچی کے جسم سے نکلنے والے سکے کا فرانزک ٹیسٹ کرائیں گے۔

    مقتول بچی کے والد محمد سلیم نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بچی کے علاج میں این آئی سی ایچ کے ڈاکٹرز نے کسر نہیں چھوڑی، ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ اقصیٰ کو لگایا جانے والا خون منہ اور ناک سے خارج ہو رہا تھا۔

    اقصیٰ کے والد کے مطابق ڈاکٹر نے کہا تھا کہ خون کا خراج رکنا ضروری ہے جس کے بعد آپریشن کیا جائے گا۔

    محمد سلیم کا کہنا ہے کہ سفاک ملزم کو پکڑ کر سخت سزا دی جائے اور واقعے کے مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی جائیں، اگر ملزم پولیس کی گرفت میں نہ آیا اور سزا نہیں ہوئی تو وہ دوبارہ ایسی حرکت کرے گا۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں پہلی جماعت کی طالبہ اقصیٰ کو اندھی گولی کا نشانہ بنی تھی، جس کے بعد اہل خانہ نے متاثرہ بچی کو اسپتال منتقل کیا تھا۔

    ڈاکٹرز نے اقصیٰ کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کردیا تھا مگر اُس کی طبیعت سنبھالے میں ہی نہیں آرہی تھی جس کے بعد اُسے وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا۔