Tag: price decrease

  • ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر سستا ہوگیا، نوٹیفکیشن جاری

    ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر سستا ہوگیا، نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد : پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) 19روپے 46 پیسے فی کلو سستی کردی گئی، جس کا اطلاق یکم  جولائی سے ہوگا، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا 11.8 کلوگرام کا گھریلو سلنڈر 229 روپے 54 پیسے سستا ہوگیا۔ جس کے بعد ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2092 روپے 13پیسے مقرر کردی گئی ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق جون کیلئے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2321 روپے67 پیسے مقرر کی گئی تھی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 177 روپے 29 پیسے مقرر کی گئی ہے، اس سے قبل جون میں فی کلو ایل پی جی کی قیمت 196 روپے75 پیسے تھی۔

  • گھی اور تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان

    گھی اور تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان

    اسلام آباد : حکومت پاکستان نے گھی اور خوردنی تیل کی قیمتیں کم کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا اطلاق ملک بھر کے تمام یوٹیلٹی اسٹورز میں فوری طور پر کیا جائے گا۔

    اس حوالے سے ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور خوردنی تیل کی قیمت میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔

    محکمہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق درجہ اوّل بناسپتی کی قیمت میں 34 روپے فی کلو کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد درجہ اوّل گھی 519سے کم کرکے 485 روپے کلو ہوگیا ہے۔

    اس کے علاوہ درجہ اوّل کوکنگ آئل ایک لیٹر کی قیمت میں 36روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد درجہ اوّل خوردنی تیل526 سے کم کرکے 490 روپے لیٹرکردیا گیا ہے۔

    اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ درجہ اوّل گھی پریمیم برانڈ گھی کی قیمت میں39روپے فی کلو کمی کی گئی جس کے بعد پریمیم برانڈ گھی کی قیمت524سے کم ہوکر485روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

    ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق ریلیف پیکج کے تحت آٹا، چینی، گھی پر دستیاب خصوصی سبسڈی میں بھی توسیع کی گئی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

  • گندم کی قیمتوں میں غیرمعمولی کمی کا رجحان

    گندم کی قیمتوں میں غیرمعمولی کمی کا رجحان

    کراچی : گندم کی قیمتوں میں غیرمعمولی کمی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے، اوپن مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران 8روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمتوں میں کمی کے رحجان کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران گندم کی قیمتوں میں8روپےکمی ریکارڈ ہوئی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ گندم کی قیمت میں مزید دو روپے کمی کے بعد63روپے فی کلو ہوگئی، حکومت کی جانب سے فلور ملز کو ایک لاکھ ٹن گندم فراہم کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق سرکاری گندم کی فراہمی کے بعد بھی فلور ملز نے قیمتوں میں کمی نہیں کی فلور ملز کا فائن آٹا74روپے کلواور ڈھائی نمبرآٹا70روپے کلو میں فروخت کیا جارہا ہے۔

    سرکاری نرخ 55روپے فی کلو پرمارکیٹ میں آٹا دستیاب نہیں ہے جبکہ آٹا چکیوں کو کم مقدارمیں گندم فراہمی پر قیمت میں 5روپے فی کلواضافہ ہوگیا۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ 129آٹاچکیوں کو16ہزار بوری یعنی12سو ٹن گندم فراہم کی گئی، 129آٹاچکیوں کی ماہانہ ضرورت 20ہزارٹن ہے۔