Tag: price increase

  • لاہور : ضلعی انتظامیہ نے روٹی اور نان کی قیمت میں اضافہ کردیا

    لاہور : ضلعی انتظامیہ نے روٹی اور نان کی قیمت میں اضافہ کردیا

    لاہور : روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے جس نے مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام کو مزید پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب گندم کی قیمت پر قابو تو نہ پاسکی لیکن ضلعی انتظامیہ نے روٹی اور نان کی قیمت میں 3روپے اضافہ کردیا۔

    ڈپٹی کمشنر لاہور نے سادہ روٹی کی قیمت13روپے مقرر کردی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جبکہ سادہ نان کی قیمت 20روپے مقرر کی گئی ہے۔

    پشاور میں روٹی کی قیمت میں دُگنا اضافہ - Mashriq TV

    واضح رہے کہ اس سے قبل سادہ روٹی کی قیمت 10اور نان کی قیمت 15روپے مقرر تھی۔

    روٹی کی قیمت میں اضافے پر شہریوں کا مؤقف ہے کہ پہلے ہی ان کے لیے دو وقت کی روٹی مسئلہ بنی ہوئی ہے چہ جائیکہ اب روٹی مزید مہنگی کردی گئی ہے۔

    شہریوں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب کہ گندم کی فصل ابھی اتری ہے آٹے کی قیمت میں اضافہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آٹے کی قیمت میں کمی لانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔

  • سبسڈائز 20 کلو آٹے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، غریب عوام بے حال

    سبسڈائز 20 کلو آٹے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، غریب عوام بے حال

    لاہور : آٹے کی قیمت میں ہوشربا اضافے کے 20 کلو آٹے کا تھیلا1310روپے تک جا پہنچا، فلور ملز مالکان نے مبینہ طور پر نرخوں میں من مانا اضافہ کرڈالا۔

    بجلی، پٹرول، سبزی اور گوشت کی قیمتوں میں اضافے ساتھ ہی آٹے کی قیمت بھی مزید بڑھا دی گئی مہنگائی کے ستائے شہریوں کیلئے دو وقت کی روٹی کھانا بھی مشکل ہوگیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ فلور ملز مالکان نے 20کلو آٹے کا تھیلا330روپے مہنگا کردیا، سبسڈائز20کلو آٹے کی قیمت980سے بڑھاکر1310روپے کردی گئی۔

    دوسری جانب فلورملز مالکان کا موقف ہے کہ سرکاری گندم کی قیمت1765 سےبڑھاکر2300روپےمن کردی گئی، سرکاری گندم کی قیمت بڑھنے سے سستے آٹے کی نئی قیمت مقررکی گئی ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ فی کلو آٹےکی قیمت16روپے50پیسے بڑھادی گئی ہے، آٹے کی قیمت میں اضافہ بدھ سے نافذالعمل ہوگا۔

    مہنگائی کے اس دور میں سستا آٹا نہ ملنے پر شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ اتنا مہنگا آٹا کیسے خریدیں؟ پہلے عام دکانوں سے کھلا آٹا مل جاتا تھا، اب وہ بھی دستیاب نہیں۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ چکی مالکان اس سے بھی مہنگا آٹا بیچ رہے ہیں، کہتے ہیں کہ گندم 500 روپے فی من مہنگی ہوگئی ہے تو وہ سستا آٹا نہیں بیچ سکتے۔

    دکانداروں اور شہریوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ آٹے کی سپلائی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اسکی قیمت پر بھی نظرثانی کی جائے۔

  • یوٹیلیٹی اسٹورز پر مہنگائی کا طوفان آگیا

    یوٹیلیٹی اسٹورز پر مہنگائی کا طوفان آگیا

    اسلام آباد: ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا، قیمتوں میں ردو بدل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر مہنگائی کا طوفان آگیا، اسٹورز پر برانڈڈ چائے، دودھ، مصالحہ جات، شہد، ٹوتھ پیسٹ، شیمپو اور دیگر اشیا مہنگی ہوگئیں۔

    یوٹیلٹی اسٹورز پر 950 گرام برانڈڈ چائے کی قیمت میں 198 روپے تک اضافہ ہوگیا جس کے بعد چائے 697 روپے سے بڑھ کر 895 روپے کی ہوگئی۔

    دودھ کی قیمت 177 روپے سے بڑھا کر 197 روپے، 260 گرام شہد کے جار کی قیمت میں 310 روپے سے بڑھا کر 425 روپے اور بچوں کے خشک دودھ کی قیمت 1360 روپے سے بڑھا کر 1450 روپے کر دی گئی۔

    مختلف برانڈز کے شیمپو کی قیمتوں میں بھی 30 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا۔

    یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کی قیمتوں میں ردو بدل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، اضافی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کیس کی سماعت

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کیس کی سماعت

    لاہور: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کیخلاف عدالت میں دائر درخواست کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔

    لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیے گئے میں اضافے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

    لاہور ہائی کورٹ میں سماعت کے موقع پر وفاقی حکومت، وزارت پیٹرولیم، وزارت داخلہ اور اوگرا کو نوٹس جاری کردیئے گئے۔

    لاہور ہائی کورٹ نے فریقین کو2ہفتے میں تحریری جواب داخل کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے درخواست گزار کو وزیراعظم کا نام بطور فریق واپس لینے کی ہدایت کی ہے۔

    یاد رہے کہ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ عالمی منڈی کےبرعکس قیمتیں بڑھائی گئیں، قیمت بڑھانے کے لیے کابینہ سے منظوری لی گئی اور نہ ہی وجوہات بتائی گئیں، قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوگا۔

    یاد رہے شہباز حکومت کی جانب سے ایک ہفتے میں پٹرول ساٹھ روپے فی لیٹرمہنگا کر دیا، 30 روپے اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 209 روپے 86 پیسے، ڈیزل 204 روپے 15 پیسے کا ہوگیا جبکہ مٹی کے تیل کی فی لیٹرقیمت میں 26 روپے 38 پیسے کا اضافہ ہوا۔

  • پام آئل کے بحران نے افریقہ کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا

    پام آئل کے بحران نے افریقہ کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا

    عابد جان : آئیوری کوسٹ میں ایک سڑک کے کنارے پر پکوڑوں کا اسٹال لگانے والے نوجوان کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمیت میں اضافے سے ہمارا کاروبار بھی بند ہوسکتا ہے۔

    اس نوجوان کا کہنا ہے کہ میں مزید کام کرنا نہیں چاہتا تھا کیونکہ میں نے سوچتا ہوں اگر تیل کی قیمت اتنی بڑھ گئی ہے تو میں کیا کماؤں گا؟۔

    روس اور یوکرین پام آئل پیدا نہیں کرتے ہیں کیونکہ یہ گرم علاقوں میں پیدا ہونے والی اجناس ہے لیکن روس کے حملے نے آج کی پیچیدہ طور پر باہم جڑی ہوئی عالمی معیشت پر دستک کے اثرات کو جنم دیا ہے۔

    روس یوکرین تنازعہ پام آئل کی قیمتوں میں اضافے کا بڑا سبب ہے، معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس تنازعہ سے خوراک کی قیمت کا بحران مزید گہرا ہوگا جس کا خمیازہ غریب افراد کوبھگتنا پڑے گا۔

    عالمی حالات کے اس تناظر میں پام آئل کے سب سے بڑے برآمد کنندہ ملک انڈونیشیا کو حالیہ دنوں میں کچھ برآمدات پر پابندی لگانے پر مجبور کردیا تاکہ قیمتوں پرقابو رکھا جا سکے۔

    زرعی اجناس کی کنسلٹنسی ایل ایم سی انٹرنیشنل کے بانی جیمز فرائی نے کہا ہے کہ ہم نے واقعی اس قسم کی صورتحال کا کبھی سامنا نہیں کیا، یہ افریقہ کے بڑے ممالک ہیں جنہیں یقینی طور پر اس کا نقصان اٹھانا پڑے گا۔

    انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے پورے ریجن میں پیٹرول اور تیل کی قیمتیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں اور ساتھ ہی لاکھوں افریقی وبائی امراض میں مبتلا ہورہے ہیں اس کی وجہ سے لوگ انتہائی غربت زندگی گزار رہے ہیں۔ پام آئل کی قیمتوں میں اضافہ بہت سے لوگوں کو سخت فیصلہ کرنے پر مجبور کردے گا۔

    اس کے علاوہ کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں بیوٹی انڈسٹری کی ایک کنسلٹنٹ لوسی کمانجا نے کہا کہ پام پر مبنی کوکنگ آئل میں 90 فیصد اضافے کا مطلب ہے کہ انہیں پھلوں اور گھریلو ضروریات میں کمی کرنا پڑ رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں بہت پریشان ہوں، مجھے نہیں معلوم کہ ہم کہاں جا رہے ہیں کیونکہ کھانے کی قیمت تقریباً دوگنی ہوگئی ہے، انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ عام لوگ کیسے زندہ رہیں گے۔

    یوکرین میں لڑائی شروع ہونے سے پہلے ہی مہنگائی عالمی سطح پر باعث تشویش بن چکی تھی، اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (ایف اے او) کے مطابق گزشتہ سال اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں 23 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا جو کہ ایک دہائی سے زائد عرصے میں سب سے زیادہ ہے۔

    رواں سال مارچ میں گوشت، ڈیری، چینی اور تیل کی عالمی قیمتوں کا اعشاریہ فروری سے 12.6فیصد کی "بڑی چھلانگ” کے بعد1990 کے بعد سے بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ کھانا پکانے کے تیل سب سے زیادہ متاثر ہونے والی مصنوعات میں شامل ہیں۔

    خشک سالی نے ارجنٹائن سے سویا بین تیل کی برآمدات اور کینیڈا میں ریپ سیڈ کی پیداوار کو تباہ کردیا۔ انڈونیشیا میں خراب موسم اور ملائیشیا میں کوویڈ سے متعلقہ امیگریشن پابندیوں نے پام آئل کی پیداوار کو روکا جو باغات میں کام کرنے والے مزدوروں کی کمی کا باعث بنا۔

    رواں سال مارچ میں پہلی بار پام آئل ہندوستان کے چار بڑے خوردنی تیلوں میں عارضی طور پر سب سے مہنگا ہو گیا جو اس بات کا اشارہ ہے کہ افریقہ کا تیل قابل اعتماد طور پر سب سے سستا تھا ختم ہوسکتا ہے۔

    جیروم کانگا جو آئیورین قصبے اڈیکے کے قریب دو ہیکٹر پر کھیتی باڑی کرتے ہیں نے کہا کہ وہ تین سال قبل پیداوار شروع کرنے کے بعد ملنے والی قیمتوں سے مایوس ہیں لیکن یہ بات خوش آئند ہے کہ دسمبر سے اور خاص طور پر فروری اور مارچ میں قیمتوں میں تقریباً 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    این اوبانیہ جو لاگوس نائیجیریا میں کھانے کی ایک چھوٹی سی دکان چلاتی ہیں نے کہا کہ وہ جو ریفائنڈ ریڈ پام آئل خریدتی ہیں، اس کی قیمت صرف پچھلے مہینے میں تقریباً 20 فیصد بڑھ گئی ہے، چھ بچوں کی ماں نے مزید کہا کہ مجھے پام آئل کے بغیر کھانا پکانا نہیں آتا۔

  • ماہ رمضان سے قبل مہنگائی میں کتنا اضافہ ہوا؟ اعداد وشمار جاری

    ماہ رمضان سے قبل مہنگائی میں کتنا اضافہ ہوا؟ اعداد وشمار جاری

    اسلام آباد : ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد وشمار جاری کردیئے، گزشتہ ہفتے مہنگائی میں0.53فیصد کا اضافہ ہوا۔

    ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی کی مجموعی شرح16.79فیصد تک پہنچ گئی، گزشتہ ایک ہفتےمیں24اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

    ایک ہفتے میں ٹماٹر29روپے اور پیاز9روپے مہنگا ہوا،5لیٹر برانڈڈ کوکنگ آئل کی قیمت میں49روپے ریکارڈ اضافہ ہوا۔

    ڈھائی کلوگھی کے ٹن میں10روپے تک اضافہ ہوا، 20کلوآٹے کا تھیلا بھی8روپے73پیسے مہنگا ہوگیا، گزشتہ ہفتےآلو، دالیں، دودھ، دہی، چاول، مہنگے ہوئے۔

    ادارہ شماریات کے مطابق مٹن، بیف بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہے، ایک ہفتےمیں7اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، گزشتہ ہفتے20اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

  • بچوں کی اسکول کی کتابیں کیوں مہنگی ہوئیں؟

    بچوں کی اسکول کی کتابیں کیوں مہنگی ہوئیں؟

    کراچی : سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے سیکرٹری حفیظ اللہ مہر نے کہا ہے کہ کتابوں کی لاگت میں اضافے کے باعث ان کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ کافی وقت سے کتابیں بنانے والے مزدوروں کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہوا تھا اور مزدور پرانی تنخواہوں پر کام کرنے کو تیار نہیں تھے۔ حفیظ اللہ مہر نے کہا کہ اب تو کتابوں کی تیاری میں استعمال ہونے والا مال بھی100فیصد تک مہنگا ہوچکا ہے۔سال2017کے بعد دیگر پبلشرز کی کتابیں دگنی مہنگی ہوچکی ہیں۔

    سیکرٹری سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں کسی بھی کتاب کی کوئی کمی نہیں، اگر کتابوں کی کمی کی شکایت موصول ہوتی ہے تو فوری کتابیں مہیا کرتے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ پہلی سے دسویں جماعت تک کتابیں فراہم کرچکا ہے، اب تک سندھ بھر میں 2کروڑ8لاکھ سے زائد کتابیں فراہم کرچکے ہیں۔

  • ملک بھر میں آٹے کی قیمت میں اضافہ، عوام پریشان

    ملک بھر میں آٹے کی قیمت میں اضافہ، عوام پریشان

    لاہور / پشاور / کوئٹہ : ملک کے مختلف شہروں میں آٹا مہنگا ہونے سے شہری پریشان ہیں ،،فلورملزمالکان کا کہنا ہے گندم کی ترسیل نہ ہونے پرآٹےکی قیمت بڑھ گئی، شہریوں نے انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہو یا فیصل آباد، پشاور ہو یا کوئٹہ ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں اچانک اضافے سے شہری پریشان ہوگئے ہیں، لاہور میں بیس کلو آٹے کی قیمت 805 سے بڑھا کر 925 کردی گئی۔

    تندور مالکان نے روٹی چھ روپے سے بڑھا کر آٹھ روپے کردی، فیصل آباد میں فلور ملز مالکان کا کہنا ہے سرکاری گندم نہ ملنے پر آٹے کی قیمت میں اضافہ کیا گیا۔

    ایک کلو آٹا45روپے کے بجائے 65 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ خیبرپختونخواہ میں بھی آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا، فلور ملز مالکان کا کہنا ہے پنجاب سے سے آٹے کی ترسیل نہ ہونے کے برابر ہے، کوئٹہ میں بھی آٹے کی قلت بڑھنے لگی، آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس کے آخر اور  رواں برس کی ابتدا میں ملک میں آٹے کا بحران پیدا ہوگیا تھا، ملک کے بعض علاقوں میں آٹے کی قیمت 85 روپے فی کلو تک جاپہنچی تھی۔

    مزید پڑھیں: آٹے کی قیمت سے متعلق بری خبر آ گئی

    فلور مل مالکان نے 40 روپے کلو آٹا فراہم کرنے سے انکار کردیا تھا۔ آٹے اور چینی کی قیمتوں میں اضافے پر وزیر اعظم نے بھی حکومتی کوتاہی کا اعتراف کیا تھا۔

  • خام تیل کی قیمت میں کمی کے بعد اب اضافہ کا رجحان

    خام تیل کی قیمت میں کمی کے بعد اب اضافہ کا رجحان

    نیویارک : عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں بدترین کمی کے بعد اب اضافہ دیکھا جارہا ہے، امریکی خام تیل کی قیمت19 ڈالر70سینٹس فی بیرل تک ہوگئی ہے، اوپیک اور روس کی جانب سے خام تیل پیداوار میں کمی کا آغاز ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، برینٹ خام تیل کی قیمت 26ڈالرسے تجاوز کرگئی برینٹ خام تیل کی قیمت26ڈالر62سینٹس فی بیرل ہوگئی ہے۔

    امریکی خام تیل کی قیمت میں چاراعشاریہ56 فیصد کااضافہ ہوا جس کے بعد امریکی خام تیل کیقیمت19 ڈالر70سینٹس فی بیرل ہوگئی۔

    دوسری جانب غیر ملکی خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ اوپیک اور روس کی جانب سے خام تیل پیداوار میں کمی کا آغاز ہوگیا ہے
    اوپیک، روس اور دیگر پیداواری ممالک نے یکم مئی سے پیداوار میں کمی شروع کی۔

    ان ممالک نے یومیہ پیداوار میں97لاکھ بیرل کمی شروع کردی، یاد رہے کہ اپریل میں اوپیک کی پیداوار13ماہ کی بلندترین سطح پر تھی۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل تک خام تیل کی قیمت 29 سال کی کم ترین سطح پر آگئی تھی، امریکی خام تیل 20 ڈالر پر ٹریڈ ہوتے دیکھا گیا تھا۔

  • عالمی منڈی : خام تیل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

    عالمی منڈی : خام تیل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

    نیویارک : عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں بدترین کمی کے بعد اب اضافہ دیکھا جارہا ہے، امریکی خام تیل کی قیمت 26 ڈالر تک ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، برینٹ خام تیل کی قیمت میں 3 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت 30 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

    امریکی خام تیل کی قیمت میں 3.37 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد امریکی خام تیل کی قیمت 26 ڈالر 96 سینٹس فی بیرل ہوگئی۔

    معاشی ماہرین کے مطابق خام تیل کی قیمت میں اضافہ قیمتوں پر ممکنہ معاہدے کی امید پر ہوا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ روس اور سعودی عرب میں قیمتوں پر معاہدہ جلد متوقع ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی منڈی میں اس وقت خام تیل کی قیمت 18 سال کی کم ترین سطح پر ہے، روس اور سعودی عرب نے پیداوار بڑھانے کے ساتھ قیمتوں میں بھی کمی کی ہے۔

    مجموعی طور پر کرونا وائرس کی وجہ سے عالمی سطح پر خام تیل کی طلب اور اس کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔

    چند روز قبل تک خام تیل کی قیمت 29 سال کی کم ترین سطح پر آگئی تھی، امریکی خام تیل 20 ڈالر پر ٹریڈ ہوتے دیکھا گیا تھا۔