Tag: price increase

  • ریل کے کرایوں میں اضافے کا نوٹی فیکیشن جاری

    ریل کے کرایوں میں اضافے کا نوٹی فیکیشن جاری

    اسلام آباد : پاکستان ریلوے نے مسافر بردار ٹرینوں کے کرایوں میں 7 دسمبر سے 10 سے 19 فیصد اضافے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے کراچی سے پشاور، سکھر، لاہور و راولپنڈی سمیت کئی شہروں کی مسافر بردار ٹرینوں کے کرائے میں اضافہ کردیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلوے حکام نے مسافر بردار ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

    نوٹیفیکشن کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی گرین لائن ، قراقرم کے اے سی بزنس کاکرایے میں 500، اکنامی کلاس کے کرایوں میں 170 روپے جبکہ کراچی ایکسپریس، بزنس ایکسپریس، شالیمار اور شاہ حسین ایکسپریس کے اےسی سلیپر 670 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

    وزارت ریلوے نے کراچی ایکسپریس، بزنس ایکسپریس، شالیمار اور شاہ حسین ایکسپریس کے اے سی بزنس میں 540 اے سی پارلر میں 390 اے سی اسٹینڈر 380 روپے جبکہ اکنامی کلاس کے کرائے میں 180 اضافے کا نوٹیفیکشن جاری کیا ہے۔

    ریلوے حکام کی جانب سےکراچی سے پشاورجانے والی خیبر میل ایکپسریس کےاےسی سلیپرکرایےمیں850 روپے،اےسی بزنس600 روپے اور اے سی اسٹینڈر490 ، اکنامی کلاس کےکرایے میں 190روپےبڑھائے گئے ہیں۔

    ریلوے حکام نے کراچی تا راولپنڈی سفر کرنے والی مسافر بردار ٹرین تیز گام کے اے سی سلیپرمیں890روپے، اکنامی کے لئے 210روپےجبکہ اےسی بزنس میں660، اےسی اسٹینڈرڈمیں 530اضافہ کیا گیا ہے۔

    ملت ایکسپریس فیصل آبادتک اےسی بزنس540،اکنامی کے لئے160روپے، بہاؤالدین ذکریاملتان کے لئےاےسی بزنس 480، اےسی اسٹینڈرڈکےلئے360روپے اور اکنامی کلاس کےکرائے میں 140روپے اضافے کا نوٹی فیکیشن جاری ہوا ہے۔

    وزارت ریلوے کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق پاکستان ایکسپریس کاراولپنڈی تک اکنامی کلاس میں250روپےجبکہ کراچی تاسکھراےسی سلیپرکیلئے350،اےسی بزنس کیلئے230روپے اضافہ کردیاگیا۔

    مسافروں کو کراچی سے سکھرلے جانے والی ٹرین کے اےسی اسٹینڈرڈکےلئے180، اکنامی کلاس کاکرایہ 80روپےبڑھادیاگیا۔

    وزارت ریلوے کی جانب سے 7 دسمبرسےمسافروں کی سہولت کے لیےٹکٹ بکنگ سینٹرز 24 گھنٹے کھلے رکھنے کا نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

  • پنیر، کافی، مشروبات، مشروم اور غیرملکی شہد سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

    پنیر، کافی، مشروبات، مشروم اور غیرملکی شہد سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے درآمدی اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ کردیا، دو سو سے زائد روز مرہ کی استعمال کی جانے والی اشیاء کی قیمتیں بڑھا دی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت ملک کو درپیش معاشی مسائل سے نکالنے کے لیے ٹیکس نیٹ ورک وسیع کرنے کیلئے کوشاں ہے، اس اقدام کے تحت جہاں عام اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا وہیں پر تعیش گاڑیوں پر بھی مزید ٹیکس عائد کردیا ہے۔

    وفاقی حکومت نے300 سے زائد درآمدی اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ کر دیا، پنیر، کافی، مشروبات، مشروم، غیرملکی شہد اور بہت کچھ مہنگا ہوگیا۔

    درآمدی اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، دوسو درآمدی اشیاء پر پہلی بار ریگولیٹری ڈیوٹی لگائی گئی ہے، تمام درآمدی سی فوڈ کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

    اس کے علاوہ وفاقی حکومت نے پولٹری فیڈ، گارمنٹس ،چاکلیٹ پیک شدہ اور1800سی سی سے بڑی گاڑیوں سمیت تین سو سے زائد درآمدی اشیائے تعیشات مہنگی کردیں۔

    دیگر اشیاء میں  پھول، سی فوڈ، پھل،سبزیاں، مشروبات، دہی، زیتون، سوئٹ کارن، بسکٹ، تمباکو، پیپر، پیپربورڈ، ٹوائلٹ پیپر، مومی کاغذ، ریگ مال، امپورٹڈشوز، اسپورٹس شوز، اسپورٹس ویئر، ملبوسات، مائیکرو فون، ہیڈ فون، ایئرفون، لاؤڈ اسپیکرز مہنگے کردیئے گئے۔

    ریموٹ کنٹرول، ایس یو وی، سائیکل، رکشہ، فانوس، ربر، پلاسٹک، تھرماس، ہیئرکلپس، ہیئرڈرائیرز، فرنیچر، ریموٹ کنٹرول فانوس، ربر، پلاسٹک بھی مہنگی کردی گئیں۔

    سینما ٹو گرافک فلموں کی درآمد پر بھی تین ہزارروپے فی منٹ کے حساب سے ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی گئی ہے جبکہ برآمدی شعبے کی سہولت کیلیے25سے زائد اشیاء پرعائد دو فیصد اضافی ڈیوٹی ختم کردی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق 1500سے دو ہزار سی سی تک کی گاڑیوں کو25ہزار ٹیکس سالانہ ادا کرنا ہو گا جبکہ دو ہزار سے2500 سی سی تک کی گاڑی مالکان ایک لاکھ ٹیکس ادا کریں گے، فیصلے کے مطابق میں 2500 سی سی سے اوپر گاڑیوں پر تین لاکھ کا ٹیکس عائد کیا گیا ہے

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، پیٹرول 92روپے لیٹر تک جا پہنچا

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، پیٹرول 92روپے لیٹر تک جا پہنچا

    اسلام آباد : نگراں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا، پیٹرول کی نئی قیمت91روپے96پیسے فی لیٹر ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں حکومت نے آتے ہی عوام کو عیدالفطر کی خوشیاں دینے کے بجائے ان پر پیٹرول بم گرا دیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مجموعی طور پرفی لیٹر21.41پیسے کا اضافہ کردیا۔

    ذرائع کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں4روپے26پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت91روپے96پیسےفی لیٹر ہوگی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں6روپے55پیسے اضافہ سے نئی قیمت105روپے31پیسےفی لیٹرہوجائے گی۔

    اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں6روپے14پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت74روپے99پیسے تک پہنچ گئی ہے، مٹی کے تیل کی قیمت میں4روپے46پیسے اضافہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں مٹی کےتیل کی نئی قیمت84روپے34پیسے ہوگی، واضح رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات12بجے سے ہوگا۔

    مزید پڑھیں: نگراں وزیر اعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری روک دی

    یاد رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری گزشتہ ماہ کے آخر میں وزارت خزانہ کو ارسال کی گئی تھی۔ تاہم یکم جون کو قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا تھا۔

    اس حوالے سے نگراں حکومت کے وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری روک لی۔

    ذرائع کے مطابق نگراں وزیر اعظم نے اوگرا کی جانب سے سفارش کردہ سمری پر خاموشی اختیار کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کو پرانی قیمتوں پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

  • سوئی گیس کی قیمت میں اضافہ شہریوں پرظلم ہے، واپس لیا جائے، تاجر برادری

    سوئی گیس کی قیمت میں اضافہ شہریوں پرظلم ہے، واپس لیا جائے، تاجر برادری

    اسلام آباد : چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ عامر وحید نے کہا کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی لمیٹڈ نے کمرشل گیس کی قیمت میں خاموشی سے تین گنا اضافہ کر دیا ہے،جس سے مہنگائی مزید بڑھے گی۔

    ان کا کہن اتھا کہ قیمت میں حالیہ اضافے سے نان اور روٹی بھی غریب آدمی کی پہنچ سے باہر ہوجائے گی، انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم فوری طور پر صورتحال کا نوٹس لیں اور کمرشل گیس کی قیمت میں ایل این جی کی قیمت کے برابر اضافہ واپس لینے کے احکامات جاری کریں۔

    اسلام آباد نان بائی اور اسمال ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ عامر وحید نے کہا کہ ایل این جی کی قیمت کے برابر کمرشل گیس کی قیمت مقرر کرنا شہریوں کے ساتھ زیادتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ زیادہ تر نان ہاؤسز گزشتہ تیس برس سے گیس استعمال کر رہے ہیں لہٰذا ان سے ایل این جی کی نئی قیمت کیسے وصول کی جا سکتی ہے؟

    انہوں نے خبر دار کیا کہ اس فیصلے کا آئندہ الیکشن میں حکمرانوں کی کاکردگی پر اثر پڑ سکتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ نئے گیس کنکشنوں کیلئے موجودہ قیمت تو قابل قبول ہوسکتی ہے لیکن پرانے کنکشنوں پر نئی قیمت کی وصولی کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہو گی، حکومت فوری طور پر فیصلے پر نظر ثانی کرے اور کمرشل گیس کی قیمت میں اضافہ واپس لے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

  • حکومت نے پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

    حکومت نے پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

    اسلام آباد : عوام کو زلزلے کے بعد مہنگائی کا ایک اور جھٹکا لگ گیا، حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں دو روپے 98 پیسے کا اضافہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے لئے بھیجی جانے والی سمری وزارت خزانہ نے کچھ ردو بدل کے بعد منظور کرلی۔

    وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلامیہ جاری کردیا ہے، پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں 2 روپے 98 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں پانچ روپے92 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

    مٹی کے تیل کی قیمت پانچ روپے94پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت70روپے26 پیسےہوگئی ہے، لائٹ ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں پانچ روپے 93 پیسے کا اضافے کے بعد نئی قیمت64روپے30 پیسے فی لیٹرہو گئی، پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

    عوام کی پریشانیوں کا رونے والے حکمرانوں کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافہ کے بعد اس کا براہ راست اثر پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں پڑے گا۔


    مزید پڑھیں: مہنگائی، بیروزگاری نواز شریف کا تحفہ ہیں، سراج الحق


    یاد رہے کہ گزشتہ روز بھیجی جانے والی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر2روپے98پیسے، ڈیزل کی قیمت10 روپے 25 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں11روپے72 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں12روپے 74پیسے اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • سبزی اورپھلوں کی قیمتوں میں ایک بار پھرہوشربا اضافہ، عوام پریشان

    سبزی اورپھلوں کی قیمتوں میں ایک بار پھرہوشربا اضافہ، عوام پریشان

    کراچی : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بعد ملک بھر میں سبزی اور پھلوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے، عوام کا مطالبہ ہے مہنگائی پر قابو پانے کے لئے حکومت فوری اقدامات کرے۔

    تفصیلات کے مطابق ہر پندرہ روز بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے عوام پر مہنگائی کا نیا بوجھ ڈال دیا ہے، قیمتوں میں اضافے نے اب اپنا اثر بھی دکھانا شروع کردیا ہے، ملک بھر میں پھلوں، سبزیوں اور دیگر اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں کو پرلگ گئے۔

    لاہور میں بھنڈی ڈیڑھ سو روپے کلو اور سبزمرچ کی قیمت سو روپے کلوتک پہنچ گئی، پھل بھی مقررکردہ قیمتوں پر دستیاب نہیں ہیں، دکانداروں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے مقررکردہ نرخوں کی فہرست درست نہیں ہے۔

    ملتان سبزی مارکیٹ میں بھنڈی کی قیمت ریکارڈ دو سو روپے فی کلو تک پہنچ گئی، مٹر اسی روپے فی کلو تک جا پہنچے،غریب عوام جائیں تو جائیں کہاں؟

    سکھر میں کریلا، بھنڈی اور تورئی کی قیمتیں ایک سو ساٹھ روپے فی کلو تک جا پہنچیں، قیمتیں سن کر شہری پریشان ہیں کہ بچوں کو کیا کھلائیں اور کیا نہ کھلائیں؟

    اس کے علاوہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مرغی اور گائے کے گوشت کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، شہری سوال کرتے ہیں کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کا خمیازہ عوام کب تک بھگتتے رہیں گے؟

    واضح رہے کہ مہنگائی کی شرح میں اضافہ اب ایک عام سی بات بنتی جارہی ہے جس سے متوسط اور غریب طبقے کو براہ راست نقصان ہورہا ہے۔

    متعلقہ اداروں کے افسران نے اپنی نااہلی اور کرپشن کا بوجھ عوام ڈالتے ہوئے پیٹرول کی قیمتیں بڑھا دی ہیں جس سے مہنگائی کا نیا سیلاب آگیا ہے۔

  • نئے سال کے آغازپرپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

    نئے سال کے آغازپرپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

    اسلام آباد : حکومت نے عوام پر ایک بار پھر پیٹرول بم گرادیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے باعث پیٹرول 81.53 پیسے فی لیٹر تک جا پہنچا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کرکے عوام کی مشکلات میں بھی اضافہ کردیا، مہنگائی کی چکی میں پسے ہوئے عوام اب پیٹرول مزید مہنگا خریدنے پر مجبور ہوگئے۔

    حکومت کی جانب سے سال نو کےآغاز میں ہی عوام پر پیٹرول بم گرا دیا گیا، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4روپے6پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

    مشیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا گیا، بھارت،بنگلہ دیش اورترکی کے مقابلے میں پاکستان میں پٹرول کی قیمت ابھی بھی کم ہے۔

    مشیر خزانہ نے کہا کہ اب پیٹرول کی نئی قیمت 81.53 روپے فی لیٹر ہوگی، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 96 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ مٹی کے تیل کی قیمت فی لیٹر 6 روپے 74 پیسےکا اضافہ سے 64.30 روپےفی لیٹر ہوگئی ہے۔

    ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 69 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعدا س کی نئی قیمت 89.91  روپےفی لیٹر ہوگی، لائٹ ڈیزل کی قیمت بھی بڑھادی گئی، نئی قیمت58.37 روپےفی لیٹر ہوگی، مٹی کے تیل کی قیمت6 روپے 79 پیسےاضافے سے 64.30 روپےفی لیٹر ہوگئی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کی گئی تھی جسے منظور کرلیا گیا۔ قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

  • پیاز اور ٹماٹرکی قیمتیں تاحال قابو میں نہ آسکیں

    پیاز اور ٹماٹرکی قیمتیں تاحال قابو میں نہ آسکیں

    کراچی : بیرون ملک سے سبزیوں کی درآمد بھی عوام کی پریشانی دور نہ کرسکی۔ سبزیاں ایران سے آنے کے باوجود سبزیوں کی قیمتوں میں کمی نہ ہوئی، پیاز اور ٹماٹر کی قیمتیں تاحال قابو میں نہ آسکیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ٹماٹر اور پیاز کی قیمتیں بدستور آسمان پر ہیں، محرم کی تعطیلات کے باعث سپلائی نہ ہونے سے ایک بار پھر سبزیوں کی قیمتیں آسمان پر جا پہنچیں، متعلقہ حکام بھی پیاز اور ٹماٹر کے بحران پر قابو پانے میں ناکام ہوگئے۔

    منڈی میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت ایک سو چالیس روپے اورریٹیل سطح پر اس کی قیمت دو سو روپے کلو تک جاپہنچی، دیگر سبزیوں کی طرح اب ٹماٹر اور پیاز بھی عام آدمی کی دسترس سے باہر ہورہے ہیں۔

    پیاز کی فی کلو قیمت ہول سیل میں پچپن روپے جبکہ ریٹیل سطح پر ساٹھ سے ستر روپے ریکارڈکی گئی ہے۔

    علاوہ ازیں لاہور اوراسلام آباد میں بھی سبزیوں کی قیمتیں معمول پر نہیں آئیں، کوئٹہ میں بھی سپلائی نہ ہونے قیمتوں کو پرلگ گئے۔ ٹماٹر ڈھائی سو روپے جبکہ پیاز سو روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔


    مزید پڑھیں: ملک بھرمیں پیازاورٹماٹرکی قیمتوں کو آگ لگ گئی


    عوام کی کمر مہنگائی نے ویسے ہی توڑ رکھی ہے اوپرسے ہر کھانے میں استعمال ہونے والی سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ جانے سے شہری پریشان حال ہیں مگرحکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔