Tag: Price of chicken

  • عید سے قبل ہی مرغی کے گوشت کی قیمت آسمان تک جا پہنچی

    عید سے قبل ہی مرغی کے گوشت کی قیمت آسمان تک جا پہنچی

    کراچی : اندرون سندھ سمیت کراچی میں عید سے قبل مرغی کے گوشت کو ایک بار پھر پر لگ گئے، چکن کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے افضل پرویز کی رپورٹ کے مطابق عید الفطر کے قریب آتے ہی منافع خور سرگرم ہوگئے، چکن مہنگا ہونے سے عام آدمی کے لیے گوشت کھانا ناممکن ہوچکا ہے۔

    ماہ رمضان میں روزہ داروں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی مہم ناکام ہوگئی اور بغیر کسی نتیجے کے دم توڑ گئی ضلعی انتظامیہ کے نمائندے ناجائز منافع خوروں کیخلاف محض دکھاوے کے اقدامات کرتے نظر آتے ہیں۔

    کمشنر کراچی کی جاری کردی ریٹ لسٹ کے مطابق زندہ مرغی 428روپے جبکہ مرغی کا گوشت 666روپے مقرر کیا گیا ہے لیکن شہر کی کسی دکان پر اس قیمت پر مرغی کا گوشت دستیاب نہیں۔

    دوسری جانب شہر میں عام طور پر مرغی کا گوشت 760روپے سے لے کر 800 روپے تک فروخت کیاجارہا ہے۔

    اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جاتے تو عوام جو یقینیہ طور پر ریلیف مل سکتا تھا۔

  • کراچی میں مرغی کے گوشت کی قیمت مقرر

    کراچی میں مرغی کے گوشت کی قیمت مقرر

    کراچی میں سرکاری سطح پر مرغی کی قیمتوں میں کمی کرتے ہوئے کمشنر کراچی نے مرغی کے نئے نرخ مقرر کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی سلیم راجپوت نے زندہ مرغی اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

    جس کے مطابق مرغی کا فی کلوگوشت 68روپے سستا ہوگیا جبکہ زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 44روپے کمی ہوگئی۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق ریٹیلرز کیلئے مرغی کے گوشت کی قیمت 502روپے فی کلو مقررکردی گئی ہے۔

    پولٹری فارم کے لیے ایک کلو زندہ مرغی کےنرخ 310روپے فی کلو اور ڈھائی فیصد منافع کےساتھ مرغی کے ہول سیل نرخ 318روپے فی کلو مقرر کیے گئے ہیں۔

    اس کے علاوہ دو فیصد منافع کے ساتھ مرغی کے ریٹیلرز کیلئے324 روپے فی کلو نرخ مقرر کیے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت570روپے کلو تھی، زندہ مرغی کی فی کلو سرکاری قیمت 368روپے تھی۔

  • مرغی کے گوشت کی قیمت میں من مانا اضافہ

    مرغی کے گوشت کی قیمت میں من مانا اضافہ

    لاہور : ناجائز منافع خوروں نے مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیا، نئے نرخ 602روپے فی کلو ہوگئے، شہریوں نے متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کردی۔

    ملک بھر میں مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آگیا۔ اشیائے خورد ونوش کے ساتھ ساتھ مرغی کے گوشت کی قیمت کو بھی پر لگ گئے۔ قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    ذرائع کے مطابق لاہور میں ایک مرتبہ پھر مرغی کی قیمت 600 روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی، نرخ 602 روپے تک پہنچ گئے جبکہ چکن کا قیمہ 1100 روپے فی کلو سے بھی بڑھ گیا۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ چکن کا ریٹ تو اب گائے کے گوشت کے برابر ہوگیا ہے، دکاندار خود بھی گوشت کی بڑھتی قیمتوں سے پریشان ہیں۔

    دکاندارں کا کہنا ہے کہ ریٹ بڑھتا ہے تو گاہک خریداری چھوڑ دیتا ہے، زیادہ تر لوگ مرغی کی بجائے گائے کے گوشت کو ترجیح دے رہے ہیں۔

    شہریوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں توازن رکھنے کیلئے پولٹری مافیا کو کنٹرول کیا جائے۔