Tag: price of Corona vaccine

  • ‘نجی شعبہ کورونا ویکسین کی من مانی قیمت چاہتا ہے مگر حکومت بلیک میل نہیں ہوگی’

    ‘نجی شعبہ کورونا ویکسین کی من مانی قیمت چاہتا ہے مگر حکومت بلیک میل نہیں ہوگی’

    اسلام آباد : پارلیمانی سیکریٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد کا کہنا ہے کہ پرائیو ٹ سیکٹر کو کورونا ویکسین پرمن مانی قیمت چاہیئے لیکن حکومت بلیک میل نہیں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پارلیمانی سیکریٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا صوبوں کو ویکیسن کے حوالے تحریری اجازت کی نہیں بلکہ صرف ڈریپ کے پاس رجسٹریشن ضروری ہے، حکومت نے 4 ویکیسن کی اجازت دی ہے، صوبوں کو صرف منگوانے والی ویکسین سے متعلق ڈریپ کو بتانا ہے۔

    ڈاکٹر نوشین حامد کا کہنا تھا کہ پرائیو ٹ سیکٹر کو کورونا ویکسین پرمن مانی قیمت چاہیئے لیکن حکومت بلیک میل نہیں ہوگی اور عوام پرکوئی بوجھ نہیں ڈالیں گی۔

    پارلیمانی سیکریٹری صحت نے کہا کہ جہاں تک ویکسین منگوانے کے لئے اجازت کا تعلق ہے توسندھ حکومت کو ڈریپ میں رجسٹریشن کروانی چاہیئے، اس کا تعلق وفاق یا وزیراعظم سے نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کوروناکی نئی قسم بچوں کوبھی بہت زیادہ متاثر کررہی ہے، فی الوقت بچوں کو ویکسین لگانے کا تجربہ نہیں کیا گیا، صورتحال دیکھ کرلگ رہا ہے کہ جلد دنیا میں بچوں کو بھی ویکسین لگائی جائے گی۔

  • کرونا ویکسین کی قیمت کتنی ہوگی؟

    کرونا ویکسین کی قیمت کتنی ہوگی؟

    واشنگٹن: امریکا میں کرونا ویکسین کی کامیاب آزمائش مکمل ہوچکی ، اب اس کی قیمت سے متعلق بھی اہم خبر سامنے آئی ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی فارما کمپنی ماڈرنا کے سی ای او اسٹیفن بینسل نے بتایا کہ کمپنی کی جانب سے تیار کردہ کرونا ویکسین کی قیمت پچیس سے سینتیس ڈالر کے درمیان ہوگی اسے انجیکشن کی صورت میں استعمال میں لایا جائے گا اور یہ عالمی وبا میں مبتلا مریضوں کے لئے مناسب قیمت ہے، ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ سپلائی کی مقدار کے مطابق فی خوراک کی قیمت الگ الگ ہوگی۔کورونا ویکسینغیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو دئیے گئے انٹرویو میں کمپنی کے چیف ایگزیکیٹو افسر کا کہنا تھا کہ وہ یووپی یونین کے ساتھ ویکسین کی سپلائی کے معاہدہ کے قریب ہے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ رواں برس کے آخر تک کمپنی دو کروڑ خوراک تیار کرلے گی یورپی یونین کو اس برس تک یہ کم مقدار میں دستیاب ہوگی۔

    یہ بھی پڑھیں:  بڑی خوشخبری؛ ایک اور کرونا ویکسین تیار

    واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے امریکا کی ایک اور دواساز کمپنی نے کرونا ویکسین بنانےکا دعویٰ کیا تھا، امریکی دو اسازکمپنی موڈرنا کا دعویٰ ہے کہ نئی بنائی گئی کرونا ویکسین 94.5 فیصد مؤثرہے۔

    اس سے قبل امریکا کی فارما کمپنی فائزر نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے کرونا ویکسین کے فیز تھری کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس کے 90 فی صد مؤثر نتائج سامنے آئے ہیں ، اس حوالے سے سی ای او امریکی فارما کمپنی فائزر البرٹ برلا کا کہنا تھا کہ آج انسانی تاریخ اور سائنس کیلئے بہت بڑا دن ہے، فائزر نے جرمنی کی کمپنی بائیواینٹیک کےساتھ مل یہ ویکسین تیار کی تھی۔