Tag: price of electricity

  • ’’قوم کیلئے خوشخبری، بجلی کی قیمتوں میں 30 فیصد تک کمی کا اعلان جلد ہونیوالا ہے‘‘

    ’’قوم کیلئے خوشخبری، بجلی کی قیمتوں میں 30 فیصد تک کمی کا اعلان جلد ہونیوالا ہے‘‘

    استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما محمود مولوی نے کہا کہ ہے کہ قوم کیلئے خوشخبری، بجلی کی قیمتوں میں 30 فیصد تک کمی کا اعلان جلد ہونیوالا ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی اور  وزیراعظم عمران  خان کے سابق مشیر برائے بحری امور  محمود مولوی نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات کررہی ہے، جلد خوشخبری ملے گی۔

    قوم کو جلد بجلی کی قیمتوں میں کمی کی خوشخبری ملے گی، وزیر اعظم

    محمود مولوی نے کہا کہ بجلی بلوں میں کمی سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا ساتھ ہی عوام اور تاجروں کے مسائل میں کمی آئے گی۔

    استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما محمود مولوی نے مزید کہا کہ صنعتی سیکٹر کی بقاکے لیے بھی بجلی کی قیمتوں میں کمی ناگزیر ہے۔

  • بجلی کی قیمت : نگران وزیر توانائی نے بری خبر سنادی

    بجلی کی قیمت : نگران وزیر توانائی نے بری خبر سنادی

    اسلام آباد : نگران وزیر توانائی محمد علی نے بجلی کی قیمت کے حوالے سے صارفین کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ان کا کہنا ہے کہ ڈالر ریٹ میں کمی آنے تک بجلی کی قیمت میں کمی کرنا مشکل ہے۔

    نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر توانائی نے بتایا کہ 60فیصد بلنگ ریکوری نہیں ہوتی، جس پر کام کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پی آئی اے، اسٹیل ملز بند نہیں کرسکتے، اس سے لاکھوں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے تاہم آہستہ آہستہ چیزوں کو ٹھیک کررہے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں نگران وزیر توانائی محمد علی کا کہنا تھا کہ سال2020سے قبل فرنس آئل سے فائدہ نہیں ہورہا تھا لیکن آج ہورہا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پانچ ڈسکوز میں جہاں بجلی چوری ہوتی ہے کارروائی کی جائے گی، ہم آئی پی پیز کی حمایت نہیں کررہے۔

    بجلی کے بلوں میں ریلیف کا پلان مسترد

    واضح رہے کہ نگران حکومت کی جانب سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بجلی کے بلوں کے حوالے سے دیا گیا ریلیف پلان مسترد کردیا ہے۔

    ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پلان میں بتایا گیا تھا کہ بجلی کے بلوں میں ریلیف سے ساڑھے 6 ارب روپے سے کم کا اثر پڑے گا، آئی ایم ایف نے پلان مسترد کرتے ہوئے 15 ارب روپے سے زائد کا اثر بتایا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے 15 ارب کی مالیاتی گنجائش پوری کرنے کا پلان بھی مانگ لیا ہے۔

  • ’’بجلی کی بڑھتی قیمتوں کی ذمہ دار صرف ن لیگ اور پی ڈی ایم ہیں‘‘

    ’’بجلی کی بڑھتی قیمتوں کی ذمہ دار صرف ن لیگ اور پی ڈی ایم ہیں‘‘

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ آئندہ چند مہینوں میں بجلی کی قیمت تقریباً 85 روپے فی یونٹ تک بڑھے گی، بجلی کی بڑھتی قیمتوں کی ذمہ دار صرف ن لیگ اور پی ڈی ایم ہیں۔

    اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت کے دوران بجلی کی قیمت 16 روپے فی یونٹ تھی، گزشتہ 15 ماہ میں 325 فیصد اضافےسے اب تقریباً 68 روپے فی یونٹ ہے۔

    عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کرکے عوام پر مزید بوجھ ڈال رہی تھی، اب ن لیگی رہنما قیمتوں میں اضافے سے خود کو الگ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    عوام یہ بات یاد رکھے کہ ن لیگ اور پی ڈی ایم کی حکومت نے ملک میں مہنگائی، بجلی کی قیمت میں انتہائی ہوشربا اضافے کو جنم دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے پاکستان کو مہنگی درآمدی توانائی پر منحصر کیا، پیدا ہونے والی 70فیصد بجلی کا انحصار درآمدی ایندھن پر ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ روپے کی قدر میں کمی ایندھن کی قیمتوں میں ایڈجسٹمنٹ کو بڑھارہی ہے، ٹیک اینڈ پے کنٹریکٹس کی وجہ سےادائیگی اس سال 2ہزار بلین روپے کو چھو چکی ہے۔

  • پیٹرول کے بعد بجلی کی قیمت میں بھی بڑے اضافے کا امکان

    اسلام آباد : بجلی کی قیمت میں 4 روپے 5پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے ، نیپرا ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے درخواست پر فیصلہ جاری کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیپرا جناب اننجینئر توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت بجلی کی قیمت میں4روپے5پیسےفی یونٹ اضافے کی درخواست پر عوامی سماعت ہوئی۔

    سی پی پی اے جی نے ایف سی اے مد میں 4 روپے 5 پیسے فی یونٹ اضافےکی درخواست دی ، جس میں کہا کہ گزشتہ ماہ 12 ارب55 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی، پیدا شدہ بجلی کی مجموعی لاگت 133 ارب روپے رہی۔

    درخواست میں کہا گیا کہ ڈیزل سے 27 روپے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی، فرنس آئل سےپیدا بجلی کی لاگت28روپے فی یونٹ رہی، ایل این جی سے 16 روپے، کوئلے سے بجلی 14 روپے فی یونٹ بنی اور 31 روپے فی یونٹ بجلی لاسز کی نذر ہوئی۔

    نیپرا نے کہا کہ ڈیٹا کی ابتدائی جانچ پڑتال کے مطابق ایف سی اےمد میں3 روپے 99 پیسے بنتا ہے ، مارچ کا ایف سی اے صارفین سے2 روپے 86 پیسے فی یونٹ چارج کیا گیا تھا۔

    اپریل کا ایف سی اے مارچ کی نسبت1روپے13 پیسے جون میں زیادہ چارج ہوگا اور اس کا اطلاق بھی صرف ایک ماہ کےلئے ہو گا، اطلاق ڈسکوز کے صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہو گا تاہم الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہو گا۔

    نیپرا نے ڈسکوز کے اپریل کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے سماعت مکمل کرلی ، اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔

  • بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

    بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

    اسلام آباد : نیپرا نے 3 روپے 10 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کردی ، نئی قیمتوں کا اطلاق صرف فروری کےمہینےکے بلوں پر ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق  نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے دسمبرکے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی اور نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

    نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ سی پی پی اے جی نے 3 روپے 12 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی ، جس کے بعد اتھارٹی نے یکم فروری 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی۔

    نوٹیفیکیشن کے مطابق اس کا اطلاق صرف فروری کے مہینے کے بلوں پر ہوگا۔

    نیپرا کا کہنا ہے کہ اس سے قبل نومبر کا ایف سی اے صارفین سے 4 روپے 30 پیسے جنوری میں چارج کیا گیا تھا، جو کہ صرف 1 مہینے کے لئے تھا ، دسمبر کا ایف سی اے نومبر کی نسبت 1 روپے 20 پیسے فروری میں کم چارج کیا جائے گا۔

    حکام نے کہا کہ اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا جبکہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

  • بجلی 4.30 روپے فی یونٹ  مہنگی کردی گئی

    بجلی 4.30 روپے فی یونٹ مہنگی کردی گئی

    اسلام آباد : نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی 4.30 روپے فی یونٹ مہنگی کر دی، اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین کےعلاوہ تمام صارفین پر ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 4.30 روپے فی یونٹ اضافہ کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

    جس میں کہا گیا ہے کہ نیپرانےنومبر2021کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں اضافہ کیاہے ، لائف لائن صارفین کےعلاوہ تمام صارفین پر اضافے کا اطلاق ہوگا۔

    یاد رہے دسمبر کے آخر میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نومبر کے لیے بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سماعت مکمل کی تھی ۔

    دوران سماعت نیپرا کا کہنا تھا کہ سی پی پی اے کے اعداد و شمار کا جائزہ لیں گے، اعداد و شمار درست ہونے پر 4 روپے 33 پیسے فی یونٹ اضافہ منظور ہوگا۔

    سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے قیمتوں میں 4 روپے 33 پیسے اضافے کی درخواست کی تھی۔

  • صارفین کیلئے بری خبر، بجلی پھر مہنگی کر دی گئی

    صارفین کیلئے بری خبر، بجلی پھر مہنگی کر دی گئی

    اسلام آباد : نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں 1روپے 95 پیسےفی یونٹ اضافہ کردیا ، اطلاق صرف اکتوبر کے مہینے کے بلوں پرہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) نے 1روپے95پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی اور نوٹی فکیشن جاری کردیا، منظوری اگست کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔

    نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ منظوری کا اطلاق صرف اکتوبر کے مہینے کے بلوں پرہوگا، اطلاق ڈسکوز کے صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا۔

    نیپرا کا کہنا تھا کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کااطلاق کےالیکٹرک صارفین پرنہیں ہوگا۔

    سی پی پی اے جی نے 2روپے 7 پیسےفی یونٹ اضافےکی درخواست کی تھی ، اتھارٹی نے 30 ستمبر 2021 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔

    یاد رہے 4 روز قبل نیپرا نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 65 پیسے مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔

    نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد بجلی کی فی یونٹ قیمت 16.44 سے بڑھ کر 18.09 روپے فی یونٹ ہوگئی، جس کی وجہ سے بجلی صارفین پر 90 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

  • بجلی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

    بجلی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

    اسلام آباد : نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں 1روپے 38 پیسےفی یونٹ اضافہ کردیا ، اضافے کا اطلاق صرف ستمبرکے بلوں پر ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت1روپے 38 پیسےفی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    نیپرا نے نوٹیفکیشن میں کہا کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق صرف ستمبرکے بلوں پر ہوگا، بجلی کی قیمت میں اضافہ جولائی کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیاگیا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق فیصلے کا اطلاق ڈسکوزکے صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پرہوگا، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کااطلاق کے الیکٹرک صارفین پربھی نہیں ہوگا۔

    سی پی پی اے جی نے 1روپے 47 پیسےفی یونٹ اضافےکی درخواست کی تھی ، اتھارٹی نے یکم ستمبر 2021 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔

  • بجلی صارفین کو جون کے بلوں میں بڑا ریلیف مل گیا

    بجلی صارفین کو جون کے بلوں میں بڑا ریلیف مل گیا

    اسلام آباد : نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں 44 پیسے فی یونٹ کی کمی کردی ، بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق صرف جون کے بلوں پر ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں44 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی اور اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

    نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمی کی منظوری اپریل کےماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں دی گئی، بجلی کی قیمت میں کمی کااطلاق صرف جون کے بلوں پر ہوگا۔

    نیپرا کا کہنا ہے کہ قیمت میں کمی کا اطلاق 300یونٹ تک استعمال کرنیوالےڈسکوزصارفین پرہوگا جبکہ انڈسٹریل سپورٹ پیکج سےفائدہ لینے والے صنعتی صارفین اور کے الیکٹرک صارفین پربھی نہیں ہوگا۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق سی پی پی اے جی نے84 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے اگست و اکتوبر 2020کے ایف سی اےمدمیں 7.5 بلین کی کٹوتی کی تھی۔

    نیپرا نے کہا ہے کہ اعدادوشمار کی بنیاد پر کٹوتی کی رقم سے4.4 بلین روپےجاری کرنےکافیصلہ کیا ہے ، اتھارٹی نے2جون 2021 کو ایف سی اے پرعوامی سماعت کی تھی۔

  • نیپرا نے بجلی کی قیمت میں52 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا

    نیپرا نے بجلی کی قیمت میں52 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا

    اسلام آباد : نیپرا نے بجلی کی قیمت میں52 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا اور بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر 50ارب 70 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، اضافہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق عوام کو بجلی کا جھٹکا لگنے والا ہے، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیرٹی اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا۔

    اس حوالے سے نیپرا ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں52پیسے فی یونٹ اٖضافہ کیا گیا ہے، صارفین پر50ارب70کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا،33پیسے فی یونٹ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافہ کیا گیا۔

    نیپرا کے مطابق 19پیسے فی یونٹ گزشتہ بقایاجات کی مد میں اضافہ کیا گیا، بجلی کمپنیاں رواں سال کے33ارب کے بقایا جات وصول کریں گی، بجلی کمپنیوں کو گزشتہ بقایاجات کی مد میں بھی19ارب70کروڑ روپے ادا کیے جائیں گے۔