Tag: price up

  • دالوں کی قیمت میں 70 روپے فی کلو اضافہ

    دالوں کی قیمت میں 70 روپے فی کلو اضافہ

    اسلام آباد: عید الاضحیٰ کے قریب آتے ہی یوٹیلیٹی اسٹورز پر اہم اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا، دالوں کی قیمت میں 5 سے 70 روپے فی کلو تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مہنگائی کے مارے عوام کے لیے مزید مشکل پیدا کردی گئی، یوٹیلیٹی اسٹورز پر اہم اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا جن میں دالیں، گھی اور کوکنگ آئل شامل ہیں۔

    یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف اشیا میں قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری ہوگا۔

    یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق دالوں کی قیمت میں 5 سے 70 روپے فی کلو تک کا اضافہ کیا گیا ہے، گھی کی قیمت میں 8 سے 60 روپے اور کوکنگ آئل 9 سے 65 روپے تک مہنگا ہوگیا ہے۔

    نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز میں دال ماش فی کلو 70 روپے، مسور دال 25 اور دال چنا 5 روپے فی کلو مہنگی ہوگئی ہے۔

  • ملک بھرمیں پیازاورٹماٹرکی قیمتوں کو آگ لگ گئی

    ملک بھرمیں پیازاورٹماٹرکی قیمتوں کو آگ لگ گئی

    کراچی/ لاہور : ملک بھر میں پیاز اسی سے سو روپے کے درمیان فروخت کی جارہی ہے ٹماٹرکی فی کلو قیمت 160 سے250 روپے کلو تک پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافے سے شہری پریشان ہوکر رہ گئے، دیگر سبزیوں کی طرح اب ٹماٹر اور پیاز بھی عام آدمی کی دسترس سے باہر ہورہے ہیں۔

    ملک بھر میں پیاز اور ٹماٹر کی قیمیتوں کو آگ لگ گئی ہے، بیس سے تیس روپے فروخت ہونے والی پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔

    کراچی میں پیاز اسی سے سو روپے کے درمیان فروخت کی جارہی ہے جبکہ ٹماٹر ایک سو ساٹھ سے ڈھائی سو کے درمیان فروخت ہورہے ہیں۔

    کراچی کے شہری بھی پیاز اور ٹماٹر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پریشان ہیں، سکھر کے شہریوں نے پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں کے اضافے کو دھماکا قرار دےدیا۔

    لاہوری بھی روزمرہ استعمال کی سبزیوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے نالاں ہیں، عوام کی کمر مہنگائی نے ویسے ہی توڑ رکھی ہے اوپرسے ہر کھانے میں استعمال ہونے والی سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ جانے سے شہری پریشان حال ہیں مگرحکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔

  • سبزی اور گوشت کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

    سبزی اور گوشت کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

    کراچی : بجٹ سے قبل ہی سبزی اور گوشت کی قیمتیں آسمان تک جا پہنچیں، ٹماٹر کی اوسط قيمت میں ايک سال کے دوران ڈيڑھ سو فيصدکا ہوشربا اضافہ ہوگیا۔

      ٹماٹر کی قيمت 24سے بڑھ کر 60روپے فی کلو تک جا پہنچی، چينی کی قيمت 8 روپے فی کلو سے بڑھ کر60 روپے فی کلو ہوگئی، گڑ بھی عوام کی پہنچ سےباہرہوگیا۔ فی کلو گڑ کی قيمت 79 روپے سے بڑھکر 88 روپے ہوگئی۔

    گائے کا گوشت ہڈی والا 288 سے بڑھ کر 320 روپے فی کلوہوگيا، بکرے کا گوشت 550 سے بڑھکر600 روپے فی کلو ہوگیا، چکن برائلر کی فی کلو قيمت 167 روپے سے بڑھ کر 200 روپے ہوگئی۔

    تازہ دودھ کی قیمت 70سے بڑھ کر 77 روپے ہوگئی، مسور کی دال 128 روپے سے بڑھ کر 150 روپے فی کلو ہوگئی، مونگ دهلی 158روپے فی کلو سے170 روپے فی کلو ہوگئی، ماش کی دال 140روپے سے بڑھ کر 180 روپےفی کلوہوگئی۔

    چنے کی دال کی قيمت15 روپے کے اضافے سے 90 روپے فی کلو ہوگئی، لہسن کی قيمت میں ايک سال کے دوران 23 فیصد کاہوشربا اضافہ ہوا۔

    فی کلو لہسن 120 روپے سے بڑھکر 148روپے کا ہوگیا، پاکستانیوں کیلئے چائے پينا بھی مشکل بنادیا گیا، 200 گرام چائے کی قيمت میں 20روپے کا اضافہ ہوگیا، 200گرام چائے کی قيمت 130سے 150 روپے ہوگئی۔