Tag: Price

  • حکومت کا تیل مصنوعات 14 روپےفی لیٹرتک سستی کرنےکا اُصولی فیصلہ

    حکومت کا تیل مصنوعات 14 روپےفی لیٹرتک سستی کرنےکا اُصولی فیصلہ

    کراچی: عالمی سطح پرتیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کےبعدحکومت نےتیل مصنوعات چودہ روپےفی لیٹرتک سستی کرنےکا اُصولی فیصلہ کرلیا۔

    عالمی منڈی میں مسلسل پانچ ماہ سے گرتی قیمتوں کے بعد اب حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں قابل ذکرکمی کرنےکااشارہ دےدیا ہے، وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات زیادہ سے زیادہ چودہ روپے فی لیٹر سستی کرنےکی سمری تیار کرلی گئی ہے، جس میں پیٹرل 9 روپے بیاسی پیسےفی لیٹر سستاکرنےکی تجویز ہے۔

    ہائی اوکٹین کی قیمت میں چودہ روپے فی لیٹر کمی تجویزکی گئی ہے، اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل سات روپے17پیسےفی لیٹر سستا ہوسکتا ہے، مٹی کا تیل 7روپے 62 پیسے اور لائٹ ڈیزل 8 روپے 37 پیسےفی لیٹر سستا کرنےکی تجویز ہے۔

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی

    اسلام آباد: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت ستائیس ماہ کی کم ترین سطح پر دیکھی جارہی ہے،نیویارک خام تیل نومبر کے سودے اکیانوے ڈالر پچھتر سینٹس فی بیرل جب کہ نارتھ برینٹ خام تیل نومبر کے سودے چورانوے ڈالر فی سینٹس پر فروخت ہوئے۔

    اوپیک ممالک کے خام تیل عرب لائٹ کی قیمت ایک ڈالر پانچ سینٹس کمی کے بعد بانوے ڈالر اکیتس سینٹس پر فروخت ہورہا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق خام تیل کی عالمی قیمتیں وافر سپلائی اور امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ سےکمی دیکھی جارہی ہے۔

  • روپےکے مقابلے میں ڈالرکی قدرمیں معمولی کمی

    روپےکے مقابلے میں ڈالرکی قدرمیں معمولی کمی

    کراچی: انٹربینک اوراوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر دس پیسے کمی کے بعد ایک سو دو روپے پینسٹھ پیسے ہوگئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمتِ خرید ایک سو دو روپے تیس پیسے جبکہ قیمتِ فروخت ایک سودو روپے چالیس پیسے رہی۔

    برطانوی پاونڈ کی قیمتِ فروخت ایک سوچھیاسٹ روپے پچاس پیسے، کنیڈین ڈالراکیانوے روپے پچاس پیسے، یوروایک سو تیس روپے، سعودی ریال ستائس روپےدس پیسے، یواے ای درہم اٹھائیس روپے جبکہ چینی یوان اور جاپانی ین بالترتیب سولہ روپے پچاس اورایک روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو روپے چورانوے پیسے تک کی کمی

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو روپے چورانوے پیسے تک کی کمی

    اسلام آباد: عید پر عوام کو ریلیف دینے کیلئے وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو روپے چورانوئے پیسے تک کی کمی کی منظوری دے دی، وزارت پیٹرولیم کے اعلامیہ کے مطابق یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی منظوری دے دی ہے۔

    پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں دو روپے چورانوئے پیسے کمی کے بعد ایک سو تین روپے باسٹھ پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے ، مٹی کےتیل کی قیمت ایک روپےاکتیس پیسےکمی کے بعد پچانوئے روپے اٹھانوئے پیسے ہوگئی ہے۔

    وزارت خزانہ نے ہائی اکٹین کی قیمت میں ایک روپے اٹھانوئے پیسے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت پچانوئے پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی منظوری دی ہے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی سرسٹھ پیسے کی کم کر دی ہے۔

  • روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدرمیں معمولی کمی

    روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدرمیں معمولی کمی

    کراچی: انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی جارہی ہے، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر پانچ پیسے کمی کے بعد ایک سو دو روپے اسی پیسے ہوگئی ۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید ایک سو دو روپے ساٹھ پیسے جبکہ قیمت فروخت ایک سو دو روپے نوےپیسے رہی۔

    جبکہ دیگر کرنسیوں میں برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت ایک سو چھیاسٹھ روپے پچاس پیسے، کنیڈین ڈالر بانوے روپے پچاس پیسے ، یورو ایک سو تیس روپے ،سعودی ریال ستائیس روپےتیس پیسے ، یو اے ای درہم اٹھائیس روپے جبکہ چینی یوان اور جاپانی ین بالترتیب سترہ روپےاور بانوے پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔

  • ستمبر کے چوتھے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ

    ستمبر کے چوتھے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ

    اسلام آباد: رواں مالی سال 2014-15ءکے تیسرے ماہ (ستمبر 2014ء) کے چوتھے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.13فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اعشاریئے میں بھی 0.18 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

    پاکستان بیورو شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 8 ہزار روپے تک کی ماہانہ آمدنی والے طبقے کیلئے 25ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران قیمتوں کا حساس اعشاریہ 0.18 فیصداضافے سے 209.70 پوائنٹس سے بڑھ کر210.08 پو ائنٹس تک پہنچ گیا ، جبکہ کمبائنڈ گروپ کیلئے قیمتوں کاحساس اعشاریہ 0.13 فیصد اضافے سے 217.46 پوائنٹس سے بڑھ کر217.74 پوائنٹس ہوگیا۔

    اس ہفتے کے دوران ٹماٹر،آلو،گڑ ،گندم،آٹا ،ادرک ،سرخ مرچ ، باسمتی چاول،بیف ،چنے کی دال ،دال ماش ، ملک پاﺅڈر ،ویجی ٹیبل گھی اور نمک سمیت 15 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،چینی ،پیاز ،کیلا، اری چاول ،انڈے،زندہ مرغی ، مسور کی دال ، مونگ کی دال ،خوردنی تیل اور ایل پی جی سمیت 11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

    ادارہ شماریات کے مطابق پیٹرول ،ڈیزل ، مٹی کاتیل ،گیس نرخ ، بجلی کے نرخ ،مٹن، تازہ دودھ، دھی ، باسمتی چاول ، چائے ، کپڑے اورکھلا گھی سمیت 27 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.16، 0.15،0.13 اور 0.09 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

  • پانچ پیسے کی کمی ، ڈالرایک سو دو روپے اسی پیسے کاہوگیا

    پانچ پیسے کی کمی ، ڈالرایک سو دو روپے اسی پیسے کاہوگیا

    کراچی: انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی جارہی ہے،انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر پانچ پیسے کمی کے بعد ایک سو دو روپے اسی پیسے ہوگئی ۔

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید ایک سو دو روپے ستر پیسے جبکہ قیمت فروخت ایک سو دو روپے نوئےپیسے رہی۔

    برطانوی پاونڈ کی قیمت فروخت ایک سو اڑسٹھ روپے، کنیڈین ڈالر تیرانوئے روپے پچاس پیسے ، یورو ایک سو بتیس روپے ،سعودی ریال ستائس روپے پینتیس پیسے ، یو اے ای درہم اٹھائیس روپے جبکہ چینی یوان اور جاپانی ین بالترتیب سترہ روپے پچاس پیسے اور پچانوے پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔

  • عیدالاضحیٰ سے قبل سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

    عیدالاضحیٰ سے قبل سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

    کراچی: عیدِ قرباں سے پہلے عید پراستعمال ہونے والی سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر نے لگیں ٹماٹر کی فی کلو قیمت ایک سو روپے سے تجاوز کر گئی۔

    عیدِ قرباں قریب آتے ہی جہاں جانوروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں وہیں سبزیوں کی قیمتوں کا پارا بھی چڑھ گیا۔ کراچی میں ٹماٹر ایک تو مل نہیں رہے اور اگر مل رہے ہیں تو ان کی قیمت صارفین کے ہوش اڑا دینے کیلئے کافی ہیں۔

    مارکیٹ میں ٹماٹر ایک سوتیس روپے کلو، میں فروخت ہورہا ہے، اسی طرح پیاز نوے روپے کلو، لہسن چالیس اور ادرک ساٹھ روپے پاؤ فروخت ہو رہا ہے تو دھنیے اور پودینے کی گڈی بیس روپے سے کم میں نہیں مل رہی۔

    منافع خور عید قربان پر شہریوں سےدگنامنافع وصول رہے ہیں اور بہانہ سیلاب کا بنا رہے ہیں۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک سو پچاس روپے کمی

    سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک سو پچاس روپے کمی

    اسلام آباد: سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کے رجحان کے باعث عالمی منڈی میں سونے قیمت رواں سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی جس کے بعد مقامی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    مقامی منڈی میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک سو پچاس روپے کمی کے بعد سینتالیس ہزار چارسو پچاس روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت ایک سو انتیس روپے کمی کے بعد چالیس ہزار چھ سو اکہتر روپے ہوگئی۔

    نیو یارک مرکنٹائل ایکس چینج میں سونے کی فی اونس قیمت پانچ ڈالر کمی کے بعد بارہ سو گیارہ ڈالر ہوگئی جس کے بعد تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں کمی سے مقامی طور پر سونے کے نرخوں میں مزید کمی متوقع ہے۔

  • سونےکی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کی کمی

    سونےکی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کی کمی

    کراچی: آٹھ ماہ کی کم ترین سطح پر آنے کےبعد ایک بار پھر عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں استحکام دیکھا جارہا ہے ۔

    گزشتہ ہفتے کے اختتام پر مقامی منڈی میں سونےکی فی تولہ قیمت سو روپے کمی کے بعد سینتالیس ہزار نو سو روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت پچاسی روپے کمی کے بعد اکتالیس ہزارستاون روپے ہو گئی۔

    دوسری جانب عالمی منڈیوں میں نئے ہفتے کے اغاز پر سونے کی قیمت میں قدرے بہتری ریکارڈ کی جارہی ہے نیو یارک مرکنٹائل ایکس چینج میں سونے کی فی اونس قیمت تین ڈالر اضافے کے بعد بارہ سو تینتیس ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

    مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیم میں اضافہ مقامی منڈی میں بھی قیمتوں میں اضافے کی وجہ بنے گا۔