عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، تیل کی قیمت 117 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی جارہی ہے، برینٹ خام تیل 1 ڈالر 7 سینٹ کمی کے ساتھ 117 ڈالر 69 سینٹ فی بیرل پر پہنچ گیا۔
ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 1 ڈالر 20 سینٹ کمی کے ساتھ 111 ڈالر 14 سینٹس پر آگئی۔
اس سے قبل روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا تھا، اسی ماہ میں خام تیل کی قیمتیں 2008 کے بعد سے بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھیں۔
9 مارچ کو کروڈ آئل کی قیمت 127.98 ڈالر فی بیرل جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 123.70 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، تیل کی قیمت 127 ڈالر سے 109 ڈالر پر پہنچ گئی۔
بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی، برینٹ خام تیل 4 ڈالر 80 سینٹ کمی سے 109 ڈالر 44 فی بیرل پر پہنچ گیا۔
ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 3 ڈالر 80 سینٹ کمی کے بعد 106 ڈالر 48 سینٹس ہوگئی۔
اس سے قبل روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا تھا، اسی ماہ میں خام تیل کی قیمتیں 2008 کے بعد سے بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھیں۔
9 مارچ کو کروڈ خام تیل کی قیمت 127.98 ڈالر فی بیرل جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 123.70 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔
اسلام آباد: ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتیں برقرار رہیں تو حکومت پر بوجھ نہیں پڑے گا، پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے مڈل کلاس طبقہ بہت متاثر ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ حکومت نے قرض لے کر یا خسارہ بڑھا کر کچھ کرنا ہے تو یہ اچھی خبر نہیں، حکومت اپنے وسائل سے سب کچھ کرنا چاہ رہی ہے تو یہ اچھی خبر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کلیکشن میں آگے چل رہا ہے، عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتیں برقرار رہیں تو حکومت پر بوجھ نہیں پڑے گا، پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے مڈل کلاس طبقہ بہت متاثر ہوا ہے۔
مزمل اسلم کا مزید کہنا تھا کہ چینی کی قیمت 100 روپے کلو سے نیچے آچکی ہے۔
یوکرین پر روسی حملے کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے، برینٹ خام تیل 102.14 ڈالر پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 96.17 ڈالر پر آگئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق برینٹ خام تیل 102.14 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
خیال رہے کہ یوکرین پر روسی حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں اور سات سال بعد خام تیل کی فی بیرل قیمت 100 ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے۔
روسی حملے کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت ستمبر 2004 کے بعد 103.78 ڈالر ہوچکی ہے۔
خیال رہے روس تیل پیدا کرنے والا دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے، جو بنیادی طور پر یورپی ریفائنریز کو خام تیل فروخت کرتا ہے۔
اس کے علاوہ یورپ کو قدرتی گیس کا سب سے بڑا فراہم کنندہ بھی روس ہی ہے، جو اس کی سپلائی کا تقریباً 35 فیصد فراہم کرتا ہے، جنگ کی وجہ سے یورپ میں تیل اور گیس کی سپلائی متاثر ہو سکتی ہے۔
معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے نیا آئی فون "ایس ای تھری” رواں سال فروخت کیلیے پیش کیا جائے گا، جس کی قیمت کم سے کم رکھی گئی ہے۔
ایپل کی جانب سے عموماً نئے آئی فون ستمبر میں متعارف کرائے جاتے ہیں مگر کبھی موسم بہار کے دوران بھی ایک اسمارٹ فون پیش کردیا جاتا ہے۔
تو ایسا خیال کیا جارہا ہے کہ2022 میں بھی ایپل کی جانب سے آئی فون ایس ای تھری یا جو بھی اس کا نام رکھا جائے گا، کو مارچ یا اپریل میں متعارف کرایا جاسکتا ہے۔
کمپنی نے تو اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی مگر میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بات میں کوئی شبہ نہیں کہ یہ کم قیمت آئی فون پیش کیا جائے گا۔ اب آئی فون ایس ای کے ممکنہ ڈیزائن کی جھلک (کانسیپٹ ڈیزائن) اور قیمت سامنے آئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارےکی رپورٹمیں کہا گیا ہے کہ درحقیقت اگر آئی فون ایس ای تھری کی قیمت "لیک” کے مطابق ہوئی تو یہ ایپل کی تاریخ کا سستا ترین اسمارٹ فون بھی ہوگا۔
لیٹس گو ڈیجیٹل نے آئی فون ایس ای کے ممکنہ ڈیزائن پر تصاویر تیار کیں جس میں ان لیکس کو مدنظر رکھا گیا کہ یہ فون آئی فون 8 جیسا ہوگا۔ آئی فون ایس ای تھری میں فائیو جی سپورٹ کے ساتھ 4.7 انچ کا ڈسپلے دیئے جانے کا امکان ہے۔
فون کے اندر ایپل کا اپنا طاقتور اے15 پراسیسر موجود ہوگا جو آئی فون 13 سیریز کا بھی حصہ ہے۔ اس کے علاوہ 4 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن دستیاب ہوسکتے ہیں۔
فون کے بیک پر ایک ہی کیمرا ہوگا جو 12 میگا پکسل سنسر سے لیس ہوگا جبکہ ڈیوائس کی بیٹری 1820 ایم اے ایچ کی ہوسکتی ہے جس کے ساتھ 15 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ ہوگی۔
لیک کے مطابق آئی فون ایس ای کی قیمت 300 ڈالرز (52 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہونے کا امکان ہے اور اس طرح یہ کمپنی کی تاریخ کا سستا ترین فون بھی ہوگا۔
اس وقت آئی فون ایس ای کے موجودہ ماڈل کی قیمت 399 ڈالرز ہے مگر اس کے نیکسٹ جنریشن ماڈل کو کمپنی بنیادی طور پر بھارت کو مدنظر رکھ کر ہی تیار کررہی ہے، جس کے باعث قیمت کم رکھے جانے کا امکان ہے تاکہ وہاں شیاؤمی اور رئیل می جیسے برانڈز کو ٹکر دی جاسکے۔
اسلام آباد : وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا خصوصی اجلاس ہوا، جس میں ای سی سی اجلاس میں تمباکو کی کم از کم قیمت کے تقرر کی سمری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں2022کیلئے تمباکو کی مختلف اقسام کی کم ازکم قیمتوں کی منظوری دی گئی۔
ذرائع کے مطابق تمباکو کی فی کلو کم ازکم قیمت کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی، ایف سی وی کیٹگری کےتمباکو کی دونوں اقسام کی قیمت مقررکی گئی ہے۔
ای سی سی اجلاس میں میں میدانی علاقے سے قیمت240روپے فی کلو جبکہ نیم پہاڑی علاقےسے281.13 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
ای سی سی کے مطابق ڈی اے سی کے تمباکو کی قیمت 149.09 روپے فی کلو، وائٹ پٹا129 روپےفی کلو جبکہ بیورلے187.50روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں نسوار اور حقے کے لئے تمباکو کی قیمت129 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی اور حیدر آباد میں دودھ کی قیمت کا تعین کردیا گیا، سرکاری تخمینہ ایسوسی ایشن کے اعلامیے کے ساتھ جاری کر دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ لائیو اسٹاک سندھ نے کراچی میں دودھ کی فی لیٹر کاسٹ آف پروڈکشن 133 روپے فی لیٹر متعین کی ہے جبکہ حیدر آباد کے لیے دودھ کی فی لیٹر کاسٹ آف پروڈکشن 127 روپے فی لیٹر متعین کی گئی ہے۔
سرکاری تخمینہ ایسوسی ایشن کے اعلامیے کے ساتھ جاری کر دیا جائے گا۔
دوسری جانب ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز کا کہنا ہے کہ دودھ کی قیمت ڈیری فارمرز کا منافع 26.60 روپے فی لیٹر شامل کر کے 159.60 روپے فی لیٹر اور 19 روپے فی لیٹر کرایہ، ہول سیلرز اور ملک ریٹیلرز کے منافع کے ساتھ 178.60 روپے فی لیٹر ہوگی۔
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کمشنر کراچی نے اگر 24 تاریخ کو نوٹیفکیشن جاری نہ کیا تو دودھ کی قیمتوں میں ازخود اضافہ کردیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ لائیو اسٹاک نے عوامی نمائندگی کے بغیر ڈیری فارمرز کے لیے دودھ کی پیداواری لاگت تیار کی ہے، پیداواری لاگت میں صارفین کے حقوق کو مکمل نظر انداز کر دیا گیا اور مبینہ طور پر ڈیری فارمرز کی مرضی و منشا کے مطابق قیمت کا تعین کیا گیا۔
یاد رہے کہ ڈیری فارمرز عدالتی احکامات کے خلاف دودھ 94 روپے فی لیٹر کے بجائے 140 روپے فی لیٹر فروخت کر رہے ہیں، ڈیری فارمرز سنہ 2018 سے انتظامیہ کی مقرر کردہ قیمت سے زیادہ پر دودھ فروخت کر رہے ہیں۔
کراچی: عالمی سطح پر روئی کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی روئی کی قیمت میں 700 روپے فی من اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی سطح پر روئی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھا جا رہا ہے، امریکا میں روئی کی قیمتیں 2 دن میں 6 سینٹ فی پاؤنڈ بڑھیں۔
امریکا میں روئی کی قیمت 11 سال کی بلند ترین سطح 98 سینٹ فی پاؤنڈ تک پہنچ گئی۔
پاکستان، چین اور بھارت میں بھی روئی کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ ملک میں 2 دن میں روئی کی قیمت 700 روپے فی من اضافے سے 13 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔
معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے آئی فونز کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا، ایپل نے اپنے نئے آئی فونز 14 ستمبر کو متعارف کروائے ہیں۔
بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق ایپل نے 14 ستمبر کو اپنے نئے آئی فون 13 منی، آئی فون 13، آئی فون 13 پرو اور آئی فون 13 پرو میکس متعارف کرائے، نئے آئی فونز کے متعارف کروانے کے ساتھ کمپنی کی جانب سے پرانے ماڈلز کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا بھی اعلان کیا گیا۔
ایپل کی جانب سے آئی فون 12 منی، آئی فون 12 اور آئی فون 11 کی قیمتوں میں 100 ڈالرز کی کمی کی گئی ہے۔
سو ڈالرز کمی کے بعد 2020 کا آئی فون 12 منی اب 599 ڈالرز (81 ہزار پاکستانی روپے سے زائد)، آئی فون 12 699 ڈالرز جبکہ 2019 کا آئی فون 11 تاریخ کی کم
ترین قیمت 499 ڈالرز (97 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔
یعنی ایپل کا 2020 کا مقبول ترین آئی فون اب اس کے سستے ترین آئی فون ایس ای (2020) سے کچھ زیادہ مہنگا نہیں رہا جو 399 ڈالرز میں دستیاب ہوگا۔
اس کے ساتھ ساتھ کمپنی کی جانب سے آئی فون 12 پرو اور آئی فون 12 پرو میکس کو ختم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
خیال رہے کہ آئی فون 13 منی کا 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 699 ڈالرز جبکہ آئی فون 13 کا 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 799 ڈالرز میں دستیاب ہوگا۔
آئی فون 13 منی اور آئی فون 13 پری آرڈر میں 17 ستمبر جبکہ صارفین کو 24 ستمبر سے دستیاب ہوں گے۔
اسی طرح آئی فون 12 پرو کی قیمت 999 ڈالرز سے شروع ہوگی جو 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل ہوگا۔ اس فون کے پری آرڈر 17 ستمبر سے شروع ہوں گے اور ایک ہفتے بعد 24 ستمبر کو صارفین کو دستیاب ہوں گے۔
آئی فون 12 پرو میکس کی قیمت 1099 ڈالرز سے شروع ہوگی جو 128 جی بی والا ماڈل ہوگا۔
نیویارک: امریکا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے فائیو جی سے لیس آئی فون 13 سیریز کے 4 نئے فونز متعارف کرادیے جو جلد ہی صارفین کی پہنچ میں ہوں گے۔
امریکا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ’ایپل‘ کی جانب سے ایک نئے آئی فون 13 کی لاچنگ اور قیمتوں کا اعلان کیا گیا ہے، ترجمان ایپل کے مطابق آئی 13 کے 4 ماڈلز متعارف کرگئے ہیں۔
کمپنی کی جانب سے آئی فون 13 منی، آئی فون 13، آئی فون 13 پرو، آئی فون 13 پرو میکس متعارف کرایا گیا، یہ دوسرا موقع ہے کہ ایپل نے بیک وقت ایک ہی سیریز کے چار فون متعارف کرائے۔
ایپل نے صارفین کی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر قسم کے بجٹ کا فون پیش کیا ہے تاکہ خواہش مند افراد اپنی جیب کے حساب سے اسے خرید سکیں۔
اب آتے ہیں ایپل کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے فونز کی طرف
آئی فون 13 منی کا 5.4 انچ، آئی فون 13 کا 6.1 انچ، آئی فون 13 پرو میں 6.1 انچ اور آئی فون 13 پرو میکس کا 6.7 انچ ڈسپلے دیا گیا ہے۔ واضح ہے کہ اس سے قبل آئی فون 12 کے ماڈل میں اتنے بڑے ڈسپلے دیے گئے تھے۔
آئی فون 13 منی، قیمت 699 ڈالر، آئی فون 13، قیمت 799 ڈالر، آئی فون 12 پرو، قیمت 999 ڈالر، آئی فون 12 پرو میکس، قیمت 1 ہزار 99 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔