Tag: Price

  • سعودی عرب سے تیل کی پیداوار بڑھانے کی درخواست کی ہے: امریکی صدر

    سعودی عرب سے تیل کی پیداوار بڑھانے کی درخواست کی ہے: امریکی صدر

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے تیل کی پیداوار بڑھانے کی درخواست کی ہے تاکہ عالمی منڈی میں تیل کی کمی کو پورا کیا جاسکے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کیا، ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے ان کی درخواست پر تیل کی پیداوار میں اضافہ کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایران اور وینزویلا کی صورت حال کے سبب عالمی منڈی میں تیل کی کمی ہو گئی تھی جس کے باعث انہوں نے سعودی فرمانرواں شاہ سلمان سے تیل کی پیداوار بڑھانے کی درخواست کی۔


    سعودی حکومت کا تیل کی پیداوار میں‌ کمی کا اعلان


    امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب تیل کی پیداوار میں تقریباً دو ملین بیرل اضافہ کرے گا، سعودی فرمانرواں شاہ سلمان نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ موجودہ تیل کی قیمتیں بہت زیادہ ہیں۔

    خیال رہے کہ امریکی صدر نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ سعودی عرب کی جانب سے آیا دو ملین بیرل تیل کی پیداوار میں اضافہ ماہانہ ہوگا یا روزانہ کی بنیاد پر البتہ گذشتہ ہفتے اوپیک ممالک کے اجلاس میں بھی تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔


    سعودی حکومت کا تیل مہنگا،رعایت ختم، نئے ٹیکس عائد کرنے کا ارادہ


    دوسری جانب سعودی خبر رساں ایجنسی کا کہنا تھا کہ امریکی صدر اور شاہ سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمت سمیت ملکی معیشت پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ماہ صیام کے آتے ہی پھلوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

    ماہ صیام کے آتے ہی پھلوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

    اسلام آباد: ماہِ رمضان کا مبارک مہینہ آتے ہی ملک بھر میں پھلوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، بازاروں میں خریداری کے لیے آئے شہری پریشان ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلمانوں کے لیے بابرکت مہینہ رمضان کے آتے ہی ہونا تو یوں چاہیے تھا کہ اس کے تقدس میں شہریوں کو سستی اشیاء فراہم کی جائیں لیکن معاملہ الٹ ہے، ملک بھر میں جہاں دیگر اشیاء کی قیمیوں میں ہوشربا اضافہ ہے وہیں پھلوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔

    ملک بھر میں کیلے کی فی درجن قیمت 80 روپے سے 150روپے ہوگئی، تربوز کی فی کلو قیمت 20 روپے سے 40 روپے پر پہنچ گئی جبکہ منڈی میں آم 150 سے 180 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔


    سبزی اورپھلوں کی قیمتوں میں ایک بار پھرہوشربا اضافہ، عوام پریشان


    علاوہ ازیں گرمے کی قیمت بھی 80 روپے سے 120روپے فی کلو ہوگئی، سیب کی فی کلو قیمت 80 سے بڑھ کر150 روپے ہوگئی اور چیکو کی فی کلو قیمت 80 روپے سے بڑھ کر 120روپے ہوگئی ہے جبکہ آڑو کی فی کلو قیمت 50 روپے اضافے کے ساتھ 170 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

    واضح رہے کہ مہنگائی کی شرح میں اضافہ اب ایک عام سی بات بنتی جارہی ہے جس سے متوسط اور غریب طبقے کو براہ راست نقصان ہورہا ہے۔


    سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں دوگنا اضافہ ریکارڈ


    متعلقہ اداروں کے افسران نے اپنی نااہلی اور کرپشن کا بوجھ عوام ڈالتے ہوئے پیٹرول کی قیمتیں بڑھا دی ہیں جس سے مہنگائی کا نیا سیلاب آگیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے اضافے کا خدشہ

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے اضافے کا خدشہ

    اسلام آباد: حکومت نے تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے کے اثرات عوام تک منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے تک اضافے کا خدشہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کے بعد مقامی قیمتوں میں بھی 5 روپے تک اضافے کا خدشہ ہے۔ اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کرلی۔

    اوگرا ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 2 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 55 پیسے تک اضافے کا خدشہ ہے۔

    اس وقت حکومت پیٹرول پر ساڑھے 21 فیصد، ڈیزل پر ساڑھے 27 فیصد اور مٹی کے تیل پر 17 فیصد سیلز ٹیکس وصول کر رہی ہے۔ بجٹ میں پیش کی جانے والی پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی اس کے علاوہ ہے۔

    تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر ٹیکس 17 فیصد وصول کیا جائے تو پیٹرولیم کی قیمتیں بڑھانے کی ضرورت پیش نہ آئے۔ اوگرا کی تجویز کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 89 روپے 22 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 101 روپے 47 پیسے فی لیٹر ہوجائے گی۔

    حالیہ اضافے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت ساڑھے چار سال کی بلند ترین سطح پر آجائے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • حکومت نے عوام پر ایل پی جی بم گرادیا

    حکومت نے عوام پر ایل پی جی بم گرادیا

    کراچی: حکومت نے موسمِ سرما کی آمد کے ساتھ ہی ایل پی جی کے نرخوں میں ہوشربا اضافہ کردیا ہے‘ طلب بڑھنے پر قیمتوں میں مزید اضافہ بھی متوقع ہے۔

    ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلوگرام قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کیا ہے جس کے بعد فی کلو قیمت بڑھ کر 110 روپے ہو گئی ہے۔

    ایسوسی ایشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ نرخ بڑھنے سے گھریلو سلنڈر50 روپے اور کمرشل سلنڈر 200 روپے مہنگا ہو جائے گا۔

    آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹریبیوٹرز ایسوسی ایشن کےچیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق رسد کے مقابلے میں طلب بڑھنے سے آئندہ دنوں میں ایل پی جی کے نرخ مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

    یاد رہے کہ ہر سال پاکستان میں موسمِ سرما کی آمد کے ساتھ ہی ایل پی جی کی طلب میں اضافہ ہوجاتا ہے اور حکومتی سطح پر ناقص منصوبہ بندی کے سبب نہ صرف قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ قلت بھی پیدا ہوجاتی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت 50ہزار600 تک جا پہنچی

    سونے کی فی تولہ قیمت 50ہزار600 تک جا پہنچی

    کراچی : بین الااقوامی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، ایشیائی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں 5 ڈالر کے اضافہ سے سونے کی فی اونس قیمت 12سو 66  ڈالر ہوگئی۔

    ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمت میں اضافہ امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان تنازعہ کے باعث ہے۔

    عالمی منڈی میں اضافے کی وجہ سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب100 اور86 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

    اضافہ کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر50 ہزار600 اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر43 ہزار371 روپے ہوگئی۔

    دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی امریکی خام تیل کی قیمت20 سینٹس کمی کے بعد 49 ڈالر فی بیرل ہوگئی، نارتھ برینٹ خام تیل24 سینٹس کمی کے بعد51 ڈالر 90 سینٹس میں فروخت ہورہا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔ 

  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا اعلان

    پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا اعلان

    اسلام آباد: حکومت نےعوام کی جیبوں پر ایندھن بم پھوڑ دیا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 1، 1 روپے اضافے کا اعلان کردیا گیا۔ اضافے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 1، 1 روپے اضافے کا اعلان کردیا۔

    وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ اپریل میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 1، 1 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔

    اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت 74 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت 83 روپے فی لیٹر ہوجائے گی۔ عالمی قیمتوں کو مکمل طور پر منتقل نہ کرنے کے باعث اب تک حکومت کو 100 ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔

    اسحٰق ڈار نے کہا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات معمول کی بات ہیں۔ کوئی نیا پروگرام نہیں لیا جارہا ہے۔ مذاکرات منگل یا بدھ کی صبح تک مکمل کر لیے جائیں گے۔

    مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 2 روپے اضافہ کی تجویز

    یاد رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وزارت خزانہ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی جو سمری ارسال کی تھی اس میں مٹی کے تیل کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔

    سمری میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 75 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔

  • ڈبلیو ایچ او کے مطابق ادویات کی قیمتوں پر نظر ثانی کی جائے،  حامد رضا

    ڈبلیو ایچ او کے مطابق ادویات کی قیمتوں پر نظر ثانی کی جائے، حامد رضا

    کراچی : پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حامد رضا نے کہا ہے کہ حکومت ادویات کی قیمتوں پر نظر ثانی کرے۔

    تفصیلات کے مطابق ادویات کی قیمتوں کے تنازعہ پر پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے حکومت کو ملٹی نیشنل فارما کمپنیوں کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر رابطے اور معاملات کو حل کرنے کی پیشکش کر دی۔

    حالیہ قیمتوں کے تنازعہ کے باعث ستر سے اسی فیصد ادویات مارکیٹ سے غائب ہیں، پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حامد رضا نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عالمی ادارہ صحت کے فارمولے کے مطابق قیمتوں پر نظر ثانی کرے۔

    انہوں نے کہا کہ قیمتوں کے تنازعہ پر مقامی ادویات ساز اداروں کی ادویات دستیاب نہیں ہوگی تو مریضوں کو مہنگی ادویات خریدنی پڑے گی ۔

    انہوں نے بتایا کہ مرگی، تھائی رائڈز، دماغی امراض کی ادویات مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہیں ،حامد رضا کا کہنا تھا کہ 2001 کے بعد ادویات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔

     انہوں نے کہا کہ پیدواری لاگت میں مسلسل اضافہ ہوتا چلاگیا اور اب یہ مقامی اداورں کے بس میں نہیں رہا کہ وہ ادویات کی پیدوار جاری رکھ سکیں ۔حامد رضا نے کہا کہ حکومت ہر دوائی کی قیمت طے کرے جس سے فارما انڈسٹری میں مزید ترقی اورسرمایہ کاری ہوگی.

  • ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو کی کمی

    ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو کی کمی

    کراچی : ایل پی جی کی قیمت میں پانچ روپے فی کلوگرام کمی ۔ کمی کے بعد گھریلوسلینڈز ساٹھ روپے سستا ہوجائے گا۔

    ال پاکستان ایل پی جی ڈسٹربیوٹرز ایسو سی ایشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت پچاسی ے روپے فی کلو سے کم کر کے اسی روپے فی کلوگرام ہو گی۔

    اس کمی کے بعد گھریلو سلنڈرساٹھ کی قیمت میں ساٹھ روپے کم ہوجائے گی جبکہ کمر شل سلنڈر دو سو چالیس روپے سستا ہو گا ۔

    ایل پی جی ڈسٹریبیوٹرز اسو سی ایشن کے چیئر مین عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اطلاق صرف لاہور میں ہو گا۔

  • ایل پی جی کی قیمت میں 7 روپے فی کلو گرام کی کمی

    ایل پی جی کی قیمت میں 7 روپے فی کلو گرام کی کمی

    کراچی : ایل پی جی ڈسٹری بیوشن نے ایل پی جی کی قیمت میں سات روپے فی کلو گرام کی کمی کر دی گئی۔

    ایل پی جی ڈسٹری بیوشن کے چئیرمین کے مطابق میں درآمدہ ایل پی جی کی قیمت میں7500 روپے فی ٹن کم ہوگئی ہے،اس کمی کے نتیجے میں درآمدہ ایل پی جی کی سات روپے فی کلو گرام کمی کر دی گئی ہے ۔

    ایل پی جی کے گھریلوسلینڈر کی قیمت88 روپے اورکمرشل سلینڈر کی قیمت340 روپے کم ہوگئی ہے۔

    عبدالہادی خان نے کہا کہکہ بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث ایل پی جی کی قیمت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے اور حالیہ کمی کے مثبت اثرات پاکستانی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوں گے۔

  • پیٹرول کی قیمت میں 2.64 روپے اضافہ کردیا گیا

    پیٹرول کی قیمت میں 2.64 روپے اضافہ کردیا گیا

    اسلام آباد : عالمی سطح پرتیل سستا ہونےکے باوجود حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، انتخابی گہماگہمی میں پیٹرول ڈھائی اور ڈیزل پونےدو روپےفی لیٹر مہنگاکردیاگیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نےعوام پر پیٹرول بم گرادیا، عوام کو عالمی سطح پر تیل سستا ہونےکا فائدہ دیا اور نہ ہی پیٹرولیم مصنوعات پر عائد بھاری ٹیکس میں کمی کرکےعوام کو ریلیف دیا گیا۔

    مٹی کےتیل،لائٹ ڈیزل اور ہائی اُوکٹین کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 5.28 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی تھی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.34 روپے اضافے کی تجویز دی گئی تھی تاہم حکومت نے اس کے برعکس پیٹرول کی قیمت میں صرف 2.64 روپے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1.67 روپے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

    وزیرخزانہ اسحاق ڈار نےپریس کانفرنس میں عوام کےزخموں پر یہ کہہ کر نمک پاشی بھی کی کہ اُوگرا نےتو ہمیں پیٹرولیم مصنوعات زیادہ مہنگی کرنےکی تجویزدی تھی لیکن ہم نےتجویز نہ مان کرعوام پرکم بوجھ منتقل کیا۔

    وزیر خزانہ نےٹیکس ریٹرن جمع کرانےکی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کا بھی اعلان کیا،اب ٹیکس گوشوارے تیس نومبرتک جمع کرائےجاسکیں گے۔