Tag: Price

  • ماہ اکتوبر : مہنگائی کی شرح میں اعشاریہ 9 فیصد کمی

    ماہ اکتوبر : مہنگائی کی شرح میں اعشاریہ 9 فیصد کمی

    کراچی : نئے مالی سال 2015-16ء کے چوتھے ماہ ( اکتوبر 2015ء ) کے پہلے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.09 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اعشاریئے میں 0.02 فیصدکمی دیکھنے میں آئی ۔

    پاکستان بیورو شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 9 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران گندم ،آٹا، ٹماٹر،دال ماش، چنے کی دال ،مسور کی دال ،مونگ کی دال،نمک ،آلو، گڑ،ملک پاؤڈ، مٹن ،ویجی ٹیبل گھی سمیت 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

    انڈے،ایل پی جی ،پیاز ،زندہ مرغی،چینی ، اری چاول، لہسن ، باسمتی چاول اور کیلے سمیت10 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    ادارہ شماریات کے مطابق پٹرول ،ڈیزل ، مٹی کاتیل ،گیس نرخ ،مسٹرڈ آئل ،بیف ، سرخ مرچ ، تازہ دودھ ،چائے ،دہی ،خوردنی تیل، بجلی کے نرخ ،کپڑے اورکھلا گھی سمیت 30 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.06، 0.08 ،0.10 اور 0.12 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے سات فیصد کمی کا امکان

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے سات فیصد کمی کا امکان

    اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف آئندہ ماہ کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری آج دیں گے ۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے سات فیصد تک کی کمی کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے سات فیصد تک کی کمی کیلئے سمری وزیراعظم کو بھجوا دی ہے۔

    اوگرا نے یکم ستمبر سے پیٹرول چھ روپے سولہ پیسے فی لیٹر،ہائی اوکٹین اور ہائی اسپیڈ ڈیزل سات روپے فی لیٹر،لائٹ ڈیزل چھ روپے اڑتالیس پیسے فی لیٹراورمٹی کا تیل سات روپے سات پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی ہے۔

    وزیراعظم آج قیمتوں میں کمی کی منظوری دیں گے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔

  • پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 35 پیسےفی لیٹر کمی کا امکان

    پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 35 پیسےفی لیٹر کمی کا امکان

    اسلام آباد : عالمی منڈیوں میں تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمت 6 سال کی کم ترین سطح پر آجانےکےباعث یکم ستمبر سےپاکستان میں بھی تیل مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔

    اُوگرا ذرائع کےمطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 35 پیسےفی لیٹر کمی متوقع ہے۔ہائی اوکٹین 8 روپے 10 پیسےفی لیٹر سستا کئے جانے کا امکان ہے۔

    اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 3 روپے 90 پیسےفی لیٹرکم کی جا سکتی ہےجبکہ مٹی کےتیل کی قیمت میں 3 روپے 11 پیسےفی لیٹرکمی متوقع ہے۔

    لائٹ اسپیڈ ڈیزل بھی 3 روپے 57 پیسےفی لیٹرسستا ہوسکتا ہے۔۔قیمتوں کی حتمی سمری 27 اگست کو وزارت پیٹرولیم کو ارسال کی جائیگی۔

  • کوئٹہ میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا

    کوئٹہ میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا

    کوئٹہ: ملک میں سیلابی صورتحال کے باعث کوئٹہ میں سبزیوں کی قلت پیدا ہو گئی ہے ۔

    ملک کے مختلف شہروں میں جاری سیلاب کی تباہ کاریوں کے اثرات بڑے شہروں میں بھی نظر آنے لگے، مختلف شہروں میں سبزیاں اور پھل بھی نایاب ہو گئے۔

    کوئٹہ میں بھی سبزیوں کی ترسیل متاثر ہونے سے ان کی قلت پیدا ہوگئی ہے، جس کے باعث سبزیوں کی قیمتوں میں تیس سے پچاس فیصد اضافہ ہوگیا ہے، قیمتوں میں اضافے سے شہری پریشان دکھائی دیتے ہیں۔

    سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے سبزیوں کی ترسیل میں پچاس فیصد کمی ہوئی ہے، اگر قلت برقرار رہی تو قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں گی۔

  • کے الیکٹرک کے گھریلو صارفین کیلئے بجلی اسی فیصد مہنگی

    کے الیکٹرک کے گھریلو صارفین کیلئے بجلی اسی فیصد مہنگی

    کراچی : نیپرا نے کراچی کے صارفین پر مہنگی بجلی کے کوڑے برسا دئے ،اب ہر گھرکو ہر ماہ دو سے چار ہزار روپےکا اضافی جھٹکا لگے گا۔

    ابھی کے الیکٹرک کے زخم ہی نہ بھرے تھےکہ نیپرا نےنیاچیرالگا دیا۔ کے الیکٹرک کے گھریلو صارفین کیلئے بجلی اسی فیصد مہنگی کر دی ۔

    اب دو سو یونٹ بجلی جلانے والے کو بجلی چا ر روپے اٹھائیس پیسے مہنگی ملے گی جبکہ تین سو یونٹ استعمال کرنے پر دو روپے نوے پیسے فی یونٹ کا کوڑا پڑے گا ، اور اگر بجلی اس سے بھی زیادہ استعمال کی تو کے الیکٹرک چار روپے یونٹ کا جھٹکا ہی لگا دے گی ۔

    کےالیکٹرک کےنرخوں میں اضافہ فوری طور پر ہو گا کراچی کے عوام پہلے ہی کے الیکٹرک کی نااہلی کا بدترین شکار ہیں, بجلی آتی نہیں، میٹر تیز چلتےہیں، اوپرسے آپریشن برق کی برق پاشیاں بھی جاری ہیں۔

    عوام کسے گواہ کریں کس سے منصفی چاہیں، وزیر بجلی کہتے ہیں بجلی نہیں دے سکتے ، وزیر اعظم کہتےہیں لوڈ شیڈنگ برداشت کرو، نہ نندی پور سے بجلی ملتی ہے نہ کالا باغ ڈیم بنتا ہے ، عوام جائیں تو کہاں جائیں۔

  • کراچی میں فی کلو ٹماٹر کی قیمت 100 روپے پر جا پہنچی

    کراچی میں فی کلو ٹماٹر کی قیمت 100 روپے پر جا پہنچی

    کراچی: رمضان سے بیس روز قبل ہی مہنگائی کا عوام پرحملہ ہوگیا ٹماٹرکی قیمت عوام کی قوت خرید سےباہر ہوگئے۔

     کراچی میں فی کلو ٹماٹر کی قیمت سو روپے پر جا پہنچی ہے،شہری ٹماٹر خریدتےہوئے لال پیلے ہورہے ہیں،جبکہ ہولسیل مارکیٹ میں یہ ستر روپےفی کلو میں فروخت ہورہے ہیں۔

    سبز ی منڈی کے تاجروں کےمطابق سندھ میں سخت گرمی کےسبب ٹماٹرکی فصل متاثر ہوئی ہےجبکہ بلوچستان سےآنےوالی نئی فصل تاخیرکا شکار ہےجس کے سبب ٹماٹر وں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

  • عوام پربجلی گرنےکو تیار، قیمتوں میں اضافےکاامکان

    عوام پربجلی گرنےکو تیار، قیمتوں میں اضافےکاامکان

    اسلام آباد: آئندہ بجٹ میں عوام پر بجلی گرنےکو تیار ہے۔سبسڈی میں کمی کر کے حکومت بجلی کی قیمت میں دو سے تین روپے تک کی اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔

     حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پوری کر نے کیلئے عوام پر بجلی گرانے کو تیار ہے۔

     وزارت خزانہ زرائع کے مطابق نئے مالی سال میں بجلی سبسڈی کی مد میں ایک سو پچاس ارب روپے مختص کئے جانے کی توقع ہے، جو کہ رواں مالی سال سے کافی کم ہے۔

     اس کمی کو پورا کر نے کیلئے حکومت کو بجلی کی قیمت میں دو سے تین روپے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنا پڑے گی ۔

    حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی سبسڈی کو مرحلہ وار ختم کرنے کی یقیقن دہانی کرا چکی ہے۔

  • ایل این جی درآمد کا معاملہ، قیمتوں کا تعین تاحال نہ ہوسکا

    ایل این جی درآمد کا معاملہ، قیمتوں کا تعین تاحال نہ ہوسکا

    کراچی: درآمدی ایل این جی کو آئے پچاس دن ہوگئے مگر اس کی قیمت کے تعین کا طریقہ کار تاحال طے نہیں ہوسکا، پاور اور فرٹیلائزر سیکٹر نے ترسیلی کمپنیوں کو سیکیورٹی ڈیپازٹ دینے سے انکار کر دیا ۔

     انڈسٹرر زرائع کے مطابق پی ایس او، سوئی نادرن اور سوئی سدرن گیس کمپنی مائع گیس کی درآمد اور ترسیل کی ذمہ دار ہیں اور وہ یہ ذمہ داری بنا کسی لیگل کور کے انجام دے رہے ہیں۔

     فرٹیلائزر سیکٹر اور نجی پاور پلانٹس کو ایل این جی کی فراہم کی گئی، مگر سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی کیلئے صاف منع کر دیا گیا۔

     گیس کی قیمتوں کا تعین نہ ہونے کے باعث پاور اور فرٹیلائزر سیکٹر اپنی مصنوعات کی قیمتوں کے دروبدل کے بارے میں تذبذب کا شکار ہیں اور صورت حال کے پیش نظر ان سیکٹرز نے گیس سپلائی کمپنیوں سیکیورٹی ڈیپازٹ جمع کروانے سے انکار کر دیا ہے۔

     اعداد وشمار کے مطابق لوکل گیس کی فی ایم ایم بی ٹی یو کی قیمت چار دالر جبکہ درآمدی ایل این جی کی قیمت تیرہ ڈالر تک ہوگی ۔

  • ایل این جی کی درآمد،معاملات تاحال طے نہ ہوسکے

    ایل این جی کی درآمد،معاملات تاحال طے نہ ہوسکے

    کراچی: ایل این جی کا معاملہ حل نہ ہوسکا ،وزیر خزانہ نے تین بجلی گھروں کو فوری ایل این جی فراہمی کا پلان تیار کرنے کی ہدایت کردی۔

     ایل این جی کو نیشنل سسٹم میں شامل کرنے اور اس کی خریداری کا معاملہ تاحال طے نہیں ہوسکا ہے،ایل این جی لانے والے جہاز کے پورٹ قاسم پر کھڑے ہونے سے پورٹ پر بھی مشکلات کا سامنا ہے ۔

     پی ایس او کے مطابق جہاز کو دوبارہ ایل این جی لانے کیلئے روانہ کرناہوگا، پی ایس او نے ایل این جی ٹرمینل سے جہاز خالی کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔

    دوسری جانب وزیر خزانہ نے مزید نقصانات سے بچنے کیلئے وزارت پانی و بجلی اور منصوبہ بندی کمیشن کو قصور، جھنگ اور شیخوپورہ میں چھتیس سومیگاواٹ کے پاور پلانٹس کو ایل این جی کی فراہمی کیلئے لائحہ عمل ایک ہفتہ میں تیارکرنے ہدایت کر دی ہے ۔

  • ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کی کمی

    ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کی کمی

    کراچی: ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیز کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں دس روپے فی کلو کی کمی کردی گئی۔

    ایل پی جی کی قیمت میں کمی سے گھریلو سلنڈر ایک سو پندرہ روپے اور کمرشل سلنڈرچارسو ساٹھ روپے سستا ہوگیا۔

    ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیز کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کے بعد کراچی میں ایل پی جی کی نئی قیمت اسی روپے جبکہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ایل پی جی کی نئی قیمت پچاسی روپے فی کلو ہوگئی ہے۔