Tag: Price

  • چاول کی ایکسپورٹ متاثرہو نے کا خدشہ ہے،رفیق سلیمان

    چاول کی ایکسپورٹ متاثرہو نے کا خدشہ ہے،رفیق سلیمان

    کراچی: رائس ایکسپورٹرزایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران سات لاکھ 33ہزار ٹن باسمتی اور 26لاکھ 27ہزارمیٹرک ٹن نان باسمتی چاول برآمد کیا گیا۔

    رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین رفیق سلیمان نے کہا کہ رواں مالی سال میں اب تک باسمتی چاول تقریباایک لاکھ 97 ہزار میٹرک ٹن اور نان باسمتی چاول چھ لاکھ 24 ہزار میٹرک ٹن برآمد کیا جاچکا ہے لیکن بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے باعث چاول کی ایکسپورٹ متاثرہو نے کا خدشہ ہے۔

    جس سے باسمتی چاول کے کسانوں ،کاشتکاروں کے ساتھ ساتھ نان باسمتی چاول کے کاشتکاروں اورکسانوں کو نقصان ہو جائے گا۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کسانوں او رکاشتکاروں کے ساتھ امتیازی سلوک اپنانے کی بجائے تمام صوبوں کے ساتھ سندھ کے غریب کسانوں اورکاشتکاروں کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک سو پچاس روپے اضافہ

    سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک سو پچاس روپے اضافہ

    کراچی: عالمی منڈی میں فی اُونس سونےکےنرخ پھر بارہ سوڈالر سےتجاوزکرجانے کےبعد پاکستان میں بھی سونا مزید مہنگا ہوگیا۔ آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک سو پچاس روپےکا اضافہ ہوا۔

    جس سےملک بھر میں فی تولہ سونےکی قیمت سینتالیس ہزار آٹھ سو روپے ہوگئی۔۔اسی طرح دس گرام سونے کے دام ایک سو اُنتیس روپے بڑھکر چالیس ہزار نو سو اکہتر روپے ہوگئے۔

    گولڈ ڈیلرز کے مطابق عالمی منڈی میں فی اُونس سونا پھر 1200 ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے جو پاکستان میں سونا مہنگا ہونے کی وجہ بنا۔

  • تیل وگھی کی قیمتوں میں دو روپے فی کلو کمی کا امکان

    تیل وگھی کی قیمتوں میں دو روپے فی کلو کمی کا امکان

    اسلام آباد: آئندہ ہفتےتیل اورگھی کی قیمتوں میں دو روپےفی کلوتک کمی کا اعلان۔ اسٹیل کی قیمت میں بھی دوہزار روپےفی ٹن کمی کی جاسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی کمی کےبعد چیئرمین پاکستان وناسپتی ملز ایسوسی ایشن عاطف اکرام نے اعلان کیا ہےکہ تیل اور گھی کی قیمتوں میں دو روپے فی کلو تک کمی کا امکان ہے جبکہ اسٹیل کی قیمت میں بھی دوہزار روپے فی ٹن کمی کی جا سکتی ہے۔

    اُن کاکہنا تھاکہ اس سلسلےمیں وناسپتی ملزایسوسی ایشن اور اسٹیل ملز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کیےجارہے ہیں اور آئندہ ہفتےقیمتوں میں کمی کا باقاعدہ اعلان کردیا جائے گا۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں آٹھ سو روپے کی نمایاں کمی

    سونے کی فی تولہ قیمت میں آٹھ سو روپے کی نمایاں کمی

    کراچی: عالمی منڈی میں سونا مزید سستا ہونے سے پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت پونے چار سال کی کم ترین سطح پر آگئی۔گولڈ ڈیلرز کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اُونس سونے کے نرخ مزید اٹھائیس ڈالر گرکر گیارہ سو پینتالیس ڈالر پر ریکارڈ کئے گئے۔

    جس کے بعد ملک بھر میں فی تولہ سونے کے قیمت میں آٹھ سو روپے کی بڑی کمی ہوئی اور اس کی نئی قیمت چھیالیس ہزار چار سو روپے ہوگئی جو پونے چار سال کی کم ترین سطح ہے۔

    اسی طرح دس گرام سونے کے بھائو چھے سو چھیاسی روپے کی کمی سے اُنتالیس ہزار سات سو اکہتر روپے پر آگئے۔

  • عالمی منڈی میں قیمتیں کم،پیٹرولیم نرخوں میں مزیدکمی متوقع

    عالمی منڈی میں قیمتیں کم،پیٹرولیم نرخوں میں مزیدکمی متوقع

    نیویارک: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی متوقع ہے،عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت تین سال کی کم ترین سطح پر ٹریڈ کررہی ہے۔

    اوپیک کی جانب خام تیل کی سپلائی میں کمی نہ کرنے کے اعلان کے باعث نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں خام تیل دسمبر کے سودے پانچ سینٹ کمی کے بعد ستتر ڈالر سولہ سینٹس فی بیرل میں ہورہے ہیں۔

    معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی سےپاکستان سمیت تیل درآمد کرنے والےدیگر ممالک کو خاطر خواہ فائدہ ہوگا ۔

  • پیٹرول پمپس مالکان نے حکومتی احکامات کی دھجیاں اُڑادیں

    پیٹرول پمپس مالکان نے حکومتی احکامات کی دھجیاں اُڑادیں

    کراچی: پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پمپ مالکان اپنی من مانی سے بازنہیں آئے۔ملک کے مختلف شہروں میں پیڑول مصنوعات مقررہ قیمتوں پر فروخت نہیں کی جارہی ہیں۔

    ملک میں پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام نے سکھ کا سانس لیا تاہم پیٹرول پمپ مالکان کی من مانیوں نے عوام سے ان کی خوش چھین لی ہے۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پمپ اسٹیشنز کے مالکان اپنی مرضی کی قیمت پر ہی پیٹرول فروخت کرنے پر اڑے ہوئے ہیں۔ چمن میں پیٹرول پرانی قیمتوں پر فروخت کرنے والے چودہ پمپ مالکان کو حراست میں لے لیاگیا.

    گھوٹکی میں بھی پیٹرول نئی قیمت پر فروخت نہیں کیا جارہا ہے ۔اطلاعات کے مطابق مختلف شہروں میں پیٹرول اور ڈیزل سو روپے لٹر فروخت کیا جا رہا ہے ۔روجھان میں پٹرول پمپ مالکان نےایندھن کی فراہمی بند کردی جس سے عوام کو مشکلات کا سامناہے۔

  • ایل پی جی کی قیمت میں 17 روپیہ 50 پیسے فی کلو کمی

    ایل پی جی کی قیمت میں 17 روپیہ 50 پیسے فی کلو کمی

    اسلام آباد : بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں 148ڈالر فی میٹرک ٹن قیمت میں کمی کے بعدمقامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں 17روپے 50پیسہ کی کمی ہو گئی ۔

    ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ قیمت میں کمی خوش آئندبات ہے۔ ایل پی جی کی قیمت میں کمی کے بعد انٹرنیشنل مارکیٹ میں قیمت 753ڈالر سے کم ہو کر 605ڈالر فی ٹن پر آگئی۔

    جس کے بعد لوکل مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں 17روپے 50پیسہ ، 206روپے گھریلو سلنڈر، 795روپے کمرشل سلنڈر اور 17500روپے فی میٹرک ٹن کی قیمت میں کمی کا امکان ہے۔

    وزیراعظم پاکستان سے اپیل ہے کہ اوگرا قانون کے مطابق بین الاقوامی قیمت سے ہمیشہ لوکل پروڈیوسرز کی قیمت تقریبا 8ہزار سے10ہزار فی ٹن قیمت کم ہوتی ہے لہٰذا نئی قیمت پر فوری عمل درامد کروایا جائے۔

  • سونےکی قیمت میں ایک بارپھراضافہ

    سونےکی قیمت میں ایک بارپھراضافہ

    کراچی: ایک روزہ بڑی کمی کےبعد سونےکی قیمت میں پھر اضافہ۔ملک بھرمیں فی تولہ سونا ساڑھےتین سو روپےمہنگاہوگیا۔ہفتےکو پاکستان میں فی تولہ سونےکی قیمت میں ساڑھےتین سو روپےکا کا اضافہ ہوا۔

    جس سےملک بھر میں فی تولہ سونےکی قیمت چھیالیس ہزار آٹھ سوپچاس روپےسےبڑھ کر سینتالیس ہزار دو سو روپےہوگئی۔اسی طرح دس گرام سونےکےدام تین سو روپےکے اضافے سےچالیس ہزار چار سو ستاون روپےہوگئے۔

    اس سےقبل جمعے کو فی تولہ سونےکی قیمت میں ساڑھے نو سو روپےکی یکمشت کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

  • آٹےکی فی کلو قیمت میں ایک روپےکااضافہ

    آٹےکی فی کلو قیمت میں ایک روپےکااضافہ

    کراچی: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی کمی کےباوجود آٹامافیا کی من مانی جا ری ہے ،آٹےکی فی کلو قیمت میں ایک روپےکااضافہ کرتے ہوئے۔دس کلو آٹےکاتھیلا دس روپےمہنگاکرنےکا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق عوام کی خوشی کوکرکرا کرنےکیلئےآٹاملز مالکان من مانی پر اُتر آئے۔پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ریکارڈکمی کے بعد اشیائے ضروریہ سستی ہونے کےمنتظرعوام پر آٹا مافیا نےبجلی گرادی۔

    مارکیٹ ذرائع کےمطابق صرف دس فیصد درآمدی گندم پروفاقی حکومت کی طرف سےبیس فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائدکرنےکو جوازبناکرآٹا ایک روپےفی کلومہنگاکردیاگیا ہے، جس سےدس کلو گرام آٹےکا تھیلا تین سو اسی روپےکا ہوگیاہے۔

    آٹا ملزمالکان کا دعویٰ ہےکہ درآمد شدہ گندم ڈیوٹی کےنفاذ کےبعدچھ سو روپےمہنگی ہوکرچھتیس سو روپےفی سو کلوگرام ہوجائیگی۔واضح رہے کہ نوےفیصدمقامی گندم کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیاگیاہے۔

    عوام حلقوں نےحکومت سندھ سےآٹےکی قیمتیں بڑھانے والی آٹا مافیاکے خلاف فوری ایکشن لینےکامطالبہ کیاہے۔

  • وزیر اعظم نے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کو تاریخی قراردیدیا

    وزیر اعظم نے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کو تاریخی قراردیدیا

    اسلام آباد: وزیرِاعظم میاں نواز شریف  نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دیدی،  تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم کی زیرِصدارت کابینہ کے اجلاس میں وزارتِ پیٹرولیم، ریلوے اورمنصوبہ بندی کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پیٹرول نو روپے تینتالیس پیسے،ڈیزل چھ روپے اٹھارہ پیسے،ہائی اوکٹین چودہ روپے اڑسٹھ پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں آٹھ روپے اٹھارہ پیسے کی تاریخی کمی کی گئی ہے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ الیکشن 2013میں کسی قسم کی کوئی دھاندلی نہیں ہوئی،اس پر گفتگو بے بنیاد ہے،انہوں نے کہا کہ دھرنوں کے باعث معیشت کو بھاری نقصان اُٹھانا پڑا، اس دوران ڈالر کی قیمت چار روپے اضافہ ہوا۔

    چینی وزیرِ اعظم کا دورہ بھی انہیں دھرنوں کے باعث ملتوی ہوا، اس کے علاوہ بیرونِ ممالک کے تجارتی وفود نے بھی اپنے دورے منسوخ کئے،سیاسی صورتحال خراب نہ ہوتی تو معیشت مزید بہتر ہوتی۔

    انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کے معاشی نقصان کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی،میاں نواز شریف نے کہا کہ خدا ان دھرنے والوں کو ہدایت دے،جو ملک کی بہتری کی بجائے صرف اپنا فائدہ سوچ رہے ہیں۔