Tag: prices decrease

  • یو اے ای میں سونے کے دام گرگئے

    یو اے ای میں سونے کے دام گرگئے

    دبئی : یو اے ای میں سونے کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے، ایک ہفتے میں مجموعی طور پر 60 درہم کمی سامنے آئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں سونے کی فی گرام قیمت 0.25 درہم اور 10 گرام نرخ 2.5 درہم کم ہوگئے، آٹھ روز میں دس گرام سونا 60 درہم سستا ہوچکا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق دبئی گولڈ مارکیٹ میں 13 نومبر کو 24 قیراط سونے کی فی گرام قیمت میں 0.25 درہم کمی ہوگئی، جس کے بعد نرخ 234.50 درہم پر آگئے۔

    متحدہ عرب امارات میں 10 گرام سونے کے نرخ مجموعی طور پر 2.5 درہم کمی سے 2 ہزار 345 درہم ہوگئے۔

    یو اے ای گولڈ مارکیٹ میں آٹھ روز کے دوران 10 گرام سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 60 درہم کی کمی ریکارڈ کی گئی، 6 نومبر کو دس گرام سونے کے نرخ 2405 درہم تھے۔

    رپورٹ کے مطابق دبئی میں 22 قیراط سونے کی فی گرام قیمت بھی 0.25 درہم کمی سے 217.25 درہم پر آگئی جبکہ 10 گرام نرخ 2.5 درہم کمی کے بعد 2 ہزار 172.5 درہم ہوگئے۔

    واضح رہے کہ آج عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1947 ڈالر جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونا دو لاکھ 11 ہزار 800 روپے پر آگیا۔

  • برینٹ خام تیل اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں مزید کمی

    برینٹ خام تیل اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں مزید کمی

    نیویارک : عالمی منڈی میں آج بھی خام تیل اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے، برینٹ خام تیل کی قیمت مزید2ڈالر43 سینٹ کم ہوگئی۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت81 ڈالر 20سینٹ پر پہنچ گئی۔

    غیرملکی میڈیا کا اپنی رپورٹس میں کہنا ہے کہ رواں سال مارچ 2022 میں برینٹ خام تیل کی قیمت117 ڈالر 25سینٹ تھی۔

    رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ڈبلیو ٹی آئی 2 ڈالر 16 سینٹ کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 74 ڈالر 12 سینٹ پر آگیا۔ مارچ 2022 میں ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 108 ڈالر 50 سینٹ پر تھی۔

    اس کے علاوہ قدرتی گیس کی قیمتوں میں بھی مسلسل کمی کا رحجان ہے، عالمی مارکیٹ میں گیس نرخ میں 4.04فیصد تک کمی رہی ہے جس کی وجہ سے قدرتی گیس کی قیمت 7.02 فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔

    واضح رہے کہ دو ماہ سے عالمی منڈیوں میں تیل اور گیس کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے تاہم پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک منتقل نہیں کیا گیا۔