Tag: prices of essential commodities

  • وزیراعظم  کی اشیائےضروریہ کی قیمتوں  میں کمی کیلئے زیر غور تجاویز کو فوری حتمی شکل دینے کی ہدایت

    وزیراعظم کی اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں کمی کیلئے زیر غور تجاویز کو فوری حتمی شکل دینے کی ہدایت

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بنیادی اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں کمی کیلئے زیر غور تجاویز کو فوری طور پر حتمی شکل دینے کی ہدایت کردی تاکہ تاکہ ان پر عمل یقینی بنایا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں وزیرخزانہ، وزیراقتصادی امور،گورنراسٹیٹ بینک کی شریک ہوئے، اجلاس میں بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے کے اقدامات پرغور کیا گیا۔

    اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی تمام تر توجہ عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی پر مرکوز ہے، اشیائے ضروری میں غریب سب سےزیادہ آٹےکی قیمت سےمتاثرہوتےہیں۔

    عمران خان نے ہدایت کی کہ قیمتوں میں کمی کیلئے تمام ضروری انتظامی اقدامات کو یقینی بنایا جائے اور زیر غور تجاویز کو فوری طور پر حتمی شکل دی جائے،تاکہ ان پر عمل یقینی بنایا جائے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان نے پارٹی ترجمانوں کے اجلاس میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ چینی ہنگامی بنیادوں پر درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، درآمد کے بعد چینی کی قیمت فوری کم ہوجائے گی۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چینی اور پاور کے معاملے پر اہم فیصلے کرلیے گئے ہیں، چینی درآمد کرنے کے لیے فوری انتظامات کیے جائیں۔

  • وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات عوام تک منتقل نہ ہونے پر سخت نوٹس

    وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات عوام تک منتقل نہ ہونے پر سخت نوٹس

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات عوام تک منتقل نہ ہونے کا سخت نوٹس لے لیا اور صوبوں کے وزرائے اعلی کو قیمتوں و کرایوں میں کمی کے معاملات خود مانیٹر کرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کےباوجوداشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے صوبوں کوفوری طورپر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کی ہدایت کردی۔

    وزیراعظم نے چاروں صوبوں کےوزرائےاعلیٰ ،چیف سیکریٹریز کو فوری ایکشن کی ہدایت کرتے ہوئے کہا قومی پرائس مانیٹرنگ کمیٹی قیمتوں میں کمی کے معاملے کی مسلسل نگرانی کرے اور ہفتہ وار رپورٹ وزیراعظم آفس کو پیش کی جائے اور کابینہ کی جانب سے دی گئی ہدایات پر من وعن عملدرآمد کیاجائے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم کی قیمتوں میں واضح کمی کے باوجود اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کیوں نہیں ہورہی، اب اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں کمی نہ ہونے کا کوئی جواز نہیں رہتا، آٹےکی قیمتوں میں بھی اضافے کا کوئی جواز نہیں اور ہدایت کی صوبائی سطح پر فوری مانیٹرنگ تیز کی جائے۔

    اس حوالے سے وزیراعظم آفس کی جانب سے مراسلہ مشیرخزانہ، چیئرمین قومی پرائس مانیٹرنگ کمیٹی، چاروں صوبائی حکومتوں،چیف سیکریٹریز کو بھجوادیاہے، وزیراعظم نے کہا صوبائی حکومتیں مہنگائی کیخلاف سخت ایکشن سےگریز نہ کریں۔

    مراسلے میں کہا گیا گزشتہ مہینوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی آئی ہے، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے بجائے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

    حال ہی میں گندم کٹائی مکمل ہوئی،آٹےکی قیمتوں میں اضافےکاجوازنہیں، صوبائی حکومتیں روزانہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی مانیٹرنگ کریں اور نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی صوبوں سےملکرمہنگائی کےخاتمے کیلئےمیکنزم بنائے۔