Tag: prime-minister-imran-khan

  • شیخ رشید نے قبل از وقت انتخابات  کا اشارہ دے دیا

    شیخ رشید نے قبل از وقت انتخابات کا اشارہ دے دیا

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں سندھ میں گورنر راج اور وفاق میں ایمرجنسی کا حامی تھا، میرا مشورہ عمران خان نے رد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ایمرجنسی قانون کا حصہ ہے، میں سندھ میں گورنر راج ا ور وفاق میں ایمرجنسی کاحامی تھا مگر میرا مشورہ عمران خان نے رد کردیا۔

    وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ تمام معاملات ٹھیک طریقے سے پایہ تکمیل کو پہنچیں گے، عمران خان 27 مارچ کی شامل پاکستان کی تاریخ کا عظیم ترین جلسہ پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں کریں گے۔

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک میں عام انتخابات جلدی بھی ہوسکتے ہیں۔

    فیک نیوز پر سخت کارروائی کا عندیہ

    شیخ رشید نے کہا کہ پاک فوج ، عدلیہ کیخلاف سوشل میڈیا کے استعمال پر فوری کارروائی ہوگی، ڈی جی ایف آئی اے کو کہا کہ جو سوشل میڈیا پر فوج کیخلاف زہر اگلے اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے، عظیم فوج ، عدلیہ کیخلاف سوشل میڈیا کا استعمال میرے دور میں نہیں ہوسکتا۔

    وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کی عظیم ایجنسیوں اور افواج کی پاکستان کیساتھ کمٹمنٹ ہے، آرمی چیف اور دیگر لوگ بھی کہتےہیں کہ فیک نیوز کا کوئی حل کرو۔

    اپوزیشن کے بندے بھی ہمارے پاس ہیں

    پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس ہمارے بندے ہیں تو ان کے لوگ بھی ہمارے پاس ہیں، ہمارے پاس اپوزیشن کے جو لوگ ہیں وہ ذمے دار ہیں نا تو وہ واپس جائیں گے اور نہ ہی ووٹ ڈالیں گے۔

    شیخ رشید نے منحرف اور وفا داریاں بدلنے والے ارکان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹیاں بدلنے سے کوئی عزت نہیں ملتی، اچھی بات ہے کہ سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق بڑا دعویٰ

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کےباخبرلوگوں میں سےباخبرآدمی ہوں کوئی کہیں نہیں جارہا، خبریں گردش کررہی ہیں کہ عثمان بزدار جارہاہے، بزدار بھی چٹان کی طرح عمران خان کیساتھ کھڑا ہے، وہ بھی کہیں نہیں جارہا۔

    شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ مرکز میں بڑی لڑائی ہورہی ہے جبکہ ن لیگ کےگھر کےاندر پسوڑی پڑی ہوئی ہے ان کے اپنے گھر میں جنگ جاری ہے، کہاں گیا ان کا ووٹ کوعزت دوکان عرہ،چلوب ھرپانی میں ڈوب مرو، کہاں گئے وہ لوگ جولندن سےبیٹھ کر فوج کوگالیاں دیتےتھے؟

    وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ آج کےبعد سےآپ اچھی خبریں سنیں گے، ہم چاہتےہیں کہ ایسی بہتری ہوکہ ملک آگےبڑھے، جب جمہوریت آگے بڑھےگی تو مسائل بھی مل جل کرحل کرلیں گے۔

    شیخ رشید کا دعویٰ تھا کہ خان صاحب کی جہانگیر ترین سےبات ہوئی ہے، جہانگیر ترین ایک اچھےانسان ہیں اللہ انہیں صحت دے۔

  • گلاسگو کانفرنس معاملہ: وزیراعظم عمران خان کا اہم فیصلہ

    گلاسگو کانفرنس معاملہ: وزیراعظم عمران خان کا اہم فیصلہ

    اسلام آباد: وزیرمملکت زرتاج گل اور ملک امین اسلم کے درمیان گلاسگو کانفرنس میں لڑائی کے بے بنیاد الزام پر وزیراعظم نے اظہار برہمی کرتے ہوئے بڑا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزیر مملکت زرتاج گل اور ملک امین اسلم کے درمیان گلاسگو کانفرنس میں لڑائی کے بے بنیاد الزام پر وزیراعظم نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پبلک اکاونٹس کمیٹی میں حکومتی ارکان کی فہرست پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ممبران کی تفصیلات طلب کرلی ہیں اب وزیر اعظم پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے ارکان کی فہرست کا خود جائزہ لیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر مملکت زرتاج گل اور ملک امین اسلم کے درمیان لڑائی کی خبروں پر ریاض فتیانہ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی رکنیت بھی خطرے میں پڑ گئی ہے جبکہ انہیں پارٹی کی احتساب و انضباطی کمیٹی کی تحقیقات کا بھی سامنا ہے۔

    اس سے قبل وزیراعظم نے گزشتہ روز بھی حکومتی ارکان میں لڑائی کے الزام کو بے بنیاد قرار دیا تھا ، وزیر اعظم نے وزرا کو خود آگاہ کیا تھا کہ پاکستان نے کوپ 26 میں شاندار کامیابیاں سمیٹیں، اس کے علاوہ وزیر اعظم نے کوپ 26 میں بعض رہنماؤں کی وزرا پر تنقید کو بےبنیاد قرار دیاتھا۔

  • وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کا امکان

    وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کا امکان

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نے وزیراعظم عمران خان کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے خصوصی دعوت دی ہے، جس کے بعد وزیر اعظم کی مڈل ایسٹ گرین انیشیٹیو کانفرنس میں شرکت کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

    موسمیاتئ تحفظ اور ماحولیات سے متعلق اہم چیلنجوں کا سامنا کرنے میں عالمی برادری کی کوششوں کی حمایت میں مملکت کے اہم کردار کی بنیاد پر دارالحکومت ریاض میں 23 سے گرین مڈل ایسٹ اینیشی ایٹیو فورم کا انعقاد عمل میں لایا جائےگا جو25 اکتوبر 2021 تک جاری رہے گا۔

    اس ضمن میں سعودی عرب نے دعوت نامے کئی عالمی سربراہان مملکت اور حکومتی عہدیداروں کے علاوہ مدعو ممالک کی بڑی کمپنیوں کے سی ای اوز اور کئی دیگر بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان ، ماہرین تعلیم ، ماحولیاتی میدان کے ماہرین اور سول سوسائٹی کے اداروں کے سربراہان کو ارسال کردیئے ہیں۔

    واضح رہے کہ مڈل ایسٹ گرین انیشیٹیو کانفرنس میں پاکستان سعودی عرب موسمیاتی تبدیلیوں پر منصوبہ بندیوں پر ہم خیال ہے۔

    یہ قابل ذکرہے کہ سبز سعودی عرب اور سبز مشرق وسطیٰ کے اقدامات کا ہدف خطے میں 50 ارب درخت لگانا اور کاربن کے اخراج کو عالمی شراکت کے 10 فیصد سے زیادہ کم کرنا ہے، تاکہ ماحولیاتی چیلنجوں کا سامنا کرنے اور ان پر قابو پانے میں مدد دی جاسکے اور زمین کی حفاظت اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی کوششوں کو آگے بڑھانے میں مدد ملے۔

  • ‘وزیراعظم عمران خان کو دورہ ایران کی دعوت’

    ‘وزیراعظم عمران خان کو دورہ ایران کی دعوت’

    دو شبنے: وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر پر ایران سپریم لیڈر کی مسلسل حمایت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی سائیڈ لائن پر وزیراعظم عمران خان اور ایرانی صدر ابراہی رئیسی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

    اعلامیے کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا اور پاک ایران برادرانہ تعلقات کو مضبوط اور وسعت دینےکےعزم کا اعادہ کیا، وزیراعظم عمران خان نے تجارت، اقتصادی وعلاقائی روابط پر زور دیا۔

    ملاقات میں وزیراعظم پاکستان نے حالیہ صدارتی انتخابات میں کامیابی پر ایرانی صدر کو مبارکباد دیتے ہوئے مقبوضہ کشمیر پر ایران سپریم لیڈر کی مسلسل حمایت کا شکریہ ادا کیا۔

    اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے ایرانی صدر سے ملاقات کے دوران مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال پر گفتگو کی، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایران کا مؤقف کشمیریوں کی حق خودارادیت جدوجہدکی طاقت کاذریعہ ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، وزیراعظم کی ایران، قازقستان اور بیلا روس کے صدور سے اہم ملاقاتیں

    دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں افغانستان صورت حال پر تفصیلی گفتگو کی ، ملاقات میں وزیراعظم نے پرامن،مستحکم اورخوشحال افغانستان کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ چالیس سال بعدافغانستان میں تنازعات،جنگ کےخاتمے کاموقع ہے، وزیراعظم نےمثبت تعمیری عملی اقدامات اورعالمی برادری کےکردارپربھی زور دیا۔

    ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کی ایران کےصدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جبکہ ایران کےصدر نےوزیراعظم عمران خان کو دورہ ایران کی دعوت دی۔

  • ہم چاہتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر بھی آزاد ہو، وزیراعظم عمران خان

    ہم چاہتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر بھی آزاد ہو، وزیراعظم عمران خان

    مظفرآباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ‘لا الہ الاللہ ایک پورا نظریہ ہے, پاکستان اور کشمیر کا رشتہ لا الہ الاللہ کا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر بھی آزاد ہو’۔

    ان خیالات کا اظہار سربراہ پاکستان تحریک انصاف و وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کشمیری انتخابات کے سلسلے میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کشمیریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لا الہ الاللہ ایک پورا نظریہ ہے اور قوم ایک نظریے سے بنتی ہے۔

    ‘پاکستان اور کشمیر کا رشتہ لا الہ الاللہ کا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر بھی آزاد ہو’۔

    عمران خان نے کشمیری عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ رواں برس ے آخر تک سارے آزاد کشمیر کے لوگوں کو ہیلتھ انشورنس دیں گے، ہیلتھ انشورنس کسی بھی غریب خاندان کےلیے ایک بڑی نعمت ہے۔

    انہوں نے کمزور طبقوں کو آسان اقساط پر قرضے دینے کی نوید سنائی اور بتایا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بینک ملازمین اور مزدوروں کو قرضہ دیں گے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ 40 فیصد خاندانوں کو بغیر سود کے قرضے دیئے جائیں گے ، جس سے یہ خاندان اپنا کاروبار شروع کرسکیں گے اور خواتین کو ٹیکنیکل ایجوکیشن دی جائے گی جس کے بعد وہ گھر بیٹھیں پیسے بناسکتی ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا کشمیریوں کی قربانیوں کی معترف ہے، ہم آپ پر فخر کرتے ہیں۔

    مودی نے 5 اگست کو مقبوضہ وادی کے لوگوں پر مزید ظلم شروع کیا، دنیا سمجھ رہی تھی کہ مقبوضہ وادی کے لوگ گھٹنے ٹیک دیں گے مگر انکا جذبہ ایمانی تھا۔

    وزیراعظم نے ایک مرتبہ پھر پوری دنیا میں کشمیریوں کا سفیر بننے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں کشمیر کا سفیر بن کر نکلوں گا اور آپ کی بات کروں گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں تمام اقلیت کے آر ایس ایس کے نظریے سے خطرہ ہے، سب سے زیادہ خطرہ خود بھارت کو ہے۔

    اپوزیشن پر تنقید

    عمران خان نے اپوزیشن جماعتوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ جب پیسہ اور کاروبار پاکستان میں نہیں وہ کبھی عوام کیلئے اسٹینڈ نہیں لے سکتا اگر میرا بھی کاروبار باہر ہوتا تو میں بھی امریکا کو ایب سلوٹلی ناٹ نہیں کہہ پاتا۔

    سربراہ پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ انصاف کے نظام کے بغیر کوئی قوم اوپر نہیں جاسکتی، یہ کسی مہذب معاشرے میں نہیں ہوتا کہ معصوم شکل بناکر علاج کےلیے بیرون ملک نکل جائیں، ایسا شخص جسے سپریم کورٹ نے سزا سنائی ہو وہ جعلی سرٹیفکیٹ بناکر برطانیہ روانہ ہوگیا، ایسا تو کسی ملک میں نہیں ہوتا۔

    عمران خان نے اپنے خطاب میں بتایا کہ ہم طاقتور کو قانون کے نیچے لانے کی کوشش کررہے ہیں کیوں کہ جب تک قانون کی حکمرانی نہ ہو ملک خوشحال نہیں ہوسکتا۔

    انہوں نے بتایا کہ لا الہ الا اللہ انسان کو غیرت دیتا ہے کمزور قوم کو عظیم قوم بنا دیتا ہے، مدینے کے لوگ غریب تھے مگر خود دار تھےکسی کے سامنے جھکتے نہیں تھے، یہ پاکستان جو بننے جارہا ہے یہ دوسروں کو امداد دیا کرے گا۔

  • داسو واقعہ: وزیراعظم کا چینی شہریوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس

    داسو واقعہ: وزیراعظم کا چینی شہریوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے داسو واقعے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان میں چینی شہریوں کی سلامتی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور چینی ہم منصب کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، ٹیلی فونک رابطے میں وزیراعظم نے داسو واقعہ میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ پاکستان حکومت متاثرہ چینی خاندانوں کےغم میں برابرکی شریک ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چینی شہریوں کی سلامتی حکومت کی اولین ترجیح ہے، دشمن قوتوں کوبرادرانہ تعلقات کو نقصان پہنچانےکی اجازت نہیں۔

    ٹیلی فونک رابطے میں وزیراعظم نے چینی وزیراعظم کو بتایا کہ پاکستان زخمیوں کوبہترین طبی سہولتیں فراہم کررہاہے، افسوسناک واقعےکی تحقیقات کیلئےتمام کوششیں بروئےکارلائی جائینگی۔

    گذشتہ روز وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ داسو واقعے کی ابتدائی تفتیش میں بارودی مواد کی تصدیق ہوگئی ہے ، واقعہ میں دہشت گردی کے عنصر سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ذاتی طور پر پیشرفت کی نگرانی کر رہے ہیں ، حکومت چینی سفارتخانے کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے، ہم مل کر دہشت گردی کے لعنت سے لڑنے کے لئے پرعزم ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: داسو پاور پراجیکٹ کی بس کو حادثہ : پاکستان نے باردوی مواد کے استعمال کی تصدیق کردی

    دو روز قبل پاکستان میں چینی سفارتخانے کی جانب سے بیان میں کہا گیا تھا کہ داسو پاور پراجیکٹ کی بس پر دھماکہ ہوا، حادثے میں 9 چینی باشندے اور 3 پاکستانی باشندے جاں بحق ہوئے۔

    چینی سفارتخانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اس معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے، حادثے کے فوری بعد چینی سفارتخانے نے ہنگامی بنیادوں پر پاکستانی وزارت خارجہ وزارت داخلہ اور پاکستانی فوج سے رابط کیا ، جس میں پاکستانی متعلقہ حکام سے معاملہ کی فوری تحقیقات اور پاکستان میں چینی پراجیکٹس کی سیکیورٹی یقینی بنانے پر زور دیا۔

    چینی سفارتخانہ نے مطالبہ کیا تھا کہ پاکستان اس حادثے کی تحقیقات کر کے سچ سامنے لائے، چین حادثے کے حوالے سے پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا۔

  • وزیراعظم عمران خان مدینہ منورہ پہنچ گئے

    وزیراعظم عمران خان مدینہ منورہ پہنچ گئے

    مدینہ منورہ: سعودی عرب کے دوسرے مرحلے میں وزیراعظم عمران خان وزیراعظم عمران خان مدینہ منورہ پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم جدہ سے مدینہ منورہ پہنچے، وزیراعظم کے ہمراہ آٹھ ارکان کا وفد بھی موجود ہیں، وفد میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر داخلہ شیخ رشید، سینیٹر فیصل جاوید، گورنر کے پی شاہ فرمان، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور صوبائی وزیر خوراک پنجاب علیم خان بھی شامل ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان نے مدینہ منورہ میں جوتوں کے بغیر قدم رکھا، وزیراعظم عمران خان مدینہ منورہ میں روضہ رسول ﷺپر حاضری دیں گے۔

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان 3روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے تو سعودی عرب کے ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا ، جس کے بعد عمران خان جدہ ایئرپورٹ سےشاہی دیوان کے لئے روانہ ہوئے، اس موقع پر ان کے ہمراہ آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ،شاہ محمودقریشی،شیخ رشید ہمراہ تھے۔

    یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب ، سعودی پاکستان سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے قیام سے متعلق معاہدہ طے پا گیا

    شاہی دیوان پہنچنےپرسعودی ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان نےوزیراعظم کادوبارہ استقبال کیا، وزیراعظم کے اعزاز میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے عشائیہ دیا گیا،عشائیے سےپہلے شاہی دیوان میں دونوں رہنماؤں میں ون آن ون ملاقات ہوئی۔

    جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان متعددمعاہدوں اورمفاہمتی یادداشتوں پردستخط کئے گئے، سعودی پاکستان سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے قیام سےمتعلق معاہدہ طےپاگیا جبکہ دونوں ممالک میں سزا یافتہ مجرمان کے تبادلے کے حوالے سے معاہدے پر دستخط ہوئے۔

  • وفاقی کابینہ کا بڑھتے کرونا کیسز پر اظہار تشویش

    وفاقی کابینہ کا بڑھتے کرونا کیسز پر اظہار تشویش

    اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے ملک میں کرونا کے بڑھتے کیسز اور ایس او پیز پر موثر عملدرآمد نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو کرونا کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی، کابینہ اجلاس میں وزیراعظم کو ملک میں کووڈ ویکسی نیشن سے بھی آگاہ کیا گیا۔

    اجلاس میں وزیراعظم اور وفاقی کابینہ نے کرونا وبا کی تیسری لہر کے باعث ایس او پیز پر موثر عملدرآمد نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا، کابینہ نے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ رمضان المبارک میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمدکرایا جائے۔

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں مذہبی جماعت کے احتجاج سے پیداصورتحال کا جائزہ لیا گیا اور وزیر داخلہ کی جانب سے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

    وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد وزیرداخلہ شیخ رشید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں کسی کی رہائی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، اس موقع پر وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیاجائے گا۔

    علی زیدی نے بتایا کہ اجلاس میں سیکورٹی اداروں کے حکام نے وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی، وزیراعظم امن و امان کی ساری صورتحال سے واقف ہیں۔

  • وزیراعظم عمران خان نے شہریوں کو بڑا تحفہ دے دیا

    وزیراعظم عمران خان نے شہریوں کو بڑا تحفہ دے دیا

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے دورہ لاہور کے موقع پر شہریوں کو بڑا تحفہ دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ روز لاہور کا دورہ کیا اور کئی اہم منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا جو کہ خبروں کی زینت بھی بنے، دورہ لاہور کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے صوبے کی ترقی وخوشحالی کے لئے پنجاب حکومت کے اقدامات کی تعریف کی۔

    وزیراعظم کے دورہ لاہور کی خاص بات آن لائن زمین کی فرد حاصل کرنےکےڈیجیٹل سسٹم کا اجرا تھا، جس کا افتتاح خود وزیراعظم نے کیا، وزیراعظم عمران خان نے بھی نئے نظام کے تحت اپنی زمین کی فردحاصل کی۔

    اس سسٹم کے تحت پنجاب بھر میں بائیس ہزار مقامات سے زمین کی فرد آن لائن حاصل کی جاسکےگی۔

    وزیراعظم نئے سسٹم کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے بہت اچھاسسٹم بنادیا ہے، اب صرف ایک منٹ میں فرد حاصل کی جا رہی ہے، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جہاں کرپشن کا خاتمہ ہوگا وہاں عوام کو ایک منٹ میں فرد کا حصول ممکن ہوگا۔

    یہ بھی پڑھیں:  پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کی لانچنگ کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    اس سے قبل وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبے بھر میں سرکاری زمینوں پر قبضہ مافیا سےایک لاکھ44ہزار439ایکڑ زمین واگزار کرائی گئی، ریونیو عوامی خدمات کا اجرا کیا جس میں 40 ہزار 27 شکایات موصول ہوئیں، جن میں سے اب تک 39 ہزار 156 شکایات کا ازالہ کیاگیا۔

  • وزیراعظم عمران خان کی سری لنکن صدر سے  ون آن ون  ملاقات

    وزیراعظم عمران خان کی سری لنکن صدر سے ون آن ون ملاقات

    کولمبو : وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن صدر گوٹا بایا راجا پکسے سے ملاقات کی ، جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا دورہ سری لنکا کامیابی سے جاری ہے ، وزیراعظم نے دورے کے دوسرے دن کے آغاز پر سری لنکا کے صدرگوٹا بایا راجا پکسے سے ملاقات کی ، ملاقات میں دوطرفہ امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات کے بعد سری لنکن صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    گزشتہ روز وزیراعظم نے وزیراعظم سری لنکا سے ملاقت کی تھی، جسمیں اہم امور پر بات چیت کی گئی اور دونوں سربراہان نے دہشت گردی اورانتہاپسندی کے خاتمے کے لئے مشترکہ کوششوں پر بھی اتفاق کیا۔

    اس دوران تجارت،سرمایہ کاری اورسائنس و ٹیکنالوجی کی یادداشتوں پردستخط ہوئے، وزیراعظم عمران خان نے سری لنکا کو سی پیک سے فائدہ اٹھانےکی پیش کش کی۔

    سری لنکن ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں عمران خان کا کہنا تھا کہ سری لنکاسی پیک کےزریعےوسط ایشائی ریاستوں تک رسائی حاصل کرے جبکہ سری لنکن وزیراعظم نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کےساتھ مختلف شعبوں میں تعاون برقرار رکھیں گے۔