Tag: prime-minister-imran-khan

  • چھٹی کے روز بھی عمران خان سرکاری کاموں میں مصروف

    چھٹی کے روز بھی عمران خان سرکاری کاموں میں مصروف

    اسلام آباد: نومنتخب وزیراعظم پاکستان عمران خان نے چھٹی کے روز بھی ملکی معاملات چلاکر نئی تاریخ رقم کردی،  اُن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزارتِ عظمیٰ کا حلف اٹھانے والے عمران خان نے اگلے ہی روز مثال قائم کرتے ہوئے ہفتہ وار چھٹی کے دن بھی آرام نہیں کیا اور وہ امور مملکت چلانے میں مصروف رہے۔

    عمران خان نے صبح اٹھ کر معمول کے مطابق ورزش کی اور پھر وہ بنی گالہ میں قائم چیئرمین سیکرٹیرٹ پہنچے جہاں وہ ممکنہ طور پر سرکاری امور سے متعلق فیصلے کریں گے۔

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بنی گالہ پہنچنے کے بعد پارٹی رہنماؤں کا اجلاس طلب کیا جس میں کابینہ کے اراکین سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ اجلاس میں آج رات قوم سے کیے جانے والے پہلے خطاب اور اُس کے نکات پر اہم تبادلہ خیال کیا گیا۔

    بعد ازاں عمران خان نے میڈیا مالکان سے ملاقات کی، اس موقع پر اے آر وائی کے سی ای او سلمان اقبال بھی موجود تھے۔  میڈیا مالکان نے عمران خان کی سادگی کے عزم کا بھرپور ساتھ دینے کا بھی اعلان کیا۔

  • ٹوئٹراکاؤنٹ پر تبدیلی، چیئرمین پی ٹی آئی کی جگہ وزیراعظم پاکستان

    ٹوئٹراکاؤنٹ پر تبدیلی، چیئرمین پی ٹی آئی کی جگہ وزیراعظم پاکستان

    اسلام آباد: وزیراعظم منتخب ہوتے ہی عمران‌ خان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی تبدیلی آگئی اور  چیئرمین پی ٹی آئی کی جگہ وزیراعظم پاکستان تبدیل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم پاکستان کا منصب سنبھالتے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا اسٹیٹس تبدیل کرلیا۔

    عمران خان نے چیئرمین تحریک انصاف کی جگہ وزیراعظم پاکستان لکھ لیا۔

    خیال رہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کے 8 لاکھ سے زائد فالوورز ہے، انھوں نے 14 اگست کو اپنے آخری ٹوئٹ میں ترک صدر سے اظہار یکجہتی کیا تھا۔

    یاد رہے ایوان صدر میں عمران خان نے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھایا، صدرممنون حسین نے وزیراعظم عمران خان سے حلف لیا، اس موقع پر عمران خان نے سیاہ شیروانی زیب تن کی تھی۔

    مزید پڑھیں : عمران خان نے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھالیا

    نو منتخب وزیراعظم عمران خان حلف لینے کے بعد وزیراعظم ہاؤس پہنچے، جہاں پاکستان کے 22ویں وزیراعظم کو گارڈآف آنر پیش کیا گیا۔

    واضح رہے قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو ملک کا بائیسویں وزیراعظم منتخب کیا تھا، کپتان کوایک سو چھہتر اور ان کے مدمقابل نون لیگ کے صدر کو چھیانوے ووٹ ملے تھے۔

  • پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم عمران خان کو گارڈ آف آنرپیش کیا گیا

    پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم عمران خان کو گارڈ آف آنرپیش کیا گیا

    اسلام آباد : پاکستان کے22ویں وزیراعظم عمران خان کوگارڈآف آنرپیش کیاگیا اور عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس کےاسٹاف سے ملاقات بھی کی۔

    تفصیلات کے مطابق نو منتخب وزیراعظم عمران خان حلف لینے کے بعد وزیراعظم ہاؤس پہنچے، جہاں گارڈآف آنر کی تقریب  منعقد کی گئی، تقریب میں پاکستان کے 22ویں وزیراعظم کو گارڈآف آنر پیش کیا گیا اور عمران خان نے گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا۔

    گارڈآف آنر کے بعد وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس کے اسٹاف سے ملاقات کی اور مصافحہ کیا۔

    اس سے قبل ایوان صدر میں عمران خان نے وزیراعظم کے عہدے کا  حلف اٹھایا، صدرممنون حسین نے وزیراعظم عمران خان سے حلف لیا، اس موقع پر عمران خان نے سیاہ شیروانی زیب تن کی تھی۔


    مزید پڑھیں : عمران خان نے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھالیا


    تقریب حلف برداری میں آرمی چیف سمیت مسلح افواج کےسربراہان شریک ہوئے جبکہ تقریب میں سرحد پار سے آئے مہمان بھی موجود تھے۔

    حلف برداری تقریب میں عمران خان کی قیادت میں ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم نے شرکت کی اور سیاسی رہنماؤں سمیت مختلف شعبہ ہائےزندگی سےتعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھے۔

    نو منتخب وزیراعظم عمران خان لمبے چوڑے پروٹوکول کے بغیر ایوان صدر پہنچے تھے۔

    واضح رہے قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو ملک کا بائیسویں وزیراعظم منتخب کیا تھا، کپتان کوایک سو چھہتر اور ان کے مدمقابل نون لیگ کے صدر کو چھیانوے ووٹ ملے تھے۔