Tag: prime minister pakistan

  • وزیر اعظم، سارک کانفرنس میں شرکت کیلئےآج کٹھمنڈو روانہ ہونگے

    وزیر اعظم، سارک کانفرنس میں شرکت کیلئےآج کٹھمنڈو روانہ ہونگے

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف اٹھارویں سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے آج اسلام آباد سے کٹھمنڈو روانہ ہورہے ہیں۔

    دفتر خارجہ کے مطابق نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو میں ہونے والے دو روزہ سربراہ اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف پاکستانی وفد کی سربراہی کریں گے۔ وزیراعظم اپنے خطاب میں خطے میں قیام امن ترقی و خوشحالی کیلئے وژن پیش کرینگے۔

    وزیر اعظم نواز شریفاپنے دورے میں نیپال، مالدیپ، سری لنکا، بھوٹان، افغانستان اور دیگر ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف ریکارڈ چھٹی بار سارک کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں۔

  • کشمیر کے اصولی موقف پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گے، نوازشریف

    کشمیر کے اصولی موقف پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گے، نوازشریف

    مظفر آباد: وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ کشمیر کے بارے میں پاکستان اپنے اصولی موقف پر ثابت قدم ہے اور اس پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا۔

    وزیراعظم نواز شریف نے آزاد جموں کشمیر کونسل سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ کشمیرکےبارےمیں پاکستان اصولی موقف پر ثابت قدم ہے اور پاکستان کشمیر پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا۔ انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی منظور کردہ قرارداد کی روشنی میں ہی مسئلہ کشمیر حل ہونا چاہیے۔

    نواز شریف کا کہنا تھا عالمی طور پرتسلیم شدہ حق خودارادیت کشمیریوں کوملناچاہیے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ بھارت کشمیریوں پر ظلم کرتا ہےجو انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ عالمی برادری نے پڑوسیوں کےساتھ سلوک پربھارتی رویےکانوٹس لیناشروع کردیاہے اور خواہش ہے کشمیری جلد حق خودارادیت حاصل کرلیں گے۔

    دوسری جانب وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کی مظفر آباد آمد پر زلزلہ متاثرین نے فنڈز کی عدم فراہمی پر احتجاج کیا اور گونواز گو کے نعرے لگاتے رہے۔