Tag: prime minister shahbaz sharif

  • وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی عرب روانہ ہوں گے

    وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی عرب روانہ ہوں گے

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کے لیے آج سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے عالمی تعاون، ترقی اور توانائی کے حوالے سے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لئے آج سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچیں گے۔

    وزیراعظم کو عالمی اقتصادی فورم کے اس اجلاس میں شرکت کی دعوت سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم عزت مآب محمد بن سلمان آل سعود اور عالمی اقتصادی فورم کے بانی اور چیف ایگزیکٹو کلائوس شویب کی جانب سے دی گئی ہے۔

    وزیراعظم عالمی صحت، فنانشل ٹیکنالوجیز، انفارمیشن ٹیکنالوجی، جامع ترقی، علاقائی تعاون، اور عالمی ترقی کے تناظر میں توانائی کے متوازن استعمال کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف دنیا کے سامنے رکھیں گے۔

    عالمی اقتصادی فورم کے اس خصوصی اجلاس کی سائیڈ لائینز پر وزیراعظم کی اہم عالمی رہنماؤں، عالمی اداروں کے سربراہان اور دیگر اہم شخصیات سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

    ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا سے بھی ملاقات متوقع ہے، ملاقات میں نئی اقتصادی پیکیج پر تبادلہ خیال ہوگا۔

    وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات کا بھی امکان ہے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور دیگر حکام بھی ہمراہ ہوں گے۔

  • وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کا امکان

    وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کا امکان

    وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق دورے کے لیے گراؤنڈ ورک کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کا امکان ہے جس کے لیے گراؤنڈ ورک کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق بطور وزیراعظم شہباز شریف کا یہ کسی بھی ملک کا پہلا دورہ ہوگا اور امکان ہے کہ شہباز شریف رواں ماہ کے آخری ہفتے میں سعودی عرب جائیں گے۔

    ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ سعودی عرب کے ساتھ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین کا بھی امکان ہے اور وزارت خارجہ کی جانب سے دونوں متوقع دوروں پر کام شروع کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے آج اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم آفس پہنچے اور باضابطہ ذمہ داریوں کی انجام دہی شروع کردی۔

    وزیراعظم مقررہ سرکاری دفتری اوقات سے پہلے ہی صبح 8 بجے دفترپہنچ گئے ، جس پر وزیراعظم آفس کے افسران اور عملے کی دوڑیں لگ گئیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں تبدیلی کردی ، جس کے بعد سرکاری دفاتر10 بجے کے بجائے صبح 8 بجے کام شروع کریں گے۔

    شہباز شریف نے ہفتے میں دو سرکاری تعطیلات بھی ختم کردیں ، جس کے تحت سرکاری دفاتر میں اب ہفتے میں صرف ایک تعطیل ہوگی۔

  • وزیراعظم شہباز شریف آج خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کریں گے

    وزیراعظم شہباز شریف آج خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کریں گے

     وزیراعظم شہباز شریف آج ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کرینگے اور وزیراعظم کے انتخاب میں ایم کیو ایم کے تعاون پر شکریہ ادا کرینگے۔

    ذرائع نے اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کے درمیان رابطہ ہوا ہے، وزیراعظم شہباز شریف آج ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کرینگے اور یہ ملاقات دوپہر ایک بجے پارلیمنٹ لاجز میں ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق ملاقات میں سیاسی صورتحال اور ورکنگ ریلیشن شپ پر بات چیت ہوگی اور مستقبل کے لائحہ عمل اور ہونیوالے معاہدے پر عملدرآمد سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

    ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ملاقات کے دوران شہباز شریف وزیراعظم کے انتخاب پر ایم کیو ایم کےتعاون پر شکریہ بھی ادا کرینگے۔

    واضح رہے ک شہباز شریف نے گزشتہ روز پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم کا حلف اٹھایا تھا اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر نے نومنتخب وزیراعظم کے خطاب میں متحدہ کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کا ذکر نہ کرنے کا شکوہ کیا تھا۔

    مزید پڑھیں: ایم کیو ایم کا شہبازشریف سے شکوہ

    وسیم اختر کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی وفاق اور سندھ کی سطح پر ایم کیوایم سے معاہدہ کیا تھا جس کے تحت ایم کیوایم نے اپوزیشن کا ساتھ دیا اسی لیےشہبازشریف وزیراعظم بنے شہبازشریف کےخطاب میں معاہدےکا اعلان ہونا چاہیے تھا۔