Tag: Prime Minister

  • وزیر اعظم سے ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات

    وزیر اعظم سے ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیراعظمِ پاکستان نوازشریف سے آج ڈی جی آئی ایس آئی نے ملاقات کی ہے جس میں ملک کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل رضوان اختر نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران آپریشن ضرب عضب سمیت ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ہے۔

    اس موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے وزیر اعظم کو سیکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ بھی دی ہے۔

  • کشمیر کے اصولی موقف پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گے، نوازشریف

    کشمیر کے اصولی موقف پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گے، نوازشریف

    مظفر آباد: وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ کشمیر کے بارے میں پاکستان اپنے اصولی موقف پر ثابت قدم ہے اور اس پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا۔

    وزیراعظم نواز شریف نے آزاد جموں کشمیر کونسل سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ کشمیرکےبارےمیں پاکستان اصولی موقف پر ثابت قدم ہے اور پاکستان کشمیر پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا۔ انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی منظور کردہ قرارداد کی روشنی میں ہی مسئلہ کشمیر حل ہونا چاہیے۔

    نواز شریف کا کہنا تھا عالمی طور پرتسلیم شدہ حق خودارادیت کشمیریوں کوملناچاہیے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ بھارت کشمیریوں پر ظلم کرتا ہےجو انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ عالمی برادری نے پڑوسیوں کےساتھ سلوک پربھارتی رویےکانوٹس لیناشروع کردیاہے اور خواہش ہے کشمیری جلد حق خودارادیت حاصل کرلیں گے۔

    دوسری جانب وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کی مظفر آباد آمد پر زلزلہ متاثرین نے فنڈز کی عدم فراہمی پر احتجاج کیا اور گونواز گو کے نعرے لگاتے رہے۔

  • لندن سرماکاری کانفرس میں وزیراعظم نواز شریف کی شرکت

    لندن سرماکاری کانفرس میں وزیراعظم نواز شریف کی شرکت

    لندں: وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے کہا ہے کہ توانائی کانفرنس سے ماہرین اور سرمایہ کاروں کوقریب آنے کاموقع ملا ہے۔ لندن میں سرمایہ کاری کانفرنس میں آج وزیراعظم نواز شریف نے شرکت کی۔

    وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ نجی شعبے کی سرمایہ کاری ہی پائیدار ترقی کی ضامن ہے۔ انھوں نے کہا کہ تھر کے کوئلے سے بجلی پیدا کریں گے مشکل فیصلوں کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔

    برطانوی وزیر نے وزریر اعظم کی شرکت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کامقصد پاکستان کوتوانائی کے عالمی معیارسے آگاہ کرنا ہے اور پاکستان ترقی کررہا ہے۔

    برطانوی وزیر کا کہنا تھا کہ پانچ سالہ توانائی پالیسی تیار کرنے پروزیراعظم مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انھوں نے کہا کہ برطانیہ توانائی کے شعبے میں پاکستان سے تعاون جاری رکھے گا۔

  • وزیراعظم کی نااہلی کی درخواستیں قابل سماعت نہیں، سپریم کورٹ

    وزیراعظم کی نااہلی کی درخواستیں قابل سماعت نہیں، سپریم کورٹ

    کوئٹہ: وزیر اعظم کی نااہلی کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان کوئٹہ رجسٹری کی جانب سے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ درخواستیں قابل سماعت نہیں، آرٹیکل باسٹھ اورتریسٹھ کی اہلیت کا معیارطے کیاجائے۔

    تفصیلا ت کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے آج وزیراعظم نااہلی کیس کاتفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا ہے۔ جس میں چیف جسٹس سےلارجربینچ تشکیل دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

    سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں وزیرعظم ناہلی کیس کی سماعت کا تفصیلی حکم نامہ جسٹس جوادایس خواجہ نے تحریرکیا۔ آٹھ صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہاگیاہے کہ وزیر اعظم کی نااہلی سے متعلق درخواستیں قابل سماعت نہیں۔ عدالت یہ طے کریگی کہ آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ کی اہلیت کا معیار کیا ہو نا چاہیےحکم نامہ میں بتایاگیا کہ آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ کامعاملہ چیف جسٹس کو بھیجوایا جارہا ہےاور چیف جسٹس سے لارجر بنچ تشکیل دیئے جانے کی سفارش کی گئی ہے۔

    وزیر اعظم کی نا اہلی کیلئے درخواستیں گوہر نواز سندھو ، چوہدری شجاعت اور اسحاق خاکوانی نے دائر کی تھیں۔

  • وزیراعظم اہم محکموں کےسربراہوں کا تقررکرنے میں ناکام

    وزیراعظم اہم محکموں کےسربراہوں کا تقررکرنے میں ناکام

    اسلام آباد:عوامی خدمت کے بڑے بڑے دعوے لیکن وزیراعظم پاکستان ڈیڑھ سال کے عرصےمیں بھی انتہائی اہم محکموں کےسربراہان کا تقرر نہیں کرسکے۔

    الیکشن کمیشن کے سربراہ کے عہدے پر تقرری کا معاملہ گزشتہ سال سے زیرِالتواء چلا آرہا ہے، اور اب سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان کی مدت ملازمت بھی ختم ہوگئی،بہت سے وفاقی اداروں کے سربراہوں کی تعیناتی کامعاملہ بھی نامعلوم وجوہات کی بناء پر التواء کا شکار ہے،وفاقی حکومت اب تک کئی وزارتوں میں بائیس گریڈ کے سیکریٹریوں کی تعیناتی تک نہیں کرسکی ہے ۔

    ایسے ادارے جن کے سربراہوں کی تقرری میں وفاقی حکومت ناکام رہی ہے ان میں پیمرا،نیپرا،نادرا،پیسکو،الیکشن کمیشن، اے پی پی، پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان، ریڈیو پاکستان،نیشنل فرٹیلائزرکمپنی اورایس ای سی پی سمیت دیگر بہت سے ادارے شامل ہیں۔

    وزیرِاعظم نواز شریف نومبر کے پہلے ہفتے میں چین کے دورے پر روانہ ہوں گے،اس کے بعد وہ دیگر چار ممالک کا دورہ بھی کریں گے، یوں نومبر کا تقریباً پورا مہینہ وہ ملک سے باہر ہوں گے۔

  • وزیراعظم معاملات کوافہام وتفہیم سے حل کریں، ڈاکٹرفاروق ستار

    وزیراعظم معاملات کوافہام وتفہیم سے حل کریں، ڈاکٹرفاروق ستار

    کراچی:متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال میں ہمارا خاموش رہنا ممکن نہیں، قائد تحریک الطاف حسین نے اسلام آباد واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے،انہوں نے کہا کہ مسائل حل نہ ہوئے تو معاملات سے لاتعلق سے نہیں رہ سکتے۔

    ان خیالات  کا اظہار انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انکا کہنا تھا کہ اگرپرامن مظاہرین کو وزیراعظم ہاؤس جانے دیا جاتا تو کیا ہوجاتا،اسلام آباد کے حالات پورے ملک پر اثر انداز ہورہے ہیں، لوگ ذہنی پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں، ملکی معیشت کو ایک ہزار ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔

    ہماری وزیراعظم سے پرزور اپیل ہے کہ خدارا معاملے کو جلد ازجلد افہام وتفہیم سے حل کیا جائے، فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم نے ملک گیر یوم سوگ منا کر پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے کارکنان سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کل کے پولیس ایکشن سے ہماری معاملات کو سلجھانے کی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں،وزیر اعظم سے گذارش ہے کہ اگر ان ہاؤس تبدیلی آسکتی ہے تو اس پر فوری عمل درآمد کیا جائے۔،

  • اسلام آباد:سانحہ شاہراہ دستور، وزیراعظم کو رپورٹ پیش

    اسلام آباد:سانحہ شاہراہ دستور، وزیراعظم کو رپورٹ پیش

    اسلام آباد: وزیراعظم کو شاہراہ دستور پر پیش آنے والے واقعے کی رپورٹ پیش کردی گئی۔رپورٹ کے مطابق واقعہ گزشتہ روزایوان صدرپرمظاہرین کی پیش قدمی کے باعث پیش آیا۔

    اسلام آباد میں آزادی اور انقلاب مارچ کے شرکاء کا سیاسی عمارتوں کی جانب پیش قدمی کو روکنے کیلئے پولیس کی جانب سے اندھا دھند شیلنگ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کا سہارا لیا گیا۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پولیس نے ریاستی اداروں کے تحفظ کیلئے کارروائی کی۔