Tag: Prime Minister

  • بلاول بھٹو کبھی کچی بستی گئے ہیں؟ انہیں کیا پتا لاک ڈاؤن کیا ہوتا ہے، وزیراعظم

    بلاول بھٹو کبھی کچی بستی گئے ہیں؟ انہیں کیا پتا لاک ڈاؤن کیا ہوتا ہے، وزیراعظم

    لاڑکانہ : وزیراعظم نے این ایف سی ایوارڈ واپس لینے کے خبروں کو افواہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ میں کچھ چیزیں غلط ہیں جن پرمشاورت کی ضرورت ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شوگرملزنےسبسڈی کی مد میں 29 ارب روپے لیے جبکہ 80 شوگر ملز نے 5 سالوں میں صرف 9 ارب روپے ٹیکس دیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ شوگر مل مافیا کے آپس میں سیاسی اختلاف ہیں مگر پیسوں کے معاملے پر ایک ہیں لیکن ہم بھی شوگر مل مافیا کو بے نقاب کرنے کےلیے آخری حد تک جائیں گے۔

    عمران خان نے بلاول بھٹو کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کبھی کچی بستی نہیں گئے انہیں کیا پتا لاک ڈاون کیا ہوتا ہے، بھارت میں لاک ڈاون کی وجہ سے لوگ بھوکے مررہے ہیں لیکن پاکستان میں بھارت کی نسبت حالات بہتر ہیں۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کیا گیا تو اسپتالوں پر بوجھ پڑے گا، انہوں نے کہا کہ مجھ پر دباو ڈالا گیا کہ ملک بند کردیں، بلاول بھٹو ایک ہی بات کرتے ہیں لاک ڈاون لاک ڈاون۔

  • پاکستان کی تاریخ کا سب سے بہترین بلدیاتی نظام آنے والا ہے، وزیر اعظم

    پاکستان کی تاریخ کا سب سے بہترین بلدیاتی نظام آنے والا ہے، وزیر اعظم

    لاڑکانہ : وزیر اعظم نے لاڑکانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جتنی گورننس عوام تک لے جائیں گے اتنا کامیاب ہوں گے، حکومتی فیصلوں سے عوام کو آگاہ رکھنا ضروری ہے۔

    ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم عمران خان نے لاڑکانہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد اختیارات وفاق سے صوبوں کو چلے گئے، اختیارات جتنے نچلی سطح پر منتقل ہوں گے نظام اتنا مضبوط ہوگا۔

    پاکستان کی تاریخ کا سب سے بہترین بلدیاتی نظام آنے والا ہے جس کے بعد پیسہ ڈائریکٹ ضلع کونسل تک جائے گا، اختیارات نچلی سطح پر پہنچائے جائیں گے عوام بہتر فیصلے کریں گے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنے کا سب سے زیادہ حامی میں ہوں، حکومتی فیصلوں سے عوام کو آگاہ رکھنا ضروری ہوتا ہے۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ ڈائریکٹ الیکشن کے بغیر کراچی اور لاہور کا مسئلہ کبھی حل نہیں ہوگا، شہر قائد میں میئر کے ڈائریکٹ الیکشن کے بغیر مسائل حل نہیں ہوسکتے۔

    انہوں نے بتایا کہ وفاقی بجٹ شروع ہی 700 ارب کے خسارے سے شروع ہوتا ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ وفاق سے اختیارات تو صوبوں کو منتقل ہوئے لیکن صوبوں نے نیچے منتقل نہیں کیے، اختیارات اور وسائل ملنے تک کراچی کا مسئلہ حل نہیں ہوسکتا۔

    انہوں نے بتایا کہ ٹڈی دل سے لڑنے والے جہاز دیکھے تو سارے خراب پڑے تھے، ٹڈی دل کے خلاف ایک جہاز چلایا تو وہ بدقسمتی سے گر کر تباہ ہوگیا۔

    عمران خان نے بھارت کے اوچھے ہتھکنڈوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہ جولائی میں بھارت کی جانب سے ٹڈی دل کا حملہ ہوسکتا ہے لیکن ٹڈی دل پر 31 جنوری سے ایمرجنسی نافذ کر رکھی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ ٹڈی دل کے معاملے پر ایران اور بھارت سے بھی رابطے میں ہیں کیونکہ ٹڈی دل صرف ہمارے ملک نہیں بلکہ خطے کا بڑا مسئلہ ہے۔

    وزیر اعظم نے موجودہ صورتحال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ بد قسمتی سے کرونا پر بھی سیاست کی جارہی ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ ہمارےلیے دہرا مسئلہ ہے لوگوں کو کورونا سے اور بھوک سے بھی بچانا ہے، ڈھائی کروڑ لوگ جو دہاڑی پر ہیں ملک بند کردیں تو وہ بھوک سے مریں گے۔

    انہوں نے بتایا کہ وزرائےاعلیٰ سے اجلاس میں مشاورت کرکے فیصلے کیے جاتے ہیں لیکن ایک گھنٹے بعد ٹی وی پر پیپلزپارٹی کے رہنما کچھ اور بیان دیتے ہیں۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نےکےپی،پنجاب،سندھ کسی صوبےمیں فرق نہیں کیا، اجلاس میں مراد علی شاہ بات مانتے ہیں، بعد میں بلاول کچھ اور بیان دیتے ہیں۔

    صحافیوں سے گفتگو کے دوران وزیراعظم نے بتایا کہ صوبوں میں پانی کی تقسیم کیلئے ٹیلی میٹری سسٹم لا رہے ہیں، ٹیلی میٹری سسٹم کون خراب کر رہا ہے تحقیقات ہوں گے۔

  • آئندہ بجٹ میں عام آدمی کا تحفظ یقینی بنائیں گے، وزیر اعظم

    آئندہ بجٹ میں عام آدمی کا تحفظ یقینی بنائیں گے، وزیر اعظم

    اسلام آباد : وزیر اعظم نے پارتی و حکومتی ترجمانوں کے اجلاس میں کہا کہ کرونا پر حکومت نے بہترین اقدامات کیے لیکن پھر بھی کرونا وائرس کی صورتحال سے معاشی عدم استحکام پیدا ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی و حکومتی ترجمانوں کے اجلاس کی صدارت کی جس میں کرونا صورتحال سمیت سیاسی و معاشی امور اور آئندہ بجٹ کے خدوخال پر بریفنگ دی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران چینی انکوائری رپورٹ سے متعلق بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت کا چینی اسکینڈل پر تحقیقات اور رپورٹ پبلک کرنا تاریخی اقدام ہے، مافیاز نے سیاست کو کاروبار بنایا ہوا ہے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سیاست میں رہ کر کرپٹ سیاستدان مافیاز کی مدد کرتے ہیں، ملک کو اتنے عرصہ سے لوٹا جا رہا تھا کسی نے توجہ نہیں دی۔

    عمران خان کا کرونا وائرس کے حوالے سے کہنا تھا کہ مہلک ترین کرونا وائرس کی صورتحال سے معاشی عدم استحکام پیدا ہوا لیکن وفاقی حکومت نے اس صورتحال میں بھی بہترین اقدامات کیے ہیں۔

    انصاف کے نظام میں پائے جانے والے سقم دور کرنا ضروری ہیں، وزیراعظم

    وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ مجھے عوام اور کمزور طبقے کی فکر ہے، آئندہ بجٹ میں عام آدمی کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔

  • جاپانی وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب: خالص اون سے بنے خیمے قائم، شاہی ضیافت کا اہتمام

    جاپانی وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب: خالص اون سے بنے خیمے قائم، شاہی ضیافت کا اہتمام

    ریاض: جاپانی وزیر اعظم شنزو ایبے کی سعودی عرب آمد کے موقع پر ان کے لیے خصوصی طور پر خالص اون سے تیار شدہ خیمے سجا دیے گئے، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جاپانی وزیر اعظم کے لیے شاہی ضیافت کا اہتمام بھی کیا۔

    سعودی خبر رساں اداروں کے مطابق جاپانی وزیر اعظم شنزو ایبے کی سعودی عرب آمد کے موقع پر ان کے لیے خصوصی اہتمام کیا گیا۔

    مملکت کے ولی عہد و نائب وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے جاپانی وزیر اعظم کے لیے العلا میں خصوصی ضیافت کا اہتمام کیا۔ ضیافت میں جاپانی وزیر اعظم کے ہمراہ ان کے وفد کے ارکان نے بھی شرکت کی۔

    شہزادہ سلمان کی ہدایت پر معزز مہمان اور ان کے وفد کے لیے العلا کے تاریخی مقام پر خصوصی خیمے نصب کروائے گئے۔ یہ خیمے مملکت کی روایت کے مطابق موسم سرما کے لیے خصوصی طور پر خالص اون سے تیار کیے جاتے ہیں، خیموں کو ’بیت الشعر‘ کہا جاتا ہے۔

    شاہی ضیافت کے لیے پہنچنے کے بعد جاپانی وزیر اعظم اور ان کے وفد کا استقبال سعودی عرب کی روایت کے مطابق ثقافتی گیتوں سے کیا گیا۔ مہمان اور ان کے وفد کو خصوصی قہوہ پیش کیا گیا جو عربوں کی روایت اور ثقافت کا اہم حصہ ہے۔

    جاپانی وزیر اعظم شنزو ایبے ہفتے کے روز ریاض پہنچے تھے، جاپانی وزیر اعظم دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کے سلسلے میں خطے کا دورہ کر رہے ہیں جس کا آغاز سعودی عرب سے کیا جارہا ہے۔

    اپنے دورے کے دوران انہوں نے شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقاتیں کیں۔

    سعودی عرب اور جاپان ایک دوسرے کی ثقافت کو سمجھنے، باہمی اعتماد کو فروغ دیتے ہوئے موجودہ دو طرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے، اس کو وسعت دینے اور ٹھوس اسٹریٹجک شراکت داری قائم کرنے کے حامی ہیں۔

    دورے کے دوران دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تجارت و معیشت، سرمایہ کاری اور دیگر امور میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

  • کرپشن اسکینڈل، کینیڈین وزیرِاعظم کا قوانین کی خلاف ورزی کا اعتراف

    کرپشن اسکینڈل، کینیڈین وزیرِاعظم کا قوانین کی خلاف ورزی کا اعتراف

    اوٹاوا:جسٹن ٹروڈو کرپشن سکینڈل میں کینیڈین وزیرِاعظم کا قوانین کی خلاف ورزی کا اعتراف کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ٹروڈو کے خلاف مفادات کے ٹکراؤ کے قوانین کی خلاف ورزی سے متعلق رپورٹ منظرِ عام پر آئی ہے جس میں لگائے گئے الزامات کو انھوں نے تسلیم بھی کر لیا ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ انھوں نے جو کیا، ملکی مفاد میں کیا۔

    کینیڈین وزیر اعظم نے اس رپورٹ کے کچھ نتائج سے اختلاف کیا ہے، اب دیکھنا ہو گا کہ کیا یہ تنازعہ اکتوبر میں ہونے والے انتخابات پر اثر انداز ہو گا یا نہیں۔

    کینیڈا کے ضابطہ اخلاق سے متعلق کمشنر کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ایس این سی-لاویلن کے معاملے میں مفادات کے ٹکراؤ سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

    ٹروڈو کی سابق پرنسپل سیکریٹری جیرلڈ بٹس کا کہنا ہے کہ اس مقدمے میں کسی قسم کا سیاسی دباؤ نہیں ڈالا گیا، صرف اس مقدمے سے ملکی معیشت کو ممکنہ طور پر پہنچنے والے نقصان سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق اگست میں جاری ہونے والی ’فیڈرل اِیتھکس کمشنر‘ کی رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ ٹروڈو نے مفادات کے ٹکراؤ سے متعلق قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔

    کمشنر ماریو ڈیون کا کہنا ہے کہ ٹروڈو نے براہِ راست اور اپنے سینیئر حکام کے ذریعے سابق اٹارنی جنرل کو دباؤ میں لانے کے لیے مختلف حربے آزمائے۔

  • انضمام شدہ قبائلی علاقوں میں ترقیاتی کام موجودہ حکومت کی ترجیح ہے: وزیر اعظم

    انضمام شدہ قبائلی علاقوں میں ترقیاتی کام موجودہ حکومت کی ترجیح ہے: وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ ایڈیٹر نیل بوہن سے ملاقات کے دوران کہا کہ حکومت بچوں کی گروتھ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، انضمام شدہ قبائلی علاقوں میں ترقیاتی کام موجودہ حکومت کی ترجیح ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ ایڈیٹر نیل بوہن کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وزیر اعظم کو اقوام متحدہ کی جانب سے مختلف حکومتی شعبوں میں تعاون پر بریفنگ دی گئی۔

    ملاقات کے دوران ملک میں گڈ گورننس، تعلیم و صحت اور یوتھ کے شعبوں میں اقوام متحدہ کے کردار پر بات چیت کی گئی۔ ریزیڈنٹ ایڈیٹر نے حکومت کی جانب سے گڈ گورننس کے لیے اقدامات کی تعریف بھی کی۔

    نیل بوہن کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں میں بہت سے اقدامات کو نظر انداز کیا جاتا رہا، موجودہ حکومت کی اسٹنٹتھ گروتھ، صحت اور درخت لگانے میں سنجیدگی قابل تعریف ہے۔ ماحولیاتی چیلنج اور غربت کے خاتمے کے لیے منصوبہ بندی بہترین ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان نے بھی حکومتی ترجیحات سے متعلق نیل بوہن کو آگاہ کیا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت بچوں کی گروتھ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، انضمام شدہ قبائلی علاقوں میں ترقیاتی کام موجودہ حکومت کی ترجیح ہے۔ انضمام شدہ قبائلی علاقوں کے لیے فنڈز کا اجرا کیا ہے۔

    وزیر اعظم نے احساس پروگرام سے بھی نیل بوہن کو آگاہ کیا، انہوں نے پروگرام میں اقوام متحدہ کے تعاون کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ آبادی میں اضافہ بچوں کی بنیادی تعلیم اور بنیادی صحت سےجڑا ہوا ہے۔

    ملاقات کے دوران ملک میں پولیو کے خاتمے سے متعلق اقدامات بھی ملاقات میں زیر بحث آئے، وزیر اعظم نے بلین ٹری سونامی پروجیکٹ سے نیل بوہن کو آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ 10 ارب درخت لگنے سے ماحولیاتی تبدیلی پر مثبت اثرات پڑیں گے۔

    نیل بوہن نے اقوام متحدہ کے تمام اداروں کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین بھی دلایا۔

  • فریڈیرکسن ڈنمارک کی کم عمر ترین وزیر اعظم ہوں گی

    فریڈیرکسن ڈنمارک کی کم عمر ترین وزیر اعظم ہوں گی

    کوپن ہیگن : عام انتخابات کے تقریباتین ہفتے بعد مسلسل مذاکرات کے نتیجے میں ملکر حکومت بنانے پر اتفاق رائے ہو گیا، ڈنمارک کی آئندہ وزیر اعظم سوشل ڈیموکریٹ خاتون سیاستدان مَیٹے فریڈیرکسن ہوں گی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان کی پارٹی اور بائیں بازو کی طرف جھکاؤ رکھنے والی دیگر جماعتوں کے مابین ملک میں عام انتخابات کے تقریباتین ہفتے بعد مسلسل مذاکرات کے نتیجے میں یہ اتفاق رائے ہو گیا ہے کہ کوپن ہیگن میں اگلی حکومت یہی جماعتیں مل کر بنائیں گی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اس بات کا اعلان مَیٹے فریڈیرکسن نے دیگر جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ مل کر ایک پریس کانفرنس میں کیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ڈینش سوشل ڈیموکریٹس کی قیادت میں بننے والی یہ حکومت تاہم ایک اقلیتی حکومت ہو گی۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ سینٹر لیفٹ بلاک کی چند چھوٹی جماعتوں نے بھی نئی مخلوط حکومت کی حمایت کا یقین دلایا ہے، اکتالیس سالہ مَیٹے فریڈیرکسن ڈنمارک کی تاریخ کی سب سے کم عمر سربراہ حکومت بھی ہوں گی۔

  • نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے معروف اینکر سے منگنی کرلی

    نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے معروف اینکر سے منگنی کرلی

    آکلینڈ : نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے عیسائیوں کے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر اپنے دیرینہ دوست کلارک گیفورڈ سے منگی کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے تیسرے بڑے شہر کرائسٹ چرچ میں 15 مارچ کو ہونے والے سفید فام دہشت گرد کے حملے میں پچاس مسلمانوں کی شہادت کے بعد متاثرین سے اظہار یکجہتی و مسلمانوں سے اظہار ہمدردی کرنے پر شہرت پانے والے کیوی وزیراعظم جیسنڈا نے منگنی کرلی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 38 سالہ جیسنڈا آرڈرن نے اپنے دیرینہ دوست 41 سالہ کلارک گیفورڈ سے ایک ہفتہ قبل ساحل سمندر پر منگنی کی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کو ان کے منگیتر کلارک نے تقریب کے موقع پر ہیرے کی انگھوٹی پہنائی تھی۔

    واضح رہے کہ مذکورہ جوڑے کی ملاقات سنہ 2012 میں ایک ایوارڈ تقریب کے دوران ہوئی تھی، اگرچہ اینکرپرسن کلارک گیفورڈ اور کیوی وزیر اعظم کی منگنی اب ہوئی لیکن دونوں کے گھر 21 جون 2018 میں پہلی بچی کی پیدائش بھی ہوگئی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق دونوں نے ایسے موقع پر منگنی کی ہے جب نیوزی لینڈ کے عام انتخابات میں ایک سال باقی رہ گیا ہے، خیال رہے کہ جیسنڈا آرڈرن نے سنہ 2017 میں نیوزی لینڈ کا اقتدار سنبھالا تھا.

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ جیسنڈا آرڈرن نے کچھ سال قبل میڈیا کے سامنے خود کو جوڑا ثابت کرکے پذیرائی پائی تھی جبکہ 2018 میں ان کے ہاں بچی کی پیدائش میں جیسنڈا کی مقبولیت میں مزید اضافہ کیا جبکہ کرائسٹ چرچ سانحے کے بعد مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرکے عالمی سطح پر خوب شہرت حاصل کی تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ کیوی وزیر اعظم نے گزشتہ برس دوران وزارت عظمیٰ بیٹی کو جنم دیا تھا جبکہ اس سے قبل یہ اعزاز 1990 میں پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو صاحبہ کو حاصل ہوا تھا جب انہوں نے اپنی بڑی بیٹی بختاور زرداری کو جنم دیا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ 38 سالہ وزیر اعظم کو نیوزی لینڈ کی ڈیڑھ سو سالہ تاریخ میں تیسری خاتون وزیر اعظم اور اب تک کی نوجوان وزیر اعظم ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

  • شدید عوامی دباﺅ پر افریقی ملک مالی کے وزیر اعظم اور ان کی کابینہ مستعفی

    شدید عوامی دباﺅ پر افریقی ملک مالی کے وزیر اعظم اور ان کی کابینہ مستعفی

    مالے : شدید عوامی دباﺅ پر افریقی ملک مالی کے وزیر اعظم اور ان کی کابینہ مستعفی ہو گئی، وزیر اعظم کے خلاف گزشتہ روز ہی تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تھی جو کامیاب ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح افریقی ممالک میں بھی تبدیلی کی لہر جاری ہے اور عوام خود پر حکمرانی کرنے والے کرپٹ و نااہل حکمرانوں کے خلاف اور اپنی خوشحالی و ملکی ترقی کےلیے رفتہ رفتہ آواز ہوتا رہے ہیں، گزشتہ ایک ماہ کے دوران دو افریقی ممالک کے صدر و وزیر اعظم اپنے عہدوں سے مستعفی ہوچکے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سوڈان کے بعد مالی میں بھی حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا لیکن مالی میں حکومت پر موپٹی خطے میں تشدد نہ روک پانے کی وجہ سے شدید عوامی و سیاسی دباؤ تھا۔

    غیر ملک میڈیا کا کہنا تھا کہ مالی کے صدر ابراہیم بوبکر کیٹا کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق انھوں نے وزیر اعظم سومیلاؤ بوبیی میگا اور ان کی کابینہ کا استعفی قبول کر لیا ہے۔

    مالی کے صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نئی حکومت حکمران اور اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت سے جلد قائم کی جائے گی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ موپٹی جہاں دو مقامی گروہ ڈوگن اور فولانی ایک دوسرے کے خلاف نبرد آزما ہیں، موپٹی میں 23 مارچ کو 160 افراد قتل کر دیئے گئے تھے،5اپریل کو مالی کے دارلحکومت میں حکومت کی نا اہلی کے خلاف بڑا عوامی مظاہرہ شروع ہوا تھا۔

    خیال رہے کہ افریقی ملک مالی 1905 سے 1960 تک فرانس کے کالونیل سسٹم کا حصّہ تھا جس کے باعث آج بھی مالی کی سرکاری زبان فرانس ہے۔

  • نیوزی لینڈ کی کابینہ نے اسلحہ قوانین میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا، جیسنڈا آرڈرن

    نیوزی لینڈ کی کابینہ نے اسلحہ قوانین میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا، جیسنڈا آرڈرن

    ولنگٹن : نیوزی لینڈ کی کابینہ نے وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کے اسلحہ قوانین میں بتدیلی کے فیصلے کی حمایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مساجد پر دہشت گردی کے خوفناک حملے کے بعد وزیر اعظم اور کایبینہ کی جانب سے اسلحہ کنٹرول قوانین میں تبدیلی کا اعلان کیا گیا تھا۔

    وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کا کہنا ہے کہ ’میں اس رپورٹ کا جائزہ لوں گی جس میں حملے کے بعد اسلحے کی فروخت میں اضافے کا بتایا گیا ہے۔

    وزیر اعظم نیوزی لینڈ کا کہنا تھا کہ جمعے کے روز مساجد میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے نے اسلحہ کنٹرول کے معاملے ملکی سیاست کو تقسیم کردیا ہے، جہاں متعدد افراد کے کچھ پابندیوں کے ساتھ اپنا اسلحہ رکھتے ہیں۔

    نیوزی لینڈ حکام کا کہنا ہے کہ نسل پرست دہشت گرد نے مساجد پر حملے کے دوران پانچ گنز کا استعمال کیا جن میں دو خودکار اسلحہ بھی شامل تھا، ملزم کے پاس قانونی اسلحہ تھا۔

    مزید پڑھیں : نیوزی لینڈ میں اسلحہ قوانین تبدیل کیے جائیں گے‘ وزیراعظم جیسنڈا ایرڈن

    خیال رہے کہ دو روز قبل جیسنڈا ایرڈن نے کہا تھا کہ مرکزی ملزم سیکیورٹی اداروں کی واچ لسٹ پرموجود نہیں تھا، نیوزی لینڈ میں اسلحہ قوانین تبدیل کیے جائیں گے۔

    مزید پڑھیں : نیوزی لینڈ کی 2 مساجد میں فائرنگ‘ 49 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں دہشت گرد حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں خواتین وبچوں سمیت 49 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے تھے۔

    مرکزی حملہ آور کی شناخت 28 سالہ برینٹن ٹیرنٹ کے نام سے ہوئی ہے اور وہ آسٹریلوی شہری ہے جس کی تصدیق آسٹریلوی حکومت نے کردی۔