Tag: Prime Minister

  • ایل این جی اسکینڈل: شاہد خاقان عباسی آج نیب میں پیش ہوں گے

    ایل این جی اسکینڈل: شاہد خاقان عباسی آج نیب میں پیش ہوں گے

    اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایل این جی اسکینڈل میں آج نیب میں پیش ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی آج طلبی کا نوٹس نیب راولپنڈی کی جانب سے جاری کیا گیا، جس میں ایل این جی اسکینڈل کیس کی تحقیقات کے لیے آج نیب میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی۔

    سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پر فراڈ، بددیانتی، اختیارات کے غلط استعمال اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزامات ہیں۔

    چیئرمین نیب کی زیرِصدارت گذشتہ ماہ ہونے والے اجلاس میں ایگزیکٹو بورڈ نے شاہد خاقان عباسی، سہیل انور سیال، سابق اٹارنی جنرل ملک قیوم سمیت 20 افراد کے خلاف انکوائریوں کی منظوری دی تھی۔

    اس سے قبل 12 جنوری کو ایل این جی اسکینڈل کی تحقیقات کے سلسلے میں سابق وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل قومی احتساب بیورو (نیب) کے سامنے پیش ہوئے تھے، جن سے ڈیڑھ گھنٹے پوچھ گچھ کی گئی تھی۔

    شاہد خاقان، سہیل سیال سمیت 20 افراد کے خلاف انکوائریوں کی منظوری

    یاد رہے اکتوبر 2018 میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے ایل این جی اسکینڈل کیس دوبارہ کھولنے اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    نیب کی جانب سے وزارت پٹرولیم کو خط لکھ گیا تھا، جس میں متعلقہ وزارتوں سے ریکارڈ طلب کیا تھا۔

    خیال رہے جون 2018 میں من پسند کمپنی کو ایل این جی ٹرمینل کا ٹھیکہ دینے کے الزام پر چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سابق وزرائے اعظم و دیگر کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی تھی۔

  • وزیر اعظم عمران خان کی عثمان بزدار اور گورنر پنجاب سے ون آن ون ملاقات

    وزیر اعظم عمران خان کی عثمان بزدار اور گورنر پنجاب سے ون آن ون ملاقات

    لاہور: وزیرِ اعظم عمران خان نے لاہور میں وزیر اعلیٰ اور گورنر پنجاب سے الگ الگ ملاقاتیں کی، ملاقات کے دوران عثمان بزدار نے وزیر اعظم کو امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور میں موجود ہیں جہاں ایوان وزیر اعلیٰ میں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کریں گی جس میں سانحہ ساہیوال پر تفصیلی تحقیقاتی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کی جائے گی۔

    وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے لاہور میں وزیر اعظم عمران خان سے ون آن ون ملاقات میں صوبے کے امن و امان کی صورتحال سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے سانحہ ساہیوال پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار نے وزیر اعظم کو پنجاب میں پولیس اصلاحات سے متعلق بھی بریفنگ دی۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پرلاہورپہنچ گئے

    مزید پڑھیں: سرگودھا: پی ٹی آئی امیدوار 12028 ووٹ لے کر کام یاب، غیر سرکاری نتائج

    خیال رہے کہ سی ٹی ڈی اہل کاروں کے ہاتھوں قتل ہونے والے شہری خلیل کے بھائی جلیل نے دو روز قبل لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے، جس میں وفاق، وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کو فریق بنا کر عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ پنجاب حکومت کی جے آئی ٹی کالعدم قرار دیتے ہوئے جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ آئی جی پنجاب اہل کاروں اور سی ٹی ڈی حکام کی بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، آئی جی پنجاب نے اختیارنہ ہونے کے باوجود جے آئی ٹی تشکیل دی۔

  • وزیر اعظم ڈیلیوری یونٹ کو 34 ہزار شکایات موصول

    وزیر اعظم ڈیلیوری یونٹ کو 34 ہزار شکایات موصول

    اسلام آباد: وزیر اعظم ڈیلیوری یونٹ کی 24 دن کی کارکردگی جاری کردی گئی جس کے مطابق یونٹ کو 34 ہزار 715 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 9 ہزار 737 شکایات کا فوری ازالہ کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم ڈیلیوری یونٹ کو 24 دن کے دوران مجموعی طور پر 34 ہزار 715 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 9 ہزار 737 شکایات کا فوری ازالہ کردیا گیا۔

    موصول ہونے والی شکایات میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی 6ہزار 200 شکایات تھیں، جب میں سے 637 شکایات حل کی گئیں۔

    امن و امان سے متعلق 6 ہزار 137 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 251 شکایات فوری حل کردی گئیں۔ لینڈ اینڈ ریونیو سے متعلق 6 ہزار 202 شکایات ملیں جن میں سے 880 حل کی گئیں۔

    ڈلیوری یونٹ کو صحت سے متعلق 6 ہزار 679 شکایات ملیں جن میں سے ایک ہزار 374 حل کی گئیں۔ توانائی سے متعلق 9 ہزار 505 شکایات ملیں جن میں سے 6 ہزار 603 حل کی گئیں۔

    24 دن میں ڈلیوری یونٹ کو 21 ہزار 174 تجاویز بھی موصول ہوئیں۔

  • جلاؤ گھیراؤ کے واقعات سے متعلق ابتدائی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش

    جلاؤ گھیراؤ کے واقعات سے متعلق ابتدائی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کو جلاؤ گھیراؤ کے واقعات سے متعلق ابتدائی رپورٹ پیش کردی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ گرفتاریوں کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ہونے والے احتجاج اور دھرنے کے دوران جلاؤ گھیراؤ کے واقعات سے متعلق ابتدائی رپورٹ وزیر اعظم عمران خان کو پیش کردی گئی۔

    وزیر اعظم کو دھرنے میں شر پسندی کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی پر بریفنگ دی گئی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ شرپسندی میں ملوث شناخت کیے گئے افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے، گرفتاریوں کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ وفاقی حکومت مسلسل صوبائی حکومتوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ شرپسند افراد کی گرفتاری کے لیے وزارت دفاع سے بھی مدد لی جا رہی ہے، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) کے حکام سوشل میڈیا پر تلاش کا کام کر رہی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر خادم رضوی کا اکاؤنٹ بھی معطل ہے۔ شر پسندوں کی شناخت کے لیے ویڈیوز اور تصاویر میڈیا کو جاری کی گئیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والے دھرنوں اور مظاہروں میں مشتعل افراد کی جانب سے جلاؤ گھیراؤ اور ہنگامہ آرائی کی گئی، جس کے باعث شہریوں کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

    ان ہنگاموں میں درجنوں گاڑیاں اور دکانیں جلا کر خوف و ہراس پھیلایا گیا، بعد ازاں مظاہرین کے قائدین سے مذاکرات اور حکومت کی واضح ہدایات کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کا آغاز کر دیا۔

    وزارت داخلہ کی ہدایت پر سوشل میڈیا پر پھیلنے والی تصاویر اور فوٹیجز کی مدد سے کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق کراچی، اسلام آباد اور صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے دیگر علاقوں سے اب تک ایک ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

  • شنگھائی : عمران خان کی روسی وزیراعظم سے ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری کی پیشکش

    شنگھائی : عمران خان کی روسی وزیراعظم سے ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری کی پیشکش

    شنگھائی : چین میں عمران خان اور روسی وزیر اعظم کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق کیا، وزیر اعظم نے اپنے ہم منصب کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی پیشکش کی۔

    تفصیلات کے مطابق چین میں شنگھائی درآمدی نمائش کی افتتاحی تقریب کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان اور روسی وزیر اعظم دمتری مدودو کے درمیان ملاقات ہوئی۔ خوشگوار ماحول میں ہونے والی ملاقات موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر اور مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد بھی موجود تھے۔

    دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں عالمی اور علاقائی صورتحال سمیت دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی، ملاقات میں پاکستان اور روس کی جانب سے دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا، دونوں وزرائے اعظم نے دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا، اس موقع پر اقتصادی، تجارتی، دفاعی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا گیا ۔

    وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ باہمی مفادات کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانا ہوگا، عمران خان نے روسی ہم منصب کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی پیشکش کی، وزیر اعظم نے پاکستان میں توانائی کے شعبے میں روسی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کیا۔

    روسی وزیر اعظم دمتری مدودو نے انتخابات میں کامیابی پر وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تیزی سے بدلتے حالات کے پیش نظر پاک روس تعلقات کو مزید وسعت دینا ہوگی۔

    علاوہ ازیں ملاقات میں جنوبی ایشیا بالخصوص افغانستان کے علاقائی مسائل پر بھی تبادلہ خیال اور دونوں رہنماؤں کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

    خیال رہے وزیر اعظم عمران خان 5 روزہ دورے پر چین میں موجود ہیں، عمران خان کا وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد چین کا یہ پہلا دورہ ہے جو یکم نومبر کو شروع ہوا تھا۔

    وزیر اعظم عمران خان نے آج شنگھائی میں درآمدی نمائش کی افتتاحی تقریب سے بھی خطاب کیا۔

    نمائش میں وزیر اعظم عمران خان اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن سمیت مختلف ممالک کے سربراہان اور 130 ممالک کی 3 ہزار سے زائد کمپنیاں شریک ہیں۔

  • حکومت کو ورثے میں ملنے والے سنگین مسائل پر جلد قابو پا لیا جائے گا: کریم عزیز

    حکومت کو ورثے میں ملنے والے سنگین مسائل پر جلد قابو پا لیا جائے گا: کریم عزیز

    اسلام آباد: فیڈریشن آف پا کستا ن چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی(ایف پی سی سی آئی) کے نائب صدر کریم عزیز ملک نے کہا ہے کہ حکومت کو ورثے میں ملنے والے سنگین مسائل پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔

    کریم عزیز ملک کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے تمام اہم اقتصادی معاملات میں کاروباری برادری سے بھرپور مشاورت کا فیصلہ کیا ہے ، جس سے پالیسی سازی کے عمل میں نئی جان پڑ جائے گی۔

    انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے اپنی حالیہ تفصیلی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے ملکی ترقی کی رفتار میں اضافہ ہو گا جبکہ کاروباری برادری کا اعتماد بھی بڑھے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے ملاقات کے دوران اہم اقتصادی امور، غیر ملکی منڈیوں تک رسائی، ٹریڈ پروموشن، کاروباری لاگت میں کمی اور برامدات کے راستہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے پر بات ہوئی۔

    ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ حکومت، عوام اور کاروباری برادری کی اکثریت غیر ضروری درامدات پر پابندی چاہتی ہے تاکہ زرمبادلہ کے ذخائر کو بچایا جا سکے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ برآمدکنندگان کے مسائل حل کرنے، انھیں ترغیبات دینے اور ریفنڈ کی فوری ادائیگی یقینی بنانے سے اس شعبہ میں ترقی ہو گی جس کے بغیر ملکی مسائل کا خاتمہ ناممکن ہے۔

  • وزیراعظم کا دورہ پشاور، وزیراعلیٰ سے ملاقات

    وزیراعظم کا دورہ پشاور، وزیراعلیٰ سے ملاقات

    پشاور: وزیراعظم پاکستان عمران خان ایک روزہ دورے پر پشاور پہنچ گئے.

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم اس وقت پشاور میں موجود ہیں، جہاں ان کی وزیراعلیٰ‌ محمود خان سے ملاقات جاری ہے.

    اس اہم  ملاقات میں خیبرپختون خوا کی صوبائی کابینہ کے علاوہ وزیر دفاع پرویز خٹک اورارباب شہزاد بھی موجود ہیں.

    پارٹی ذرایع کے مطابق اس ملاقات میں وزیراعظم کوصوبائی حکومت کے100روزہ پلان سے آگاہ کیا جائے گا.


     مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کی آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقات

    وزیراعظم دورے کے دوران قبائلی اضلاع میں اصلاحات کا بھی جائزہ لیں گے. ساتھ ہی وزیراعظم فاٹا ٹاسک فورس کے اجلاس کی بھی صدارت کریں گے.

    یاد رہے کہ آج وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقات کی تھی. اس اہم ملاقات میں خطے میں سیکیورٹی و استحکام سے متعلق بات چیت کی گئی۔

  • وزیراعظم عمران خان کی ایمانداری پر کوئی سوال نہیں اٹھا سکتا: فیصل واوڈا

    وزیراعظم عمران خان کی ایمانداری پر کوئی سوال نہیں اٹھا سکتا: فیصل واوڈا

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ایمانداری پر کوئی سوال نہیں اٹھا سکتا، ان کی جدوجہد کرپشن کے خلاف ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 2 بڑی جماعتوں کے کرپٹ سربراہوں پر آواز اٹھائی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کی 22 سال کی جدوجہد کرپشن کے خلاف ہے، پی ٹی آئی کے پاس حکومت سادہ اکثریت سے ملی ہے، ہمیں ٹوٹے پھوٹے لنگڑے لولے سب لینے پڑ رہے ہیں۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں رہنے والوں نے جو کام کیے اس کا جواب بھی ملنا چاہیے، ہمارے یہاں غلط کام بھی قانون میں رہتے ہوئے کیے جاتے ہیں۔

    خیال رہے کہ گذشتہ روز فیصل واوڈا نے کہا تھا کہ موجودہ دور میں حکومت اور تمام ادارے ایک صفحے پر ہیں، سادگی کی مہم 5 سال تو کیا پچھلے 65 سال میں بھی کسی حکومت میں نہیں ہوئی۔

    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ امریکا کو مذاکرات کی میز پر لائے اور سعودی عرب سے معاہدہ لے کر آئے، ایک ماہ میں جو کام حکومت نے کیے اسے کافی نہیں کہا جاسکتا، حکومت اپنی ترجیحات کا تعین خود کرتی ہے، تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا ترجیح ہے۔

  • کم جونگ ان سے ملاقات کے لیے جاپانی وزیر اعظم آمادہ

    کم جونگ ان سے ملاقات کے لیے جاپانی وزیر اعظم آمادہ

    نیویارک: جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان سے ملاقات کے لیے آمادگی کا اظہار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق جاپان کے وزیراعظم شینزو آبے خطے میں امن و سلامتی کی فضا قائم کرنے کے لیے شمالی کوریا کے لیڈر کِم جونگ اُن کے ساتھ ملاقات کے لیے تیار ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے جاپانی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کم جونگ ان سے اب تک ملاقات کی کوئی ترتیب نہیں بن سکی لیکن کوشش کر رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم امن چاہتے ہیں، اس کے لیے ہرممکن اقدامات کریں گے، شمالی کوریا کے سربراہ سے ملاقات کرنا بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

    خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریائی لیڈر کے ساتھ ملاقات میں ان کا مقصد ایسے جاپانی شہریوں کی بازیابی یا معلومات کا حصول ہے، جنہیں شمالی کوریا نے اغوا کر لیا تھا۔

    شمالی کوریا بحران کا خاتمہ ٹرمپ اور کم جونگ کی ملاقات سے مشروط ہے: جاپانی وزیر اعظم

    خیال رہے کہ ماضی میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے کہا تھا کہ جاپانی وزیر اعظم کشیدگی میں اضافہ کر رہا ہے۔

    شمالی کوریا نے جاپان کو کھلے الفاظ میں ایٹمی حملے کی دھمکی بھی دی تھی، دونوں ملکوں کے درمیان شدید تناؤ پایا جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ ایٹمی حملے کا اعلان جاپان کے اس بیان کے بعد سامنے آیا تھا جس میں بین الاقوامی برادری پر زور دیا گیا تھا کہ اب شمالی کوریا سے مذاکرات میں وقت نہیں ضائع کرنا چاہیے۔

  • مسلمان ممالک میں جمہوری نظام کو مضبوط بنانے پر توجہ دینی چاہیے: مہاتیرمحمد

    مسلمان ممالک میں جمہوری نظام کو مضبوط بنانے پر توجہ دینی چاہیے: مہاتیرمحمد

    مانچسٹر: ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ مسلمان ممالک میں جمہوری نظام کو مضبوط بنانے پر توجہ دینی چاہیے، اس نظام میں حکمران جوابدہ ہوتا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے اسلامک سینٹر میں خطاب کرتے ہوئے کیا، مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ جمہوری نظام میں حکمران عوام کو جوابدہ ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مثبت تبدیلی کے لیے مائنڈ سیٹ کی تبدیلی ضروری ہے، ریاست کی ترقی حکمران کی قابلیت اور دیانتداری سے مشروط ہے۔

    ملائیشیائی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جمہوری ثمرات عوام تک پہنچانے کے لیے قابلیت ودیانتداری ضروری ہے، عدم برداشت اور ٹانگ کھینچنے کا کلچر آمریت کی راہ ہموار کرتا ہے۔

    ملائیشیا کے انتخابات میں مہاتیرمحمد کی تاریخی فتح پرعمران خان کی مبارکباد

    خیال رہے کہ رواں سال مئی میں ملائیشیا کے عام انتخابات میں مہاتیرمحمد اور ان کی اتحادی جماعت نے واضح کامیابی حاصل کی تھی، جس کے بعد مہاتیر محمد ملک کے نئے وزیر اعظم بنے اور حکمراں جماعت کے اقتدار کا 60 سالہ دور ختم ہوا۔

    مہاتیرمحمد اور ان کے اتحادیوں نے انتخابات میں 155 نشتیں حاصل کی تھیں، جبکہ حکومت بنانے کے لیے222 اراکین کے ایوان میں 112 نشتوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

    یاد رہے کہ 92 سالہ مہاتیرمحمد نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کی ہوئی تھی تاہم 2016 میں انہوں نے یہ فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے ملائیشین یونائیٹڈ انڈیجنس پارٹی قائم کی تھی۔