Tag: Prime Minister

  • فرانسیسی صدر کا عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ، دورہ فرانس کی دعوت

    فرانسیسی صدر کا عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ، دورہ فرانس کی دعوت

    پیرس: فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے وزیر اعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور دورہ فرانس کی دعوت دی، اس دوران دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر زور دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے ٹیلی فونک کال کی، فرانسیسی صدر نے انتخابات میں کامیابی پر وزیراعظم کو مبارکباد بھی دی۔

    ٹیلی فونک گفتگو کے دوران فرانسیسی صدر نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔ توانائی، آبی وسائل، تجارت اور معاشی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

    ایرانی صدر کا عمران خان کو ٹیلی فون، دورہ ایران کی دعوت

    ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششیں قابل ستائش ہیں، ایمانوئیل میکرون نے عالمی امور پرمل کرکام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

    اس دوران وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ فرانس کے ساتھ باہمی تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں، انہوں نے فرانسیسی صدر کو افغانستان میں قیام امن پر بریف کیا اور علاقائی صورت حال خصوصاً بھارت کے ساتھ تعلقات سے بھی آگاہ کیا۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کردار ادا کرے۔

    خیال رہے کہ گفتگو کے دوران صدر میکرون نے وزیراعظم عمران خان کو فرانس کے دورے کی دعوت دی جسے عمران خان نے قبول کرلی۔

  • وزیر اعظم پہلے سرکاری دورے پر سعودی عرب جائیں گے

    وزیر اعظم پہلے سرکاری دورے پر سعودی عرب جائیں گے

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان اپنا پہلا سرکاری غیر ملکی دورہ سعودی عرب کا کریں گے۔ وزیر اعظم کا دورہ اگلے ہفتے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم اپنے پہلے سرکاری غیر ملکی دورے پر سعودی عرب جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق یہ دورہ اگلے ہفتے ہوگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب 2 روزہ ہوگا جبکہ ان کے دورے کا آغاز 17 یا 18 ستمبر سے ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق اقتصادی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعظم عمران خان کا دورہ غیر معمولی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ ان کے دورے کے بعد سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کا بھی امکان ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل دفتر خارجہ اپنی بریفنگ میں بتا چکا ہے کہ وزیر اعظم کچھ دن میں سعودی عرب جائیں گے تاہم تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

    مملکت خداداد میں نئی حکومت بننے کے بعد اب تک چین اور ایران کے وزرائے خارجہ جبکہ امریکا کے سیکریٹری خارجہ پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں جن سے وزیر اعظم نے بھی اہم ملاقاتیں کیں۔

    علاوہ ازیں ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو بھی 2 روزہ سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔

  • اسلام نے محرم الحرام کی عظمت میں مزید اضافہ کیا، وزیر اعظم

    اسلام نے محرم الحرام کی عظمت میں مزید اضافہ کیا، وزیر اعظم

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے سال کے آغاز  نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محرم الحرام کو اسلام سے قبل بھی عزت و توقیر حاصل تھی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے قمری سال 1440 ہجری کے آغاز پر پاکستانی قوم اور اہل اسلام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے قوم کے نام پیغام دیا ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دعا کرتا ہوں یہ سال امت مسلمہ کے لیے باعث رحمت ہو، محرم الحرام کو اسلام سے قبل بھی عزت و توقیر حاصل تھی، اسلام نے محرم الحرام کی عظمت میں مزید اضافہ کیا۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ ماہ محرم کے دوران کسی بھی ناخوش گوار واقعے سے کی روک تھام کے لیے حکام کی  جانب سے مختلف شہروں میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے جبکہ ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہے۔

    حساس مقامات کی سیکیورٹی کے لئے ہزاروں اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بم ڈسپوزل اسکواڈ اہم مقامات کی سوئپنگ اور سرچنگ بھی کرے گی، مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے رینجرز کے جوان بھی ڈیوٹی پر موجود ہوں گے۔

  • 5 ارب سود ادا کرنے والا ملک 300 ارب کی سرکاری اراضی پر مشتمل ہے: وزیر اعظم

    5 ارب سود ادا کرنے والا ملک 300 ارب کی سرکاری اراضی پر مشتمل ہے: وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ 90 فیصد سرکاری زمین پر سرکاری رہائش گاہیں ہیں، ایسا ملک جسے ہر روز 5 بلین سود ادا کرنا ہو وہ ڈیڈ کپیٹل پر بیٹھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ، پنجاب اور وفاق میں 90 فیصد سرکاری زمین پر سرکاری رہائش گاہیں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ 34 ہزار 459 کنال دیہی اور 17 ہزار 35 کنال شہری زمین ہے، صرف شہروں میں عمارتوں سمیت ان کی کل قیمت 300 ارب سے زائد ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ایسا ملک جسے ہر روز 5 ارب سود ادا کرنا ہو وہ ڈیڈ کپیٹل پر بیٹھا ہے۔

    خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے حکومت میں آتے ہی خود اور اپنے حکام کو سادگی اختیار کرنے کی ہدایت کی تھی۔

    وزیر اعظم خود بھی وسیع و عریض وزیر اعظم ہاؤس میں رہنے کے بجائے اپنی رہائش گاہ بنی گالہ میں ہی مقیم ہیں۔ دوسری طرف سندھ کا گورنر ہاؤس بھی عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

  • امریکی اراکین کانگریس کو بھی وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے امیدیں

    امریکی اراکین کانگریس کو بھی وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے امیدیں

    واشنگٹن: امریکی اراکین کانگریس نے بھی پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے امیدیں باندھ لیں، اراکین نے دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط تعلقات کی نوید سنادی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی اراکین کانگریس سکاٹ پیری اور تھامس گیرٹ نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کی اس دوران دونوں اراکین عمران خان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

    تھامس گیرٹ کا کہنا تھا کہ عمران خان سے بہت امیدیں ہیں، ٹرمپ انتظامیہ حکم نامہ جاری کرنے کے بجائے سفارت کاری سے کام لے۔

    دوسری جانب رکن امریکی کانگریس سکاٹ پیری کا کہنا تھا کہ اقلیتوں سے متعلق عمران خان کے بیانات خوش آئند ہیں، عمران خان کے دور میں پاک امریکا تعلقات میں بہتری آئے گی۔

    آرمی چیف سے امریکی وزیرِ خارجہ کی ملاقات، مل کر کام کرنے پر اتفاق

    خیال رہے کہ گذشتہ روز امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پاکستان کا دورہ کیا تھا اور وزیرِ اعظم ہاؤس میں عمران خان سے امریکی وزیرِ خارجہ نے ملاقات کی تھی جس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال بھی ہوا تھا۔

    عمران خان نے کہا تھا کہ پاکستان امریکا سے مل کر قیام امن کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں، امریکا سےعزت و احترام پرمبنی تعلقات چاہتے ہیں۔

    واضح رہے کہ امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ علیحدہ ملاقات کی تھی، ملاقات میں خطے میں امن کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

  • قوم کے تحفظ کی خاطر جام شہادت نوش کرنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں: بلاول بھٹو

    قوم کے تحفظ کی خاطر جام شہادت نوش کرنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں: بلاول بھٹو

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قوم کے تحفظ کی خاطر جام شہادت نوش کرنے والوں کو سلام اور خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر اپنے جاری کردہ خصوصی پیغام میں کیا، بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سرحدوں، نظریے اور جمہوریت کے محافظوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر 1965 کو شہری وافواج پاکستان دشمن کے خلاف بہادری سے لڑے، انتہاپسندی وعسکریت پسندی بنیادی خطرات ہیں۔

    چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ قوم اور اداروں کو دفاعِ وطن کی خاطر ایک پیج پر ہونا ہوگا، بھٹو نےخطے میں بھارت کے جوہری تسلط آمیز ارادوں کو بھانپ لیا تھا، انہوں نے توازن برقرار رکھنے کے لیے جوہری پروگرام کی بنیاد رکھی۔

    یوم دفاع ہمارے ملی اتحاد و یکجہتی کا بہترین عکاس ہے، وزیراعظم عمران خان کا پیغام

    دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یوم دفاع ہمارے ملی اتحاد و یکجہتی کا بہترین عکاس ہے، شہداء اور غازیوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔

    یوم دفاع کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ افواجِ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کی قربانیوں سے مادر وطن کے استحکام کو مزید دوام ملا”ہمیں پیار ہے پاکستان سے” کا عنوان قوم کی امنگوں کا ترجمان ہے۔

  • وزیر اعظم کا ماحولیات و پودوں سے متعلق وژن واضح ہے، فواد چوہدری

    وزیر اعظم کا ماحولیات و پودوں سے متعلق وژن واضح ہے، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وزیر اعظم پاکستان کی شجر کاری مہم ’پلانٹ فار پاکستان‘ کے دوران پودا لگاتے ہوئے کہا ہے کہ آج ملک بھر میں 15 لاکھ پودے لگائے جا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران کی جانب سے’پلانٹ فار پاکستان‘ کے نام سے ملک بھر میں شجر کاری کے لیے شروع کی جانے والی مہم کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی پودا لگا دیا۔

    وزیر اطلاعات پاکستان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان ان ممالک کی فہرست میں شامل ہے جہاں جنگلات کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے۔

    فواد چوہدری نے پلانٹ فار پاکستان مہم کے دوران کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں 5 سال میں پاکستان تحریک انصاف نے بلین ٹری منصوبہ شروع کیا تھا، ہمارا آئندہ 5 سال میں ملک بھر میں 10 ارب پودے لگانے کا ہدف ہے۔

    وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کا ماحولیات اور پودوں سے متعلق وژن واضح ہے، پاکستان تحریک انصاف کے سوا ملک میں کوئی اور سیاسی جماعت ماحولیات کی بات نہیں کرتی۔

    وزیر اطلاعات پاکستان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک کا منشور بھی ماحولیات کی آگاہی سے متعلق واضح ہے، آج ملک بھر میں 15 لاکھ پودے لگائے جا رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے شروع کی جانے والی ملک بھر میں شجرکاری کرنے کی مہم کے حوالے سے حکومت کے پاکستان کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر بھی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان ’پلانٹ فار پاکستان مہم‘ کے حوالے سے کہا ہے کہ شجر کاری مہم کا مقصد موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنا ہے، شجر کاری مہم تمام شہروں میں شروع کررہے ہیں، پورے پاکستان میں 10 ارب درخت لگانے کا ہدف ہے۔

    وزیر اعظم پاکستان کا کہنا ہے کہ گلوبل وارمنگ کے باعث پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوگا، 5 سال میں پورے پاکستان کو سرسبز و شاداب کرنا ہے، جو بھی خالی علاقے اور زمین ملے گی وہاں پر پودے لگائیں گے۔

  • پورے پاکستان میں 10 ارب درخت لگانے کا ہدف ہے، وزیر اعظم

    پورے پاکستان میں 10 ارب درخت لگانے کا ہدف ہے، وزیر اعظم

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شجر کاری مہم تمام شہروں میں شروع کررہے ہیں، اگر درخت لگانے نہ شروع کئے تو پاکستان ریگستان بن سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران نے کہا ہے کہ شجر کاری مہم کا مقصد موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنا ہے، شجر کاری مہم تمام شہروں میں شروع کررہے ہیں، پورے پاکستان میں 10 ارب درخت لگانے کا ہدف ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے شروع کی جانے والی ملک بھر میں شجرکاری کرنے کی مہم کے حوالے سے حکومت کے پاکستان کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر بھی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

    وزیر اعظم پاکستان کا کہنا ہے کہ گلوبل وارمنگ کے باعث پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوگا، 5 سال میں پورے پاکستان کو سرسبز و شاداب کرنا ہے، جو بھی خالی علاقے اور زمین ملے گی وہاں پر پودے لگائیں گے۔

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر درخت لگانے نہ شروع کئے تو پاکستان ریگستان بن سکتا ہے، درخت نہ لگائے تو آلودگی کے مسئلے میں بھی اضافہ ہوگا، شجر کاری مہم کا مقصد آئندہ نسلوں کو بہتر ماحول فراہم کرنا ہے۔

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ ابھی تک کسی کو جنگلات برباد کرنے کا احساس نہیں تھا، درخت لگانے سے بارشیں ہوں گی یہ زندگی اور موت کی جنگ ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان نے کا کہنا تھا کہ چاہتا ہوں سب لوگ گرین پاکستان مہم میں ہمارا ساتھ دیں، پنجاب میں جنگلات کو برباد کر دیا گیا، لکڑیاں کاٹ کر بیچی گئیں، پورے پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئے پُرعزم ہیں۔

  • اداروں میں قریبی تعاون سے چیلنجز پر قابو پایا جاسکتا ہے: فواد چوہدری

    اداروں میں قریبی تعاون سے چیلنجز پر قابو پایا جاسکتا ہے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اداروں میں قریبی تعاون سے چیلنجز پر قابو پایا جاسکتا ہے، وزیر اعظم کا جنرل ہیڈکوارٹرز کا دورہ زبردست رہا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا، فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اور ان کی کابینہ کو دنیا کی بہترین فوج کی کمانڈ پر فخر ہے ، وزیر اعظم کا دورہ جی ایچ کیو بہت اچھا رہا۔

    انہوں نے کہا کہ دورہ کے موقع پر وزیر اعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، عمران خان سے جی ایچ کیو میں تمام پرنسپل اسٹاف آفیسرز کا تعارف کروایا گیا۔

    وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے ساتھ دفاع، خارجہ، داخلہ، خزانہ اور اطلاعات کے وزرا بھی موجود تھے، عمران خان نے یاد گار شہدا پر پھول رکھے اور شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    عمران خان جی ایچ کیو میں اجلاس کی صدارت کرنے والے پہلے وزیرِ اعظم بن گئے

    خیال رہے کہ آج وزیر اعظم عمران خان نے جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اندرونی و بیرونی سطح پر چیلنجز کا سامنا ہے، قوم کے تعاون اور قومی حکمت عملی سے چیلنجز پر قابو پالیں گے۔

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ملک کی حفاظت کے لئے پاک فوج قوم کی توقعات پر پورا اترے گی، ہر قیمت اور قربانی دے کر مادر وطن کا دفاع یقینی بنایا جائے گا۔

    پاکستان اندرونی و بیرونی خطرات کا شکار ہے، قوم کے تعاون سے چیلنجز پر قابو پالیں گے: وزیراعظم

    واضح رہے کہ عمران خان پاکستانی تاریخ کے پہلے وزیرِ اعظم ہیں جنھوں نے جی ایچ کیو میں اجلاس کی صدارت کی، یہ وزیرِ اعظم عمران خان کا ایک اور اعزاز ہے جو انھیں حاصل ہوا۔

  • وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف کی ملاقات

    وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں قومی سلامتی کی صورتحال اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں قومی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آرمی چیف جنرل باجوہ نے عمران خان کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد بھی دی۔

    ملاقات میں ملک میں پائیدار امن اور استحکام کے عزم کا اظہار کیا گیا جبکہ خطےمیں امن کے لیے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

    خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے الیکشن جیتنے، نئی حکومت بننے اور عمران خان کے بطور وزیر اعظم حلف اٹھانے کے بعد دونوں اہم ترین شخصیات کی یہ پہلی باضابطہ ملاقات ہے۔