Tag: Prince William

  • ’فطرت سے انسانوں کا تعلق ٹوٹ چکا ہے‘

    ’فطرت سے انسانوں کا تعلق ٹوٹ چکا ہے‘

    ڈیووس: معروف محقق اور ماہر ماحولیات سر ڈیوڈ ایٹنبرو کا کہنا ہے کہ فطرت سے ہمارا تعلق تقریباً ٹوٹ چکا ہے اور یہ صورتحال آج سے پہلے کبھی پیش نہیں آئی۔

    سوئٹزر لینڈ کے شہر ڈیووس میں ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم میں ماحولیات سے متعلق سیشن منعقد ہوا جس میں معروف محقق اور ماہر ماحولیات سر ڈیوڈ ایٹنبرو اور برطانوی شہزادے ولیم نے شرکت کی۔

    سر ڈیوڈ کو ماحولیات کے شعبے میں کام اور تحقیق کے حوالے سے شاہی خاندان میں بھی خصوصی اہمیت حاصل ہے اور کئی بار ملکہ ان کے کام کو سراہ چکی ہیں۔

    برطانوی شہزادے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سر ڈیوڈ کا کہنا تھا کہ اس وقت ہم جتنا فطرت سے لاتعلق ہوگئے ہیں، اتنا آج سے پہلے کبھی نہیں ہوئے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم اپنی زمین کو نہایت آسانی سے تباہ کرسکتے ہیں اور ہمیں اس کا ادراک بھی نہیں ہوگا۔

    سر ڈیوڈ کا کہنا تھا کہ فطرت صرف خوبصورتی، دلچسپی یا حیرت کی حد تک محدود نہیں ہے، یہ ہماری زندگی کے لیے ضروری ہے، اور بدقسمتی سے ہم اسے تباہی کے دہانے پر لے جارہے ہیں۔

    سر ڈیوڈ ایٹنبرو ایک طویل عرصے سے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی سے منسلک ہیں جس کے تحت انہوں نے ماحول اور جنگلی حیات پر بے شمار دستاویزی فلمیں اور پروگرام تخلیق کیے ہیں۔

    عالمی اقتصادی فورم میں سر ڈیوڈ کو ماحولیات کے لیے ان کی خدمات کے اعزاز میں ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

  • شہزادہ ولیم کا دورہ کینیا، آئرش فوجیوں سے ملاقات، بچوں کے ساتھ روایتی رقص

    شہزادہ ولیم کا دورہ کینیا، آئرش فوجیوں سے ملاقات، بچوں کے ساتھ روایتی رقص

    نیروبی : شہزادہ ولیم نے کینیا میں تعینات آئرش فوجیوں سے ملاقات کے موقع پر مقامی اسکول کا دورہ کرکے بچوں کے ساتھ روایتی رقص کیا اور فٹبال بھی کھیلی۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی شہزادہ ولیم دورہ افریقہ کے دوران گذشتہ روز کینیا میں تعینات برطانوی فوجیوں سے ملاقات کرنے پہنچ گئے، شہزادے نے دارالحکومت نیروبی کے شمال میں واقع کیمپ میں جاری فوجی مشقوں میں حصّہ لیا۔

    آئرش فوجیوں کے ہمراہ تریبتی مشقوں میں شریک
    کینین طلباء کے ساتھ فٹبال کھیلنے کے بعد لیا گیا گروپ فوٹو

    غیر ملکی خبر رساں نیوز ایجنسی کا کہنا تھا کہ شہزادہ ولیم جو سنہ 2006 سے 2013 تک برطانوی فوج میں سروس کی ہے اور ریٹائرمنٹ کے بعد رائل ایئر فورسز کے ریسکیو ہیلی کاپٹر کے پائلٹ کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔

    رائٹرز کا کہنا ہے کہ شہزادے نے فوجی لباس میں آئرش گارڈز کے کرنل جنرل کی حیثیت سے برطانوی فوج کے انفینٹری یونٹ کا دورہ کیا تھا۔

    نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ برطانوی شہزادہ فوجی تربیتی مشقوں میں 100 سے زائد فوجیوں کے ساتھ شامل ہوا تھا۔

    شہزادہ ولیم کینیا کے صدر صدر اہورو کینیاٹا کے ہمراہ

    شہزادہ ولیم نے دورہ کینیا کے موقع پر کینین فوج کے اعلیٰ افسران، مقامی سیاست دان اور صدر اہورو کینیاٹا سے ملاقات کی بعد ازاں شہزادے نے پرائمری اسکول کا دورہ کیا اور اسکول کے طلباء کے ساتھ روایتی ڈانس کیا اور بچوں کے ساتھ فٹبال بھی کھیلی اور بچوں میں کھیلوں کا سامان بھی تقسیم کیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کا کہنا تھا دورہ کینیا سے قبل شہزادہ ولیم نے تنزانیہ اور نمبیا کا دورہ بھی کیا تھا۔

  • برطانیہ اور فلسطین کے دوستانہ تعلقات خطے میں امن کا باعث بنے گے، شہزادہ ولیم

    برطانیہ اور فلسطین کے دوستانہ تعلقات خطے میں امن کا باعث بنے گے، شہزادہ ولیم

    یروشلم :  شہزادہ ولیم نے فلسطین کے سرکاری دورے کے موقع پر کہا ہے کہ ’مجھے امید ہے کہ فلسطین اور برطانیہ کے دوستانہ تعلقات خطے میں امن کا باعث بنے گے‘۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہزادے ولیم نے بدھ کے روز دورہ فلسطین کے آخری دن مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے پر واقع پناہ گزینوں کے کیمپ اور مقبوضہ بیت المقدس کے الحرم القدسی کا بھی دورہ کیا ہے۔

    عربی خبر رساں ادارے کے مطابق الحرم القدسی مسجد اقصی کی دیوار کے ساتھ واقع علاقے کو کہا جاتا ہے جس میں پہاڑ پر موجود گنبد، مسجد قبلیٰ اور دیگر مقاماتِ مقدسہ شامل ہیں۔

    شہزادہ ولیم برطانیہ کے شاہی خاندان سے مقبوضہ فلسطین اور اسرائیل کا دورہ کرنے والے پہلے شخص ہیں۔ سرکاری دورے کے موقع پر پرنس ولیم نے رم اللہ کے علاقے میں قائم اقوام متحدہ کے طبی کیمپ کا بھی دورہ کیا۔

    عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ پرنس ولیم نے دورہ فلسطین کے موقع پر صدر محمود عباس سے بھی ملاقات کی، دوران ملاقات شہزادہ ولیم کا محمود عباس سے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے قائم ہونے کی امید ظاہر کی۔

    فلسطین کی سرکاری خبر ادارے کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس کا کہنا تھا کہ فلسطینی حکومت اور عوام اسرائیل کے ساتھ قیامِ امن کے انتہائی سنجیدہ ہے، ہم چاہتے ہیں کہ فلسطین اور اسرائیل 1967 میں بننے والی سرحدوں کے مطابق امن و امان کے ساتھ رہیں۔

    محمود عباس کا کہنا تھا کہ فلسطین کا طویل عرصے سے یہ موقف ہے اور ہم مذاکرات کے ذریعے امن و امان چاہتے ہیں۔

    فلسطینی صدر نے شہزادہ ولیم کے دورہ فلسطین کے موقع پر کہا کہ ’برطانوی شاہی خاندان کی جانب سے فلسطین کا سرکاری دورہ فلسطینی اور برطانوی عوام کے مابین رشتے کو مضبوط بنائے گا، ہم مسئلہ فلسطین کے حوالے سے ہمیشہ برطانیہ کے شہریوں کی حمایت چاہتے ہیں۔

    شہزادہ ولیم نے محمود عباس سے ملاقات کے دوران کہا کہ‌ ’مجھے خوشی ہے برطانیہ آپ کے ساتھ فلسطینی عوام کی تعلیم کے لیے کوششیں کررہا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ’مجھے پوری امید ہے کہ برطانیہ اور فلسطین کے درمیان قائم دوستانہ تعلقات مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کا باعث بنے گے‘۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے ننھے بیٹے کا نام ’پرنس لوئس‘ رکھ دیا گیا

    شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے ننھے بیٹے کا نام ’پرنس لوئس‘ رکھ دیا گیا

    لندن: برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادہ کیٹ مڈلٹن نے اپنے تیسرے بچے کا نام ’شہزادہ لوئس آرتھر چارلس رکھ دیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شاہی محل کنگسٹن پیلس کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں شہزادے کو پرنس لوئس آف کیمبرج کا خطاب دیا گیا ہے۔

    ننھے شہزادے کے نام میں شامل لوئس ان کے بڑے بھائی جارج کا درمیانی نام ہے، آرتھر ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے والد کنگ جارج ششم کا درمیانی نام ہے، جبکہ چارلس ننھے بچے کے دادا کا نام ہے۔

    شہزادہ لوئس آرتھر چارلی تخت نشینی کے لیے پانچویں نمبر ہیں، اس فہرست میں سب سے پہلے شہزادہ چارلس، جن کے بعد شہزادہ ولیم، شہزادہ جارج اور شہزادہ چارلٹ کے بعد لوئس آرتھر چارلس تخت نشینی کے حقدار قرار پائیں گے۔

    واضح رہے کہ شہزادہ ولیم اور شہزادہ کیٹ مڈلٹن کے ہاں 23 اپریل کو لندن کے سینٹ میری اسپتال میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

    مزید پڑھیں: برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کے ہاں‌ بیٹے کی ولادت، تھریسامے کی مبارکباد


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شاہی خاندان کی اگلی بہو نے اداکاری کو مکمل طور پر خیرباد کہہ دیا

    شاہی خاندان کی اگلی بہو نے اداکاری کو مکمل طور پر خیرباد کہہ دیا

    لندن: برطانوی شہزادہ ہیری کی منگیتر اداکارہ میگن مارکل کا اداکاری کا سفر تمام ہوا، ان کے ڈرامے کی آخری قسط منظر عام پر آگئی جس کے بعد اب وہ مزید کسی ڈرامے کے لیے کام نہیں کریں گی۔

    تفصیلات کے مطابق سال 2016 برطانوی شہزادہ ہیری کی منگیتر ادکارہ میگن مارکل نے منگنی کے موقع پر یہ اعلان کیا تھا کہ وہ شادی سے قبل اداکاری کی دنیا کو خیر باد کہہ دیں گی۔

    گذشتہ روز امریکی اداکارہ میگن مارکل کی ٹی وی سیریز سوٹس سے علیحدگی کو ٹی وی پر دکھایا گیا، میگن آخری بار ریچل زین کے کردار میں قانونی امور کے بارے میں بننے والے امریکی ڈرامے میں ظاہر ہوئیں جس کا ساتواں سیزن امریکا میں ختم ہو گیا۔

    برطانوی شہزادے اور میگن مارکل کی شادی، خصوصی کپ تیار

    خیال رہے کہ 2016 میں جب میگن مارکل اور شہزادہ ہیری کی منگنی اعلان کیا گیا تو 36 سالہ اداکارہ نے کہا تھا کہ وہ اپنی زندگی کا نیا باب شروع کرنے سے پہلے اداکاری چھوڑ دیں گی جس کے بعد عملی طور پر انہوں نے ایسا ہی کیا، خیال رہے کہ اداکارہ میگن مارکل کی آئندہ ماہ کی 19 تاریخ کو برطانوی شہزادے ہیری سے شادی ہو گی۔

    برطانوی شہزادہ ہیری اور صدر بارک اوباما کی نوک جھونک نے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیردیں

    یاد رہے کہ گذشہ سال نومبر کی ابتدا میں اداکارہ مارکل نے پہلی مرتبہ شہزادے ہیری کے لیے اپنی محبت کا اظہار کیا تھا، انھوں نے مقامی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم دونوں ایک جیسے انسان ہیں ایک دوسرے کو خوب سمجتے ہیں، اور جلد رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • گرجا گھر میں اونگھتے ہوئے شہزادہ ولیم کی تصویر وائرل

    گرجا گھر میں اونگھتے ہوئے شہزادہ ولیم کی تصویر وائرل

    لندن: برطانوی شہزادہ ولیم گرجا گھر  میں منعقد ایک تقریب میں اوگھتے ہوئے پائے گئے جن کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئ۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شہزادہ ولیم اپنے بھائی شہزادے ہیری اور ان کی منگیتر میگھن مارکل کے ساتھ چرچ میں منعقد ایک تقریب میں شریک تھے کہ اسی دوران وہ نیند میں اونگھتے ہوئے دیکھائی دیئے، لیکن یہ منظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا جس کے بعد تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تقریب کے دوران ایک موقع ایسا بھی آیا کہ شہزادہ ولیم نے تھکن اور شدید نیند کے باعث چند لمحے کے لیے آنکھیں بند کیں اور سوگئے، جس کے بعد شہزادے کی یہ تصویر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

    برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کے ہاں‌ بیٹے کی ولادت، تھریسامے کی مبارکباد

    یاد رہے کہ گذشتہ دنوں شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن کے ہاں تیسرے بچے کی ولادت ہوئی، جس پر برطانوی وزیر اعظم تھریسامے کی جانب سے شاہی جوڑے کو بیٹے کی ولادت پر مبارکباد پیش کی گئی تھی، علاوہ ازیں شاہی خاندان میں نئے مہمان کی آمد پر برطانیہ میں خوب جشن بھی منایا گیا۔

    واضح رہے کہ برطانوی شاہی خاندان میں شہزادہ ولیم کا تیسرا بچہ تخت نشینی کے لیے پانچویں نمبر پر ہے، اس فہرست میں سب سے پہلے شہزادہ چارلس ہیں جن کے بعد شہزادہ ولیم، شہزادہ جارج اور شہزادی شارلٹ نومولود بچے سے پہلے تخت نشینی کے حقدار ہوں گے۔

    برطانیہ کی ننھی شہزادی کا انوکھا اعزاز

    خیال رہے کہ اس وقت برطانوی شاہی تخت پر ملکہ الزبتھ براجمان ہیں اور ان کی موت یا تخت سے دستبرداری کی صورت میں ان کے صاحبزادے پرنس چارلس کو بادشاہ بنایا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کے ہاں‌ بیٹے کی ولادت، تھریسامے کی مبارکباد

    برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کے ہاں‌ بیٹے کی ولادت، تھریسامے کی مبارکباد

     لندن: برطانوی شہزادی کیٹ میڈلٹن کے ہاں تیسرے بچے کی ولادت ہوئی ہے۔ برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے شاہی جوڑے کو بیٹے کی ولادت پر مبارکباد پیش کی ہے۔

    قبل ازیں شہزادی کیٹ جن کا خطاب ڈچز آف کیمبرج ہے، آج صبح  دردِ زہ اٹھنے پراپنے شوہر شہزادہ ولیم کے ساتھ سینٹ میری اسپتال پہنچیں جہاں انہیں فی الفور داخل کرلیا گیا۔

    کنسگٹن پیلیس نے اپنے ٹویٹر پیغام میں تصدیق کی ہے کہ شہزادی کو لیبر کے ابتدائی مرحلے میں  اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ 36 سالہ شہزادی اپنے شوہر کے ہمراہ کار میں اسپتال لائی گئی ہیں۔

    شہزادی کیٹ کا منفرد اعزازجو کسی برطانوی ملکہ کو حاصل نہیں ہوا

    برطانیہ کے عوام نے شاہی خاندان سے اپنی محبت کا ثبو ت دینے کے لیے اسپتال کے باہر کیمپ لگا لیے ہیں اور وہ شاہی خاندان میں ہونے والے نئے اضافے کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے چین ہیں۔ اسپتال میں نو اپریل سے 30 اپریل تک پارکنگ پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ شہزادی کیٹ نے بطور شاہی خاندن کے فرد کے گزشتہ روز  اولمپک پارک میں کامن ویلتھ  لنچ میں بھی شرکت کی تھی۔

    بتایا جارہا ہے کہ نیا شاہی فرد تاجِ برطانیہ کے امیدواروں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر ہوگا اور یہ ملکہ برطانیہ اور ڈیوک آف ایڈن برا کا چھٹا پوتا یا پوتی ہوگا۔

    شہزادی کیٹ اس سے قبل شہزادہ جارج اور شہزادی شارلیٹ کو جنم دے چکی ہیں، ان بچوں کی طرح اس بچے کی پیدائش کےموقع پر بھی اسپتال میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں ۔ شہزادی شارلیٹ کے موقع  پر کل 23 پیرا میڈکس کی ٹیم کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے اسٹینڈبائی پر موجود تھی۔

     اس موقع پر جبکہ شہزادی اپنے تیسرے بچے کی پیدائش  کے موقع پر اسپتال میں موجود ہیں، ان کے بچوں کی دیکھ بھال کے لیے ان کی دیکھ بھال کی ذمہ داری بچوں کی  کل وقتی نگہبان  ماریہ ٹیریسا ٹیوریون کے سپرد ہے اور  نئے مہمان کی آمد کےبات شہزاد ہ جارج اور شہزادی شارلیٹ  شاہی پروٹوکول کے مطابق ان سے ملنے اسپتال آئیں گے۔

    روایات کے مطابق تاحال شاہی خاندان خود بھی اس بات سے واقف نہیں ہے کہ نیا مہمان لڑکا ہے یا لڑکی ۔ ہر  دوصورت میں پہلے سے کچھ نام تجویز کرلیے گئے ہیں۔ اگر لڑکی ہوگی تو اس کا نام ایلس، الیگزینڈرا، الزبتھ، میری یا وکٹوریا رکھا جائے گا ۔ اور اگر نیا مہمان لڑکا ہوا تو اس کا ممکنہ نام آرتھر، البرٹ، فریڈرک، جیمز یا پھر فلپ رکھا جائے گا۔


    اگر آپ بلاگر کے مضمون سے متفق نہیں ہیں تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پرشیئرکریں

  • شہزادی کیٹ کا پیڈنگٹن بئیر کیساتھ  رقص ،ولیم حیران

    شہزادی کیٹ کا پیڈنگٹن بئیر کیساتھ رقص ،ولیم حیران

    لندن : برطانوی شہزادی کیٹ میڈلٹن نے لندن کے پیڈنگٹن اسٹیشن پر پیڈنگٹن بیئر کے ساتھ رقص کیا ، جسے دیکھ کر سب حیران ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی شاہی خاندان کی مشہور و معروف شہزادی کیٹ میڈلٹن کو ان کے فیشن اور اسٹائل کی بنا پر کون نہیں جانتا، انہی خوبیوں کی بنا پر وہ دنیا بھر میں مشہور بھی ہیں۔

    برطانوی شہزادی کیٹ میڈلٹن اپنے شوہر ولیم اور دیور ہیری کے ساتھ ایک چیرٹی ایونٹ میں شرکت کے لیے پیڈنگٹن اسٹیشن پہنچیں ، جہاں فلم کے کردار پیڈنگٹن بیئر نے شہزادی کو رقص کی دعوت دی۔

     

    جیسے شہزادی نے قبول کرتے ہوئے پیڈنگٹن بیئر کے ساتھ رقص کیا ، کیٹ کو رقص کرتا دیکھ شہزادہ ولیم خوب حیران ہوئے۔

    اس موقع پر برطانوی شہزادی اور شہزادوں نے شاہی خاندان کے تعاون سے چلنے والے خیراتی اداروں کے بچوں سے بھی بات چیت کی۔

    برطانوی شہزادی اور شہزادے نے پیڈنگٹن اسٹیشن پر 1930 کی دہائی کی پرانی گاڑیوں پر سواری بھی کی۔

    شہزادی کیٹ میڈلٹن تیسری بار امید سے ہیں، جس کے باعث اپنی طے شدہ مصروفیات اور تقاریب میں شرکت نہیں کر سکیں۔

    برطانیہ کے شہزادہ ولیم اور ان کی بیوی کیٹ میڈلٹن کی دو اولادیں ہیں، جن میں سے بیٹا جارج جو اب چار برس کا ہے جبکہ بیٹی شارلٹ جو کہ دو سال کی ہیں۔

    خیال رہے کہ  برطانوی کامیڈی فلم’پیڈنگٹن2 ‘ 10نومبر کو ریلیز کی جائے گی، فلم کی کہانی ایک بھالو کے افسانوی کردار پر مبنی ہے اور 2014میں ریلیز ہونے والی فلم ’پیڈنگٹن‘ کا سیکوئل ہے۔

    فلم کی کہانی ایک بھالو کے گرد گھومتی ہے جو اپنی حرکتوں سے سب کی ناک میں دم کردیتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ذہنی امراض کے بارے میں کھل کر بات کرنے کی ضرورت

    ذہنی امراض کے بارے میں کھل کر بات کرنے کی ضرورت

    لندن: برطانوی شہزادہ ولیم اور امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا ذہنی امراض کے بارے میں شعور پیدا کرنے کے لیے آگے آگئے۔ دونوں شخصیات نے ویڈیو چیٹ کے ذریعے ذہنی امراض اور اس کے بارے میں رائج معاشرتی رویوں کے بارے میں گفتگو کی۔

    دونوں شخصیات کی ایک دوسرے سے گفتگو کی ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر شیئر کی گئی جس میں دونوں نے زور دیا کہ ذہنی امراض کو ہوا بنانے کے بجائے ان کے بارے میں بات کی جائے اور ان کے علاج کے لیے کام کیا جائے۔

    مزید پڑھیں: دماغی امراض کے بارے میں مفروضات اور ان کی حقیقت

    برطانوی شاہی محل سے ویڈیو چیٹ کرتے ہوئے برطانوی شہزادہ ولیم نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ذہنی امراض کو جسمانی امراض کی طرح عام سمجھا جائے اور اس کا علاج کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ اس لیے بھی ضروری ہے کہ جب معاشرے کے خوف سے ذہنی امراض کو چھپا کر رکھا جاتا ہے تو یہ امراض مزید پیچیدہ شکل اختیار کرلیتے ہیں۔

    دوسری جانب لیڈی گاگا نے بھی اسی طرح کے تاثرات کا اظہار کیا۔ وہ اس سے قبل ایک بار بتا چکی تھیں کہ وہ پوسٹ ٹرامیٹک ڈس آرڈر کا شکار رہیں۔

    پوسٹ ٹرامیٹک ڈس آرڈر کے بارے میں پڑھیں

    انہوں نے کہا کہ جب آپ کسی ذہنی مرض کا شکار ہوتے ہیں تو اس پر شرمندگی محسوس کرتے ہیں جیسے آپ کے ساتھ کچھ غلط ہے۔

    لیڈی گاگا نے اس عزم کا ارادہ کیا کہ ہمیں ذہنی امراض کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی کو فروغ دینا چاہیئے تاکہ ان کا شکار افراد جھجکے بغیر اپنے مرض کا علاج کروائیں۔

    واضح رہے کہ برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن ذہنی امراض کے لیے کام کرنے والے فلاحی اداروں کی معاونت کرتے رہتے ہیں اور اس سلسلے میں چلائی جانے والی آگاہی مہمات کا حصہ بھی بنتے ہیں۔

    چند روز قبل ولیم کے بھائی شہزادہ ہیری نے بھی انکشاف کیا تھا کہ اپنی والدہ شہزادی ڈیانا کی موت کے بعد وہ بہت زیادہ ذہنی الجھن اور پریشانی کا شکار ہوگئے تھے اور اس سے نمٹنے کے لیے انہیں بہت وقت لگا۔

    دماغی امراض کے بارے میں مزید پڑھیں