Tag: prisoner

  • امریکا: قیدی 28 سال بعد بے گناہ قرار

    امریکا: قیدی 28 سال بعد بے گناہ قرار

    واشنگٹن: امریکا میں ایک شخص کو عدالت نے 28 سال بعد بے گناہ قرار دے کر رہا کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست میسوری میں لامر جانسن نامی شہری نے بے گناہ ہوتے ہوئے اٹھائیس سال جیل میں گزارے، آخرکار عدالت نے انھیں باعزت طور پر بری کر دیا۔

    جانسن لامر کو قتل کے جرم میں قید کی سزا دی گئی تھی، انھیں 1994 میں مارکس بوائیڈ نامی شہری کے قتل کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔

    امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اکتوبر 1994 میں جانسن کے گھر کے سامنے والے پورچ پر 2 نقاب پوشوں نے فائرنگ کر کے مارکس بوائیڈ کو قتل کر دیا تھا، جس کے بعد جانسن کو گرفتار کیا گیا۔

    جانسن نے اپنے دفاع میں بارہا کہا کہ جب حملہ ہوا تو وہ گھر پر نہیں تھے، تاہم عدالت میں انھیں قاتل تسلیم کیا گیا، اب ایک اور قیدی نے اعتراف کر لیا ہے کہ اس نے فل کیمپبل نامی شخص کے ساتھ مل کر بوائیڈ کو گولی ماری تھی۔

    اس اعتراف کے بعد ہی جانس کے رہا ہونے کی راہ ہموار ہوئی، سماعت کے بعد جج ڈیوڈ میسن نے فیصلے میں کہا کہ 50 سالہ لامر جانسن کو شواہد کی بنیاد پر بے قصور پایا گیا، عدالت نے انھیں منگل کو سینٹ لوئس کے کمرہ عدالت سے باعزت طور پر رہا کر دیا۔

    رپورٹس کے مطابق اٹارنی کم گارڈنر نے گزشتہ برس ایک درخواست دائر کی تھی، جس میں جانسن کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ منگل کی سماعت کے بعد لامر جانسن کی قانونی ٹیم نے ریاست کے اٹارنی جنرل کے دفتر پر انھیں اتنے سالوں تک جیل میں رکھنے پر تنقید کی۔

  • سعودی عرب : جیل میں قید شخص راہ راست پر کیسے آیا؟

    سعودی عرب : جیل میں قید شخص راہ راست پر کیسے آیا؟

    ریاض : جیل کی دنیا ہر لحاظ سے ایک مختلف دنیا ہے جس میں انسان قدم رکھتے ہی ایک نئی دنیا میں پہنچ جاتا ہے جو جرائم پیشہ عناصر کو گلے لگاتی ہے، یہاں پر مختلف مقدمات میں سزا یافتہ عام لوگوں کا استقبال غلیظ گالیوں اور تھپڑوں سے کیا جاتا ہے۔

    ان تمام حالات کے باوجود کچھ جیلیں ایسی بھی ہیں جہاں قیدیوں کی اصلاح اور ان کی اچھی تربیت کیلئے خصوصی اقدامات کیے جاتے ہیں جن کے مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

    سعودی عرب میں منشیات کے استعمال اور لوٹ مار کے جرم میں قید کی سزا کاٹنے والے سعودی شہری نے اپنی کہانی سناتے ہوئے کہا کہ اسے بری صحبت نے گمراہ کیا تھا۔

    عاجل نیوز نے سعودی ٹی وی کے پروگرام میں پانچ سال کی قید کی کاٹنے والے سعودی شہری نے بتایا کہ منشیات کی عادت اسے بری صحبت سے لگی، ایک دوست کی وجہ سے نشے کی لت میں مبتلا ہوا۔

    ان کے مطابق ایک دن جب نشے کے اثر سے نکلا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ میرا بٹوہ جس میں رقم اور بینک اکاؤنٹ کا کارڈ تھا غائب تھا، موبائل بھی میرے پاس نہیں تھا۔

    معلوم ہوا کہ یہ کارروائی اسی دوست کی تھی جو رات کو میرے ساتھ تھا، اس پر اس سے جھگڑا کیا، بعد ازاں نشے کی طلب مجھے دوسرے دوستوں کے پاس لے گئی۔

    سعودی شہری نے مزید بتایا کہ نئے دوستوں کے بارے میں معلوم ہوا کہ وہ لوٹ مار کرتے ہیں جس سے حاصل ہونے والی رقم سے نشہ خریدتے ہیں۔

    شہری نے بتایا کہ نشے کی طلب پوری کرنے کے لیے میں نے بھی دوستوں کے ساتھ لوٹ مارشروع کردی، ایک دن گاڑی میں منشیات استعمال کر رہے تھے کہ پولیس نے کارروائی کی اور مجھے گرفتار کرلیا۔

    جرم ثابت ہونے پرعدالت نے پانچ برس قید کی سزا کا حکم سنایا۔ سعودی شہری نے بتایا کہ جیل کے اصلاحی مرکز میں علاج کیا گیا، اصلاحی مرکز کی بدولت ہی مجھے نئی زندگی اور راہیں ملیں جس پر شکر گزار ہوں۔

  • قتل کی سزا کاٹنے والے قیدی کا تعلیمی میدان میں بڑا کارنامہ، ویڈیو دیکھیں

    قتل کی سزا کاٹنے والے قیدی کا تعلیمی میدان میں بڑا کارنامہ، ویڈیو دیکھیں

    کراچی : آپ سچی لگن کے ساتھ تعلیم حاصل کرنا چاہیں تو جیل میں بھی پڑھ لکھ سکتے ہیں، اس کی ایک روشن مثال سینڑل جیل کراچی کا قیدی ہے کہ جس کو اسکالر شپ کی پیشکش ہوئی ہے۔

    کراچی سینٹرل جیل میں قتل کے سزا یافتہ مجرم نے جیل میں رہتے ہوئے تعلیمی میدان مار لیا، قتل کے قیدی مجرم کو چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی اسکالر شپ کی پیشکش کی گئی ہے۔

    اس حوالے سے سینٹرل جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انٹرمیڈیٹ امتحانات میں بازی لے جانے والے مجرم نعیم شاہ کو آئی سی اے پی نے اسکالر شپ آفر کی ہے۔

    انتطامیہ کے مطابق مجرم نعیم شاہ کو قتل کیس میں 25سال کی سزا ہوئی ہے جبکہ اب تک نعیم شاہ گیارہ سال کی سزا مکمل کرچکا ہے۔

    نعیم شاہ نے پرائیویٹ امیدوار کے طور پر86اعشاریہ 73 مارکس کے ساتھ اے ون گریڈ حاصل کیا اور اس نے بنیادی تعلیم بھی جیل میں رہتے ہوئے حاصل کی،  سینٹرل جیل انتظامیہ کے مطابق مجرم نعیم شاہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں ٹاپ 20 میں آیا ہے۔

  • جیل سے فرار کی کوشش میں چور بری طرح پھنس گیا

    جیل سے فرار کی کوشش میں چور بری طرح پھنس گیا

    برازیل میں ایک چور جیل سے فرار ہونے کی کوشش میں ایسا پھنسا کہ پھر پولیس کو ہی اس کی مدد کرنی پڑی، چور دروازے میں سوراخ کر کے فرار کی کوشش میں وہیں پھنس گیا۔

    یہ انوکھا واقعہ برازیل کی ایک جیل میں پیش آیا جہاں ایک 18 سالہ چور نے دورازے میں سوراخ کر کے وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی۔

    تاہم وہ سوراخ میں پھنس گیا اور اس کا آدھا دھڑ ایک طرف اور بقیہ آدھا دوسری طرف ہوا میں لٹک گیا۔

    پولیس اہلکاروں نے اسے اس حالت میں دیکھا تو اس کی مدد کرنے کی کوشش کی، پہلے دروازے کو تیل لگایا گیا جبکہ اس کی ہوا میں لٹکتی ٹانگوں کے نیچے کرسی رکھی گئی۔

    بعد ازاں فائر ڈپارٹمنٹ کے اہلکار پولیس اسٹیشن پہنچے اور دروازے کو ہائیڈرولک اوزار کی مدد سے توڑا جس کے بعد چور کو دروازے سے نجات ملی۔

    رہائی کے بعد چور کو ایک بار پھر اس کے سیل میں پہنچا دیا گیا۔

    مذکورہ چور کو ایک دکان لوٹنے کے جرم میں سزا دی گئی تھی جہاں اس نے ایک گھڑی اور 48 ڈالرز چرائے تھے۔ اس پر ایک گودام میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہونے کا بھی الزام ہے تاہم وہاں سے وہ کچھ نہیں چرا سکا۔

  • وزیر اعلیٰ پنجاب ڈسٹرکٹ جیل کے بزرگ قیدی کے لیے امید کی کرن بن گئے

    وزیر اعلیٰ پنجاب ڈسٹرکٹ جیل کے بزرگ قیدی کے لیے امید کی کرن بن گئے

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ جیل ملتان کے قیدی محمد حنیف کا آج کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ ملتان میں بائی پاس ہوگا، علاج کے اخراجات حکومت پنجاب ادا کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا دورہ ملتان ڈسٹرکٹ جیل کے بزرگ قیدی کے لیے زندگی کی نوید بن گیا، عثمان بزدار کے ڈسٹرکٹ جیل ملتان کے حالیہ دورے میں قیدی محمد حنیف نے علاج کی درخواست کی تھی۔

    محمد حنیف ڈسٹرکٹ جیل میں قید اور دل کے عارضے میں مبتلا ہیں۔

    وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر محمد حنیف کا آج کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ ملتان میں بائی پاس ہوگا، عثمان بزدار کی ہدایت پر کمشنر ملتان نے کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ میں قیدی کی عیادت بھی کی۔

    کمشنر ملتان نے محمد حنیف کو وزیر اعلیٰ کی طرف سے علاج کی بہترین سہولتوں کی یقین دہانی کروائی، وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر مریض قیدی کے علاج کے اخراجات حکومت پنجاب ادا کرے گی۔

    محمد حنیف کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے وزیر اعلیٰ کو نئی زندگی کا وسیلہ بنا کر بھیجا، علاج کے لیے حکومت کا بے حد مشکور ہوں۔

  • دبئی پولیس کا معذور قیدی کو مصنوعی ٹانگیں اور الیکٹرک ویل چیئر کا تحفہ

    دبئی پولیس کا معذور قیدی کو مصنوعی ٹانگیں اور الیکٹرک ویل چیئر کا تحفہ

    دبئی : اماراتی پولیس نے خوشی کے عالمی دن کے موقع پر دونوں ٹانگوں سے معذور قیدی کو مصنوعی ٹانگیں اور ویل چیئر تحفے میں دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے پولیس حکام نے العویر جیل میں قید ذیابطیس کے باعث معذور ہونے والے قیدی کو مصنوعی ٹانگیں لگاکر انسانیت کی مثال قائم کردی۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سیاحت کی غرض سے دبئی کا دورہ کرنے والے 60 سالہ عرب شہری کی ذیابطیس 2015 میں ایک ٹانگ ضائع ہوگئی تھی اور دوسری ٹانگ گزشتہ جیل میں ضائع ہوئی تھی جب انہیں دبئی میں غیر قانون قیام کرنے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔

    خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ عرب شہری کی 20 مارچ خوشی کے عامی دن کے موقع پر دبئی پولیس نے قیدی کو مصنوعی ٹانگیں لگاواکر حیران کردیا۔

    دبئی پولیس کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر علی الشمالی کا کہنا تھا کہ دبئی پولیس ہمیشہ قیدیوں میں خوشی پھیلاتی ہے، دبئی پولیس کی انسانی ہمدردی کمیٹی نے قیدی کی امداد کےلیے مصنوعی ٹانگیں خریدی اور برقی ویل چیئر خریدی اور قیدی کو تحفۃً پیش کی۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مصنوعی ٹانگیں اور الیکڑیک وئیل چیئر 35 ہزار 880 درہم میں خریدی گئیں تھی۔

    بریگیڈیئر علی الشمالی کا کہنا تھا کہ قیدی کی معاونت دبئی پولیس کے کمانڈر انچیف میجر جنرل عبداللہ خلیفہ المرّی کے احکامات پر کی گئی ہے۔

    عبداللہ خلیفہ المّری نے جیل کا دورہ کرتے ہوئے مذکورہ قیدی سے ملاقات کی تھی جو ذیابطیس کے باعث اپنی دونوں ٹانگیں کھوچکا تھا، اس لیے ہم سے فیصلہ کیا کہ انسانیت کی خاطر قیدی کی مدتت کی جائے گی۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مصنوعی ٹانگیں اور ویل چیئر حاصل کرنے والے قیدی نے دبئی پولیس حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں انسانی رویہ ناقابل یقین ہے جو کسی بھی ملک میں نظر نہیں آسکتا‘۔

    مزید پڑھیں : دبئی پولیس نے 6 سالہ بچی کے گردے تبدیل کرواکر نئی زندگی دے دی

    اماراتی خبر رساں دارے کا کہنا ہے کہ دبئی پولیس کا انسانی امداد کے لیے کام کرنے شعبے نے گزشتہ برس 5 ہزار 485 قیدیوں کی امداد کےلیے 81 لاکھ درہم خرچ کیے تھے۔

    اس امداد میں قیدیوں کے بچوں کی اسکول کی فیس، اہلخانہ کے گھر کا کرایہ، دیگر ضروریات زندگی کا سامان مہیا کرنا، میڈیکل معاملات اور خون بہا کی مد میں رقم خرچ کی گئی۔

  • متحدہ عرب امارات میں قیدی نے قرآنی مقابلہ جیت لیا

    متحدہ عرب امارات میں قیدی نے قرآنی مقابلہ جیت لیا

    ابوظبی : اماراتی ریاست میں منعقدہ قرآنِ مجید کا مقابلہ جیل میں قید شخص نے جیت لیا جبکہ اسی مقابلے میں مقابلے میں کامیاب ہونے والا ایک قیدی گزشتہ دنوں ہی مشرف با اسلام ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں گزشتہ روز منعقد ہونے والے قرآن کے مقابلے میں شرکت کرنے والے افراد میں قیدی بھی شامل تھے۔

    ابوظبی پولیس کی جانب سے اتوار کے روز ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں راس الخیمہ قرآن مقابلے میں فتح یاب ہونے والا ابوظبی پولیس حکام کے ساتھ بیھٹا ہے۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ریاستی سطح پر منعقد ہونے والے مقابلے کا یہ 19 واں دور تھا۔

     

     

    View this post on Instagram

     

    . فاز نزلاء ونزيلات مديرية المؤسسات العقابية والإصلاحية بقطاع  #أمن_المجتمع في #شرطة_أبوظبي ، بالجائزة الأولى لمسابقة #رأس_الخيمة للقرآن الكريم وعلومه في دورتها التاسعة عشرة والتي أقيمت على مستوى الدولة. وتسلم النزلاء الفائزين الجوائز النقدية وشهادات التقدير ومن بينهم نزيل من فئة المسلمين الجدد حصل على المركز الثامن في المسابقة . #أبوظبي_أمن_وسلامة ‏#Abudhabi_safe_and_secure #الإمارات #أبوظبي #شرطة_أبوظبي #الإعلام_الأمني #في_أبوظبي ‏#UAE #AbuDhabi #ADPolice #Security_media ‏#InAbuDhabi

    A post shared by Abu Dhabi Police شرطة أبوظبي (@adpolicehq) on

    اماراتی حکام نے قرآنی مقابلے میں فتح یاب ہونے والے قیدی کو نقد انعام اور سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا۔

    ابوظبی پولیس نے پوسٹ میں مزید تحریر کیا کہ ریاستی سطح پر منعقدہ مقابلے میں شرکت کرنے والا ایک قیدی کچھ روز قبل ہی دائرل اسلام میں داخل ہوا ہے، مذکورہ قیدی نے مقابلے میں آٹھویں پوزیشن حاصل کی ہے۔

  • سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کا وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا

    سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کا وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا

    اسلام آباد: سعودی عرب کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کا وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا، پانچ پاکستانی شہری رہائی ملنے کے بعد لاہور پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی جیلوں سے رہائی کے بعد پانچ پاکستانی نجی پرواز پر جدہ سے لاہور پہنچ گئے، دیگر شہری بھی وطن لوٹیں گے۔

    ایف آئی اے امیگریشن کی جانچ پڑتال کے بعد مسافروں کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی، سعودی عرب کی جیلوں سے رہا افراد نے لاہور ایئرپورٹ پر سجدہ شکر ادا کیا۔

    پانچوں پاکستانی وطن واپسی پر آبدیدہ ہوگئے، وزیر اعظم عمران خان کے آواز بلند کرنے کا خیر مقدم بھی کیا۔

    دو روز قبل وزیرِ اعظم عمران خان کی درخواست پر سعودی ولیٔ عہد محمد بن سلمان نے سعودی عرب کی مختلف جیلوں میں قید 2107 پاکستانیوں کی فوری رہائی کا حکم دیا تھا۔

    سعودی جیلوں سے پاکستانیوں کی رہائی، جدہ جیل کی ویڈیو وائرل

    بعد ازاں سعودی جیلوں سے پاکستانیوں کی رہائی کے احکامات جب جدہ جیل کے پاکستانی قیدیوں تک پہنچے تو جذباتی منظر دیکھنے میں آیا، کئی قیدی آبدیدہ ہوگئے تھے۔

    سعودی عرب میں قید 2107پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے لیے شاہی فرمان جاری

    ولی عہد کے حکم کے بعد ریاض کے سفارت خانے اور جدہ قونصل خانے کو فہرستیں مرتب کرنے کی ہدایت بھی کی جا چکی ہے۔

    خیال رہے کہ ان پاکستانی قیدیوں پر زیادہ تر مقدمات کفالہ نظام اور معاہدوں کی خلاف ورزی کے ہیں۔

  • پاکستان میں 403 بھارتی اوربھارت میں 278 پاکستانی قید ہیں: اعلامیہ

    پاکستان میں 403 بھارتی اوربھارت میں 278 پاکستانی قید ہیں: اعلامیہ

    اسلام آباد: دفترِخارجہ سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 278 پاکستانی اس وقت بھارتی جیلوں میں موجود ہیں جبکہ پاکستانی جیلوں میں موجود بھارتیوں کی تعداد 403 ہے۔

    اعلامیے کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان 21 مئی 2008 کو ایک معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت دونوں ممالک سال میں دو مرتبہ یکم جنوری اور یکم جولائی کو قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کرتے ہیں۔

    آج یکم جولائی 2015 کو بھی دونوں ممالک کے دفاترِ خارجہ کی جانب سے فہرست کی تبادلہ کیا گیا جس میں بھارت سے پاکستان کو فراہم کی جانے والی فہرست کے مطابق کل 278 پاکستانی قیدی بھارت کی تحویل میں ہیں جن میں 251عام شہری ہیں جبکہ 27 مچھیرے ہیں۔

    پاکستان کی جانب ست جو فہرست بھارت کو فراہم کی گئی اس کے مطابق اس وقت کل 403 بھارتی قیدی پاکستانی جیلوں میں موجود ہیں جن میں سے 48 عام شہری ہیں جبکہ 355 مچھیرے شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ دونوں ممالک کی جانب سے قومی اور مذہبی تہواروں پرجذبہ خیر سگالی اور اعتماد سازی کے تحت قیدی رہا کئے جاتے ہیں۔

  • پاکستان کی جیلوں میں 1000 سے زائد قیدی سزائے موت کے منتظر

    پاکستان کی جیلوں میں 1000 سے زائد قیدی سزائے موت کے منتظر

    کراچی : وزیرِاعظم کے اعلان کے بعد سندھ بھر کی عدالتوں میں 458قیدیوں کو سزائے موت دی جائے گی، قیدیوں میں ایسے مجرمان بھی شامل ہیں، جن کے بلیک وارنٹ جاری ہوچکے ہیں۔

    ان میں سیاسی و کالعدم تنظیم کے کارکن بھی شامل ہیں، 47قیدی ایسے ہیں جن کی اپلیں اعلیٰ عدلیہ کے پاس زیرِ سماعت ہے جبکہ 23افراد کی صدرِ مملکت کے پاس رحم کی اپیل موجود ہے، جو ملزمان جن کے بلیک وارنٹ شامل ہیں۔

    سینٹرل جیل ذرائع کے مطابق انتظامیہ قیدیوں کو سزائے موت پرعمل درآمد کیلئے48گھنٹے کے اندر اپنے انتظامات کرسکتی ہے۔

    پنجاب بھر کی جیلوں میں پانچ سو تینتیس قیدی سزائے موت کے منتظر ہیں، جن میں چھہتر دہشت گرد بھی شامل ہیں۔

    ذرائع کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف جیلوں میں موت کی سزا پانے والے قیدیوں کی کل تعداد چودہ ہے جن میں سے چار دہشتگردی جبکہ دیگر دس مجرمان سنگین جرائم کے مقدمات میں سزائے موت کے حق دار قرار دئیے گئے ہیں۔.