Tag: private

  • کیارا ایڈوانی نے ذاتی زندگی کے معاملات کو پرائیویٹ رکھنے کی وجہ بتادی

    کیارا ایڈوانی نے ذاتی زندگی کے معاملات کو پرائیویٹ رکھنے کی وجہ بتادی

    بالی وڈ کی اداکارہ کیارا ایڈوانی نے اپنی نجی زندگی کے معاملات کو پوشیدہ رکھنے کی اہم وجہ بتا دی ہے۔

    ممبئی سے تعلق رکھنے والی 31 سالہ کیارا ایڈوانی اپنے کام اور اداکاری پر تو کافی کھل کر گفتگو کرتی ہیں، تاہم اپنی نجی زندگی کے معاملات کو وہ پوشیدہ اور عوام کی نظروں سے دور رکھتی ہیں۔

    انٹرویو میں بالی وڈ اداکارہ اپنے کیریئر میں کامیابیاں سمیٹنے پر خوش کا اظہار کیا ساتھ ہی اس برس فروری میں فلم شیرشاہ کے ہیرو سدھارتھ ملہوترہ کے ساتھ شادی کرنے پر بھی خوشی کا اظہار کیا۔

    اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہ اور ان کے شوہر سدھارتھ ملہوترہ کیوں اپنی ذاتی زندگی کے معاملات کو بالکل پرائیویٹ رکھتے ہیں؟

    میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکرہ نے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ اپنی ذاتی زندگی کے معاملات پر بہت زیادہ فوکس اور اسے کھلے عام رکھنے سے بطور اداکارہ میری توجہ بٹ سکتی ہے۔

    کیارا کا کہنا تھا کہ میری پہلی ترجیح خود کو اداکارہ کے طور پر منوانا ہے، ہماری شادی سے قبل یہ اہم تھا کہ ہم اپنے تعلقات کو محفوظ رکھیں۔

    کیارا نے کہا کہ میں اور سدھارتھ دونوں سیلف میڈ ہیں اور سخت محنت اور جدوجہد سے اس مقام تک پہنچے ہیں، لہٰذا ہم نہیں چاہتے کہ ہماری ذاتی زندگی کا ہمارے پروفیشنل کیریئر کی کامیابیوں پر سایہ پڑے۔

  • سپریم کورٹ کا حکم نظر انداز: اسکول مالکان نے جون جولائی کی فیس طلب کرلی

    سپریم کورٹ کا حکم نظر انداز: اسکول مالکان نے جون جولائی کی فیس طلب کرلی

    کراچی : عدالتی حکم نظر انداز کرتے ہوئے اسکول مالکان کی ہٹ دھرمی برقرار ہے، اسکول انتطامیہ نے سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود جون جولائی کے فیس واچرز جاری کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے نجی اسکولوں نے عدالتی احکامات کے باوجود جون جولائی کی فیسیں طلب کرنا شروع کردی ہیں، والدین پر سے اسکول فیسوں کا بوجھ اب تک کم نہ ہوسکا۔

    اسکولوں نے ہٹ دھرمی دکھاتے ہوئے جنوری کے ساتھ جون اور جولائی کی فیس واؤچرز والدین کو تھما دیئے، عدالتی احکامات پرڈی جی پرائیویٹ انسٹیٹیوشن حکومت سندھ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا۔

    مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ اسکول انسٹیٹیوشنز کی جانب سے عدالتی احکامات کی پامالی پر کوئی نوٹس نہیں لیا گیا، پریشان حال والدین نے ایک بار پھرسپریم کورٹ سے نوٹس لینے کی اپیل کردی ہے۔

    مزید پڑھیں: پانچ  ہزار سے زیادہ فیس لینے والے نجی اسکولوں کو 20 فی صد کمی کرنا ہوگی: سپریم کورٹ

    خیال رہے کہ گذشتہ برس سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے صوبے بھر میں موجود پرائیوٹ اسکولز کو موسمِ گرما کی تعطیلات کی فیس وصول نہ کرنے کا حکم بھی جاری کیا تھا۔

  • اضافی فیسوں کی وصولی کا معاملہ، دو مزید نجی اسکولوں کی رجسٹریشن معطل

    اضافی فیسوں کی وصولی کا معاملہ، دو مزید نجی اسکولوں کی رجسٹریشن معطل

    کراچی: پرائیویٹ اسکولوں کی جانب سے اضافی فیسوں کی وصولی کے معاملے پر ڈائیریکٹریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز نے دو مزید نجی اسکولوں کی رجسٹریشن معطل کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈائیریکٹریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز نے کراچی میں دو اسکولوں کی رجسٹریشن معطل کی ہے جن میں فاؤنڈیشن اسکول اور ہیڈ اسٹار اسکول شامل ہیں۔

    زائد فیسوں کی واپسی تک رجسٹریشن معطل رہے گی، عدالتی احکامات کے بعد بیکن ہاؤس اورسٹی اسکولز کی رجسٹریشن پہلے ہی معطل کی جا چکی ہے۔

    ڈائیریکٹریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنزکی انسپکشن کی ٹیمیں اسکولوں کا دورہ کر رہی ہیں، دی اسمارٹ اسکول نے فیس واپسی کے لیے ڈائیریکٹریٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

    عدالت نے پرائیویٹ اسکولوں کو پانچ فیصد سے زائد فیسوں میں اضافے سے روک دیا تھا۔

    کراچی کے 2 بڑے نجی اسکولز کی تمام برانچز کی رجسٹریشن معطل

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں محکمہ تعلیم نے کراچی کے دو پرائیویٹ اسکولزسسٹم کے 115 کے قریب اسکولوں کی رجسٹریشن معطل کی تھی۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے اسکول فیس میں پانچ فیصد سے زائد اضافے کے معاملے پر سندھ ہائی کورٹ نے ڈی جی پرائیویٹ اسکولز سمیت 4 اسکولوں کوتوہین عدالت کے نوٹس جاری کئے تھے جبکہ عدالت نے تمام اسکولوں کو حکم نامے پر مکمل عمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے سندھ حکومت سےفیس اسٹرکچر کاریکارڈ بھی مانگ لیا تھا۔

    واضح رہے کہ 3 ستمبرکو سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا تھا کہ نجی اسکولوں کو 5 فیصد سے زیادہ فیس بڑھانے کا اختیارنہیں ہے۔ عدالت نے نجی اسکولوں کو 5 فیصد سے زائد فیس وصولی سے روک دیا تھا۔

  • چارمسافرٹرینیں نجی شعبہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ

    چارمسافرٹرینیں نجی شعبہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ

    لاہور: پاکستان ریلوے نے چار مسافر ٹرینیں نجی شعبہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

    ریلوے ذرائع سے ملنے والی تفصیلات  کے مطابق ہزارہ ایکسپریس، فرید ایکسپریس ، بولان ایکسپریس اور خوشحال خان خٹک ایکسپریس نجی شعبہ کے حوالے کی جا رہی ہیں۔

    یہ ٹرینیں لاہور سے کراچی اورکوئٹہ کے مابین کافی عرصے سے چل رہی ہیں۔ مذکورہ ٹرینوں کو خسارے میں چلنے کے باعث نجی شعبے کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ان ٹرینوں کی ٹکٹنگ، ڈائیننگ کار اور کارگو کے شعبے پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کر دیئے جائیں گے۔