Tag: privatization commission

  • پی آئی اے سے متعلق نجکاری کمیشن کا پلان ناکام ہو گیا

    پی آئی اے سے متعلق نجکاری کمیشن کا پلان ناکام ہو گیا

    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) سے متعلق نجکاری کمیشن کا پلان ناکام ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری آئندہ سال جنوری میں کیے جانے کا نجکاری کمیشن کا پلان ناکام ہو گیا ہے، نج کاری کے لیے قرض ادائیگیاں اور لیگل ایشوز کو حل نہ کیا جا سکا۔

    ذرائع نجکاری کمیشن کا کہنا ہے کہ وزیر نجکاری فواد حسن فواد کا جنوری تک پی آئی اے کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کا پلان تھا۔

    پی آئی اے کی آئندہ 3 ماہ کی مالیاتی ضروریات پوری کرنے کے لیے وزارت خزانہ فیصلہ کرے گی، جب کہ پی آئی اے نے حکومتی گارنٹی پر کمرشل بینکوں سے 270 ارب سے زائد قرض لیا ہوا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے 260 ارب روپے قرض پر 8 ارب روپے سے زائد سود ادا نہیں کر سکتا، جن بینکوں سے قرض لیا گیا ہے ان میں نیشنل بینک، بینک آف پنجاب سمیت 8 کمرشل بینک شامل ہیں۔

    پی آئی اے کی نجکاری ہونے تک حکومتی قرض کو ری شیڈول کرنے کا فیصلہ بھی نہیں ہو سکا ہے، ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی مالیاتی ضروریات کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ میں قائم کمیٹی کرے گی۔

  • حبیب بینک کےحکومتی حصص فروخت کرنےکی منظوری

    حبیب بینک کےحکومتی حصص فروخت کرنےکی منظوری

     کراچی : حبیب بینک کےحکومتی حصص صرف ایک سو اڑسٹھ روپےفی شئیر میں فروخت کرنےکی منظوری دیدی گئی ۔مارکیٹ میں حبیب بینک کے ایک شیئر کی قیمت اس سےکہیں زیادہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تین روز تک کراچی اسٹاک مارکیٹس میں حبیب کےحصص کی فروخت کیلئےبک بلڈنگ کا عمل جاری رہا اورچیئرمین نجکاری کمیشن محمدزبیر نےہفتے کونیوز کانفرنس کرتےہوئےبتایاکہ حبیب بینک کے حصص کی فروخت کو ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بھرپور پزیرائی حاصل ہوئی۔ لیکن جس قیمت پر ایچ بی ایل کا شئیر بیچاگیا وہ توکچھ اور ہی کہانی سنا رہا ہے۔

    حکومت نےحبیب بینک میں اپنےبیالیس فیصد حصص بیچنے کا فیصلہ کیا۔۔جن کی تعداد 60 کروڑ 90 لاکھ شئیرز بنتی ہے۔ایچ بی ایل کا ایک شئیر 168روپےمیں فروخت کرنےکا فیصلہ کیاگیا۔

    وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی زیرصدارت کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے اس فیصلےکی منظوری دی۔۔168 روپےفی حصص کی یہ قیمت اسٹاک مارکیٹ میں حبیب بینک کی موجودہ قیمت سے 16روپےنیچے ہے۔

    جبکہ ملکی اسٹاک مارکیٹوں میں حبیب بینک کا شئیرگذشتہ دنوں 220 روپےتک بھی فروخت ہوتےدیکھاگیا۔اس کےعلاوہ اس ٹرانزیکشن سےقبل حکومت نے ایچ بی ایل کی فلور پرائس 166 روپےفی شیئر رکھی تھی۔

    جس سےصرف دو روپے اُوپر حبیب بینک کا شئیر فروخت کردیاگیا جو ڈیمانڈ سےزیادہ پیشکشیں ملنےکےحکومتی دعوی کےبرخلاف دکھائی دیتا ہے۔

    حبیب بینک کے60کروڑ90لاکھ شیئرز فروخت کئےجارہےہیں جس سےحکومت کو ایک ارب60کروڑڈالرکی رقم حاصل ہوگی۔یہ ملکی تاریخ کی سب سےبڑی نجکاری ٹرانزیکشن ہے۔

  • پی آئی اے فروخت کرنے والا کنسورشیم فیس کے ساتھ کمیشن بھی لے گا

    پی آئی اے فروخت کرنے والا کنسورشیم فیس کے ساتھ کمیشن بھی لے گا

     پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن کی کامیاب فروخت کیلئے بنایا گیا کنسورشیم پنتالیس کروڑ اڑسٹھ لاکھ روپے فیس کے ساتھ حکومت سے کمیشن بھی لے گا۔

    نجکاری کمیشن کے مطابق دبئی اسلامک بینک کی سربراہی میں بنائے گئے کنسورشیم کی فیس دیگر تمام بڈرزسے کم ہے۔ دبئی اسلامک بینک کا کنسورشیم تکنیکی لحاظ سے سب سے بہتر اورکم قیمت ہے۔

    معاہدے کے مطابق پی آئی اے کی کامیاب فروخت کیلئے کنسورشیم کو پنتالیس کروڑ اڑسٹھ لاکھ روپے اور قیمت کا ڈیڑھ فیصد بھی دیا جائے گا۔ اس کنسورشیم میں دبئی اسلامک بینک، ڈیلوئٹ آڈٹ فرم اور دیگربین الاقوامی مالیاتی کمپنیاں شامل ہیں۔

    آئی ایم ایف نے پی آئی اے کی نجکاری کیلئے آئندہ سال جون تک کی ڈیڈ لائن دی ہے ۔ نجکاری کمیشن ذرائع کے مطابق نجکاری کمیشن ہر مرحلہ مکمل طور پر شفاف رکھنا چاہتا ہے۔