Tag: privatization of Allied bank

  • حبیب بینک کےحصص بھی بیچنےکی تیاری

    حبیب بینک کےحصص بھی بیچنےکی تیاری

    اسلام آباد: نجکاری پروگرام میں تیزی آگئی، الائیڈ بینک کے بعد حبیب بینک کے حصص بھی بیچنےکی تیاری شروع ہوگئی ہے، قانونی مشیرکےتقررکیلئےدرخواستیں طلب کرلیں گئیں۔

    نجکاری کمیشن کے ذرائع کے مطابق حبیب بینک میں سرکار کے حصص کی بڑی لاٹ فروخت کی جائیگی، حبیب بینک کے شئیرز کی فروخت میں قانونی مشیرکےتقرر آئندہ تین ہفتوں میں کردیا جائیگا، جبکہ دسمبر کے آخر تک مالیاتی مشیر کےتقرر کیلئےدرخواستیں طلب کی جائیں گی،ذرائع کا کہنا ہےکہ حبیب بینک کےحصص کی فروخت اب تک کی سب سے بڑی نجکاری ٹرانزیکشن ہوگی۔

  • الائیڈ بینک کی نجکاری دسمبر میں ہوگی

    الائیڈ بینک کی نجکاری دسمبر میں ہوگی

    اسلام آباد: یونائٹیڈ بینک کے بعد حکومت نے الائیڈ بینک کی فروخت کا منصوبہ تیار کرلیا ہے، چیئر مین نجکاری کمیشن کے مطابق اے بی ایل کے حصص دسمبر میں فروخت کئے جائیں گے۔

    کابینہ کی کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس میں حکومتی تحویل میں الائیڈ بینک کے شیئرز کی فروخت کی منظوری دے دی گئی ہے، حکومت نے الیگزر سیکیورٹیز ، ایم سی بی اور اے کے ڈی سیکیورٹیز کو لیڈ مینجر مقرر کیا ہے ۔

    الائیڈ بینک کے حکومتی حصص گیارہ اور بارہ دسمبر کو فروخت کئے جائیں گے، بک بلڈنگ اور فلور پرائس کا تعین کراچی اسٹاک مارکیٹ میں رائج ڈچ آکشن سسٹم کے تحت کیا جائے گا۔