Tag: privet school

  • ڈیڈلاک ختم ، پنجاب کے نجی اسکول کل سے کھلیں گے

    ڈیڈلاک ختم ، پنجاب کے نجی اسکول کل سے کھلیں گے

    لاہور: اسکول فیڈریشن اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، پنجاب کے نجی اسکول کل سے کھلیں گے وزیرتعلیم نے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

    ڈیڈلاک ختم ہوگیا پنجاب میں طلبا پیر سے اسکول جائیں گے، میڈیا سے گفتگو میں وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف مل کر چلنا ہے، دہشت گردی کے خلاف ایس او پی بنائے ہیں۔

    وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود نے کہاکہ چاہتے ہیں پاکستان میں امن ہو، حکومتی یقین دہانی کے بعد پرائیویٹ اسکول فیڈریشن نے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا۔

    پرائیویٹ اسکول فیڈریشن کے رہنماؤں کا کہناتھاکہ حکومت سے تعاون جاری رہے گا، تعلیمی اداروں کا تقدس پامال نہیں ہونا چاہیئے۔

  • پرائیویٹ اسکول یکم فروری سے نہیں کھولیں گے، مالکان کا انکار

    پرائیویٹ اسکول یکم فروری سے نہیں کھولیں گے، مالکان کا انکار

    لاہور : پنجاب حکومت کی جانب سے انتظامیہ کے خلاف مقدمات درج کئے جانے پر پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے یکم فروری کو سرکاری سکیورٹی ملنے تک اسکول کھولنے سے انکار کردیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کا اجلاس ہوا جس میں نجی اسکولز کی انتظامیہ کے خلاف مقدمات پر شدید احتجاج کیا گیا اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ پیر سے احتجاجاً اسکول نہیں کھولے جائیں گے۔

    صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کا کہنا تھا کہ وہ اسکولوں کی سکیورٹی سے مطمئن نہیں اور سرکاری سکیورٹی ملنے تک اسکول نہیں کھولے جائیں گے.

    دوسری جانب صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کا کہنا ہے کہ یکم فروری کو ہر صورت میں اسکولز کھلیں گے، ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اسکول سکیورٹی کے باعث بند نہیں کئے گئے۔

  • پرائیوٹ اسکول اضافی وصول شدہ فیسیں واپس کرنے کے پابند ہوں گے

    پرائیوٹ اسکول اضافی وصول شدہ فیسیں واپس کرنے کے پابند ہوں گے

    لاہور : پنجاب میں نجی اسکول پرانی فیس وصول کرنےکےپابند ہونگے، اضافی وصول شدہ فیسیں واپس کرنےکاحکم جاری کردیا گیا، پنجاب حکومت نے پرائیویٹ اسکولوں کی فیسوں سے متعلق آرڈیننس جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نےپرائیویٹ اسکولوں کی فیسوں سے متعلق آرڈیننس جاری کردیاہے۔اسکول اضافی وصول شدہ فیسیں واپس کرنے کے پابند ہوں گے۔

    آرڈیننس کےمطابق نجی اسکول رواں سال پرانی فیس ہی وصول کرنے کےپابندہوں گے۔تمام اسکولوں کواضافی وصول شدہ فیسیں واپس کرناہوں گی،احکامات نہ ماننےوالےاسکولوں کےخلاف پیرسےکریک ڈاؤن شروع کیاجائےگا۔

    آئندہ پنجاب کا کوئی بھی پرائیوٹ اسکول ضلعی تعلیمی کمیٹیوں کی مشاورت کےبغیرفیسوں میں اضافہ نہیں کرسکے گا۔ پالیسی پر عمل نہ کرنےپررروزانہ دس ۔سے پچیس ہزار روپےکاجرمانہ بھی ہوگا