Tag: priya

  • پریا پرکاش پاکستانی گانے پر جھوم اٹھیں، ویڈیو وائرل

    پریا پرکاش پاکستانی گانے پر جھوم اٹھیں، ویڈیو وائرل

    ممبئی: سوشل میڈیا پر مختصر عرصے میں شہرپانے والی ملیالم اداکارہ پریا پرکاش کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں وہ 80 کی دہائی میں گائے جانے والے پاکستانی گانے پر جھوم رہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اپنی رومانوی ویڈیو کے ذریعے مقبولیت حاصل کرنے اور لاکھوں فلمی مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے والی اداکارہ پریا پرکاش ایک بار پھر موضوع بحث بن گئیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پریا پرکاش نے قریبی عزیز کی شادی میں شرکت کی اور خوب ہلہ گلہ کیا،  سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان اداکارہ اپنے دوستوں کے ہمراہ 80 کی دہائی میں گائے جانے والے حسن جہانگیر کا گانا ’ہوا ہوا‘ نہ صرف انہوں نے گایا بلکہ اس پر وہ جھوم بھی اٹھیں۔

    ویڈیو دیکھیں

    پریا کی نئی ویڈیو نے بھی انٹرنیٹ پر دھوم مچادی اور مداحوں نے اُن کی گائیکی کے انداز کو بہت سراہا۔ واضح رہے کہ گذشتہ دنوں ملیالم فلم کا چند سیکنڈ کا کلپ وائرل ہوا تھا جس میں ایک لڑکی اور لڑکے کی چھیڑ چھاڑ کو دکھایا گیا۔

    مزید پڑھیں: پریا پرکاش، پذیرائی دیکھ کر جذبات قابو نہ رکھ سکیں

    منظر کو عکس بند کرنے میں شوخیاں، نادانیاں اور معصومیت وغیرہ کا عنصر شامل تھا جس نے صرف بھارت ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے صارفین کو متاثر کیا۔خوبرو بھارتی اداکارہ کی عمر ابھی 18 صرف برس ہے اور انہوں نے مختصر سے عرصے میں شہرت کی اُن بلندیوں کو چھوا جو کسی بھی اداکار کی خواہش ہوتی ہے۔

    قبل ازیں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو کلپ کے بعد پریا پرکاش کو سوشل میڈیا صارفین نے تلاش کر کے فالو کرنا شروع کیا، محض چند ہی گھنٹوں میں اُن کے انسٹا گرام پر اُن کے فالورز کی تعداد چودہ لاکھ سے تجاوز کرگئی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا اسٹار پریا پرکاش موبائل فون سے محروم

    واضح رہے کہ پریا ملیالم زبان کی فلم ’ اورو آدار لو‘ میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں، انہیں فلم کی ریلیز سے قبل چھوٹے سے ویڈیو کلپ نے ہی اتنی شہرت دے دی کہ اب وہ خود بھی حیران ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پریا پرکاش، پذیرائی دیکھ کر جذبات قابو نہ رکھ سکیں

    پریا پرکاش، پذیرائی دیکھ کر جذبات قابو نہ رکھ سکیں

    ممبئی: سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے چند سیکنڈ کی ویڈیو سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی پریا پرکاش نے اپنی نئی آنے والی فلم کی تشہیر شروع کردی، انٹرنیٹ ہیروئن کو ایسی پذیرائی ملی کہ وہ اسے دیکھ کر زار وقطار رو پڑیں۔

    تفصیلات کے مطابق چار روز قبل انٹرنیٹ پر گانے کا مختصر ویڈیو کلپ سامنے آیا جس میں ایک لڑکی اور لڑکے کی چھیڑ چھاڑ کو دکھایا گیا، یہ منظر کو عکس بند کرنے میں شوخیاں، نادانیاں اور معصومیت وغیرہ کا عنصر شامل تھا جس نے صرف بھارت ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے صارفین کو متاثر کیا۔

    خوبرو بھارتی اداکارہ کا نام پریا پرکاش وریار ہے جس کی عمر ابھی 18 برس ہے اور یہ بھارتی ریاست کیرالہ کے شہر تھریسور میں ویمالا کالج میں بی کام کی طالبہ ہے۔

    مختصر سا ویڈیو کلپ سامنے آنے کے بعد پریا پرکاش کو سوشل میڈیا صارفین نے تلاش کر کے فالو کرنا شروع کیا، محض چند ہی گھنٹوں کے دوران انسٹا گرام پر اُن کے فالورز کی تعداد چودہ لاکھ سے تجاوز کرگئی۔

    مزید پڑھیں: پریا پرکاش کی ویڈیووائرل، فالوورزکی تعداد ایک ملین تک جاپہنچی

    بھارتی میڈیا کے مطابق ابھرتی ہوئی اداکارہ اور لاکھوں نوجوانوں کے دل کی دھڑکن بننے والی اداکارہ نے اپنی فلم کی تشہیر کے سلسلے میں ایک نجی تقریب میں شرکت کی جس میں وہ سرخ رنگ کا جوڑا زیب تن کیے انتہائی سادہ دکھائی دے رہی تھیں۔

    کوچی کے عوام کو جب پریا کی آمد کا علم ہوا تو تقریب شروع ہونے سے قبل ہی سیکڑوں نوجوان بشمول خواتین وہاں پہنچ گئے تاکہ سوشل میڈیا اسٹار کو براہ راست دیکھ سکیں۔

    اداکارہ کی بھوئیں ہلانے اور شرارت بھری مسکراہٹ کی ادا دیکھنے کے لیے جمع ہونے والے لوگوں نے طویل انتظار کیا جس کا ثمر اُن کو پریا کی آمد کے وقت ملا، عام سی گاڑی میں آنے والی اداکارہ اپنا پرتپاک استقبال دیکھ کر دنگ رہ گئیں بعد ازاں انہوں نے ایک کالج کی تقریب میں بھی شرکت کی جہاں وہ تقریر کے دوران زاروقطار رونے لگیں۔

    واضح رہے کہ پریا ملیالم زبان کی فلم ’ اورو آدار لو‘ میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں، انہیں فلم کی ریلیز سے قبل چھوٹے سے ویڈیو کلپ نے ہی اتنی شہرت دے دی کہ اب وہ خود بھی حیران ہیں۔

    دوسری جانب بی بی سی کے نمائندہ کو انٹرویو دیتے ہوئے پریا نے بتایا کہ انہیں ڈائریکٹر نے شوٹ کے وقت دل لبھانے والی ایکٹنگ کرنے کو کہا اور ساتھ میں ہدایت کی کہ مسکراہٹ بھی ہونی چاہیے۔

    اداکارہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہدایت کار کی بات پر ویسے ہی عمل کیا اور یہ سین ایک ہی شوٹ میں ریکارڈ ہوا جس کا سہرا فلم ڈائریکٹر کو جاتا ہے کیونکہ یہ آئیڈیا انہی کا تھا۔

    پریا نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ وہ بالی ووڈ کے کامیاب ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم میں کام کرنے کی خواہش مند ہیں جبکہ اُن کی یہ دپیکا پڈوکون سے ملنے اور شاہ رخ، رنویر کے ساتھ کام کرنے کا بھی بہت شوق ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔