Tag: Priya Marathe dies

  • معروف بھارتی اداکارہ کینسر کے باعث چل بسیں

    معروف بھارتی اداکارہ کینسر کے باعث چل بسیں

    بھارتی اداکارہ پریا مراٹھے کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئیں۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گزشتہ روز 38 سالہ بھارتی اداکارہ پریا مراٹھے کی موت کی خبر سامنے آئی جس نے سب کو گہرے صدمے میں مبتلا کردیا۔

    رپورٹس کے مطابق نوجوان اداکارہ گزشتہ کئی برسوں سے کینسر میں مبتلا تھیں تاہم گزشتہ روز وہ اپنے گھر میں چل بسیں۔

    پریا مراٹھے نے بہت سی بالی ووڈ اور ٹالی ووڈ فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ 2012 میں انہوں نے ساتھی اداکار شانتانو سے شادی کرلی تھی۔

    اداکارہ کی موت پر شوبز انڈسٹری سمیت مداحوں کی جانب سے گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    دوسری جانب بھارت کی بھوجپوری اداکارہ انجلی راگھو نے ساتھی اداکار کی جانب سے نامناسب انداز میں چھونے پر بھوجپوری فلم انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

    معروف ٹک ٹاک اسٹار 36 برس کی عمر میں چل بسیں

    بھوجپوری اداکارہ انجلی راگھو سے اداکار و گلوکار پَون سنگھ نے ایک پروموشنل تقریب کے دوران نامناسب رویہ اختیار کیا تھا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گانے ”سَیّاں سیوا کرے”کی تقریب کے دوران پَون سنگھ نے انجلی کی کمر پر ان کی اجازت کے نامناسب انداز میں ہاتھ رکھا اور اداکارہ سے غیرمناسب مذاق بھی کیا۔