Tag: priya-parkash

  • سری دیوی کی زندگی اور موت سے متعلق بننے والی فلم کا ٹریلر جاری

    سری دیوی کی زندگی اور موت سے متعلق بننے والی فلم کا ٹریلر جاری

    ممبئی: آنجہانی سری دیوی کی زندگی اور موت سے متعلق بنائی جانے والی فلم کا ٹریلر آتے ہی تنازع کا شکار ہوگیا، اداکارہ کے شوہر بونی کپور نے ہدایت کار کو قانونی نوٹس ارسال کردیا جبکہ فلم میں پریا پرکاش مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملیالم زبان میں گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم ’اورو آدارلو‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی پریا پرکاش واریئر نے گانے میں دل لبھانے کی ادائیں دکھا کر ہزاروں لوگوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی تھی وہی اس فلم میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔

    گزشتہ برس فلم کی ریلیز سے قبل وہ اپنے ویڈیو کلب کی وجہ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں تھیں اور اُن کے بارے میں بالی ووڈ اداکار رشی کپور نے بھی کامیاب اداکارہ بننے کی پیش گوئی کی تھی۔ سوشل میڈیا پر اپنی رومانوی ویڈیو کے ذریعے مقبولیت حاصل کرنے اور لاکھوں فلمی مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے والی اداکارہ پریا پرکاش ایک بار پھر موضوع بحث بن گئیں۔

    مزید پڑھیں: سری دیوی کی بیٹی کا آنجہانی ماں کو جذباتی خط

    گزشتہ برس ممبئی کے ہوٹل میں اچانک انتقال کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ کی زندگی اور موت پر بننے والی بالی ووڈ فلم کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا، پریا پرکاش آنجہانی اداکارہ کا کردار ادا کر کے بالی ووڈ میں ڈیبیو کررہی ہیں۔

    اس فلم کو ’سری دیو بنگالو‘ کا نام دیا گیا جس میں آنجہانی اداکارہ کی زندگی کے مختلف پہلوؤں اور بالخصوص موت کے منظر کو دکھایا گیا کہ وہ کیس غسل خانے کے ٹب میں ڈوب کر مر گئی تھیں۔

    دوسری جانب سری دیوی کے شوہر بونی کپور نے فلم ڈائریکٹر کو قانونی نوٹس بھیجنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’کسی کو یہ حق نہیں پہنچتا وہ اداکارہ کی زندگی سے متعلق کوئی فلم بنا اجازت کے بنائے، یہ نا صرف خاندان بلکہ مداحوں کے لیے بھی تکلیف دہ عمل ہے‘۔

    مزید پڑھیں: چاہتی ہوں لوگ آنکھ مارنے والی لڑکی کے طور پر نہ پہچانیں، پریا پرکاش

    فلم ڈائریکٹر پرشانت مامپولے نے بونی کپور کی جانب سے بھیجے جانے والے قانونی نوٹس ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’میری بونی کپور سے بات ہوئی جس میں انہیں بتا دیا کہ ہم نے اداکارہ کی زندگی سے متعلق کوئی منفی پہلو نہیں دکھایا، سری دیوی ایک نامور اداکارہ اور خاتون تھیں اُن کی زندگی کے بارے میں جاننا ہر کسی کی خواہش ہے۔

    ڈائریکٹر نے اس بات کی تصدیق بھی کی کہ فلم کی شوٹنگ لندن میں جاری ہے، ہم ’سری دیو بنگلو‘ کو رواں سال ہی ریلیز کرنے کی کوشش کریں گے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ برس ملیالم فلم میں شامل گانے کا ایک چند سیکنڈ کا کلپ وائرل ہوا تھا جس میں ایک لڑکی اور لڑکے کی چھیڑ چھاڑ کو دکھایا گیا۔منظر کو عکس بند کرنے میں شوخیاں، نادانیاں اور معصومیت کا عنصر شامل تھا جس نے صرف بھارت ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے صارفین کو متاثر کیا۔

    ویڈیو دیکھیں: پریا پرکاش پاکستانی گانے پر جھوم اٹھیں، ویڈیو وائرل

    اسے بھی دیکھیں: نٹ کھٹ پریا پرکاش کا دل کش انداز میں سری دیوی کو خراج تحسین، ویڈیو وائرل

    وائرل ہونے والے ویڈیو کلپ کے بعد پریا پرکاش کو سوشل میڈیا صارفین نے تلاش کر کے فالو کرنا شروع کیا، محض چند ہی گھنٹوں میں اُن کے انسٹا گرام پر اُن کے فالورز کی تعداد چودہ لاکھ سے تجاوز کرگئی تھی۔

    سری دیوی کا بنگالو کا ٹریلر

  • پریا پرکاش پاکستانی گانے پر جھوم اٹھیں، ویڈیو وائرل

    پریا پرکاش پاکستانی گانے پر جھوم اٹھیں، ویڈیو وائرل

    ممبئی: سوشل میڈیا پر مختصر عرصے میں شہرپانے والی ملیالم اداکارہ پریا پرکاش کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں وہ 80 کی دہائی میں گائے جانے والے پاکستانی گانے پر جھوم رہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اپنی رومانوی ویڈیو کے ذریعے مقبولیت حاصل کرنے اور لاکھوں فلمی مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے والی اداکارہ پریا پرکاش ایک بار پھر موضوع بحث بن گئیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پریا پرکاش نے قریبی عزیز کی شادی میں شرکت کی اور خوب ہلہ گلہ کیا،  سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان اداکارہ اپنے دوستوں کے ہمراہ 80 کی دہائی میں گائے جانے والے حسن جہانگیر کا گانا ’ہوا ہوا‘ نہ صرف انہوں نے گایا بلکہ اس پر وہ جھوم بھی اٹھیں۔

    ویڈیو دیکھیں

    پریا کی نئی ویڈیو نے بھی انٹرنیٹ پر دھوم مچادی اور مداحوں نے اُن کی گائیکی کے انداز کو بہت سراہا۔ واضح رہے کہ گذشتہ دنوں ملیالم فلم کا چند سیکنڈ کا کلپ وائرل ہوا تھا جس میں ایک لڑکی اور لڑکے کی چھیڑ چھاڑ کو دکھایا گیا۔

    مزید پڑھیں: پریا پرکاش، پذیرائی دیکھ کر جذبات قابو نہ رکھ سکیں

    منظر کو عکس بند کرنے میں شوخیاں، نادانیاں اور معصومیت وغیرہ کا عنصر شامل تھا جس نے صرف بھارت ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے صارفین کو متاثر کیا۔خوبرو بھارتی اداکارہ کی عمر ابھی 18 صرف برس ہے اور انہوں نے مختصر سے عرصے میں شہرت کی اُن بلندیوں کو چھوا جو کسی بھی اداکار کی خواہش ہوتی ہے۔

    قبل ازیں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو کلپ کے بعد پریا پرکاش کو سوشل میڈیا صارفین نے تلاش کر کے فالو کرنا شروع کیا، محض چند ہی گھنٹوں میں اُن کے انسٹا گرام پر اُن کے فالورز کی تعداد چودہ لاکھ سے تجاوز کرگئی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا اسٹار پریا پرکاش موبائل فون سے محروم

    واضح رہے کہ پریا ملیالم زبان کی فلم ’ اورو آدار لو‘ میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں، انہیں فلم کی ریلیز سے قبل چھوٹے سے ویڈیو کلپ نے ہی اتنی شہرت دے دی کہ اب وہ خود بھی حیران ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔