Tag: priya prakash

  • نٹ کھٹ پریا پرکاش کا دل کش انداز میں سری دیوی کو خراج تحسین، ویڈیو وائرل

    نٹ کھٹ پریا پرکاش کا دل کش انداز میں سری دیوی کو خراج تحسین، ویڈیو وائرل

    ممبئی: معروف بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی کی اچانک موت پر جہاں‌ ممتاز شوبز شخصیات نے انھیں اپنے اپنے انداز میں‌ خراجِ عقیدت پیش کیا، وہیں انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو سے شہرت کی بلندیوں‌ پر پہنچنے والی پریا پرکاش نے بھی لیجنڈ اداکارہ کو اپنے دل کش انداز میں‌ یاد کیا.

    پریا پرکاش نے اپنی خوبصورت آواز میں گانا گا کر ہوا ہوائی گرل کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ تاریخ انھیں یاد رکھے گی۔

    واضح رہے کہ سری دیوی اپنے شوہر بونی کپور اور بیٹی خوشی کے ساتھ شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے دبئی کے جمیرا ایمرٹس ٹاورز میں مقیم تھیں، جہاں 24 فروری کو وہ اپنے باتھ روم ٹب میں‌ مردہ پائی گئیں. اُن کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ بھارتی شہر لوکھنڈ میں کی گئی۔

    اداکارہ کی اچانک موت پر نہ صرف اہل خانہ بلکہ ساتھی فنکار اور مداح بھی رنجیدہ ہیں، فلمی ناقدین کے مطابق سری دیوی کے کے جانے سے انڈسٹری میں‌ جو خلاء پیدا ہوا اُسے مکمل کرنا آسان نہیں ہوگا۔


    پریا پرکاش ایک دن بڑی اسٹار بنیں گی، رشی کپور کی پیش گوئی


    دیگر مداحوں کی طرح‌ چھوٹے سے کلپ سے لاکھوں لوگوں کے دلوں میں گھر کرنے والی ابھرتی ہوئی اداکارہ پریا پرکاش نے بھی سری دیوی کے انتقال پر اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تین روز قبل ایک ویڈیو جاری کی، جس میں انھوں‌ نے سری دیوی کو کنگ خان کی فلم کا گیت ’کبھی الوداع نہ کہنا‘ گا کر خراجِ عقیدت پیش کیا۔

    واضح رہے کہ گذشتہ ماہ انٹرنیٹ پر ایک ملیالم فلم کا گانے سامنے آیا، جس میں پریا پرکاش کی شوخیاں، نادانیاں اور معصومیت نے نہ صرف بھارت، بلکہ دنیا بھر یکدم مقبول حاصل کر لی تھی۔


    پریا پرکاش، پذیرائی دیکھ کر جذبات قابو نہ رکھ سکیں


    پریا پرکاش نے کچھ سیکنڈ کی ویڈیو سے بالی وڈ ڈائریکٹرز اور معروف اداکاروں کی توجہ حاصل کر لی تھی. رشی کپور نے پیش گوئی کی تھی کہ یہ لڑکی مستقبل میں بڑی اداکارہ بنیں گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پریا پرکاش ایک دن بڑی اسٹار بنیں گی، رشی کپور کی پیش گوئی

    پریا پرکاش ایک دن بڑی اسٹار بنیں گی، رشی کپور کی پیش گوئی

    .ممبئی: بالی وڈ کے سینئر اداکار رشی کپور نے کہا ہے کہ پریا پرکاش ایک دن بڑی اسٹار بنیں گی، 

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو سے مشہور ہونے والی پریاش پرکاش کے بارے میں رشی کپور نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پریا  پرکاش ایک دن بڑی اسٹار بنیں گی۔ ازرائے مذاق رشی کپور نے کہا کہ آپ میرے دور میں نہیں آئیں، کیوں؟

    پریا پرکاش نے رشی کپور کی جانب سے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پرنس آف رومانس کی جانب سے سراہا جانا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رنویر سنگھ، شاہ رخ خان اور سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ فلموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

    پریا پرکاش بھارتی ریاست کیرالا کے شہر تھریسور میں بی کام کی طالبہ ہیں، پریا پرکاش نے اپنی پہلی فلم ’اروادالو‘ کے گانے کی ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جو بے حد مقبول ہوئی تھی اور ان کے فالورز کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا تھا۔

    پریا پرکاش نے 2017 میں لائم لائٹ کی دنیا میں قدم رکھا اور چند ایک فیشن شوز میں ریمپ واک کی اور جلد ہی فلم میں کام حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔

    ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پریا پرکاش کو انٹرنیٹ پر اتنا سرچ کیا گیا کہ انہوں نے معروف اداکارہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

    یہ پڑھیں: پریا پرکاش، پذیرائی دیکھ کر جذبات قابو نہ رکھ سکیں


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • پریا پرکاش، پذیرائی دیکھ کر جذبات قابو نہ رکھ سکیں

    پریا پرکاش، پذیرائی دیکھ کر جذبات قابو نہ رکھ سکیں

    ممبئی: سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے چند سیکنڈ کی ویڈیو سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی پریا پرکاش نے اپنی نئی آنے والی فلم کی تشہیر شروع کردی، انٹرنیٹ ہیروئن کو ایسی پذیرائی ملی کہ وہ اسے دیکھ کر زار وقطار رو پڑیں۔

    تفصیلات کے مطابق چار روز قبل انٹرنیٹ پر گانے کا مختصر ویڈیو کلپ سامنے آیا جس میں ایک لڑکی اور لڑکے کی چھیڑ چھاڑ کو دکھایا گیا، یہ منظر کو عکس بند کرنے میں شوخیاں، نادانیاں اور معصومیت وغیرہ کا عنصر شامل تھا جس نے صرف بھارت ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے صارفین کو متاثر کیا۔

    خوبرو بھارتی اداکارہ کا نام پریا پرکاش وریار ہے جس کی عمر ابھی 18 برس ہے اور یہ بھارتی ریاست کیرالہ کے شہر تھریسور میں ویمالا کالج میں بی کام کی طالبہ ہے۔

    مختصر سا ویڈیو کلپ سامنے آنے کے بعد پریا پرکاش کو سوشل میڈیا صارفین نے تلاش کر کے فالو کرنا شروع کیا، محض چند ہی گھنٹوں کے دوران انسٹا گرام پر اُن کے فالورز کی تعداد چودہ لاکھ سے تجاوز کرگئی۔

    مزید پڑھیں: پریا پرکاش کی ویڈیووائرل، فالوورزکی تعداد ایک ملین تک جاپہنچی

    بھارتی میڈیا کے مطابق ابھرتی ہوئی اداکارہ اور لاکھوں نوجوانوں کے دل کی دھڑکن بننے والی اداکارہ نے اپنی فلم کی تشہیر کے سلسلے میں ایک نجی تقریب میں شرکت کی جس میں وہ سرخ رنگ کا جوڑا زیب تن کیے انتہائی سادہ دکھائی دے رہی تھیں۔

    کوچی کے عوام کو جب پریا کی آمد کا علم ہوا تو تقریب شروع ہونے سے قبل ہی سیکڑوں نوجوان بشمول خواتین وہاں پہنچ گئے تاکہ سوشل میڈیا اسٹار کو براہ راست دیکھ سکیں۔

    اداکارہ کی بھوئیں ہلانے اور شرارت بھری مسکراہٹ کی ادا دیکھنے کے لیے جمع ہونے والے لوگوں نے طویل انتظار کیا جس کا ثمر اُن کو پریا کی آمد کے وقت ملا، عام سی گاڑی میں آنے والی اداکارہ اپنا پرتپاک استقبال دیکھ کر دنگ رہ گئیں بعد ازاں انہوں نے ایک کالج کی تقریب میں بھی شرکت کی جہاں وہ تقریر کے دوران زاروقطار رونے لگیں۔

    واضح رہے کہ پریا ملیالم زبان کی فلم ’ اورو آدار لو‘ میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں، انہیں فلم کی ریلیز سے قبل چھوٹے سے ویڈیو کلپ نے ہی اتنی شہرت دے دی کہ اب وہ خود بھی حیران ہیں۔

    دوسری جانب بی بی سی کے نمائندہ کو انٹرویو دیتے ہوئے پریا نے بتایا کہ انہیں ڈائریکٹر نے شوٹ کے وقت دل لبھانے والی ایکٹنگ کرنے کو کہا اور ساتھ میں ہدایت کی کہ مسکراہٹ بھی ہونی چاہیے۔

    اداکارہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہدایت کار کی بات پر ویسے ہی عمل کیا اور یہ سین ایک ہی شوٹ میں ریکارڈ ہوا جس کا سہرا فلم ڈائریکٹر کو جاتا ہے کیونکہ یہ آئیڈیا انہی کا تھا۔

    پریا نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ وہ بالی ووڈ کے کامیاب ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم میں کام کرنے کی خواہش مند ہیں جبکہ اُن کی یہ دپیکا پڈوکون سے ملنے اور شاہ رخ، رنویر کے ساتھ کام کرنے کا بھی بہت شوق ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔