Tag: Priyanka Chopra

  • پریانکا چوپڑا کی خوفناک ویڈیو وائرل

    پریانکا چوپڑا کی خوفناک ویڈیو وائرل

    بھارتی اور انگریزی فلموں کی نامور اداکارہ پریانکا چوپڑا کی خوفناک ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں کو گہری تشویش میں مبتلا کردیا۔

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی خون آلود ویڈیو اور تصاویر دیکھ کر مداح پریشانی کا شکار ہوگئے۔

    chopra

    اداکارہ پریانکا چوپڑا جو ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’دی بلف‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ فرینک ای فلاورز کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’دی بلف‘ 19ویں صدی کی کہانی ہے جس میں پریانکا ایک ڈاکو کے کردار میں نظر آئیں گی۔

    ایکشن سے بھرپور فلم کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ پریانکا چوپڑا خود کو متعدد بار زخمی بھی کرچکی ہیں جس کا اعتراف خود انہوں نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر کیا۔

    سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے ناک اور گلے پر خون لگا ہوا ہے جس کے بارے میں اُن کا کہنا ہے کہ ہمیں ایکشن فلموں کی ضرورت ہے۔

    اس کے علاوہ پرینکا چوپڑا نے اس پوسٹ میں چند تصاویر بھی شیئر کی ہیں جن میں اُنہیں اپنی دوستوں اور فیملی کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ اس پوسٹ کی آخری دو تصویروں میں پریانکا چوپڑا نے اپنی کلائی پر خراش اور کندھے پر آنے والے نیل کو بھی دکھایا ہے۔

  • پریانکا چوپڑاکی واپسی : کس فلم میں جلوہ گر ہوں گی؟

    پریانکا چوپڑاکی واپسی : کس فلم میں جلوہ گر ہوں گی؟

    ممبئی : بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ پریانکا چوپڑا طویل عرصے بعد پردہ اسکرین پر جلوہ گر ہوں گی، وہ ایک نہیں بلکہ دو ہالی ووڈ فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

    بھارتی فملوں میں اپنی خوبصورت مسکراہٹ اور جاندار اداکاری سے مداحوں کے دلوں کو جیتنے والی پریانکا چوپڑا اپنی نئی آنے والی فلم کے ساتھ ایک مرتبہ پھر سینما گھروں کی زینت بننے والی ہیں۔

    وہ گزشتہ طویل عرصے سے مداحوں کو سلور اسکرین پر نظر نہیں آئیں لیکن اب انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو واپسی کی خوشخبری سنادی تاہم اس مرتبہ وہ بالی وڈ نہیں بلکہ ہالی ووڈ کی فلموں کے ساتھ سینما اسکرین پر جلوہ گر ہوں گی۔

    پریانکا چوپڑا

    اداکارہ پریانکا چوپڑہ اس وقت آسٹریلیا میں ہیں اور اپنی نئی آنے والی ہالی ووڈ فلم ’دی بلف‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، فرینک ای فلاورز کی فلم ‘دی بلف’ میں وہ ایک انوکھا کردار ادا کریں گی۔

    اداکار نے سوشل میڈیا پر فلم کے اسکرپٹ کی ایک تصویر کے ساتھ مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی۔ ان کے مداح اس اعلان پر بے حد خوش نظر آرہے ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا چوپڑا کی نئی فلم سے متعلق باتوں کو ظاہر نہیں کیا جارہا ہے، مزید یہ کہ اس فلم کی ریلیز کی تاریخ اور دیگر تفصیلات ابھی تک خفیہ رکھی گئی ہیں۔

  • پریانکا چوپڑا فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئیں

    پریانکا چوپڑا فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئیں

    بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئیں۔

    اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں ان کے ماتھے کے دائیں جانب ایک چوٹ دکھائی دے رہی ہے، جبکہ خون کے نشان بھی نظر آرہے۔

    تاہم اداکارہ نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کس فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوئی ہیں، لیکن بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اُن کی آنے والی نئی فلموں کی شوٹنگ کے دوران وہ زخمی ہوئیں ہے۔

    پریانکا نے زخمی حالت میں اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’میں حیران ہوں کہ کام سے کتنی خون آلود تصویریں میں نے گزشتہ برسوں کے دوران پوسٹ کی ہیں۔‘

    واضح رہے کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا آج کل اپنے آنے والے دو نئے پروجیکٹس کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جن میں ’دی بلف‘ اور ’ہیڈذ آف اسٹیٹ‘ شامل ہے۔

  • پریانکا چوپڑا ہالی ووڈ فلموں میں کیسا کردار ادا کرنا چاہتی ہیں؟

    پریانکا چوپڑا ہالی ووڈ فلموں میں کیسا کردار ادا کرنا چاہتی ہیں؟

    لاس اینجلس : بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ وہ ہالی ووڈ کی فلموں میں سائیڈ رول کے بجائے مرکزی کردار ادا کرنے کو ترجیح دیں گی۔

    یہ بات انہوں نے ایک امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی جس میں انہوں نے ہالی ووڈ کیریئر میں سائیڈ کرداروں اور دقیانوسی کرداروں سے دور رہنے کے بارے میں گفتگو کی۔

    2015میں امریکی ٹی وی سیریز ‘کوانٹیکو’ میں مرکزی کردار ادا کرنے کے بعد سے پریانکا چوپڑا کے ہالی ووڈ کے سفر میں نمایاں پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے۔

    اپنے انٹرویو میں پریانکا نے ایسے کردار ادا کرنے پر زور دیا جو سائیڈ کِک آرکیٹائپ سے بالاتر ہوں اور کہا کہ وہ اپنے ثقافتی پس منظر کی بنیاد پر ٹائپ کاسٹنگ سے گریز کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی توجہ ایسے پروجیکٹس کو منتخب کرنے پر مرکوز رہتی ہے جو بطور اداکارہ ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرے۔

    اداکارہ نے ہالی ووڈ کے دیگر فنکاروں جیسے سیمون ایشلے، مینڈی کالنگ، اور بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کا بھی نام لیا جنہوں نے اسکرین پر جنوبی ایشیائی فنکاروں کے بارے میں سوچنے کے انداز کو بدل دیا ہے۔

    کامیابیوں کا نیا معیار بننے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے پریانکا چوپڑا کو امید ہے کہ ان کی کوششیں انڈسٹری میں مثبت تبدیلی کی راہ ہموار کریں گی، جس سے اداکاروں کی آنے والی نسلوں کو فائدہ پہنچے گا۔

  • 22 سال میں پہلی بار پریانکا چوپڑا کا معاوضہ مرد اداکاروں کے برابر

    22 سال میں پہلی بار پریانکا چوپڑا کا معاوضہ مرد اداکاروں کے برابر

    معروف بالی ووڈ ادکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ میں 22 سال سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں کام کر رہی ہوں اور میں نے تقریباً 70 سے زیادہ فلمیں اور 2 ٹی وی شوز کیے ہیں لیکن پہلی بار مرد اداکاروں کے برابر معاوضہ ملا ہے۔

    بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ 22 سال میں انہیں پہلی مرتبہ مرد اداکاروں کے برابر معاوضہ ملا ہے۔

    ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے پریانکا چوپڑا نے کہا کہ نئی ویب سیریز ’سیٹاڈل‘ میں ساتھی مرد اداکار رچرڈ میڈن کے برابر معاوضہ ملا۔

    پریانکا چوپڑا نے کہا کہ یہ کہنے سے میں مصیبت میں پڑ سکتی ہوں، میں 22 سال سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں کام کر رہی ہوں اور میں نے تقریباً 70 سے زیادہ فلمیں اور 2 ٹی وی شوز کیے ہیں۔

    انہوں نے کہا لیکن جب میں نے ویب سیریز ’سیٹاڈل‘میں کام کیا تو یہ میرے کیریئر میں پہلی بار تھا کہ مجھے مرد اداکاروں کے برابر کا معاوضہ ادا کیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ’سیٹاڈل‘ کا ٹریلر یکم مارچ کو ریلیز کیا گیا تھا جبکہ اس کی ابتدائی دو قسطیں 28 اپریل کو نشر ہوں گی۔

    ایکشن سے بھرپور سنسنی خیز ویب سیریز میں رچرڈ میڈن بھی شامل ہیں۔

  • پریانکا چوپڑا کی زندگی کا وہ وقت جب انہوں نے خودکشی کی کوشش کی

    پریانکا چوپڑا کی زندگی کا وہ وقت جب انہوں نے خودکشی کی کوشش کی

    معروف بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا بین الاقوامی شہرت کی حامل ہیں اور کامیابی کا دوسرا نام ہیں، تاہم پریانکا پر ایک وقت ایسا بھی گزرا ہے جب انہوں نے کئی بار خودکشی کی کوشش کی۔

    پریانکا چوپڑا کے سابق مینیجر پرکاش جاجو نے انکشاف کیا ہے کہ پریانکا پر ایک وقت ایسا بھی گزرا کہ وہ اپنی زندگی سے اتنی مایوس تھیں کہ انہوں نے خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی۔

    کافی عرصہ پہلے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹس میں پرکاش نے بتایا تھا کہ آج نہایت مطمئن اور مضبوط نظر آنے والی پریانکا چوپڑا 2 سے 3 دفعہ خودکشی کی کوشش کر چکی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by UNICEF (@unicef)

    پرکاش کے مطابق انہوں نے جیسے تیسے اداکارہ کو روکا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ پریانکا اور ان کے پرانے بوائے فرینڈ اسیم مرچنٹ کی آپس میں بہت لڑائیاں ہوا کرتی تھیں، اس دوران پریانکا کئی مرتبہ رات دیر کو پریشان ہو کر مجھے فون کیا کرتی تھیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Priyanka (@priyankachopra)

    پرکاش کا کہنا تھا کہ ایک مرتبہ اسیم سے لڑائی کے بعد پریانکا ممبئی کے وسئی علاقے میں ڈرائیو کر کے آئیں اور وہاں خودکشی کی کوشش کی۔

    2002 میں بھی اسیم کی ماں کی موت کے بعد پریانکا نے ایک بلڈنگ سے کود کر اپنی جان دینی چاہی تھی، اس واقعہ کے بعد جب تک اس فلیٹ کی کھڑکیوں پر لوہے کے گرل نہیں لگائے گئے، تب تک پریانکا کو ایک کرسی سے باندھ کر رکھا گیا تھا۔

  • پریانکا چوپڑا نے شوہر کی تعریفوں کے پُل باندھ دئیے

    پریانکا چوپڑا نے شوہر کی تعریفوں کے پُل باندھ دئیے

    بالی وڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے شوہر کی جانب سے دی گئی بیش قیمت گاڑی کی تصویر وائرل کردی ہے۔

    اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پریانکا چوپڑا نے ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں انہیں ایک چمچماتی کار(اے ٹی وی)) میں بیٹھا دیکھا جاسکتا ہے۔

    انسٹا گرام پر وائرل تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پریانکا اسٹیئرنگ وہیل پر ایک ہاتھ رکھ کر خصوصی پوز دے رہی ہیں، گاڑی پر واضح طور پر ” مسز جوناس” لکھا دیکھا جاسکتا ہے۔

    پریانکا نے انکشاف کیا کہ یہ بیش قیمت گاڑی انہیں ان کے شوہر نک جونس نے تحفے میں دی ہے، بھارتی اداکارہ نے خوبصورت تحفہ ملنے پر اپنے شوہر کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے اور انہیں بہترین شوہر بھی قرار دیا۔

    بالی وڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا ان دنوں گیم آف تھرونز اور ایٹرنلز کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور وہ باقاعدگی سے اپنی تصاویر اور اپ ڈیٹس شیئر کرتی رہتی ہیں۔

    بھارتی اداکارہ کی جانب سے وائرل کی گئی تصویر کو صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے اور وہ دلچسپ تبصروں کا بھی سلسلہ جاری ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Priyanka (@priyankachopra)

     

  • نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ تیار کرنے والے ڈاکٹر پر بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا  کے الزامات لگانے کا انکشاف

    نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ تیار کرنے والے ڈاکٹر پر بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کے الزامات لگانے کا انکشاف

    لاہور : سابق وزیراعظم نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ تیار کرنے والے ڈاکٹر پر بھارتی اداکارہ پریانکاچوپڑا کے الزامات لگانے کا انکشاف ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ بھارتی نژاد امریکی ڈاکٹرفیاض شال نے تیار کی ، ان کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ 2011میں ڈاکٹر فیاض شال پر بھارتی اداکارہ پریانکاچوپڑا نے الزامات لگائے تھے۔

    پریانکاچوپڑا نے ڈاکٹرفیاض شال پر دوران پرواز جہازمیں بدتمیزی کاالزام لگایا تھا جبکہ یہ بھی الزام لگایا تھا ڈاکٹر فیاض شال نشے میں تھے۔

    پریانکا نے ڈاکٹرفیاض شال پر بڑے نام لیکر دھمکیاں دینے کا بھی الزام لگایا تھا جبکہ ڈاکٹر فیاض شال کا کہنا تھا کہ پریانکا کو جہاز میں فون کے استعمال سے روکا تھا۔

    یاد رہے ڈاکٹر فیاض شال کی تیار کردہ نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی، جس میں ڈاکٹر نے نواز شریف کو پاکستان سفر کرنے سے روک دیا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ کورونا دنیا بھر میں پھیلا ہوا ہے ایسے میں سفر کے لیے ائیر پورٹس اور پبلک مقامات پر جانے سے گریز کرنا چاہیے جہاں کرونا کے خدشات زیادہ ہیں۔

    رپورٹ کہ نواز شریف شدید ذہنی دباو میں ہیں۔ نواز شریف لندن سے مکمل علاج کے بغیر گئے تو قید تنہائی اور شریک حیات کے دنیا سے جانے کے دباؤ کی وجہ سے انکا یہ عمل دل کے عارضے کو بڑھا بھی سکتا ہے۔

  • پریانکا چوپڑا کی طلاق،  اداکارہ کی والدہ میدان میں آگئیں

    پریانکا چوپڑا کی طلاق، اداکارہ کی والدہ میدان میں آگئیں

    ممبئی: پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی طلاق کے معاملے پر پریانکا چوپڑا کی والدہ بول پڑیں۔

    چند دن قبل پریانکا چوپڑا کی طلاق کی افواہیں اس وقت پھیلنا شروع ہوئیں جب کہ انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے نام سے شوہر کا نام ’جونس‘ ہٹایا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کی جانب سے شوہر کا نام ہٹائے جانے کے بعد ان کی طلاق کی افواہیں پھیلیں اور لوگوں نے دعویٰ کیا کہ دونوں میں علیحدگی ہوچکی ہے۔

    اب اس معاملے پر پریانکا چوپڑاکی والدہ مدھوچوپڑا نے پریانکا اور نک جونس کی طلاق کی افواہوں کو بکواس قرار دے دیا ہے، مدھو چوپڑا نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کی بیٹی کی شادی ختم ہونے کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں، ان کی بیٹی اور داماد خوش زندگی گزار رہے ہیں۔

    ادھر اداکارہ کی والدہ کی جانب سے وضاحت کرنے کے بعد پریانکا چوپڑا نے بھی شوہر کی انسٹاگرام پوسٹ پر رومانوی کمنٹ کرکے عندیہ دیا کہ ان کے درمیان طلاق نہیں ہوئی۔

    اداکارہ نے شوہر کی ویڈیو پر رومانوی کمنٹ کرکے افواہوں کو ختم کیا—اسکرین شاٹ

    پریانکا چوپڑا نے شوہر نک جونس کی ورزش کرنے کی ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے شوہر کی بانہوں میں مرجانے کی خواہش کا اظہار کیا، جس پر لوگوں نے سمجھا کہ دونوں کے درمیان طلاق کی خبریں درست نہیں،تاہم تاحال نک جونس اور پریانکا چوپڑا نے خود طلاق یا علیحدگی کی افواہوں پر وضاحت نہیں کی۔

    دوسری جانب بعض لوگوں کا خیال ہے کہ پریانکا چوپڑا کی آنے والی ہولی وڈ فلم ’میٹرکس فور‘ کی جانب لوگوں کی توجہ کروانے کے لیے ان کی شوہر سے علیحدگی کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، تاہم اس حوالے سے تصدیقی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

    یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا نے تین سال قبل 2018 میں نک جونس سے شادی کی تھی اور ان کی شادی کے فوری بعد ہی ان کے درمیان اختلافات، علیحدگی اور طلاق کی افواہیں پھیلتی آ رہی ہیں اور بعض بھارتی ناقدین کا خیال ہے کہ پریانکا چوپڑا کی شادی کچھ ہی سال میں ختم ہو جائے گی۔

  • شیریں مزاری کا پریانکاچوپڑا سےاقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیرکاعہدہ واپس لینےکامطالبہ

    شیریں مزاری کا پریانکاچوپڑا سےاقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیرکاعہدہ واپس لینےکامطالبہ

    اسلام آباد : وفاقی وزیربرائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے یونیسف سے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑہ سےاقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیرکا عہدہ واپس لینے کامطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیربرائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے یونیسف کی ایگزیکٹوڈائریکٹر کوخط لکھا ، جس میں بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑہ سےاقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیرکا عہدہ واپس لینے کامطالبہ کیا ہے۔

    شیریں مزاری نے خط میں کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں مظالم ڈھا رہا ہے، پریانکا چوپڑا ان اقدامات اوربھارتی وزیردفاع کی جوہری دھمکیوں کوکھلے عام سپورٹ کررہی ہیں۔

    خط میں وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا پریانکا چوپڑہ کے بیانات سےاقوام متحدہ کے خیرسگالی سفیرکا عہدہ مذاق بن کررہ گیا ہے،انہیں فوری طورپراس عہدے سے ہٹایا جائے۔

    شیریں مزاری نے کہا مودی حکومت کی پالیسی نسل کشی،قتل عام،فاشزم کی نازی ڈاکٹرین ہے، ان کی حمایت میں پریانکا کے بیانات اقوام متحدہ کی امن اورخیرسگالی کے اصولوں کے خلاف ہیں۔

    خط میں اقوام متحدہ کی گڈ ول سفیر پریانکاچوپڑا کی ساکھ پر سوالات اٹھاتے ہوئے وفاقی وزیربرائے انسانی حقوق نے کہا اقوام متحدہ کی گڈول سفیرایٹمی جنگ کی حامی ہیں، پریانکا چوپڑاامن سےزیادہ جنگ کاپیغام دےرہی ہیں، ان کارویہ جانبدارہے، اور یہ رویہ اقوام متحدہ کی ساکھ پرسوالات اٹھاتاہے۔

    یاد رہے امریکی گلوکار نک جونس سے شادی کے بعد امریکا منتقل ہونے والی بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کچھ دن قبل سوال پوچھنے پر پاکستانی لڑکی کو جھاڑ پلادی تھی۔

    پاکستانی خاتون کی جانب سے سوال پوچھے جانے پر غصے میں آنے پر بولی وڈ اداکارہ تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا اور آن لائن یونیسیف سے مطالبہ کیا گیا کہ ان سے خیر سگالی سفیر کا عہدہ واپس لیا جائے۔