Tag: Priyanka Chopra

  • پریانکا چوپڑا کی ایک اور ہالی ووڈ فلم

    پریانکا چوپڑا کی ایک اور ہالی ووڈ فلم

    ممبئی: معروف بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ہالی ووڈ کی ایک اور فلم سائن کرلی ہے جس کی عکس بندی کا جلد ہی آغاز کردیا جائے گا۔

    مس ورلڈ کا تاج سر پر سجانے اور بالی ووڈ میں بے شمار کامیاب فلموں میں کام کرنے کے بعد پریانکا چوپڑا اب ہالی ووڈ میں بھی تیزی سے اپنے قدم جما رہی ہیں اور انہوں نے ہالی ووڈ میں اپنی تیسری فلم بھی سائن کرلی۔

    @priyankachopra in shooting for the new movie #isntromantic #priyankachopra #priyankaqueen #hollywood #isntromantic

    A post shared by PriyankaGreeceFC (@priyankagreek) on

    امریکی ٹی وی شو کوانٹیکو سے اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کرنے کے بعد انہوں نے اپنی پہلی ہالی ووڈ فلم بے واچ میں ڈوائن جانسن دی راک کے ساتھ کام کیا۔ اس کے بعد انہیں دوسری فلم اے کڈ لائیک جیک میں کام کرنے کا موقع ملا جو رواں سال ریلیز ہوگی۔

    اب انہوں نے اپنی تیسری فلم ازنٹ اٹ رومینٹک بھی سائن کرلی ہے جس میں ان کے ساتھ ریبیل ولسن اور ایڈم ڈوائن مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے۔

    رومانویت اور مزاح پر مبنی اس فلم میں پریانکا چوپڑا ایزابیلا نامی ایک یوگا ٹرینر کے روپ میں دکھائی دیں گی۔

    فلم کی شوٹنگ کا نیویارک میں بہت جلد آغاز کردیا جائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ہال کی صفائی کرتا پریانکا کا لباس

    ہال کی صفائی کرتا پریانکا کا لباس

    نیویارک: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا آج کل ہالی ووڈ میں خاصی مصروف ہیں اور اسی سلسلے میں انہوں نے میٹ گالا کی تقریب میں شرکت کی۔ لیکن ان کا وہاں پہنا جانے والا لباس سب کے مذاق کا نشانہ بن گیا۔

    نیویارک میں ہونے والے میٹ گالا 2017 میں پریانکا چوپڑا نے امریکی فیشن ڈیزائنر رالف لورین کا ڈیزائن کردہ خاکی رنگ کا لباس زیب تن کیا۔

    ان کا لباس خاصا لمبا تھا اور اسے سنبھالنے اور تصاویر کھنچوانے کے لیے انہیں مدد کی ضرورت بھی پڑی۔

    تاہم ان کا یہ لباس بھارتیوں کو ایک آنکھ نہ بھایا اور انہوں نے ٹوئٹر پر اس کا مذاق اڑانا شروع کردیا۔

    زیادہ تر بھارتیوں نے اسے طنزیہ طور پر مودی سرکار کی سواچ بھارت ابھیان نامی صفائی مہم کا حصہ قرار دے ڈالا جس کے تحت پورے بھارت کی سڑکوں اور گلیوں کی صفائی کی جارہی ہے۔

    لوگوں کا کہنا تھا کہ پریانکا چوپڑا نے اس مہم کو اتنی سنجیدگی سے لیا کہ وہ بیرون ملک بھی اپنے لباس کے ذریعے مودی سرکار کی مہم کا حصہ بن گئیں۔

    ایک ٹوئٹر صارف نے ان کے لباس کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا، ’ہمارا ڈوپٹہ ذرا سا زمین کو چھوتا ہے تو مائیں چیخ اٹھتی ہیں، کہ زمین پر لگ رہا ہے‘۔

    ایک شخص نے کہا، ’پریانکا ممبئی پولیس کی سب سے زیادہ فیشن ایبل لیڈی کانسٹیبل ہیں‘۔

    ایک صارف نے کچھ یوں تبصرہ کیا، ’سنی دیول کہتا ہے، اپنا لک (قسمت) پہن کر چلو، پریانکا کہتی ہے، اپنا بیڈ شیٹ (بستر کی چادر) پہن کر چلو‘۔

    کچھ لوگوں نے کہا کہ اگر آئی پی ایل کے میچز کے دوران بارش ہوگئی تو گھبرانے کی ضرورت نہیں، پریانکا کا لباس پورے میدان کو ڈھانپ سکتا ہے۔

    ایک صارف نے ان کی گاڑی میں سفر کی تصویر بھی پوسٹ کی کہ کس طرح وہ اس لباس کے ساتھ تقریب میں پہنچی ہوں گی۔

    طنز اور مذاق کے ساتھ ساتھ ایسے افراد کی بھی کمی نہیں تھی جنہوں نے پریانکا کی تعریف کی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پریانکا چوپڑا خلا باز بنیں گی

    پریانکا چوپڑا خلا باز بنیں گی

    ممبئی: بالی ووڈ بھارت کی پہلی خاتون خلا باز کلپنا چاولہ پر فلم بنانے جارہا ہے اور مرکزی کردار کے لیے اداکارہ پریانکا چوپڑا کو کاسٹ کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

    ذرائع کے مطابق پریانکا چوپڑا نے اس اہم کردار کو ادا کرنے کے لیے ہامی بھر لی ہے اور ان کی ٹیم خاتون خلا باز کلپنا کی زندگی کے بارے میں معلومات جمع کر رہی ہے تاکہ پریانکا چوپڑا مکمل طور پر اپنے آپ کو اس کردار میں ڈھال سکیں۔

    پریانکا اس سے پہلے بھی عالمی شہرت یافتہ بھارتی باکسر میری کوم کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کرچکی ہیں۔ اب اپنے اس کردار کے لیے بھی وہ بہت پرجوش ہیں۔

    فلم کی ہدایت کار پریا مشرا ہیں اور بطور ہدایت کار یہ ان کی پہلی فلم ہوگی۔

    کلپنا چاولہ کون ہیں؟

    کلپنا چاولہ خلا میں جانے والی پہلی بھارتی خاتون ہیں۔ وہ سنہ 1997 میں پہلی بار ناسا کے خلائی مشن کے ساتھ خلا میں گئیں۔

    سنہ 2003 میں جب وہ اپنے دوسرے خلائی سفر کے لیے روانہ ہوئیں تو ان کا خلائی جہاز تکنیکی پیچیدگی کا شکار ہوگیا۔

    اس خرابی کو بر وقت ٹھیک نہ کیا جاسکا نتیجتاً واپسی میں جیسے ہی ان کا خلائی جہاز زمین کی حدود میں داخل ہوا اس میں آگ بھڑک اٹھی اور کلپنا سمیت اس میں موجود ساتوں خلا باز مارے گئے۔

    مزید پڑھیں: خلا کو تسخیر کرنے والی باہمت خواتین

    دونوں خلائی مہمات کے دوران کلپنا نے کل 31 دن خلا میں گزارے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پریانکا نے اردو زبان سیکھنے کی خواہش کا اظہار کردیا

    پریانکا نے اردو زبان سیکھنے کی خواہش کا اظہار کردیا

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اردو اور فرانسیسی زبان سیکھنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پریانکا چوپڑا نے ٹوئٹر پر براہ راست بات چیت میں اپنے چاہنے والوں کے سوالوں کے جوابات دیئے جب کہ اس دوران جب پریانکا سے کوئی دوسری زبان سیکھنے اور بولنے سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے فوراً ’اردو‘جواب دیا اور یہی نہیں بلکہ اداکارہ نے کہا کہ انہیں اردو اور فرینچ زبان سے بہت محبت اور وہ ان دونوں زبانوں کو سیکھنا چاہتی ہیں۔

    اداکارہ پریانکا چوپڑا ان دنوں امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں اپنی فلموں کی شوٹنگ کے باعث مصروف ہیں، دو روز قبل اداکارہ پریانکا چوپڑا نیویارک میں اپنی کزن پرینیتی چوپڑا اور اداکار ادیتیہ رائے کپور سے جا ملیں، پرینیتی چوپڑا ،ورون دھون اور اداکار ادیتیہ رائے کپور امریکا میں ایک ٹور کے سلسلے میں ہیں جبکہ نیویارک میں ہی پریانکا کے ڈرامہ سیریل کوانٹیکو کے اگلے سیزن کی شوٹنگ چل رہی ہے ۔

    ذرائع کے مطابق پرینکا ان سے ملنے پہنچ گئیں اور خوب ہلا گلا کیا، انہوں نے ٹوئیٹر پر ایک تصویر بھی جاری کی جس میں چاروں ایک ریستوران میں لنچ کرتے نظر آرہے ہیں۔

  • بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا بے ہوش ہوگئیں

    بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا بے ہوش ہوگئیں

    ممبئی:  بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا  اپنی نئی آنے والی فلم ’باجی راؤ مستانی‘ کی شوٹنگ کے دوران  بے ہوش ہوگئیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑا آج کل اپنی نئی آنے والی فلم ’باجی راؤ مستانی‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، فلم کی شوٹنگ کے دوران  پریانکا نے سر میں درد کی شکایت کی اور پھر اچانک سیٹ پر گرکر بے ہوش ہو گئیں۔

      پریانکا چوپڑا کے بے ہوش ہونے کے باعث فلم کی شوٹنگ روک دی گئی اور پریانکا کے معائنے  کے لئے فوری طور پر ڈاکٹر کو بلایا گیا۔

    ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ  اداکارہ مسلسل شوٹنگ کے باعث ہونے والی تھکاوٹ کی وجہ سے بے ہوش ہوئیں۔

  • اداکارہ پریانکا چوپڑا آشوب چشم کا شکار ہوگئی

    اداکارہ پریانکا چوپڑا آشوب چشم کا شکار ہوگئی

    ممبئی: حال ہی میں کامیاب فلم ”میری کوم“ دینے والی بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو آشوب چشم ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے وہ آرام کرنے پر مجبور ہوگئی ہیں اور آنکھوں کے انفکشن کی وجہ سے وہ اب دیوالی بھی پرجوش انداز میں نہ منا سکیں، پریانکا چوپڑا ان دنوں سنجے لیلہ بھنسالی کی فلم ”بجراوٴ ستانی“ کی عکسبندی کروا رہی ہیں اور آنکھ کے انفکشن کی وجہ سے انھیں نہ صرف فلم کی عکسبندی روکنا پڑی بلکہ وہ اپنی خواہشات کے مطابق دیوالی بھی نہیں منا پائیں گی۔

    اس موقع پر پریانکا چوپڑا نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ”وہ آشوب چشم کی وجہ سے بستر پر پڑی ہیں‘ انھیں بالکل اچھا نہیں لگ رہا کہ دیوالی آرہی ہے۔ وہ ہمیشہ دیوالی بہترین انداز میں مناتی ہیں، اس بار وہ دیوالی کی خوشیاں من پسند طریقے سے نہیں منا پائیں گی۔

    اپنے ٹویٹ میں پریانکا نے اپنی سرخ آنکھوں والی تصویر بھی شیئر کی ہے اور ساتھ ہی لکھا ہے کہ”اسے مت دیکھیں۔ “ پریانکا کے ساتھ اس فلم میں رنویر سنگھ اور سوناکشی سنہا بھی کرداروں میں شامل ہیں۔

    بتایا جاتا ہے کہ اپنی نئی فلم ”بجراوٴ مستانی “ میں بھی پریانکا چوپڑا سابق فلم ”میری کوم “ کی طرح پھر سے ایک بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں، جس کے فلم ساز بھنسالی ہیں اور یہ محض ایک اتفاق ہی ہے کہ بھنسالی ہی کی گزشتہ دونوں ریلیز ہونے والی فلموں میں پریانکا ہی کاسٹ میں شامل رہی ہیں جب کہ صرف فلم ”رام لیلہ“ میں پریانکا نے صرف ایک آئٹم سانگ کیا تھا جو کہ بھنسالی کی فلمسازی کے ساتھ ساتھ ایک ڈائریکٹشنل فلم بھی تھی جس میں وہ بطور ہدایتکار بھی سامنے آئے۔