Tag: priyanka gandhi

  • کانگریس کی حکومت میں کسان مخالف قوانین واپس ہوں گے: پریانکا گاندھی

    کانگریس کی حکومت میں کسان مخالف قوانین واپس ہوں گے: پریانکا گاندھی

    سہارنپور: کانگریس کی سیکریٹری پریانکا گاندھی نے کہا ہے کہ جب کانگریس کی حکومت آئے گی تو سبھی کسان مخالف قوانین واپس ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اتر پردیش میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی سیکریٹری پریانکا گاندھی آج کسان مہا پنچایت میں پہنچی، اور مودی سرکار کے عائد کر دہ ظالمانہ کسان مخالف قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں سے خطاب کیا۔

    انھوں نے کہا جب کانگریس کی حکومت بنے گی تو قانون آپ کی مدد کے لیے بنیں گے، نہ کہ آپ کو پیسنے کے لیے، ہم آپ کے دلوں کے ساتھ اور زندگی کے ساتھ سیاست نہیں کریں گے، مذہب اور ذات کے نام پر آپ کو نہیں توڑیں گے، یہ سارے قانون واپس ہوں گے اور آپ کو ایم ایس پی کی پوری قیمت ملے گی۔

    پریانکا نے مرکز کی مودی حکومت کو کسان مخالف، مزدور مخالف اور عوام مخالف قرار دیا، اور کہا 56 انچ کے سینے کے اندر ایک چھوٹا سا دل ہے جو صرف کچھ صنعت کاروں کے لیے دھڑکتا ہے، جاگ جائیں، جن سے آپ امید رکھ رہے ہیں یہ آپ کے لیے کچھ نہیں کریں گے۔

    انھوں نے کہا 16 ہزار کروڑ کے 2 ہوائی جہاز لے لیے اور 20 ہزار کروڑ پارلیمنٹ کی سجاوٹ میں صرف کر دیے، لیکن کسانوں کے بقایا 15 ہزار کروڑ آج تک نہیں دیے۔

    متنازعہ زرعی قوانین کے حوالے سے کسانوں کی جاری تحریک کا تذکرہ کرتے ہوئے پریانکا گاندھی نے کہا یہ آپ کی زمین کی تحریک ہے، آپ پیچھے مت ہٹیں، ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، جب تک یہ بل واپس نہیں ہوتے تب تک ڈٹے رہنا ہے۔

    واضح رہے کہ کانگریس جنرل سکریٹری پریانکا گاندھی نے آج صبح ایک ٹوئٹ کیا تھا جس میں انھوں نے کہا تھا کہ وہ کسانوں کے دل کی بات سننے، سمجھنے اور ان سے اپنے جذبات کا اظہار کرنے کے لیے سہارنپور پہنچیں گی۔

  • مودی سرکار کی پاکستان مخالف ہرزہ سرائی، بھارتی سیاستدان بھی پھٹ پڑے

    مودی سرکار کی پاکستان مخالف ہرزہ سرائی، بھارتی سیاستدان بھی پھٹ پڑے

    نئی دہلی: مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان مخالف ہرزہ سرائی پر بھارتی سیاستدان بھی پھٹ پڑے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی پنجاب اسمبلی کے رکن مہندر پال سنگھ کا کہنا ہے کہ مودی کے پاس دکھانے کو کچھ اچھا نہیں اس لیے پاکستان کو بدنام کرکے خود کو اچھا ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

    سرکاری دباؤ پر بھارتی چینل نے پنجاب اسمبلی کے رکن مہندر پال سنگھ کا انٹرویو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر سے ہٹا دیا۔

    دوسری جانب کانگریس کی رہنما پریانکا گاندھی اترپردیش میں پولیس تشدد کا شکار مسلمانوں سے ملنے پہنچیں، پریانکا گاندھی نے کہا کہ پولیس نے مدرسے میں گھس کر طلبا کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

    مزید پڑھیں: متنازع قانون، ریکارڈ سردی میں مسلمان خواتین کا شیر خوار بچوں کے ساتھ دھرنا

    پریانکا گاندھی کا کہنا تھا کہ بچوں سمیت متعدد نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ بھارت میں متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاج جاری ہے اب تک پولیس سے جھڑپوں میں 30 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل بھارتی ضلع بجنور کے علاقے نہٹور میں مودی سرکار کے شہریت قانون کے خلاف مظاہرے کے دوران گولیاں لگنے سے 2 مسلم نوجوان محمد سلیمان اور محمد انس جاں بحق ہوگئے تھے۔

    مقتول سلیمان کے والد زاہد کا کہنا تھا کہ جب ہم اس مٹی میں پیدا ہوئے اور اسی مٹی میں دفن نہیں ہوں گے تو کہاں جائیں گے۔

  • مودی حکومت آئینی تحفظ کیلئے لڑنے والے کو بے رحمی سے کچل رہی ہے، پریانکا گاندھی

    مودی حکومت آئینی تحفظ کیلئے لڑنے والے کو بے رحمی سے کچل رہی ہے، پریانکا گاندھی

    نئی دہلی : کانگریس کی جنرل سیکرٹری پریانکا گاندھی نے کہا ہے کہ مودی حکومت آئین کے تحفظ کے لئے سڑکوں پر لڑنے والے لوگوں کو بے رحمی سے کچل رہی ہے، ترمیمی قانون بھارتی آئین اور غریب عوام کے خلاف ہے۔

    یہ بات انہوں نے بھارت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ این آرسی اور شہریت ترمیمی قانون بھارت کے غریب عوام کے خلاف ہے، مودی سرکار کا یہ قدم بھارتی آئین کی روح کے منافی ہے۔

    کسی بھی قیمت پر باباصاحب امبیڈ کرکے آئین پر حملہ نہیں ہونے دیا جائے گا، بھارتی آئین پر ہونے والے اِسی حملہ کے خلاف ملک کے عوام سڑکوں پر لڑرہے ہیں۔

    ہندوستان کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس کی جنرل سیکرٹری پریانکا گاندھی نے کہا کہ لوگ اپنے حقوق کی لڑائی سڑکوں پر لڑ رہے ہیں لیکن مودی سرکار احتجاج کرنے والوں کےخلاف بے رحمی سے پیش آرہی ہے اور ظلم وجبر اور تشدد پر آمادہ ہے۔

    ہندوستانی آئین کو بچانے کی تحریک ہندوستان کے سبھی حصوں میں جاری ہے لیکن حکومت ہر طرف مظاہرین کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہے، مودی سرکار اِن احتجاجی مظاہروں میں شامل ہونے والے نہتے طلبا، دانشوروں، سماجی کارکنوں، وکلا اور صحافیوں کو گرفتار کررہی ہے جو انتہائی قابل مذمت عمل ہے۔

    مزید پڑھیں: بھارت میں پرتشدد مظاہرے، اترپردیش میں 9 افراد ہلاک

    پریانکا گاندھی کا کہنا تھا کہ مودی سرکارنے جس طرح نوٹ بندی میں غریبوں کو لائن میں کھڑا کیاتھا اب این آر سی اور شہریت ترمیمی قانون کے نام پر لوگوں کو اُسی طرح سے لائن میں کھڑاکرنے کی تیاری میں ہے۔

    حکومت اس کے لیے ایک تاریخ طے کرے گی اور ہر ایک ہندوستانی کو اپنی شہریت ثابت کرنے کے لیے اس تاریخ سے پہلے کوئی مستند دستاویز پیش کرنا ہوگی،اِس عمل میں سب سے زیادہ غریب اور محروم طبقہ کےلوگوں کو پریشان کیا جائے گا۔

  • پرینکا کی مقبولیت نے مودی کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی

    پرینکا کی مقبولیت نے مودی کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی

    لکھنؤ: پرینکا گاندھی کی مقبولیت نے کانگریس میں‌ نئی روح‌ پھونک دی، نریندر مودی کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔ 

    تفصیلات کے مطابق جوں جوں‌ عام انتخابات قریب آرہے ہیں، مودی سرکار کی مشکلات بڑھ رہی ہیں، لکھنؤ میں‌ پرینکا گاندھی کی ریلی کو ملنے والے ردعمل کے بعد سیاسی ماحول گرم ہوگیا.

    اندرا گاندھی کی پوتی پرینکا گاندھی نے اب عملی سیاست میں قدم رکھ دیا ہے، اس فیصلے  کے بعد کانگریس کے کارکنوں میں خاصا جوش و خروش پایا جاتا ہے۔

    پرینکا گاندھی نے اپنی سیاست کا آغاز لکھنو سے کیا، جہاں‌ان کی ریلی کو شان دار پذیرائی ملی، جہاں‌ ہزاروں ان کے استقبال کے لیے پہنچے.

    ان دوران کانگریس کے حق میں نعرے لگتے رہے، پرینکا کی ریلی پر گل پاشی ہوتی رہی، اس موقع پر راہول گاندھی بھی موجود تھے.

    مزید پڑھیں: بھارت میں موروثی سیاست، گاندھی خاندان سے ایک اور چہرہ متعارف

    خیال رہے کہ ماضی میں پرینکا پردے کے پیچھے رہتے ہوئے پارٹی معاملات سنبھال رہی تھیں، البتہ اب وہ اتر پردیش سے ہی آئندہ انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں.

    یاد رہے کہ گذشتہ ریاستی انتخابات میں کانگریس کو بی جی پی کے مقابلے میں غیرمتوقع کامیابی حاصل ہوئی تھی.

  • بھارت میں موروثی سیاست، گاندھی خاندان سے ایک اور چہرہ متعارف

    بھارت میں موروثی سیاست، گاندھی خاندان سے ایک اور چہرہ متعارف

    نئی دہلی: بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات سے قبل سیاسی ماحول گرم ہے، کانگریس اور بھاتیہ جنتا پارٹی ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے لیے حتمی اقدامات کرنے لگے۔

    تفصیلات کے مطابق گاندھی خاندان کی اہم سپوت نے سیاسی سفر شروع کرنے کا اعلان کردیا، سونیا گاندھی کی صاحبزادی پریانکا گاندھی اب تک سیاست سے دور تھیں تاہم اب وہ ایکشن میں نظر آئیں گی۔

    بھارت کے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی صاحبزادی نے کانگریس جماعت کی طرف سے سیاست شروع کرنے کا اعلان کیا، قبل ازیں بھارت کے مقبول ترین سیاسی خاندان ’گاندھی‘ کی متعدد شخصیات بھی سیاسی نقشے پر نمودار ہوئیں۔

    پریانکا گاندھی انڈین نیشنل کانگریس (کانگریس) کے صدر راہول گاندھی کی بہن ہیں جبکہ اُن کی دادی اندرا گاندھی بھی بھارت کی وزیراعظم رہ چکی ہیں۔

    مزید پڑھیں: کیا ہم واقعی آزاد ہیں؟ عامر خان کا بھارتیوں سے سوال

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا گزشتہ چند سالوں سے کانگریس کی انتخابی مہم میں حصہ لے رہی تھیں تاہم انہوں نے باقاعدہ سیاسی سفر شروع کرنے کا اعلان نہیں کیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق کانگریس نے لوک سبھا کے انتخابات میں بی جے پی کو ٹف ٹائم دینے کے لیے سیاست میں نیا چہرہ متعارف کرایا، اس لیے انہیں اترپردیش کی مرکزی جنرل سیکریٹری کا عہدہ تفویض کیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کے مرکزی جنرل سیکریٹری اشوک گلوٹ کا دستخط شدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق سونیا اپنی ذمہ داریاں فروری کے پہلے ہفتے سے سنبھالیں گی۔

    یہ بھی پڑھیں: بھارتی الیکشن، ووٹرز کی سوچ فلموں کے ذریعے تبدیل کرنے کی تیاری

    ایک اور رپورٹ کے مطابق سونیا گاندھی براہ راست اترپردیش کے تنظیمی اور انتخابی معاملات دیکھیں گی، تجزیہ نگاروں کا ماننا ہے کہ کانگریس کی نئی حکمت عملی بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیے مشکلات کھڑی کرسکتی ہے۔