Tag: priyanka

  • پریانکا چوپڑا چلتی گاڑی سے گر گئیں، ویڈیو وائرل

    پریانکا چوپڑا چلتی گاڑی سے گر گئیں، ویڈیو وائرل

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا چلتی گاڑی سے گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑا ان دنوں نیویارک میں موجود ہیں اور اپنے مقبول ترین سیریل ’کوانٹیکو‘ کے تیسرے سیزن کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

    سخت شیڈول کے باوجود پریانکا اپنے مداحوں کو یاد رکھتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے شو کوانٹیکو میں شامل ساتھی اداکار روشیل چلتی گاڑی میں ہنسی مذاق کرتے نظر آرہے ہیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پریانکا چلتی گاڑی کے دروازے پر لٹکی ہوئی ہیں اور روشیل انہیں پکڑ کر بچانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن وہ پریانکا کو بچانہیں پائے اور پریانکا چلتی گاڑی سے گر گئیں۔

     

    تاہم گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے اداکارہ پریانکا چوپڑا کی یہ ویڈیو ان کے سیریل ’کوانٹیکو‘ کا ایک سین ہے جس کی شوٹنگ جاری تھی اور پریانکا چوپڑا چلتی گاڑی میں نہیں بلکہ رکی ہوئی گاڑی میں کھڑی تھیں جبکہ پیچھے صرف اسکرین چل رہی تھی، جسے دیکھ کر ایسا لگ رہا تھا جیسے گاڑی چل رہی ہو۔

    یہ پڑھیں: پریانکا چوپڑا دنیا کی 100 بااثر خواتین میں شامل

    واضح رہے کہ اس سے قبل پریانکا چوپڑا نے ایک اور اعزاز حاصل کیا تھا، پریانکا کو دنیا کی 100 بااثر خواتین کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پریانکا چوپڑا زیادہ کمانے والے اداکاروں کی فہرست میں شامل

    پریانکا چوپڑا زیادہ کمانے والے اداکاروں کی فہرست میں شامل

    ممبئی: شوبز انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا نام زیادہ کمانے والے اداکاروں کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ نے بالی ووڈ اور ہالی ووڈ انڈسٹری سے سال کے دوران 1 کروڑ ڈالر کمائے جس کے بعد اُن کا نام چھوٹی اسکرین پر نظر آنے والے مہنگے ترین فنکاروں میں شامل ہوگیا۔ پریانکا چوپڑا کو یہ اعزاز دوسری بار حاصل ہوا۔

    امریکی جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پریانکا نہ صرف بالی ووڈ اداکارہ ہیں بلکہ وہ ہالی ووڈ انڈسٹری میں بھی اپنی صلاحیتوں کا کامیابی سے لوہا منوا رہی ہیں، انہوں نے یہ اعزاز ایک سال میں زیادہ کام کر کے حاصل کیا۔

    پڑھیں: ہالی ووڈ ادکار پریانکا کی محبت میں گرفتار

    جریدے کے مطابق پریانکا چوپڑا کو بھارتی اور امریکی عوام بے حد پسند کرتے ہیں اس لیے انہیں ڈائریکٹرز کی جانب سے مرکزی کردار دیے جاتے ہیں۔ جریدے میں کہا گیا ہے کہ بھارتی اداکارہ نے ہالی ووڈ انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا کر ایوارڈ کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

    یاد رہے کہ پریانکا نے گزشتہ برس ہالی ووڈ فلم ہاؤس آف کارڈ میں رابن ورتھ کے ساتھ مرکزی کردار عمدہ طریقے سے نبھایا تھا، جسے مداحوں نے بہت پسند کیا اور فلم نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑے۔

    یہ بھی پڑھیں: پریانکا چوپڑا شامی جنگ سے متاثرہ بچوں کی مدد کے لیے سرگرم

    واضح رہے کہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا یونیسیف کی خیر سگالی سفیر ہیں وہ دنیا بھر میں تعلیم کے فروغ کے لیے کام سرگرم ہیں، گزشتہ دنوں پریانکا چوپڑا شام سے اردن ہجرت کرنے والے مہاجرین کے کیمپس پہنچیں اور متاثرہ بچوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پاک بھارت کشیدگی فنکاروں کی وجہ سے نہیں، پریانکا چوپڑا

    پاک بھارت کشیدگی فنکاروں کی وجہ سے نہیں، پریانکا چوپڑا

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے پاکستانی فنکاروں کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کا ذمہ دار فنکاروں کو نہیں ٹھرایا جاسکتا۔

    تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی فلم انڈسٹری کی صفِ اول اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا کہ ’’مجھے اپنے ملک سے محبت ہے اور مین محب وطن ہوں، اس لیے ملک کے مفاد میں کیے گئے حکومت کے ہر فیصلے کی حمایت کرتی ہوں‘‘۔

    پڑھیں:  بھارتی انتہا پسند تنظیم کی فلم سازکرن جوہر اور مہیش بھٹ کو دھمکی

     انہوں نے بھارتی وزیر اعظم اور ہندو انتہاء پسندوں کو ڈھکے چھپے الفاظ میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہا ’’پاک بھارت کشیدگی کے بعد ہر بار صرف فنکاروں کو ہی ذمہ دار کیوں ٹھرایا جاتا ہے تاہم فنکاروں کا اس میں کچھ لینا دینا نہیں ہے‘‘۔

    انہوں نے کہا کہ ’’ہر معاملے میں فنکاروں کو قصور وار ٹھرانا غلط ہے، دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی فنکاروں کی وجہ سے نہیں اس لیے انہیں کسی صورت ذمہ دار نہیں ٹھرایا جاسکتا‘‘۔

    مزید پڑھیں: پاکستانی اداکار ماہرہ خان کو فلم رئیس سے نکال دیا گیا، بھارتی میڈیا

    پریانکا چوپڑا نےمزید کہا کہ ’’پاکستانی یا بھارتی فنکاروں نے کبھی کچھ ایسا نہیں کیا جس کی وجہ سے کسی بھی ملک کو نقصان پہنچا ہو تاہم اس تمام تر صورتحال میں ہر بار کی طرح اس بار بھی صرف فنکاروں کو نشانہ بناتے ہوئے اُن کا معاشی قتل کیا جارہا ہے‘‘۔

    صفِ اول کی فنکارہ نے کہا کہ ’’دونوں ممالک میں دیگر شعبوں بزنس مین، ڈاکٹرز اور سیاستدانوں کو کیوں نشانہ نہیں بنایا جاتا صرف فنکار وں پر ہی پابندیاں عائد کی جاتی ہیں‘‘۔

    یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اداکار اوم پوری انتہا پسندوں کے سامنے مجبور

     یاد رہے اڑی سیکٹر پر حملے اور لائن آف کنٹرول پر جاری کشیدگی کے بعد بھارتی ہندو انتہاء پسندوں کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کو دھمکیاں دی گئیں تھیں جس کے بعد پاکستانی اداکار بھارت سے وطن واپس پہنچ گئے تاہم پاکستانی فنکاروں کی حمایت میں بولنے پر سلمان خان اور اوم پوری کو بھی ہندو انتہاء پسندوں نے ملک چھوڑنے کا مشورہ دیا تھا۔

     

  • اداکارہ پریانکا چوپڑہ گنجی ہو گئیں

    اداکارہ پریانکا چوپڑہ گنجی ہو گئیں

    ممبئی: اداکارہ پریانکہ چوپڑا اپنی نئی آنے والی فلم میری کوم  میں گنجی نظرآئیں گی۔

    اداکارہ کا کہنا ہے کہ کردار کے ساتھ انصاف کرنا ان کا اولین فرض ہے جس کے لیے انہوں نے یہ انداز اپنایا۔ یہ فلم اولمپک برونز میڈلسٹ موم کیری کی زندگی پر مبنی ہے۔ اداکارہ پریانکہ چوپڑا اس کردار کو لے کر بے حدھ خوش ھیں فلم کے لانچ پر ان کا کہنا تھا کہ میری کوم اپنی حقیقی زندگی میں گنج پن اپنا لیا تھا لہزا یہ انکا فرض ہے کہ وہ بھی اسی طرح اداکاری کریں۔

     اداکارہ کا کہنا ہے کہ اس کردار کو کرنے میں ذرا بھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی بلکہ اس کردار کو لے کر وہ بہت پر جوش ہیں۔ اداکارہ سے جب پوچھا گیا کہ آیہ وہ حقیقی زندگی میں بھی گنجی ہونا چاہیں گی۔  تو ان کا کہنا تھا کہ زندگی میں کبھی انکار نہیں کرنا چاہیئے، میں اپنے آپ کو خود چونکا دیتی ہوں۔ پروڈیوسر سنجے لیلا بھنسالی اور ڈائرکٹر اومنگ کمار کی میری کوم پانچ ستمبر سے تھیٹر میں دکھائی جائے گی۔