Tag: Prize bond

  • پرائز بانڈ رکھنے والوں کے لیے اسٹیٹ بینک کا اہم بیان

    پرائز بانڈ رکھنے والوں کے لیے اسٹیٹ بینک کا اہم بیان

    کراچی: 25 اور 40 ہزار کے پرائز بانڈ رکھنے والے لوگوں کے لیے اہم خبر آگئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 25 اور 40 ہزار روپے کے پرائز بانڈ واپس کروانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر ہے۔

    اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 15 ہزار، ساڑھے 7 ہزار کے پرائز بانڈ بھی 31 دسمبر تک واپس کرواسکتے ہیں۔

    ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 31 دسمبر کے بعد کوئی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔

    ،یہ انعامی بانڈز اسٹیٹ بینک آف پاکستان، بینکنگ سروسز کارپوریشن کے دفاتر، اور کسی بھی کمرشل بینک کی برانچ میں واپس کیے جا سکتے ہیں۔

     لوگ ان بانڈز کو واپس کرنے کی آخری تاریخ سے پہلے ضروری اقدامات کرلیں۔

     

  • اسلام آباد:40ہزارروپےمالیت کےانعامی بانڈزمتعارف کرا دیئے گئے

    اسلام آباد:40ہزارروپےمالیت کےانعامی بانڈزمتعارف کرا دیئے گئے

    اسلام آباد : 40ہزار روپے مالیت کے انعامی بانڈز متعارف کرا دیئے گئے، نئے بانڈز پر سہ ماہی بنیادوں پر منافع ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آ باد میں نئے انعامی بانڈز کے اجراء کیلئے تقریب کا اہتمام کیا گیا ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے چالیس ہزار روپے کے نئے پریمیم انعامی بانڈ کا اجراء کیا، 40 ہزار روپے کے نئے بانڈز پر سہ ماہی بنیادوں پر منافع ملے گا۔

    پریمیم انعامی بانڈز کے اجرا کی تقریب میں سے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پریمیم بانڈزکے اجرا پر سب کو مبارکباد دیتا ہوں، 40ہزار روپے کے بانڈز کیلئے رجسٹریشن آج سے شروع کی جارہی ہے، معاشی استحکام کیلئے مختلف اصلاحات اور اقدامات کئے ہیں، چند روز میں سوئٹزرلینڈ سے معلومات کے تبادلوں کا معاہدہ کرینگے، ملک میں ٹیکس چوری روکنے کے اقدامات نہایت مفید ثابت ہونگے۔

    تقریب میں وزیر خزانہ نے نئے بانڈز کی خصوصیات سے بھی آگاہ کیا، پرانے بانڈ کے برعکس اس بانڈ پر ششماہی بنیادوں پر مفافع بھی ملے گا جبکہ انعامی بانڈ خریدار کے نام پر رجسٹرڈ ہوگا، نئے بانڈ پر انعامی رقم بھی اب تک کے تمام بانڈز سے زیادہ ہے، چالیس ہزار کے بانڈپر پہلا انعام آٹھ کروڑ روپے ہے۔

    وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ رجسٹرڈ بانڈز سے کالا دھن سفید نہیں ہوسکے گا، آئندہ ایک لاکھ روپے کے انعامی بانڈ جاری کرنے کا ادارہ ہے۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ دنیا میں پاکستان کی اقتصادی ریٹنگ بہت بہترہوچکی ہے ، پاکستان اوای سی ڈی کے104رکن ممالک میں شامل ہوچکا ہے، ملک میں بچت کی شرح کو20فیصد سے اوپر لےکر جانا ہوگا۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کے منشور کے مطابق پاکستان کو اقتصادی طور پر مستحکم کررہے ہیں، پاکستان اسٹاک ایکسچینج5بڑی اسٹاک مارکیٹس میں شامل ہوچکی ہے۔