Tag: Prize Bonds

پاکستان میں پرائز بانڈ حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کردہ قرضے ہیں جن پر مقررہ مدت کے بعد قرعہ اندازی کے ذریعے انعامات دیئے جاتے ہیں۔ یہ ایک ایسا سرمایہ کاری کا ذریعہ ہے جس میں سرمایہ کاری کرکے نہ صرف سرمایہ محفوظ رہتا ہے بلکہ انعامات جیتنے کا موقع بھی ملتا ہے۔ مختلف اقسام کے پرائز بانڈز دستیاب ہیں جن میں مختلف ادائیگیوں پر مختلف انعامات مقرر کیے گئے ہیں۔ انعامات کی رقم لاکھوں روپے سے لے کر کروڑوں روپے تک ہو سکتی ہے۔ پرائز بانڈز خریدنے کے لیے کسی بینک، پوسٹ آفس یا مقررہ ایجنٹوں سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔ حکومت پاکستان وقتاً فوقتاً پرائز بانڈز کی قیمتوں اور انعامات میں ترمیم کرتی رہتی ہے۔ پرائز بانڈز میں سرمایہ کاری کرنا ایک آسان اور محفوظ طریقہ ہے جس سے نہ صرف سرمایہ محفوظ رہتا ہے بلکہ انعامات جیتنے کا موقع بھی ملتا ہے۔

پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی حکومت پاکستان کی جانب سے مقررہ تاریخوں پر منعقد کی جاتی ہے۔ قرعہ اندازی کا براہ راست ٹیلی ویژن پر بھی براڈکاسٹ کیا جاتا ہے۔ قرعہ اندازی کے نتائج حکومت پاکستان کی ویب سائٹ پر بھی شائع کیے جاتے ہیں۔ انعامات جیتنے والے افراد کو انعامات کی ادائیگی کے لیے مقررہ طریقہ کار پر عمل کرنا ہوتا ہے۔ پرائز بانڈز میں سرمایہ کاری کرنے سے قبل ان کی شرائط و ضوابط کا بغور مطالعہ کر لینا چاہیے۔

پرائز بانڈز میں سرمایہ کاری ایک ایسا طریقہ ہے جس سے نہ صرف سرمایہ محفوظ رہتا ہے بلکہ انعامات جیتنے کا موقع بھی ملتا ہے۔ یہ ایک ایسا سرمایہ کاری کا ذریعہ ہے جس میں کم سے کم سرمایہ کاری کرکے بھی انعامات جیتنے کا موقع حاصل کیا جا سکتا ہے۔ پرائز بانڈز کی سرمایہ کاری میں کوئی خطرہ نہیں ہوتا کیونکہ سرمایہ کاری کی اصل رقم ہمیشہ محفوظ رہتی ہے۔ پرائز بانڈز میں سرمایہ کاری کرکے آپ اپنے مستقبل کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔

  • 25 ہزار کے پرائز بانڈز سے متعلق حکومت کا اہم فیصلہ

    25 ہزار کے پرائز بانڈز سے متعلق حکومت کا اہم فیصلہ

    اسلام آباد: حکومت پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی ایک اور شرط پوری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت نے فناشنل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی ایک اور شرط پوری کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 40 ہزار کے بعد اب 25 ہزار کے انعامی بانڈز بھی ختم کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں 25 ہزار کے انعامی بانڈ کو پرائم بانڈ میں تبدیل کیا جائے گا، اس سلسلے میں انعامی بانڈ کی رجسٹریشن کا آغاز رواں ماہ کے آخر میں ہوگا۔

    ذرایع کے مطابق 25 ہزار کے بعد 15 ہزار اور ساڑھے 7 ہزار کے انعامی بانڈز کی رجسٹریشن ہوگی، انعامی بانڈ فروخت کرتے وقت اسٹیٹ بینک کو بھی لازمی آگاہ کرنا ہوگا۔

    40 ہزار کا پرائز بانڈ رکھنے والوں کے لئے بڑی خبر

    25 ہزار کے انعامی بانڈز کے لیے شناختی کارڈ کی شرط بھی رکھ دی گئی ہے، دیگر انعامی بانڈز کی رقم بھی اب کیش نہیں ملےگی، ذرایع کا کہنا ہے کہ قرعہ اندازی میں نکلنے والا انعامی بانڈ بھی اسٹیٹ بینک میں جمع کرانا ہوگا۔

    پرائز بانڈ خبریں اور معلومات

    انعامی رقم کے لیے بھی قومی شناختی کارڈ نمبر اور اسٹیٹ بینک فارم پر کرنا ہوگا۔

    یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 40 ہزار والے بانڈز رواں برس مارچ میں ختم کر دیے تھے، چالیس ہزار مالیت والے پرائز بانڈ کی مالی حیثیت یکم اپریل سے ختم ہو گئی ہے۔ یہ اقدام کالے دھن سے بانڈز کی خریداری کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے اور معیشت کو دستاویزی بنانے کی خاطر کیا گیا تھا۔

  • اسلام آباد:40ہزارروپےمالیت کےانعامی بانڈزمتعارف کرا دیئے گئے

    اسلام آباد:40ہزارروپےمالیت کےانعامی بانڈزمتعارف کرا دیئے گئے

    اسلام آباد : 40ہزار روپے مالیت کے انعامی بانڈز متعارف کرا دیئے گئے، نئے بانڈز پر سہ ماہی بنیادوں پر منافع ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آ باد میں نئے انعامی بانڈز کے اجراء کیلئے تقریب کا اہتمام کیا گیا ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے چالیس ہزار روپے کے نئے پریمیم انعامی بانڈ کا اجراء کیا، 40 ہزار روپے کے نئے بانڈز پر سہ ماہی بنیادوں پر منافع ملے گا۔

    پریمیم انعامی بانڈز کے اجرا کی تقریب میں سے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پریمیم بانڈزکے اجرا پر سب کو مبارکباد دیتا ہوں، 40ہزار روپے کے بانڈز کیلئے رجسٹریشن آج سے شروع کی جارہی ہے، معاشی استحکام کیلئے مختلف اصلاحات اور اقدامات کئے ہیں، چند روز میں سوئٹزرلینڈ سے معلومات کے تبادلوں کا معاہدہ کرینگے، ملک میں ٹیکس چوری روکنے کے اقدامات نہایت مفید ثابت ہونگے۔

    تقریب میں وزیر خزانہ نے نئے بانڈز کی خصوصیات سے بھی آگاہ کیا، پرانے بانڈ کے برعکس اس بانڈ پر ششماہی بنیادوں پر مفافع بھی ملے گا جبکہ انعامی بانڈ خریدار کے نام پر رجسٹرڈ ہوگا، نئے بانڈ پر انعامی رقم بھی اب تک کے تمام بانڈز سے زیادہ ہے، چالیس ہزار کے بانڈپر پہلا انعام آٹھ کروڑ روپے ہے۔

    وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ رجسٹرڈ بانڈز سے کالا دھن سفید نہیں ہوسکے گا، آئندہ ایک لاکھ روپے کے انعامی بانڈ جاری کرنے کا ادارہ ہے۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ دنیا میں پاکستان کی اقتصادی ریٹنگ بہت بہترہوچکی ہے ، پاکستان اوای سی ڈی کے104رکن ممالک میں شامل ہوچکا ہے، ملک میں بچت کی شرح کو20فیصد سے اوپر لےکر جانا ہوگا۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کے منشور کے مطابق پاکستان کو اقتصادی طور پر مستحکم کررہے ہیں، پاکستان اسٹاک ایکسچینج5بڑی اسٹاک مارکیٹس میں شامل ہوچکی ہے۔