Tag: Pro Wrestling Entertainment

  • ہوگن، گولڈ برگ سمیت 22 ریسلرز پاکستان آنے کے لیے تیار

    ہوگن، گولڈ برگ سمیت 22 ریسلرز پاکستان آنے کے لیے تیار

    لاہور: غیر ملکی کرکٹرز، ہاکی پلیئرز کے بعد اب ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریسلر ہلک ہوگن، گولڈ برگ سمیت 22 ریسلرز نے پاکستان آنے کے لیے رضامندی ظاہر کردی ہے۔

    پاکستان کے پروریسلنگ انٹرٹینمنٹ کے سربراہ عاصم شاہ نے کہا ہے کہ گولڈ برگ، ہلک ہوگن، رے مسٹیریو اور ویڈ بیرٹ سمیت 22 غیر ملکی ریسلرز نے پاکستان آنے پر راضی ہوگئے ہیں اور جلد ان ریسلرز سے معاہدے پر بھی دستخط ہوجائیں گے۔

    عاصم شاہ نے کہا کہ ریسلنگ کے مقابلے پاکستان کے چار بڑے شہروں میں منعقد کیے جائیں گے جبکہ فری اسٹائل ریسلنگ کا انعقاد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے پہلے یا اس کے فوری بعد ہوگا۔

    پاکستان میں فری اسٹائل ریسلنگ متعارف کرانے کے پیش نظر یکم ستمبر سے آسٹریا میں ہونے والی ورلڈ گرینڈ پرکس میں پرو ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کے عہدیداروں کو مہمان خصوصی کے لیے بلایا گیا ہے جس میں سربراہ عاصم شاہ ہیوی ویٹ چیمپئن شپ کا ٹائٹل فاتح پہلوانوں کو دیں گے۔

    واضح رہے کہ چند ماہ قبل بھی 19 ریسلرز پاکستان آئے تھے جن میں چار خواتین ریسلرز بھی شامل تھیں۔

    یہ بھی پڑھیں: ریسلنگ مقابلوں میں شرکت کے لیے 19 ریسلرز کی کراچی آمد

    گولڈ برگ، ہلک ہوگن اور رے مسٹیریو کے مداحوں کی پاکستان سمیت دنیا بھر میں بڑی تعداد موجود ہے۔ یاد رہے کہ چند ماہ قبل گولڈ برگ نے ڈبلیو ڈبلیو ای کے اہم میچ میں بروک لیسنر کو چند منٹوں میں شکست دی تھی۔


     اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • انٹرنیشنل ریسلنگ : مختلف ممالک کے 20 ریسلرزپاکستان آئیں گے

    انٹرنیشنل ریسلنگ : مختلف ممالک کے 20 ریسلرزپاکستان آئیں گے

    کراچی : پاکستان میں بہت جلد انٹرنیشنل ریسلنگ کے میچز منعقد ہونے جارہے ہیں، پاکستان کے بادشاہ پہلوان خان غیر ملکی ریسلرز کے ہمراہ ایکشن میں دکھائی دینگے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مین ریسلنگ کے چاہنے والوں کیلئے ایک اچھی خبر آگئی اب انٹرنیشنل ریسلنگ کے مقابلے بہت جلد منعقد ہونگے۔ دنیا کے بیس ممالک کے ریسلر مقابلوں میں شرکت کیلئے پاکستان آئیں گے۔

    ذرائع کے مطابق یہ مقابلے مئی سے نومبر تک منعقد ہونگے۔ انٹرنیشنل ریسلرز میں فلیش گورڈن اور دیگر نامور پہلوان شامل ہیں۔ ریسلنگ کے یہ مقابلے کراچی لاہوراسلام آباد اور پشاور میں منعقد کئے جائیں گے۔

    wrestlers1

    پرو ریسلنگ انٹرٹینمنٹ غیرملکی ریسلرز کو پاکستان لارہی ہے، آئندہ ہفتے بیس ممالک جن میں امریکا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ممالک کے ریسلرز کراچی پہنچ رہے ہیں۔

    بادشاہ پہلوان خان انٹرنیشنل ریسلنگ میں پاکستان کی پہچان بنے ہوئے ہیں وہ اس وفد کے ہمراہ مئی سے نومبر تک کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں پروفیشنل ریسلنگ میچزکھیلیں گے۔

    wrestlers2

    اس حوالے سے بادشاہ پہلوان خان کا کہنا ہے کہ امن کے پیغام کو فروغ دینے کیلئے انٹرنیشنل ریسلرز پاکستان کا دورہ کرینگے۔

    ان مقابلوں کے انعقاد سے پاکستان کا امیج کھیلوں کی دنیا میں مزید بہتر ہوگا، پی ایس ایل کے بعد سے پاکستان میں کھیلوں کو فروغ مل رہا ہے جو کہ خوش آئند ہے۔