Tag: producer

  • ملالہ یوسفزئی کی ہالی ووڈ دستاویزی فلم کا ٹریلر ریلیز

    ملالہ یوسفزئی کی ہالی ووڈ دستاویزی فلم کا ٹریلر ریلیز

    نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی ہالی ووڈ دستاویزی فلم ’لاسٹ آف دی سی ویمن ‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملالہ یوسفزئی نے فلم ’لاسٹ آف دی سی ویمن ‘ کے ذریعے بطورِ پروڈیوسر ہالی ووڈ میں ڈیبیو کیا ہے، تاہم اب اس دستاویزی فلم کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق لاسٹ آف دی سی ویمن کی ہدایتکاری سو کم اور اے 24 نے ہے، دستاویزی فلم کے ٹریلر میں کورین خاتون کو غوطہ خوری کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

    ملالہ یوسفزئی کی پروڈکشن کمپنی کے بینر تلے بننے والی فلم میں ایک غوطہ خور کورین خاتون کی کہانی دکھائی گئی ہے جو خوراک کی تلاش میں آکسیجن کے بغیر سمندر کی تہہ تک چلی جاتی ہے۔

    دستاویزی فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کورین خاتون تمام خطرات کے باوجود بھی خوراک تلاش کرنے کا اپنا کام جاری رکھتی ہے۔

  • ڈان 3 کی تیاری شروع، کب ریلیز ہوگی؟

    ڈان 3 کی تیاری شروع، کب ریلیز ہوگی؟

    نئی دہلی: بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی فلم ڈان تھری بنانے کی تیاری شروع کردی گئی، یہ فلم 1978 میں ریلیز کی گئی امیتابھ بچن کی فلم کا ری میک ہے جس کا دوسرا حصہ بھی بنایا گیا تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کی ڈان سیریز کی تیسری فلم ڈان 3 کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔

    پروڈیوسر رتیش سدھوانی نے ڈان سیریز کی تیسری فلم کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ فلم اس وقت اسکرپٹ کے مرحلے پر موجود ہے، تاہم فلم سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

    ممکنہ طور پر فلم کی ہدایتکاری فرحان اختر کریں گے جبکہ شاہ رخ خان ہی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

    ایک انٹرویو کے دوران رتیش سدھوانی کا کہنا تھا کہ میرے شراکت دار فرحان اختر فلم کا اسکرپٹ لکھنے میں مصروف ہیں، جب تک یہ مکمل نہیں ہوجاتا اس سے متعلق آگے کچھ نہیں کیا جاسکتا۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس وقت اسکرپٹ اختتامی مرحلے میں ہے۔

    واضح رہے کہ فرحان اور رتیش کے ایکسل انٹرٹینمنٹ نے امیتابھ بچن کی فلم ڈان کے حقوق حاصل کیے تھے۔

    ڈان سیریز کی پہلی فلم 1978 کی فلم کا ری میک تھی جو 2006 میں اسی نام سے ریلیز ہوئی جبکہ سیریز کی دوسری فلم ڈان 2 کے نام سے 2011 میں ریلیز ہوئی۔

    دونوں فلموں میں بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان ڈان کے روپ میں نظر آئے۔