Tag: production-order

  • اسیر پی پی پی رہنما کے پروڈکشن آرڈر جاری

    اسیر پی پی پی رہنما کے پروڈکشن آرڈر جاری

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اسپیکر قومی اسمبلی نے خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈر سے متعلق بڑا فیصلہ کیا ہے۔

    تین روز قبل اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈر سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کیا تھا فیصلے میں کہا گیا کہ آئین کا آرٹیکل 69 اسپیکر کو رکن قومی اسمبلی کے احکامات جاری کرنے پر پابندی عائد کرتا ہے، عدالت عظمیٰ امید کرتی ہے کہ اسپیکر معاملے کوخود دیکھیں گے۔

    عدالتی فیصلے کی روشنی میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پیپلزپارٹی کے اسیر ایم این اے خورشید شاہ کےپروڈکشن آرڈر جاری کردئیے ہیں۔؎؎

    قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ نے پروڈکشن آرڈر جاری کیے، پروڈکشن آرڈر رواں اجلاس کےلیےجاری کئےگئے جس کے بعد خورشید شاہ کل قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

    چوبیس جون کو عدالت کی جانب سے مختصر فیصلہ سامنے آیا تھا جس میں کہا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ اسپیکر قومی اسمبلی پر مکمل اعتماد کرتی ہے، ساتھ ہی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار کو این اے 206 کیلئے بجٹ سیشن میں مؤقف کا حق دیا جائے۔

    یہ بھی پڑھیں: خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈر سے متعلق عدالتی فیصلہ جاری

    واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ پر بحث کا سلسلہ جاری ہے اور اراکین بجٹ کے نکات پر اپنا اظہار خیال کررہے ہیں۔

    یاد رہے کہ اٹھارہ ستمبر دو ہزار انیس کو نیب سکھر اور راولپنڈی کی ٹیم نے اسلام آباد میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کو گرفتار کیا تھا۔

    نیب رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ کیخلاف دادو اور سکھر میں جائیداد کی تحقیقات کررہا ہے، ان پر زمینوں کے معاملات میں کرپشن کا بھی الزام ہے۔

  • خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈر سے متعلق عدالتی فیصلہ جاری

    خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈر سے متعلق عدالتی فیصلہ جاری

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی کے اسیر رہنما خور شیدشاہ کے پروڈکشن آرڈر سے متعلق دائر درخواست نمٹادی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈر سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کیا ہے، فیصلے میں کہا گیا کہ آئین کا آرٹیکل 69 اسپیکر کو رکن قومی اسمبلی کے احکامات جاری کرنے پر پابندی عائد کرتا ہے، عدالت عظمیٰ امید کرتی ہے کہ اسپیکر معاملے کوخود دیکھیں گے۔

    مختصر فیصلے میں کہا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ اسپیکر قومی اسمبلی پر مکمل اعتماد کرتی ہے، ساتھ ہی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار کو این اے 206 کیلئے بجٹ سیشن میں مؤقف کا حق دیا جائے۔

    فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ خورشید شاہ کا کوئی بھی نمائندہ اسپیکر قومی اسمبلی کو درخواست دینےکا مجاز ہے۔

    واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ پر بحث کا سلسلہ جاری ہے اور اراکین بجٹ کے نکات پر اپنا اظہار خیال کررہے ہیں۔

    یاد رہے کہ اٹھارہ ستمبر دو ہزار انیس کو نیب سکھر اور راولپنڈی کی ٹیم نے اسلام آباد میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کو گرفتار کیا تھا۔

    نیب رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ کیخلاف دادو اور سکھر میں جائیداد کی تحقیقات کررہا ہے، ان پر زمینوں کے معاملات میں کرپشن کا بھی الزام ہے۔

  • منی لانڈرنگ اور کرپٹ ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہونے چاہئیں، وزیراعظم

    منی لانڈرنگ اور کرپٹ ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہونے چاہئیں، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے منی لانڈرنگ اور اور کرپشن میں ملوث ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہونے چاہئیں اور نہ ایسے قیدیوں کو جیل میں سیاسی قیدی کا درجہ نہیں ملنا چاہئیے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے ، اجلاس میں وزیراعظم نےاراکین پارلیمنٹ کے پروڈکشن آرڈر سے متعلق قوانین میں ترمیم کی ہدایت کر دی اور معاملہ وزارت قانون کے سپرد کر دیا۔

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا منی لانڈرنگ اور اور کرپشن میں ملوث ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہونے چاہئیں اور نہ ہی منی لانڈرنگ اور کرپشن والے قیدیوں کو جیل میں سیاسی قیدی کا درجہ ملنا چاہیے۔

    کابینہ نے حج پالیسی 2019 اور حج پالیسی 2019 کے تحت حجاج کے کوٹے میں اضافے کی منظوری دی۔

    ذرائع نے بتایاکہ وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کو اپنے دورہ امریکہ کے حوالے سے اعتماد میں لیا، وزیراعظم نے کہاکہ امریکہ جا کر پاکستان کی بات کروں گا، واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں قیام کروں گا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی امریکہ جانیوالے وفد میں شامل ہوں گے۔

    وفاقی کابینہ نےبورڈآف انوسٹمنٹ کے نئے چیئر مین کی منظوری بھی دے دی اور سید زبیر گیلانی چیئرمین بورڈ آف انوسٹمنٹ مقرر کردیا ، زبیر گیلانی کا تعلق بینکاری اور صنعتی شعبے سے ہے۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ جن پر پیسے چوری کرنے کا الزام ہے وہ اسمبلی میں تقرریں کیسے کرسکتے ہیں  ، یہ ہمیں سلیکٹڈ کس منہ سے کہتے ہیں ، یہ تاریخی خسارہ چھوڑ گئےاورسوال بھی ہم سےکرتےہیں، ہم نےکرنٹ اکاؤنٹ کاخسارہ 30 فیصد کم کیاہے، منی لانڈرنگ کےخلاف پورےقدم اٹھارہےہیں۔

  • ایم کیوایم نے آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر کی حمایت کردی

    ایم کیوایم نے آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر کی حمایت کردی

    اسلام آباد : حکومت کے اتحادی ایم کیوایم پاکستان نے سابق صدر آصف زرداری کےپروڈکشن آرڈرکی حمایت کردی اور اپوزیشن کی درخواست پردستخط کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلا ول بھٹو زرداری سے ایم کیوایم کے پارلیمانی وفد نے ملا قات کی، جس میں اہم سیا سی امور پر تبا دلہ خیال کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق ملاقات میں ایم کیوایم پاکستان کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرادری ممبر قومی اسمبلی ہے ان کو اجلاس میں شرکت کر نے کی اجازات ملنی چا ئیے فو ری طور ان کے پر ڈیکشن آرڈر جا ری کئے جا ئے۔

    ایم کیوایم رہنماؤں نے بلاول بھٹو سے سند ھ حکومت کی کارگر دگی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور کہا شہری سند ھ کے لئے کوئی
    ترقیاتی کام نہیں کئے جار ہے، نوجوانوں کو نوکریاں نہیں مل رہی، جس پر ایم کیوایم کے شدید تحفظا ت ہے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ ہما رے لئے سب برا بر ہے سند ھ کے شہری علاقوں کے لئے بھی تر قیا تی کام کئے جائیں گے، ہم بلا تفریق عوام کی خدمت کرنا چا ہتے ہیں۔

    بلا ول بھٹو نے ایم کیوایم پاکستان کی جانب سے آصف علی زرادری کے پر ڈیکشن آرڈر کی حمایت پر شکر یہ ادا کیا۔

    زرا ئع کاکہنا ہے کہ یہ ملا قات انتہا ئی اہم تصور کی جا رہی ہے، جس میں بجٹ کے حوالے سے دونو ں پارٹیو ں میں با ت چیت ہو ئی ہے
    ملاقات میں ایم کیوایم پا کستان سے درخواست کی گئی ہے کہ بجٹ میں حکومت کا ساتھ نہ دیا جا ئے یہ عوا م دشمن بجٹ ہے۔

    جس پر ایم کیوایم ہنماؤں کا کہنا تھا کہ آئند چند دنو ں میں رابطہ کمیٹی کا ایک اجلاس منعقد ہوگا، جس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ بجٹ کے حوالے سے کیا لا ئحہ عمل ہو گا۔

  • اسپیکر قومی اسمبلی   کا 16 اکتوبر کیلئے شہبازشریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے انکار

    اسپیکر قومی اسمبلی کا 16 اکتوبر کیلئے شہبازشریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے انکار

    اسلام آباد : قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے سولہ اکتوبر کے لیے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے انکار کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے سولہ اکتوبر کو مسلم لیگ ن کے اجلاس میں شرکت کیلئے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے انکار کر دیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق اسپیکر ایاز صادق کا خط سیاسی پوائنٹ اسکورنگ ہے، پروڈکشن آرڈر صرف اسمبلی اجلاس کیلئے جاری ہوتے ہیں پارلیمانی پارٹی کیلئے نہیں۔

    ایازصادق نے نون لیگ کے پارلیمانی اجلاس کے لیے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

    خیال رہے قومی اسمبلی کے اسپیکر پہلے ہی سترہ اکتوبر کے لیے نیب کے ہاتھوں گرفتار مسلم لیگی رہنما شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کرچکے ہیں، جس کے بعد اب وہ سترہ اکتوبر کے اجلاس میں شریک ہو سکیں گے۔

    مزید پڑھیں : اسپیکر قومی اسمبلی نے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے

    یاد رہے اپوزیشن نے شہباز شریف کی گرفتاری پر قومی اسمبلی کا اجلاس فوراً بلانے کا مطالبہ کیا تھا اور 90 ارکان کے دستخطوں کے ساتھ اجلاس طلب کرنے کی ریکوزیشن جمع کرائی تھی۔

    جس کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن کی درخواست پر قومی اسمبلی کا اجلاس 17 اکتوبر کو طلب کیا۔

    واضح رہے 5 اکتوبر کو قومی احتساب بیورو نے صاف پانی کیس میں تفتیش کے لیے شہباز شریف کو طلب کیا تھا۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف تفتیش کے لیے آئے تو ان سے آشیانہ سوسائٹی کے حوالے سے بھی پوچھ گچھ کی گئی، جس کے بعد شہباز شریف کو حراست میں لے لیا گیا۔

    قومی احتساب بیورو نے شہباز شریف کی گرفتاری کی بنیادی وجوہات بیان کرتے ہوئے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا تھا کہ شہباز شریف نے بہ طور وزیرِ اعلیٰ پنجاب اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا۔